Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کرپشن پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم

    پی اے سی نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کرپشن اور دیگر معاملات پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔پی اے سی نے ڈی جی آڈٹ کو سال 2022ء سے سال 2024ء تک تعلیمی بورڈز کا 3سال کا اسپیشل آڈٹ کرکے 4 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کے لیے ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین سعدیہ جاوید، خرم کریم سومرو سمیت سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز عباس بلوچ، انٹر و میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ سمیت دیگر تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سال 2016 سے سال 2017ء تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دے کر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کا معیار یہ بن چکا ہے کہ الزام لگ رہے ہیں کہ بورڈز میں پیسے دو اور مارکس لو اگر تعلیمی بورڈز میں پیسے لے کر اے پلس مارکس دیے جائیں گے تو بچے پھر انٹری ٹیسٹ میں فیل ہی ہوں گے۔

    چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ سندھ حکومت نے انٹر تک تعلیم مفت کردی ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کو امتحانی فیس کی مد میں سالانہ 2ارب روپے فراہم کر رہی ہے مگر تعلیمی بورڈز کے نتائج میں ہیرا پھیری کی وجہ سے تعلیم کا معیار سوالیہ نشان بن چکا ہی انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کے مستقبل کا مسئلہ ہے اس لیے ہم تعلیم پر کسی صورت مصلحت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات اور کارکردگی کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم نوجوان نسل کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ اگر کورکھ ہل کا اسپیشل آڈٹ ہو سکتا ہے تو پھر تعلیمی بورڈز کا بھی اسپیشل آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

    علی پور چٹھہ قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، 8 زخمی

  • درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    درجنوں ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث

    انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا۔ رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے ساتھ تعاون کے الزامات تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

  • مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، 8 زخمی

    مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک، 8 زخمی

    مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے محنت کش طبقے کے علاقے کرداسا میں ایک رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔مقامی خبر کے مطابق، ایمبولینسوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا جہاں شہری دفاع کی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق، عمارت کا گرنا گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا، تاہم پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ قاہرہ، جو 26 ملین سے زائد افراد کا گھر ہے، میں عمارتوں کے قوانین اور ضوابط کا نفاذ اکثر غیر مساوی طور پر کیا جاتا ہے، جس کے باعث حالیہ برسوں میں شہر میں عمارتوں کے گرنے کے متعدد مہلک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    تنگوانی: پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا، ہماری حکومت آتے ہی بدامنی ختم کریں گے.حلیم عادل شیخ

  • پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کا کاروباری اعتماد پچھلے 6 ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے،55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں،کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد کم ہو چکا ،مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے عوامل ہیں۔گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا،482چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا۔
    گیپ سروے کے مطابق کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی. حالیہ گیلپ سروے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تجارتی شعبے میں کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا،یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے،بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے.بزنس کانفیڈنس انڈیکس کو پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں.

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کی ریاض میں ملاقات

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب یوکرین جنگ پر روس اور امریکا کے درمیان بات چیت کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا مقصد عالمی امن اور سلامتی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج بروز منگل سعودی عرب اس اہم موقع کا میزبان ہے جہاں ریاض شہر میں روس اور امریکا کے حکام کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں اور یہ اقدام مملکت کی جانب سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے کی گئی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔‘اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور سعودی وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر مساعدٰ العیبان بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مذاکرات کو سرد جنگ کے دو حریفوں کے درمیان کافی اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے یہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق اس ملاقات کو یوکرین جنگ کے خاتمے اور امریکہ و روس کے درمیان تعلقات کی بحالی کی توقع کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔اس بات چیت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان سربراہی ملاقات کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

    یہ موقع پیر کو پیرس میں یورپین رہنماؤں کی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد سامنے آیا جو متفقہ حکمت عملی کے حوالے سے تھا کیونکہ پچھلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے پوتن سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد ان پر فوری بات چیت شروع کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ دفاع میں مزید پیسہ لگائیں گے اور یوکرین کی سلامتی کی ضمانت میں پیش پیش رہیں گے۔نیدرلینڈز کے وزیراعظم ڈک سکوف کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ہنگامی صورت حال کا احساس ہو رہا ہے۔ ’یورپ کے تحفظ کے حوالے سے اس اہم ترین وقت میں ہمیں یوکرین کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔‘ یورپ کو کسی بھی معاہدے کے دفاع کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے۔

    دونوں اطراف کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے نمائندے سٹیو وٹکوف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور پوتن کے خارجہ امور کے مشیر یوری اوشکوف سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔

    ابتدائی رابطہ

    یہ ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بمشکل ایک مہینے کے بعد ہونے جا رہی ہے جس سے واشنگٹن کی اس پوزیشن میں تبدیلی کی عکاسی ہوتی ہے جو صدر جو بائیڈن کے دور میں تھی، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وہ عوامی رابطوں اور جنگ کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں تھے۔روس نے 2014 سے یوکرین کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا تھا جبکہ فروری 2022 میں یوکرین پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اس کی جانب سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو سکتا جس میں کیئف کو مدعو نہ کیا گیا ہو۔

    امریکی حکام ہونے والے مذاکرات کو ابتدائی رابطے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس سے اس بات کا تعین ہو گا کہ آیا ماسکو یوکرین میں جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ’یہ ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ابتدائی بات چیت کا پہلا قدم ہو سکتا ہے اور اگر یہ ممکن ہوا تو باقی کے مفادات کے حوالے سے امور بھی طے ہو سکتے ہیں۔‘تاہم کریملن کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بات چیت میں ’امریکہ اور روس کے پیچیدہ تعلقات‘ کا ہر طرح سے احاطہ کیا جائے گا جبکہ اس میں یوکرین کے حوالے سے کسی ممکنہ حل اور دونوں صدور کے درمیان ملاقات کی تیاری بھی شامل ہے۔

    روس کا کہنا ہے کہ سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے سنیچر کو ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سابق صدر جو بائیڈن اور اتحادیوں نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پابندیاں لگا دی تھیں، جس کا مقصد روس کو کریملن کو کمزور کرنا اور جنگی استعداد کو محدود کرنا تھا۔روس کے ساورن ویلتھ فنڈ کے سربراہ نے ٹرمپ کو ’مسئلے کو حل کروانے والا‘ قرار دیا ہے۔کیریل دمتروی نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو یقینی طور پر مسئلہ حل کروانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں بہت سے مسائل کو تیزی اور کامیابی سے حل کرایا ہے۔‘

    ریاض جو غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، نے ٹرمپ انتظامیہ اور ماسکو کے درمیان ابتدائی رابطوں کے لیے کردار ادا کیا اور پچھلے ہفتے قیدیوں کے محفوظ تبادلے میں بھی مدد دی۔

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

    سیالکوٹ: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے کروشیا سے گرفتار

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

  • اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    اسلام آباد میں رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح

    وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا۔ اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا۔ جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرچینج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی۔ اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے 84 روز میں لائق تحسین کام کیا گیا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اور اس منصوبے سے اسلام آباد کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آج کی کارروائی خط کے ذریعے طیب ایردوان کو بھیجوں گا۔ طیب ایردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔ آج بہت شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اور منصوبے کو مختص رقم سے بھی کم میں مکمل کیا گیا۔

    قصور میں باغی ٹی وی کے دفتر کا مبشر لقمان نے کیا افتتاح

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار315 روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار802 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

    جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2024)میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار 883 ارب روپے تھا، جبکہ دسمبر 2024 تک غیرملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 512 ارب روپے تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس ، ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگئے،عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی پر ارمغان کی حالت غیر ہوگئی، بےہوش ہوکر گرگیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اہلکاروں نے ملزم ارمغان کو اپنے کندھوں پر عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔ملزم ارمغان بکتر گاڑی میں بھی الٹا لیٹ گیا۔دوسری جانب قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔

    تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

  • سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورس نے 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خواج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے خارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔واضح رہے کہ 13 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے بصورت دیگر ایسے اداروں کے خلاف ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا، وفد کی قیادت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر SSGC سعید رضوی کر رہے تھے، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق خان یوسف زئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے. میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی روڈ کٹنگ کی فیس کا حق صرف کے ایم سی رکھتی ہے، اگر کوئی ادارہ روڈ کٹنگ فیس کے ایم سی کے علاوہ یا کسی اور ادارے یا ٹائونز کے پاس جمع کراتا ہے تو وہ ازخود اس کا ذمہ دار ہے.

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے جن 106 سڑکوں کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ان کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی ان سڑکوں کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے اور بعض ادارے انتہائی سفاکی کے ساتھ ان سڑکوں کو کاٹ ڈالتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی ورنگی ٹائون اور پی ای سی ایچ ایس سمیت جن علاقوں میں بھی نئی لائنیں ڈالنا چاہتی ہے یا مرمت کی غرض سے سڑکوں کی کٹنگ چاہتی ہے اس کی باقاعدہ کے ایم سی سے تحریری طور پر اجازت لے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلا اجازت و ضرورت کسی بھی شخص یا ادارے کو سڑکوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے، خدمات عامہ کے تمام ادارے اگر قواعد و ضوابط اور آپس میں روابط کے ساتھ کام کریں گے تو سب کی کارکردگی بہتر ہوگی.

    میئر کراچی نے واضح کیا کہ وہ عوام کو کسی بھی قسم کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے لیکن قوانین پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے تاکہ اداروں میں تصادم نہ ہو، انہوں نے کہا کہ خدمات عامہ کے تمام اداروں کا مقصد ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے کوئی بھی ادارہ بغیر کسی رکاوٹ کے عوام تک سہولیات پہنچائیں کے ایم سی ان کی مدد کے لئے تیار ہے۔

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد