Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بہانے سے بلاکر گھریلوملازمہ سےجنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    بہانے سے بلاکر گھریلوملازمہ سےجنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی صفائی کیلئےبلایااور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔

    ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے فوری کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی حسن علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ خواتین کا استحصال کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

  • پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

    اسلام آباد میں پاک پائنا انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی سیمینار میں سفارت کاروں، ماہرین، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،بین الاقوامی سیمینار کا اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء کی ایک بڑی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔ شرکا نے سی پیک کو ایک گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور خطے میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان عالمی تجارت میں اپنا کردار مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔پاکستان کی اسٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے شمار نئے مواقع جنم لے رہے ہیں۔

    مدرسہ رجسٹریشن بل 2024: مدارس میں اصلاحات کا تاریخی قدم

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

  • شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے  اسکواڈ پر اعتراض

    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض

    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، سب پاکستانی جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت کی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہیے تھا، تاہم اب پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ بھارت سے میچ جیت کر آئے۔واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    مدرسہ رجسٹریشن بل 2024: مدارس میں اصلاحات کا تاریخی قدم

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

  • مدرسہ رجسٹریشن بل 2024: مدارس میں اصلاحات کا تاریخی قدم

    مدرسہ رجسٹریشن بل 2024: مدارس میں اصلاحات کا تاریخی قدم

    مدرسہ رجسٹریشن بل 2024 ایک تاریخی اصلاح ہے جو شفافیت، جوابدہی اور مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کو یقینی بناتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ اصلاحات مدارس سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کر کے ان کی مثبت قومی اور عالمی شناخت کو فروغ دیتی ہیں،حکومت کا جامع اور شمولیتی طرز عمل مذہبی اسٹیک ہولڈرز سے مکالمے کو فروغ دیتا ہے، جس سے پائیدار اور قابل قبول اصلاحات ممکن ہو رہی ہیں۔مدارس کی مالی نگرانی اور قانونی جانچ کو سخت بنا کر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے غلط استعمال کو روکا جا رہا ہے، جو قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔مدارس میں ریاستی نگرانی کے تحت مالی آڈٹ، نصاب کی جانچ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،یہ اصلاحات ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی پلس معیارات سے ہم آہنگ ہیں، جو پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ میں بہتری اور معاشی استحکام کا باعث بنیں گی۔

    مذہبی اور جدید تعلیم کو یکجا کر کے طلبہ کو قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں،سیکیورٹی قوانین کی پاسداری مدارس کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے غلط استعمال سے محفوظ بنائے گی۔حکومت کا مذہبی اسکالرز سے مسلسل مکالمہ ان اصلاحات کی قبولیت اور پائیداری کو یقینی بنا رہا ہے،انتہا پسندانہ مواد پر پابندی لگا کر شدت پسندی، فرقہ واریت اور مذہبی تقسیم کو روکا جا رہا ہے، جس سے سماجی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

    مدارس کو وزارت تعلیم یا وزارت صنعت کے ساتھ رجسٹریشن کا اختیار دیا جا رہا ہے تاکہ متوازن حکومتی نظام کو یقینی بنایا جا سکے،اساتذہ کی جدید تربیت مدارس میں نئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے، جس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں مستفید ہو رہے ہیں۔مدارس میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت سے طلبہ کو روایتی مذہبی کرداروں سے ہٹ کر مختلف پیشوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،جدید نصاب کو شامل کر کے مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی وظائف اور سرکاری ملازمتوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    مدارس کے طلبہ کو قومی تعلیمی و امتحانی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ سرکاری و نجی ملازمتوں میں مسابقت کر سکیں،مدرسہ اصلاحات کے کامیاب نفاذ کے لیے نگرانی، قانونی نفاذ اور بین المسالک ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ اصلاحات طویل المدتی طور پر پائیدار رہیں۔ایک متوازن اور جامع حکمت عملی مدارس کی مؤثر اصلاحات اور دیرپا استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ناصر حسین،این اسمتھ ، این بشپ ، روی شاستری اورایرون فنچ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ ، میل جونز، وسیم اکرم،بازید خان،کیٹی مارٹن ،شان پولک اوراطہر علی خان بھی پینل کا حصہ ہونگے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلزمیں فیلڈ امپائرر کیلئے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لئے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناوراوررانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرزکا تقررکیا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

  • سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سعودی عرب نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بھیجے گئے خط سے آگاہ کیا،خط میں پیٹرولیم مصنوعات کی مؤخر ادائیگی کی تجدید کےبارے میں بتایا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی قیادت کے تہہ دل سےمشکور ہیں،سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وفاقی کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای آفس کااستعمال 98فیصد تک پہنچ چکا ہے،وفاقی حکومت کی 93ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ100فیصد ہے۔

    بین الوزارتی روابط کے حوالے سے 21 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد ہو چکا،176اداروں میں ای آفس کا نفاذ مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خدمات کی فراہمی کیلئے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے ،ڈیجیٹائزیشن سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی،وفاقی حکومت کی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کا نفاذ 20 مارچ تک مکمل کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط ،کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی،صومالیہ کیلئے نیشنل آئیڈینٹیی سسٹم کے حوالے سے اڈینڈم 2 پر دستخط کی منظوری دی گئی ۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی،پی ای سی کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری کےاجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر طیب ایردوان نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا،چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا مسئلہ فلسطین، ترکیے کامؤقف واضح ہے۔

    ترکیے اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات ہیں،ترک صدر طیب ایردوان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا،ترک صدر نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کی،ہر فورم پر ترکیے اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔پاکستان اور ترکیے نے اپنی تجارت کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے کرجانا ہے،ترکیے کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،آج ایک انٹرچینج کاافتتاح کیا جو 84 دنوں میں مکمل ہوا،انٹرچینج کانام طیب ایردوان رکھا گیا ہے۔گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کابتایا گیا.

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کیساتھ جنگ لڑ رہی ہیں،ہم نے ملک کو دہشتگردی سے صاف کرنا ہے۔معاشی ترقی کے لیے ملک میں امن انتہائی ضروری ہے،ملکی معیشت کے تمام اشارے مثبت ہیں،مل کرکام کریں گے تو ملکی معیشت تیزی سے چلے گی،ملک سے دہشتگردی کامکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے،ہم نے محنت کرنی ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا،ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

  • کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے 52 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32 ویں آفیسر بنیادی ایویشن سیکورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔ بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 655 نئے بھرتی شدہ مردو خواتین نے تربیت حاصل کیدورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارہ گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں۔تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امیتاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔

    کور کمانڈر نے ڈائر یکٹر جنرل ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔کور کمانڈر نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلیز دئیےتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا، اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔پاسنگ آؤٹ تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر کراچی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکورٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہونگے۔

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک حادثات سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ انتظامی معاملہ ہے، اور اس پر سیاسی بیان بازی سے بچنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں سے اس مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔شرجیل میمن نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ایک بھی حادثہ نہ ہو، اور حادثات کے بعد پولیس ڈرائیورز کو گرفتار کرتی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حادثات پہلے بھی ہوتے تھے لیکن اب ان کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے، اور کہا کہ کسی کی جان کا ضیاع نہیں چاہتا۔

    فاروق ستار نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثات سیاسی یا انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔فاروق ستار نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو اس صورت حال کا سامنا نہ ہوتا، اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب مسئلے کے حل کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری کئی سالوں سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹریفک حادثات اور جلاؤ گھیراؤ کے مسائل انتظامی نوعیت کے ہیں، نہ کہ سیاسی یا لسانی مسائل۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

    لنڈی کوتل میں فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

    اسی تناظر میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے۔اسی اثنا میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے شاہ فیصل کو بھی اڈیالہ روڈ پر ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے شاہ فیصل کی گاڑی کو آگے جانے سے روک دیا۔

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

  • ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملے

    ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔ان میں چیٹ جی پی ٹی، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی،وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر،بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز شامل ہیں۔صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں،ایکسٹینشنز انسٹال کرنے سے پہلے ان کے اختیارات اور ریٹنگز کا بغور جائزہ لیں،متاثرہ ایکسٹینشنز استعمال کرنے سے گریز اوراس کا متبادل تلاش کریں۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سیکیورٹی خطرات کو کم کرنے کیلئے ایکسٹینشنز کی اجازتوں کو محدود کریں،ایکسٹینشنز کی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر ضروری ایکسٹینشنز ہٹادیں۔صارفین مستند اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کریں،این ٹی آئی ایس بی نے صارفین کو مفت ایکسٹینشنز انسٹال کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا۔

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے