Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپےفی لیٹر مہنگاکردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگیا، اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مسلسل دوسری بار 15 دسمبر کو پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے اور فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب تھا۔حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

  • کالج سپریٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار، طالبات پریشان

    کالج سپریٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار، طالبات پریشان

    گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد میں پرنسپل تعینات ہیں۔ تین روز قبل کالج کے اسٹاف سے انہیں معلوم ہوا کہ کالج کی طالبات ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے آ رہی ہیں، مگر طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوئے ہیں۔ایڈمٹ کارڈز کالج کے سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس، جو کہ 17 گریڈ میں ہیں، نے جاری کرنے تھے۔ اب انہیں معلوم ہوا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بد دیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔

    اکتوبر 2024 میں طلبہ و والدین کے لیے کالج کی دیوار پر نوٹس بھی لگایا گیا تھا کہ وہ کالج کے کسی بھی اسٹاف ممبر کو کسی بھی مد میں نقد رقم نہ دیں اور بینک واؤچر حاصل کریں۔مدعیہ نے بتایا کہ مزید طالبات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس آخری مرتبہ 25 جنوری کو آیا تھا اور اس کے بعد وہ کالج نہیں آیا۔ میرا دعویٰ ہے کہ محمد نفیس ولد اشرف الدین نے ناجائز طور پر امتحانی فیس کی مد میں طالبات سے نقد رقم وصول کر کے خرد برد کی ہے، لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد کالج کے سپرنٹنڈنٹ کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کالج کے سپرنٹنڈنٹ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    مریم نواز سےمتعلق ہتک آمیز مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ جس نے ای وی بس شروع کی، شرجیل میمن

    گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    ایس آئی ایف سی اچھا کام کر رہی ۔ متنازعہ منصوبوں پر نظرثانی کرے۔ سید ناصر حسین شاہ

    نیا سال کراچی والوں پر بھاری، پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

  • مریم نواز  سےمتعلق ہتک آمیز مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    مریم نواز سےمتعلق ہتک آمیز مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں، ملزم کا تعلق تخت بائی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ جس نے ای وی بس شروع کی، شرجیل میمن

    گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    سیالکوٹ: فیملی کورٹ کمپلیکس کا افتتاح، جلد انصاف کی فراہمی پر زور

    نیا سال کراچی والوں پر بھاری، پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

  • سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ  جس نے ای وی بس شروع کی، شرجیل میمن

    سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ جس نے ای وی بس شروع کی، شرجیل میمن

    کراچی/لاہور (سعد فاروق ) پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی اور شہری نقل و حمل کے مسائل کو کم کرنے کے لیے سندھ اور پنجاب حکومتوں نے الیکٹرک بسیں (ای وی بسز) متعارف کرائی ہیں۔ دونوں صوبوں کے اقدامات نے عوامی نقل و حمل کے شعبے میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج لاہور میں ای وی بس کا افتتاح کیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان کی پہلی وی بس سروس لاہور میں لانچ کی گئی جس پر سندھ کے سینئر وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پوسٹ کو ٹیگ کرتے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سندھ کے بعد پنجاب نے بھی ای وی بسوں کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ریکارڈ کی درستگی کے لیے ضروری ہے کہ یہ بتایا جائے کہ ای وی بسوں کا آغاز سب سے پہلے سندھ حکومت نے جنوری 2023 میں کیا تھا۔ سندھ حکومت نے ماحول کی بہتری اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اس منصوبے کو شروع کیا تھا، اور اب پنجاب نے اس قدم کی تقلید کی ہے۔ سندھ کے عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ ایک اہم اقدام تھا، اور اب دوسرے صوبوں کو بھی اس طرح کے منصوبے شروع کرنے چاہئیں تاکہ ملک بھر میں پائیدار اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کی جا سکیں۔

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا یہ قدم نہ صرف ماحولیات کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ یہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی جدیدیت لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کی حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد میں جدید اور صاف ستھری ٹیکنالوجی اپنائی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا.

    https://x.com/sharjeelinam/status/1885355712030691687

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے جنوری 2023 میں کراچی میں ای وی بسوں کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد نہ صرف ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا تھا، بلکہ اس کے ذریعے فضا میں کاربن کے اخراج کو کم کرنا بھی تھا۔اب پنجاب نے بھی اس منصوبے کی پیروی کی ہے اور صوبے میں ای وی بسوں کا آغاز کر دیا ہے، جسے ماحولیات کے حوالے سے ایک مثبت قدم کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

