Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بچوں سمیت 299 مریضوں سے ریپ، فرانس میں سابق سرجن گرفتار

    بچوں سمیت 299 مریضوں سے ریپ، فرانس میں سابق سرجن گرفتار

    فرانس میں ایک چوتھائی صدی کے دوران زیادہ تر بچوں سمیت تقریباً 300 سابق مریضوں کا ریپ کرنے پر سابق سرجن کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب ان کا ریپ کیا گیا، اس وقت زیادہ تر بے ہوش تھے۔74 سالہ جوئل لی سکورنیک کے خلاف سنگین الزامات کا مقدمہ 24 فروری کو شروع ہونے والی ہے، اس کے چار ماہ کے مقدمے کا اندرون اور بیرون ملک بہت زیادہ اثر پڑے گا۔اس کیس میں الزام صرف جوئل لی سکورنیک پر ہے، جبکہ اس کے سیکڑوں متاثرین ہیں۔شہر وینز میں مقدمے کی سماعت عوامی سطح پر کی جائے گی لیکن ریپ کیے جانے والے متاثرین کی گواہی 7 دن ہوگی، جبکہ بچے بند دروازوں کے پیچھے گواہی دیں گے۔علاقائی پراسیکیوٹر اسٹیفن کیلن برگر نے کہا کہ جوئل لی سکورنیک نے زیر بحث بہت سے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    متاثرین کی اوسط عمر 11 سال ہے لیکن سابق سرجن پر ایک 70 سالہ اور ایک سالہ بچے پر جنسی حملہ کرنے کا بھی الزام ہے۔جوئل لی سکورنیک نے مبینہ طور پر ایک درجن طبی اداروں میں 1989 سے 2014 میں کام کے دوران ریپ کیا۔سابق فرانسیسی سرجن پر 111 ریپ اور 189 جنسی حملے کرنے کے الزام میں مقدمات چلایا جا رہا ہے، اس نے بطور ڈاکٹر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور زیادہ تر بچوں کو نشانہ بنایا۔مجموعی طور پر 299 میں سے 256 متاثرین 15 سال سے کم عمر کے تھے۔جرم ثابت ہونے پر جوئل لی سکورنیک کو زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، فرانسیسی قانون کے مطابق متعدد متاثرین ہونے کے باوجود ایک ساتھ زیادہ سزائیں دینے کی اجازت نہیں۔

    سابق سرجن دسمبر 2020 میں اپنی 2 بھانجیوں سمیت 4 بچوں پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں 15 سال کی سزا ملنے کے بعد پہلے ہی جیل میں ہے۔بعض اوقات دہائیوں بعد واقعات کا علم ہونے کے بعد بہت سے متاثرین کو صدمہ پہنچا، ان میں سے تمام مقدمے میں حصہ نہیں لیں گے تاہم متعدد کو توقع ہے کہ کارروائی سے وضاحتیں ملیں گی۔حکام نے 2017 میں جوئل لی سکورنیک کے خلاف اس وقت تحقیقات شروع کیں، جب جنوب مغربی قصبے جونزاک کے اسی محلے میں رہنے والی ایک 6 سالہ بچی نے الزام عائد کیا کہ اس کا ریپ کیا گیا ہے۔

    ابتدائی انکوائری میں اس کی بھانجیوں اور 4 سالہ مریض پر جنسی حملوں کا پردہ فاش ہوا، جو 1990 کی دہائی میں کیے گئے تھے اور دسمبر 2020 میں جوئل لی سکورنیک کو ان جرائم پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تفتیش کاروں نے جونزیک میں جوئل لی سکورنیک کے گھر کی تلاشی لی، تو انہیں درجنوں گڑیا ملیں، جو انہیں جنسی کھلونوں کے طور پر استعمال کرتا تھا اس کے علاوہ 3 لاکھ فحش تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مشتمل باریک بینی سے مرتب کردہ ڈائریاں برآمد کیں جن میں جوئل لی سکورنیک پر الزام ہے کہ انھوں نے 25 سال سے زائد عرصے میں اپنے نوجوان مریضوں پر کیے گئے حملوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    انہوں نے بچوں پر حملہ کرنے یا ریپ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ ان کی ڈائریوں میں صرف ان کے ’تصورات‘ کی وضاحت کی گئی ہے تاہم کئی مواقع پر انھوں نے یہ بھی لکھا تھا ’میں ایک پیڈوفائل ہوں۔‘

    کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

    بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

    سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرورلڈ بینک کا اطمینان کا اظہار

    روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

    کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

    کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا جس کے بعدمشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا۔ٹینکر مالک نے دعوی کیا ہے کہ حادثہ کسی اور گاڑی نے کیا لیکن نامعلوم افراد نے گاڑیاں ان کی جلادیں، پولیس نے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک، بالخصوص ڈمپرز کے ذریعے حادثات کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس میں انتباہ کیا تھا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں آنے سے نہ روکا گیا، تو کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کس طرح انہیں روکنا ہے، اس بیان کے اگلے ہی روز لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 4 ٹرک جلا دیے گئے تھے۔بعد ازاں، ڈمپرز اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلائی گئی گاڑیوں میں قیمتی سامان موجود تھا، انہوں نے ہیوی گاڑیاں کھڑی کرکے نیشنل ہائی وے پر دھرنا بھی دے دیا تھا۔

    اس تمام صورت حال کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آئی، اور اگلے ہی روز آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں آفاق احمد کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، لاوا پک رہا ہے، صورت حال کو قابو نہ کیا گیا تو کراچی کے حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واضح کیا کہ 100 سے زیادہ کراچی کے شہری ڈمپر اور کنٹینرز مافیا کی بھینٹ چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، شہر قائد کی موجودہ صورت حال بم کی طرح ہوگئی ہے، جو کسی وقت بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

    دو روز قبل، کراچی میں ہونے والے حادثات میں شہریوں کی اموات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھا تھا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شہر میں انتظامی غفلت، قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ قرار دی گئی۔یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

    دوسری جانب، سندھ حکومت کا دن کے اوقات میں شہر میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا، ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔چیف سیکریٹری سندھ کے زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اجلاس میں شہر میں چلنے والے تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور کار سوار شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔5 فروری کو گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

    سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرورلڈ بینک کا اطمینان کا اظہار

    روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

  • بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

    بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

    بھارت آنے والے زلزلے نے دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے، پرارسرار دھماکے محسوس کیے گئے۔

    بھارت کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز دھولا کواں کے قریب جھیل پارک کے قریب تھا۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارتیں لرزنے لگیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ درختوں پر بیٹھے پرندے بھی اونچی آوازیں نکالتے ہوئے ادھر ادھر اڑنے لگے۔ زلزلے کا مرکز نئی دہلی میں زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 28.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 77.16 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔کم گہرائی اور مرکز دہلی میں ہونے کی وجہ سے دہلی اور قریبی علاقوں میں اس کی شدت زیادہ محسوس ہوئی ۔

    اس علاقے میں، جس میں ایک قریبی جھیل ہے، ہر دو سے تین سال بعد چھوٹے، کم شدت کے زلزلے آتے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ 2015 میں اس نے 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا تھا۔بھارت کے 11ویں صدر کے سابق مشیر ، کالام سینٹر اور ہومی لیب کے بانی، نے سریجن پال سنگھ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں نے "پہلے سے کہیں زیادہ بڑے جھٹکے محسوس کیے” کیونکہ زلزلے کا مرکز خود دہلی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے مرکز میں اس طرح محسوس ہوتے ہیں۔

    اتر پردیش کے مرادآباد، سہارنپور، الور، متھرا اور آگرہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہریانہ کے کروکشیتر، حصار، کیتھل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم ابھی تک اس سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ حکام کسی بھی آفٹر شاکس کے لیے چوکس ہیں۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میں ہر کسی سے پرسکون رہنے اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں، ۔

    مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، جن میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کے سیاسی رہنما بھی شامل ہیں، جنہوں نے زلزلے کو "مضبوط” قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب زلزلہ آیا تو ایک تیز آواز بھی سنی گئی.دہلی پولیس نے ایکس پر بھی پوسٹ کیا، مدد کے لیے ایک ہنگامی رابطہ شیئر کیا۔ "ہمیں امید ہے کہ آپ سب محفوظ ہیں، دہلی! کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے #Dial112۔ #زلزلہ،” ۔ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز دھولا کوان میں درگابائی دیشمکھ کالج آف اسپیشل ایجوکیشن کے قریب واقع تھا۔

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

  • سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرورلڈ بینک کا اطمینان کا اظہار

    سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرورلڈ بینک کا اطمینان کا اظہار

    ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر انتہائی خوشی اور اطمینان ہے، سندھ میں منصوبوں کیلئے جو فنڈ دیا جاتا ہے اس کا صحیح استعمال ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد حکومت پاکستان، سندھ اور ورلڈ بینک نے ملکر کام کیا۔متاثرین کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک نے فوری 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دی،بلاول بھٹو نے متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کی فوری ہدایت کی،ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے تیز رفتاری کیساتھ گھروں کی تعمیر کی،ہم ورلڈ بینک کیساتھ مزید مضبوط شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں،

    وفد کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے اس وقت 13 منصوبے جاری ہیں،جس پر تیزی سے کام جاری ہے، کچھ رواں سال مکمل ہو جائینگے،سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 5 منصوبے پائپ لائن میں بھی ہیں۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے سندھ حکومت کو مستقبل میں مزید تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

    تجارتی خسارے ، ایکسپورٹس اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

  • روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    یوکرین حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ کیف کو امریکا اور روس کے درمیان یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ نے کہا تھا کہ کیف پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوگا، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کاکوئی بھی وفد سعودی عرب میں موجود نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یورپی رہنماؤں کو بھی مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے نہیں کہا گیا اور وہ پیرس میں فرانسیسی صدر کی جانب سے منعقد ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ملاقات کریں گے، کیونکہ خدشہ ہے کہ ’براعظم یورپ مذاکرات سے باہر ہو چکا‘ ہے۔یہ الگ الگ ملاقاتیں ایک ہنگامہ خیز ہفتے کے بعد ہوئی ہیں، جس میں واشنگٹن نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں اپنے نقطہ نظر میں زبردست تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب جا رہے ہیں، جہاں وہ امریکا اور روس کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے ہونے والی پہلی بات چیت میں شرکت کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز انکشاف کیا تھا کہ وٹکوف نے پیوٹن سے پہلے ہی تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی تھی۔ارب پتی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر اور ٹرمپ کے دوست وٹکوف رواں ہفتے ماسکو میں ایک امریکی استاد کی رہائی کے لیے موجود تھے، جنہیں چرس رکھنے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز بھی سعودی عرب میں روسی مذاکرات کاروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔بدھ کے روز ہونے والی اس کال سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطے پر 3 سال کی دوری ختم ہو گئی ہے۔زیلنسکی نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’این بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے بارے میں امریکا اور روس کے درمیان کسی بھی فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔وٹکوف نے کہا کہ امریکی حکام یوکرین کے حکام سے الگ سے بات کر رہے ہیں، اور یوکرین ’ مذاکرات کا حصہ‘ ہے لیکن انہوں نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا وہ کیف کی سعودی عرب میں موجودگی کی توقع رکھتے ہیں یا نہیں۔

    دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب کے مذاکرات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملاقات سے جنگ ختم نہیں ہوگی، اور یوکرین، روس اور تیسرے فریقوں کے درمیان ثالثی کا باضابطہ مذاکراتی عمل ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ آئندہ چند روز اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا پیوٹن امن کے حصول کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں۔اس پس منظر میں یورپی رہنماؤں کا ایک گروپ ، جن میں برطانیہ کے کیر اسٹارمر ، نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے ، جرمنی کے چانسلر اولف شولز اور یورپی کمیشن کی ارسلا وان ڈیر لیئن شامل ہیں ، پیرس میں ملاقات کریں گے۔

    فرانسیسی صدر ایمانول میکرون یوکرین اور یورپی سلامتی کے بارے میں سہ پہر کو ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کریں گے۔سربراہ اجلاس سے قبل سر کیر نے کہا تھا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو زمین پر تعینات کرکے یوکرین کو سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔برطانوی اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ میں لکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم مستقبل میں پیوٹن کو مزید جارحیت سے روکنا چاہتے ہیں تو یوکرین میں دیرپا امن کا حصول ضروری ہے۔اس سے قبل یوکرین میں امریکا کے سفیر کیلوگ نے یورپ کو سعودی عرب میں مدعو نہ کیے جانے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں ہونے والے مذاکرات بہت سے فریقوں کی شمولیت کی وجہ سے ناکام ہو چکے ہیں۔

  • شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔

    اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends” کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔جیتنے والے شائقین برطانیہ کا 16 روز کا مفت سفر کر سکیں گے اور وہاں قیام کے دوران تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ جیتنے والے کے لیے تمام ٹریننگ، میچز اور میڈیا سیشنز میں شرکت لازمی ہوگی جبکہ پروموشنل مقاصد کے لیے آپ کا نام اور تصویر استعمال کی جا سکتی ہے۔ شائقین میڈیا کو اپنا انٹرویو بھی دے سکیں گے۔واضح رہے کہ ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز جولائی کے وسط سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

    تجارتی خسارے ، ایکسپورٹس اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ

    نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

  • اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں  یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

    سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا ، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025 سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شدید شور شرابہ کیا اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم ایوان نے سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا۔بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ کر نعرے بازی کی۔ دریں اثنا وزیر قانون سندھ نے سول کورٹس ترمیمی بل (نظرثانی) بھی ایوان میں پیش کیا۔ یہ دونوں بل گزشتہ اجلاس میں منظور کیے تھے لیکن گورنر سندھ نے اعتراض لگا کر واپس کردیے تھے۔

    اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت تھا۔ یہاں پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ہاتھ ملا لیا ہے۔ اب ان کا اتحاد ہے۔ جو اس ہاؤس میں بغیر بلائے مہمان تھے ان کو شرم کی ضرورت تھی۔ آج جن لوگوں نے احتجاج کیا ان میں سے کسی نے بھی بل کو پڑھا نہیں تھا۔ ہر قابل و اہل شخص وائس چانسلر لگ سکتا ہے۔ اس پر ہنگامہ کرنا بچکانہ حرکت تھی۔بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

  • تجارتی خسارے ، ایکسپورٹس اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    تجارتی خسارے ، ایکسپورٹس اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جنوری میں 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ایکسپورٹس 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، جنوری 2025 میں درآمدات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملکی درآمدات 5.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔مالی سال 2025 کے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا، اور اس مدت میں تجارتی خسارہ 13 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔اس دوران ملکی مجموعی ایکسپورٹس 19 ارب 58 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جبکہ مجموعی درآمدات 33 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    نیپرا حکام کا کابینہ منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں خود ہی اضافہ

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر  اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے ہوگئی۔یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔دوسری جانب 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 458 روپے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 900 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، دوسرے دن بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گرائونڈ پر پاکستانی ٹیم نے دوسرا پریکٹس سیشن کیا، اس دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے بھی بولنگ کی۔کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی، اس کے بعد کیچنگ اور پھر بولنگ اور بیٹنگ کے نیٹ پر جوہر دکھائے۔اس دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے بولنگ کی لیکن وہ چند ہی اوور کرانے کے بعد تھرو کی پریکٹس کرتے نظر آئے جبکہ ٹیم کے دیگر بولرز پورے ردھم کے ساتھ بولنگ اور بیٹر بیٹنگ کرتے رہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا آغاز بدھ کو ہوگا اور افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

    ایئر کراچی نے آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست جمع کرا دی

    مقامی ریفائنریز کا پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی