Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی، یخ بستہ ہوائوں سے موسم سرد ہوگیا

    کراچی، یخ بستہ ہوائوں سے موسم سرد ہوگیا

    کراچی شہر میں یخ بستہ ہوائوں کے سبب موسم پھرسرد ہوگیا،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری کمی سے 11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جمعے و ہفتے کی درمیانی شب شہرکے مختلف علاقوں میں دوبارہ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں ہفتے کو صبح کے وقت موسم قدرے سردرہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے،سب سے کم پارہ جناح ٹرمینل پر9.7ڈگری ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 12.3،ماڑی پور میں 12.5 ڈگری جبکہ شاہراہ فیصل پر14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلیچند روز کے دوران شہر کا موسم خشک راتیں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران ہواں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہے گی، وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

    عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

  • عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت بعد ازاں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور اسکیم 45 تیسر ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لئیق احمد، سیکرٹری ایم ڈی اے وقاص سومرو، سپریڈینٹ انجنئیر شیراز میرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ایم ڈی اے کی سستے مکانات کی اسکیم ایم ڈی اے ہومز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ایم ڈی اے کے تحت ناردن بائی پاس پر ایم ڈی اے ہومز کے تحت بنائے جانے والے 4 ہزار مکانات کی اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ لئیق احمد کے ہمراہ لنک روڈ پر نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور ناردن بائی باس سیکٹر 6، اسکیم 45 تیسر ٹائون پر 4000 سستے گھروں کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی کو بتایا گیا کہ تیسر ٹائون میں 80 اور 120 گز جبکہ نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم میں 100 اور 200 گز کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس سستے مکانات کی اسکیم ایم ڈی اے ہومز کے تحت 4 ہزار گھروں کو تعمیر کرکے 5 سالہ اقساط پر دئیے جائیں گے اور یہ اسکیم شہریوں کو سستی اور اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے بنائی گئی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پارٹی منشور کے تحت عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی ایم ڈی اے کے تحت ان دونوں اسکیموں میں 4000 رہائشی یونٹس کی اسکیموں کا آغاز کردیا جائے گا۔

    سعید غنی نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو سستی اور بہتر رہائش کی فراہمی اور سیلاب و بارشوں سے متاثرہ لاکھوں افراد کو مفت گھروں کی فراہمی جیسے منصوبے جاری ہیں اور ہماری موجودہ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت روٹی، کپڑا اور مکان کے منثور پر دن رات عمل پیرا ہے۔

    حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

  • حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھہ چھتر میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ 22 سالہ سعدیہ بی بی کو اسکے بہنوئی نے زیادتی کا نشانہ بنا کے قتل کیا،مقتولہ یتیم تھی پرورش بہنوئی کے ذمہ تھی،مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی بہنوئی گلفراز نے درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتولہ کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا راز کھلنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کو زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر کھلائی گئی تھیں۔مقتولہ کے مرنے کے بعد طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی،سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی، ملزم گلفراز، اسکی والدہ، بہن مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی کی،قبر کشائی کے بعد مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میںع مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس اہلکار صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، زیادتی اور لاش چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس نے ملزم گلفراز، امین گلزار بیگم کو تحویل میں لے لیا ہے، واقعہ کی تمام زاویوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

  • کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    کراچی کے ضلع وسطی میں شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خط لکھا ہے جس کے مطابق شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ ہونا تشویشناک ہے۔ذیشان شفیق صدیقی نے خط میں لکھا کہ گولیوں کی زد میں آکر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے نئی پالیسی بنائی جارہی ہے، اب صرف ہوائی فائرنگ کرنے والا ہی نہیں بلکہ شادی ہالوں کے مالکان اور تقریب کے منتظمین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے عناصر چاہے کتنا ہی بااثر ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ پر ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین مشترکہ ذمہ دار ہوں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تقریبات کے د وران ہوائی فائرنگ کو روکا جاسکے شادی ہال مالکان اور تقریب کے منتظمین کے ساتھ رابطہ رکھا جائے اور ان کو پالیسی سے متعلق بتایا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف فوری کارروائی نا کرنے والے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی لہذا دی گئی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

  • ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    ایرانی گورنر غلام حسین نے لاہور سے مشہد کے لیے فلائٹ دوگنی کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی شہر مشہد کے گورنر غلام حسین نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل اور ثقافتی مرکز میں آئے ہیں۔گورنر مشہد کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے شہر میں آئے ہیں، ایران اور پاکستان تہذیب اور ثقافت کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔ستقبل میں لاہور سے مشہد کی فلائٹ دوگنی کی جائے گی جب کہ دیگر فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔گورنر غلام حسین کہتے ہیں کہ ایران میں سیاحتی مرکز سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں جب کہ ہر سال چھ لاکھ سیاح مشہد میں آتے ہیں۔گورنر مشہد نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی سیاحوں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں اور امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھے گا۔

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

  • یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل اسپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ اب یوٹیوب صارفین چار گنا زیادہ رفتار سے یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکیں گے۔یوٹیوب کا مقصد اس کے صارفین سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھ سکیں۔اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہو گا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے گا۔ “جمپ آ ہیڈ” نامی بٹن دبا کر صارفین ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں گے۔

    کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو شدید دھند کی شدت کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے دوران سڑکوں پر سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا روڈ یوزرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کا بھرپور خیال رکھیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، جبکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

    ڈرائیور حضرات کو دھند کے دوران اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔مزید برآں، عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے، اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

  • کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی ، لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کا 5 رکنی گینگ گرفتار

    شہر کراچی میں سرجانی ٹاون پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاون پولیس نے تیسر ٹاون سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکووں کی شناخت کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی جبکہ ڈاکووں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ڈاکووں کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے نیو کراچی گیس سلنڈر کی دکان پر واردات کی تھی ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکووں کے قبضے سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکلیں عوامی کالونی اور سائٹ بی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھیں اور ان کے مقدمات بھی درج ہیں ۔گرفتار ڈاکووں کے 5 رکنی گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے پاکستان بازار پولیس نے کلینک میں لوٹ مار کی واردات میں ملوث لنگڑے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو ساتھی کے ہمراہ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں قائم امین کلینک میں گھس کر لوٹ مار کی واردات کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں پینٹ شرٹ پہنے اسلحہ تھامے ہوئے ایک ڈکیت لنگڑا کر چلتے ہوئے دکھائی دیا تھا۔اس فوٹیج کی مدد سے پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ڈکیت محمد حسان ولد محمد الیاس کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے جو کہ اقبال مارکیٹ تھانے سے چوری کی گئی تھی۔

    عنایت مروت نے بتایا کہ گرفتار ڈکیت پولیو کا شکار ہے جبکہ وہ نشہ پورا کرنے کے لیے موٹر سائیکلیں بھی چوری کر کے پاک کالونی میں لیجا کر فروکت کرتا ہے جبک گرفتار ڈاکو نے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ، پولیس کلینک کی واردات میں شامل دوسرے ڈاکو کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    کراچی میں 7سالہ بچے صارم کے اغوا اور قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سرچ آپریشن مدرسے کے مہتمم اور چوکیدار کے کمروں میں کیا گیا جہاں سے کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹوں کی بھی سرچنگ کی گئی جس میں خواتین سرچرز کی مدد سے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صارم کیس کے حوالے سے تفتیش کے دوران کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔یاد رہے 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی تھی اور ٹیم کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔جنرل عاصم منیر نے دوست نما دشمن عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار بن کر دہشت گردی کو ہوا دینے والے دوغلے عناصر سے آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ “شکار کے لیے شکاری کے ساتھ اور بچاؤ کے لیے شکار کے ساتھ” چلنے والے ہمارے لیے کوئی اجنبی نہیں۔ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں عظیم قوم اور مسلح افواج کی استقامت کے ہاتھوں شکست ہو گی۔آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر قیمت پر جواب دیں گے۔ اور جہاں بھی ضرورت پڑی دشمنوں کا پیچھا کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے ہر قیمت پر دفاع کے لیے سپاہیوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کو سراہا۔

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