    سندھ حکومت نے جنوری 2023 میں شہر قائد میں ای وی بس کا آغاز کیا تھا، کراچی میں الیکٹرک بس کا روٹ
    ملیر سے براستہ شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور سی ویو تک ہے اور اس بر پر یکطرفہ کرایہ پچاس روپے رکھا گیا تھا،پاکستان میں پہلی بار سندھ حکومت نے بجلی سے چلنے والی یہ بسیں منگوائی تھیں،کراچی میں چلنے والی ای وی بسیں مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ ہیں، اس میں70 سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے،ان بسوں میں پانچ سو کلو واٹ کی بیٹری لگی ہے جسے ایک بار چارج کرنے پر 2 سو کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بیٹری 40 منٹ میں دوبارہ چارج ہوسکتی ہے ، شرجیل انعام میمن نے ایکس پر سندھ میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی خبریں اور تصاویر بھی شیئر کیں اوروزیراعلیٰ پنجاب کے دعوے کہ پنجاب ای وی بس لانچ کرنے والا پہلا صوبہ کو غلط ثابت کر دیا،

    سندھ حکومت کا اقدام
    سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد کراچی میں ای وی بس لانچ کرنے کے منصوبے کا مقصد شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنا اور عوامی نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔ کراچی کے لیے یہ پہلی بار تھا کہ ای وی بسیں متعارف کرائی گئیں۔ یہ بسیں چائنا سے درآمد کی گئی تھیں اور انہیں کراچی کے مصروف ترین روٹس پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ ملا، بلکہ شہریوں کو جدید اور آرام دہ نقل و حمل کی سہولت بھی فراہم ہوئی۔

    پنجاب حکومت کا اقدام
    پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک بسیں آج 31 جنوری کو لانچ کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ لاہور میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھتے ہوئے، پنجاب حکومت نے یہ قدم اٹھایا۔ پنجاب حکومت کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد 2030 تک سبز اور پائیدار نقل و حمل کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام شہریوں کو سستی اور ماحول دوست نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

    عوامی ردعمل
    دونوں صوبوں میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے فیصلے کو عوام کی طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بسیں نہ صرف ماحول کے لیے بہتر ہیں، بلکہ یہ ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی بسیں کے مقابلے میں کم شور اور زیادہ آرام دہ ہیں۔

    مستقبل کے منصوبے
    سندھ اور پنجاب حکومتیں مستقبل میں الیکٹرک بسیں کے نئے روٹس متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ چارجنگ اسٹیشنز کے نیٹ ورک کو بھی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ، دیگر شہروں میں بھی ای وی بسیں متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ الیکٹرک بسیں کا آغاز پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ اور جدید نقل و حمل کے نظام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ دونوں صوبوں کے اقدامات سے امید ہے کہ دیگر صوبے بھی اس سمت میں کام کریں گے

    گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    نیا سال کراچی والوں پر بھاری، پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

  • گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    گوگل کی جانب سے گزشتہ دو برسوں میں ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بعد ملازمین نے جاب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کے عہدے داران کے خلاف ایکا کر لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں امریکا اور کینیڈا میں ایلفابیٹ ورکرز یونین فار گوگل ورکرز نے ایک پٹیشن تشکیل دی ہے جس میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو مخاطب کرتے ہوئے نوکریوں سے نکلانے کو گوگل میں عدم استحکام کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوکریاں ختم کرنے کے لیے جاری ان ادوار سے ملازمین اپنی نوکریوں کے حوالے سے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ کمپنی کے مالی معاملات مستحکم ہیں، گراں قدر ساتھیوں کا بغیر کسی وجہ سے نکالا جانا مزید تکلیف دہ ہوتا ہے۔پٹیشن کو سائن کرنے کے لیے ملازمین کو اپنے نام، آفس اور نان کارپوریٹ ای میلز کو پوشیدہ رکھنا ہوگا۔ اس پٹیشن پر اب تک 1343 ملازمین کی جانب سے دستخط کر دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں جاری ہونے والی گوگل کی آمدنی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کا مجموعی ریوینیو گزشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلے میں 13 فی صد اضافے کے بعد 76.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ گوگل کلاؤڈ کا ریوینیو بھی 35 فی صد بڑھ کر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    نیا سال کراچی والوں پر بھاری، پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

    گورنرسندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے

    امیربالاج ٹیپو قتل کیس، انٹرپول نےملزم گرفتار کر لیا

    بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

  • نیا سال کراچی والوں پر بھاری،  پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

    نیا سال کراچی والوں پر بھاری، پہلے مہینے میں 45 افراد قتل

    نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں 45 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق نئے سال کا پہلا مہینہ ہی کراچی والوں پر بھاری رہا، ماہ جنوری کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔پولیس حکام کے مطابق20جنوری کو سب سے زیادہ یعنی 7 افراد جان بحق ہوئے جبکہ 24 جنوری کے دن مختلف فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ میں بتایا گیا جنوری میں مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 کراچی کے شہری جان سے گئے، شہر میں لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی وجہ سے بھی فائرنگ ہونے سے زیادہ شہری قتل ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی میں فائرنگ سے جان بحق ایک خاتون سمیت 7 افراد کی شناخت نہ ہونے پر ان کی میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا ہے۔

