Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال  ہو جائے گی

    بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آج 27 مارچ سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔حنیف عباسی نے کہا کہ 29 تاریخ کو عید کے لئے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی جب کہ عید کے پہلے تین دنوں کے لئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں دو دن چلتی تھی جب کہ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔

    حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے ایشوز ہیں جب کہ ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی جن میں 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے مرحلے میں 1 ہزار مزید افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

    جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

  • جے یو آئی کراچی کا رہنما  کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    جمعیت علمائے اسلام (ف)یوسی شاہ مرید گڈاپ کے امیر اور مدرسہ شمس العلوم کے بانی قاری عبدالجبار سہتانی کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، جس پر جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

    جے یو آئی کے مطابق قاری عبدالجبار سہتانی کو لینڈ مافیا کے دبا پر پولیس کی ملی بھگت سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ سال بھی ان پر اسی طرح کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس سے وہ بعد میں باعزت بری ہو گئے تھے۔جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے سوال اٹھایا کہ پولیس قبضہ مافیا کے آلہ کار کے طور پر کیوں استعمال ہو رہی ہی انہوں نے کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور ہم اپنے رہنما کی رہائی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق قاری عبدالجبار سہتانی کو گزشتہ رات تراویح کے بعد جامعہ شمس العلوم دریا خان گوٹھ گڈاپ سے گرفتار کیا گیا، بعد ازاں ان کی گرفتاری کورنگی انڈسٹریل تھانے میں ظاہر کی گئی۔حیران کن طور پر ایف آئی آر میں ان کا نام موجود نہیں، لیکن انہیں جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ادھر جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی اور سیکریٹری مولانا اجمل شاہ شیرازی نے قاری عبدالجبار سہتانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    جے یو آئی گڈاپ ٹان کے امیر مولانا عبدالقیوم لنڈ، سیکریٹری جنرل حافظ حمداللہ حقانی، مولانا نذیر احمد نندوانی اور دیگر کارکنان نے گڈاپ تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے جعلی مقدمے میں اندراج پر قاری عبدالجبار سہتانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔جے یو آئی رہنماں نے وزیراعلی سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور قاری عبدالجبار سہتانی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

  • سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی)کی رہنما سمی دین بلوچ نے نظر بندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

    اطلاعات کے مطابق وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سمی دین بلوچ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کل دو رکنی بینچ کرے گا، سمی دیں بلوچ کو پیر کے روز احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سمی دین بلوچ کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار کرلیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات پر سمی دین بلوچ کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا تھا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کونظر نظر بند کیا گیا ہے، سمی دین بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، رضا علی اور دیگر سڑکیں بلاک اور دھرنے دینے کیلئے اکسا رہے تھے۔محکمہ داخلہ نے کہاتھا کہ نظر بند کیے گئے افراد سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ تھا، ان افراد کی موجودگی عوامی مقامات پر امن و امان کیلئے خطرہ بن سکتی تھی۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

  • سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

    سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نے کرپشن کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔

    سعدی محکمہ نزاھہ((انسداد بدعنوانی کا ادارہ)) نے اپنے ایکس اکائونٹ پر بیان میں بتایا کہ ادارے کے حکام نے رواں ماہ کے دوران سرکاری دفاتر اور نجی اداروں کے ایک ہزار 453 تفتیشی دورے کئے۔تفتیش کے بعد 82 افراد کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔نزاھہ نے کہا کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں تفتیشی دورے جاری رکھے گی ۔کئی سرکاری اداروں کے 313 افراد کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی گئی۔

    ان اداروں میں وزرت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت افرادی قوت، وزارت بلدیات و ہائوسنگ اور زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی شامل ہیں۔نزاھہ نے اپنے بیان میں مزید خبر دار کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

  • شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    شہباز شریف کابینہ میں شامل ہونے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کیس بند کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہوتے ہی کلین چٹ مل گئی۔ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پرویز خٹک پر بی آر ٹی پشاور اور مالم جبہ کرپشن کے الزامات عائد کرتے رہے، تاہم ان ہی پرویز خٹک کو اب شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔ شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کیخلاف بی آر ٹی کرپشن کارروائی روک دی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف شواہد نہیں ملے۔نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ میں شروع ہوا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخواہ تھے۔

    تحریک انصاف سے وابستہ رہنے تک پرویز خٹک مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کرپشن الزامات کا سامنا کرتے رہے۔ تاہم 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف سے الگ ہو کر اپنی جماعت بنانے کے باوجود عام انتخابات میں بری طرح شکست کھا جانے والے پرویز خٹک کیخلاف مسلم لیگ ن نے ماضی میں لگائے جانے والے کرپشن الزامات پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے  نیا  دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف

    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔ (موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے)۔نئے فیچر کیلئے ایک نیا بٹن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس کو کلک کر کے صارفین موشن پکچر یا عام فوٹو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے، جن صارفین کے فونز موشن فوٹوز کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں یہ شیئر فائل ان سپورٹڈ فائل ٹائپ کی شکل میں نظر آئے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے،لیکن جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوجائے گا۔

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

  • کراچی میں ایک  خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    کراچی شہر میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کارساز روڈ پر ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ ایاز اور 25 سالہ اقصیٰ کے ناموں سے ہوئی دونوں میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور ملازمت سے واپسی پر روزہ کھولنے کے لیے سڑک کنارے رکے تھے۔پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور علیق کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ملزم ڈیفنس کی جانب جارہا تھا۔

    لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والی اقصیٰ نارتھ کراچی کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں جب کہ ایاز ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔حادثے کے بعد شہریوں نے کار سوار کو گھیرے میں لے لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار انتہائی تیز تھی اور انہوں نے بھی بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ کل ملیر حادثے کے جاں بحق افراد کے گھر والوں نے برداشت کیا اور آج میں کر رہا ہوں جب کہ کل کوئی اور برداشت کرے گا۔

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

  • جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح، ملزم کی دوستوں سمیت کئی ماہ 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری

    جھوٹا نکاح کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

    پولیس کے مطابق 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا رہا۔

    لڑکی کے والد کے مطابق 3ماہ تک ملزمان کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی بھاگ کر سلا نوالی ویگن اڈے پر پہنچی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کامران اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

  • سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار  دینے کا امکان

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور احمد سموں، سیکریٹری سوشل پروٹیکشن، ڈی جی نادرا سندھ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ویکسینیشن، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دلانے میں پیدائش کی رجسٹریشن کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی 100 فیصد رجسٹریشن کے ہدف کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اس عمل کو آسان بنانے کے لیے سندھ بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو ختم کرنا اور پسماندہ طبقات کو یہ سہولت باآسانی فراہم کرنا ہے۔ حکومت کے اس فعال اقدام سے رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئے گی، خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں یہ شرح ماضی میں کم رہی ہے۔

    چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی خوشحالی اور محفوظ بچپن ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ حقوق انہیں قانونی حیثیت اسی وقت حاصل ہو سکتے ہیں جب ان کی پیدائش کی رجسٹریشن ہو۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت محکمہ بلدیات کی آئینی ذمہ داری ہے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان روابط کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے تاکہ پیدائش کی رجسٹریشن کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا انٹری نظام نافذ کیا جا سکے۔ یہ ڈیجیٹل نظام نہ صرف درستگی کو یقینی بنائے گا بلکہ عمل کو تیز کرے گا اور تمام ریکارڈز کو بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے سرکاری و نجی اسپتالوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ صوبے بھر میں پیدائش کا مکمل ریکارڈ یقینی بنایا جا سکے۔

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ پیدائش کی رجسٹریشن کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی جائے گی تاکہ خاندانوں کو خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں اس اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی بروقت رجسٹریشن کے لیے صحت مراکز، اسکولوں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت کا ماننا ہے کہ ہر بچے کی رجسٹریشن نہ صرف انفرادی خاندانوں کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ صوبے میں منصوبہ بندی اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔ پیدائش کے درست اعداد و شمار کی مدد سے حکومت وسائل کی تقسیم، صحت سے متعلق مہمات اور تعلیمی ضروریات کے حوالے سے بہتر فیصلے کر سکے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اپنے مزید کہا کے اختتام پر کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سندھ کے بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے 100 فیصد پیدائش کی رجسٹریشن کے اس منصوبے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

  • سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس  قائم

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

    سندھ حکومت نے کراچی کے تجارتی علاقوں کی بحالی، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات میں بہتری لانا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر سے جاری کردہ بیان اور نوٹیفیکیشن کے مطابق نو تشکیل شدہ ٹاسک فورس کی سربراہی میئر کراچی ڈویژن کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں کمشنر کراچی ڈویژن، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک کراچی، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، میونسپل کمشنر کراچی میونسپل کارپوریشن، ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹ اور متعلقہ ٹی ایم سی کے میونسپل کمشنر شامل ہوں گے۔

    ٹاسک فورس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے ذریعے کراچی کے شہری مسائل کو حل کرے۔ ان مسائل میں صفائی کے انتظامات، کچرے کی موثر صفائی، تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی پارکنگ کے مسائل، سیوریج کے مسائل کا حل اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے ان اقدامات کا مقصد کراچی کے شہری منظرنامے کو نمایاں طور پر بہتر بنانا ہے۔
    ٹاسک فورس نے جن اہم شاہراہوں کو ترقیاتی کاموں کے لیے منتخب کیا ہے ان میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ (کرساز)روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے شاہراہِ فردوسی(عبداللہ شاہ غازی مزار تک)، آئی آئی چندریگر روڈ یہ شاہراہیں کراچی کی ٹریفک روانی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں، اسی لیے انہیں اولین ترجیح دی گئی ہے۔

    سندھ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو موثر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ان اقدامات کے ذریعے وسائل کے ضیاع کو روکا جائے گا اور تمام ادارے مشترکہ طور پر شہری مسائل کا بہتر حل فراہم کر سکیں گے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ، ٹریفک کے مسائل کا حل اور تجاوزات کا خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے ہدایت دی کہ ٹاسک فورس فوری طور پر کام کا آغاز کرے اور مقررہ مدت میں نمایاں نتائج پیش کرے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے اور ٹاسک فورس کا قیام شہری سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ کراچی کو ایک خوبصورت، منظم اور جدید شہر بنایا جا سکے۔ یہ اقدام سندھ حکومت کے کراچی کو ایک صاف ستھرا، جدید اور مثالی شہر بنانے کے عزم کا مظہر ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شہر میں تجارتی اور معاشرتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

    نکاح سے قبل زوجین کے متعدی مرض کے ٹیسٹ نکاح نامہ کا حصہ بنانے کا مشورہ