Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی  کی دھوم مچ گئی

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین اسے غزہ جنگ ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑ رہے ہیں ۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل” (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ بعد ازاں جنگلی بلی کو پکڑ کر والڈ لائف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ ہوا۔اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر جنگلی بلی کی تصاویر ، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین بلی کو اسرائیل کے خلاف "قدرتی مزاحمت” کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آرٹی فیشل انٹیلیجنس (اے آئی ) ایڈیٹ شدہ تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں ، جن میں بلی کو کیفیہ اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے نشانات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    نکاح سے قبل زوجین کے متعدی مرض کے ٹیسٹ نکاح نامہ کا حصہ بنانے کا مشورہ

    مئیر لندن صادق خان کے خلاف اسلاموفوبک سوشل میڈیا پوسٹس کی تعداد میں اضافہ

    مئیر لندن صادق خان کے خلاف اسلاموفوبک سوشل میڈیا پوسٹس کی تعداد میں اضافہ

  • کراچی،  تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

    کراچی، تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں 4.7 ڈگری کمی ہوئی ہے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلیں جس کی وجہ سے موسم قدرے معتدل رہا اور ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار36کلومیٹر فی گھنٹہ (20ناٹیکل میل) ریکارڈ ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تیزہوائیں چلنے کے سبب شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں4.7 ڈگری کمی سے 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو بھی شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے دو سے تین روزکے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    یو اے ای میں سینکڑوں اداروں پر سائبر حملے ناکام

    راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

  • یو اے ای میں سینکڑوں  اداروں پر سائبر حملے ناکام

    یو اے ای میں سینکڑوں اداروں پر سائبر حملے ناکام

    متحدہ عرب امارات کے سائبر نظام نے ملک کے 634 سرکاری اور نجی اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

    عرب میدیا کے مطابق جاری بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا مقصد اہم اور اسٹریٹجک شعبوں سے ڈیٹا چوری کرنا تھا، تاہم جدید ترین بین الاقوامی حفاظتی طریقہ کار کی مدد سے ان سے بروقت نمٹا گیا۔ حکومت کے سربراہ برائے سائبر سیکیورٹی ڈاکٹر محمد الکویتی نے بتایا کہ "rose87168” نامی ایک سائبر گروپ نے ‘Oracle Cloud’ کے ‘SSO’ اور ‘LDAP’ سسٹمز کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے تقریباً 60 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں پاس ورڈز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر اس واقعے سے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار ادارے متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں یو اے ای کے 634 ادارے شامل ہیں۔ ان میں 30 سرکاری ادارے، 13 نجی ادارے اور دیگر مختلف شعبے شامل ہیں. ملک بھر میں ہنگامی سائبر نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، تاکہ ڈیجیٹل نظاموں کو کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

    کونسل نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کریں، اپنی ڈیجیٹل تیاری کو بلند سطح پر رکھیں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔سائبر سیکیورٹی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بدلتے ہوئے سائبر خطرات اور جدید ہیکنگ طریقوں کے پیش نظر اداروں کو انتہائی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اور انہیں بہترین حفاظتی طریقہ کار اپنانے چاہییں تاکہ کسی بھی قسم کی سائبر دھوکہ دہی یا حملے سے مؤثر طریقے سے بچا جا سکے۔

    راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

  • راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    راولپنڈی کی مین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا

    راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خیابان سر سید میں زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ، جس کے باعث سڑک میں شگاف پڑ گیا اورقریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

  • بلاول بھٹو کا  پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک  کرنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔

    مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو، میاں خرم وٹو، میاں معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور روبینہ وٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی ساول، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

    دریں اثناں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کو سال 2024 میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔سال 2023 کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں۔

    کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

  • کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

    کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ نے چارج سنبھال لیا

    احمد علی صدیقی نے کراچی واٹر کارپوریشن کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں تبدیلی کے بعد احمد علی صدیقی نے نئے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔احمد علی صدیقی اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ چارج سنبھالنے کے بعد احمد علی صدیقی نے چیئرمین واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ادارے کے افسران اور ملازمین نے نئے ایم ڈی کو خوش آمدید کہا اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ ادارے میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔واٹر کارپوریشن کے سابق ایم ڈی انجینئر سید صلاح الدین کے استعفے کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے احمد علی صدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    اس موقع پر احمد علی صدیقی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واٹر کارپوریشن کے مسائل حل کرنے کے لیے جدید اقدامات کیے جائیں گے اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

  • حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    حارث روف نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے سابق پیسر عمر گل کا بڑا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔

    31 سالہ حارث روف نے نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، یہ حارث رئوف کے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 14واں موقع تھا جب انہوں نے ایک ٹی ٹونٹی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔حارث روف اب تک اپنے کیریئر میں 82 میچز میں 20.48 کی اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔31 سالہ پیسر نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کے بہترین بائولر رہے ہیں ، انہوں نے اب تک 3 میچز میں 9.50 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ 3 وکٹیں لینے کا ملکی ریکارڈ شاہین آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 16 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے ۔دوسری جانب سابق فاسٹ بائولر عمر گل اور لیگ سپنر شاداب خان 12،12 یہ کارنامہ سرانجام دے کر اس فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے جب کہ سابق آف سپنر سعید اجمل اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 11 مرتبہ اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

    بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

  • بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

    بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

    حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیپرا اتھارٹی آج اس حوالے سے درخواست پر سماعت کریگی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ماہ فروری میں مجموعی طور پر6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔سی پی پی اے کے مطابق فروری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔نیپرا کی جانب سے آج ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

  • روس اور یوکرین  بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ

    روس اور یوکرین نے امریکی مذاکرات کے بعد بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں روس کے ساتھ مذاکرات کے بعد وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہ گیا ہے کہ دونوں ممالک جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لیے پُرعزم ہیں،امریکا اور یوکرین پائیدار اور دیرپا امن کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا روس کی زرعی برآمدات کی بحالی میں مدد کرے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مستقل قیام امن کی راہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے، یہ معاہدہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو روکنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

    معاہدے کی تفصیلات:
    محفوظ نیویگیشن: تمام فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ بحیرہ اسود میں جہاز رانی کو محفوظ بنایا جائے گا۔طاقت کے استعمال کی ممانعت: کوئی بھی ملک یہاں طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔تجارتی جہازوں کا تحفظ: کمرشل بحری جہازوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔یوکرینی وزیر دفاع، روسٹم عمروف نے بھی تصدیق کی کہ "تمام فریقین نے ان نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔”

    واضح رہے کہ یہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب توانائی اور تجارتی راستوں کی سلامتی ایک بڑا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

    ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

    سندھ پارلیمانی کمیٹی کی طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری

    سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب کم آنے کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 نمبرز اور کیمسٹری میں طلبا کو 20 نمبرز اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ گریس مارکس طے شدہ فارمولے کے مطابق دیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں نے عوامی توجہ حاصل کرنے کیلیے اس معاملے کو استعمال کیا، 10 سالوں سے طلبا کی کامیابی کا تناسب 47 فیصد سے کم ہی رہا ہے۔انکوائری کمیٹی نے متاثرہ طلبا سے والدین کے ہمراہ ملاقات کی، کمیٹی نے امتحانی ریکارڈ مارکنگ نظام کا جائزہ لیا۔

    کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق فزکس اور اسلامیات کی کتابیں تاخیر سے طلبا کو فراہم کی گئی، طلبا کے لیے فزکس کی کتاب مشکل ثابت ہوئی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق طلبا کیلیے کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے پرچے مشکل تھے، اساتذہ نے خلاف قواعد کاپیاں گھر لے جا کر چیک کی تھی۔رپورٹ کے مطابق کاپی چیک کرنے والے اساتذہ کو اجرت نہ دینا حوصلہ شکنی ہے، مشاہدے میں آیا کہ آئی ٹی سیکشن میں غلط ڈیٹا فیڈ ہونے کا امکان ہے۔

    ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

    سمی دین بلوچ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار،ایک ماہ کے لئے نظر بند