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

    بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    گنویری والا: ہڑپہ وموہنجودڑو سے بھی قدیم سات ہزار سالہ سرائیکی تہذیب کا مرکز(تیسری وآخری قسط)

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

  • گورنرسندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے

    گورنرسندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیے

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنمائوں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرادیئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفی کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔

    امیربالاج ٹیپو قتل کیس، انٹرپول نےملزم گرفتار کر لیا

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

    بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس، انٹرپول نےملزم گرفتار کر لیا

    امیربالاج ٹیپو قتل کیس، انٹرپول نےملزم گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک سےگرفتار اشتہاری ملزم بلاول امیر بالاج قتل کیس کا ملزم نکلا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ برس لاہور میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا تیسرا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس کےمطابق امیر بالاج قتل کیس کا تیسرا شوٹر جو طیفی بٹ کا بھتیجا ہے، اسے خیلجی ملک سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔
    ملزم بلاول واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔کیس میں 2 نامزد ملزم اب بھی اشتہاری ہیں۔یاد رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا،شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔بالاج ٹیپو لاہور کے انڈر ورلڈ کے سابق ڈان ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے تھے۔ ان کے والد کو بھی سنہ 2010 میں لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔گزشتہ برس 9 ستمبر 2024 کو لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل میں نامزد طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ ہلاک جبکہ اُن کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

    بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 8ماہی گیروں کو بچا لیا

    پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 8ماہی گیروں کو بچا لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کیلئے ریڈیو کالز دیں۔کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کیلئے گوادر منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ سے اظہارِ تشکر کیا۔پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

  • بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    بچوں پر تشدد کے کیسز کے حل کے لئے موثر قانون سازی ، اصلاحات کا مطالبہ

    ماہرین نے پاکستان میں بچوں کے خلاف تشدد اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور قانون سازی میں موجود سقم دور کرنے پر زور دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچوں کے اغوا اور بدسلوکی کے کیسز کی مو¿ثر رپورٹنگ اور تیز رفتار عدالتی کارروائی کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) نے روشنی ہیلپ لائن کے اشتراک سے ”پاکستان میں لاپتہ بچوں اور بچوں پر تشدد کے کیسز سے نمٹنے میں قانون سازی کی خامیاں“ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قانونی رکاوٹوں، تفتیشی عمل کی سست روی اور بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت منیر نے کہا کہ ملک میں لاپتا بچوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر تفتیشی عمل سست اور غیر مو¿ثر ہے۔ انہوں نے پولیس کے تربیتی معیار میں بہتری لانے اور جدید تکنیکی وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    روشنی ہیلپ لائن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی نے بتایا کہ ان کی تنظیم 1999 میں قائم کی گئی تھی اور اب تک 11,800 سے زیادہ لاپتہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے دوبارہ ملانے میں مدد فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے کا 9000 رضاکاروں پر مشتمل نیٹ ورک سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی گمشدگی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے۔روشنی ہیلپ لائن کے ٹریننگ منیجر علی شان نے زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی۔انہوں نے بتایا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور شہری علاقوں میں 11 سے 15 سال کی عمر کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 364-A صرف 14 سال سے کم عمر بچوں کے اغوا تک محدود ہے، جو غیر مو¿ثر ہے۔

    سابق سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لئے قوانین تو موجود ہیں لیکن لاپتا بچوں کا معاملہ ان میں شامل نہیں۔ انہوں نے پولیس، سماجی تحفظ کے اداروں اور کمیونٹی سروسز کے مابین بہتر رابطے، قومی سطح پر ڈیٹا بیس کے قیام اور مو¿ثر قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور انسانی حقوق کمیٹی کی رکن سحر کامران نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے قوانین عموماً ردعمل کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں لیکن ان کے نفاذ میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔

    سابق انسپکٹر جنرل پولیس سید کلیم امام نے کہا کہ پاکستان کا فوجداری نظام نوآبادیاتی دور کا ورثہ ہے اور پولیس کو وسائل کی کمی جیسے سنگین مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بچوں پر تشدد اور گمشدگی کے معاملات پر خصوصی تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے۔سید کلیم امام نے بچوں کے تحفظ کے لئے جامع اصلاحات، سخت سزاو¿ں، پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور ایک مو¿ثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب