Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین ججز کے تبادلے کر دیے، جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے 15ویں سینئر جج ہیں، جن کی تقرری 8 جون 2015 کو کی گئی تھی جبکہ وہ 62 سال کی عمر میں وہ 2 جولائی 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔سندھ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو سینارٹی فہرست میں 26ویں نمبر پر ہیں، جن کا تقرر بطور ہائی کورٹ جج اپریل 2023 میں کیا گیا تھا، اور ان کی ریٹائرمنٹ 2037 میں ہوگی۔بلوچستان ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس محمد آصف 20 جنوری2025 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز (یکم فروری) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ملک کی کسی دوسری ہائی کورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے دوسری ہائی کورٹ سے جج لا کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ججز نے دوسری ہائی کورٹ سے جج لا کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمد جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ میڈیا میں دوسری ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات کرنے کی خبریں رپورٹ ہوئی ہیں، بار ایسوسی اِیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے ایک جج کو ٹرانسفر کیا جانا ہے، اس کے بعد ٹرانسفر کیے گیے جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر زیر غور لایا جائے گا۔ججز خط کے مطابق 2010 میں 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں سیاسی جمہوری حکومتوں کے ادوار میں آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ہائیکورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز

  • حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی

    حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی

    مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر 5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں۔زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئے پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں نے فائرنگ کردی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے بعد دونوں بندق بردار دوسری عمارت کے راستے فرار ہوگئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 46 اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے۔

    ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    غیر قانونی امیگریشن، برطانیہ میں انتہائی سخت قوانین متعارف

    پیکا ترمیمی ایکٹ ،صحافی برادری سڑکوں پر،تحریر: جان محمد رمضان

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

  • کراچی: کچرا کنڈی سے 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کا  انکشاف

    کراچی: کچرا کنڈی سے 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف

    گزشتہ ماہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے مجموعی طور پر 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں .

    ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جنوری کو بلدیہ سیکٹر 4 سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 19 جنوری کو لیاری عمر لائن کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 20 جنوری کو اختر کالونی میں کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک جبکہ 31 جنوری کو ایک لاش گلستان جوہر کی کچرا کنڈی جبکہ دوسری نوزائیدہ بچے کی لاش گلشن اقبال میں کچرا کنڈی سے ملی۔نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے شہر میں ریسکیو اداروں کی جانب سے اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر جھولے بھی لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو جھولوں میں ڈال دیا جائے تاکہ ان بچوں کی بہتر طور پر پرورش اور کفالت کی جا سکے۔

    کراچی آئی امریکی خاتون کے بیٹے نے ساری حقیقت بیان کردی

    غیر قانونی امیگریشن، برطانیہ میں انتہائی سخت قوانین متعارف

    پیکا ترمیمی ایکٹ ،صحافی برادری سڑکوں پر،تحریر: جان محمد رمضان

    ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

  • ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

    ملک کے بعض علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا کے میدانی جنوبی علاقوں پنجاب کے تمام وسطی مشرقی اور جنوبی علاقوں صوبہ سندھ میں موسم خشک دن کے وقت اچھی دھوپ رہے گی۔جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان آئندہ چند روز گندم کی کاشت کے تمام علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے۔آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک مطلع صاف تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔کے اکثر میدانی جنوبی وسطی علاقے خیبرپختونخوا کے میدانی جنوبی علاقے صوبہ سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم خشک مطلع صاف رہا۔

    غیر قانونی امیگریشن، برطانیہ میں انتہائی سخت قوانین متعارف

    پیکا ترمیمی ایکٹ ،صحافی برادری سڑکوں پر،تحریر: جان محمد رمضان

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

  • غیر قانونی امیگریشن، برطانیہ میں انتہائی سخت قوانین متعارف

    غیر قانونی امیگریشن، برطانیہ میں انتہائی سخت قوانین متعارف

    برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔جولائی میں اقتدار حاصل کرنے والی لیبر پارٹی گزشتہ کنزرویٹو حکومت کی طرف سے منظور کردہ قانون سازی کے کچھ حصوں کو برقرار رکھنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ میں ان اقدامات کے خلاف ووٹ دیا تھا جب 2023 میں ان پر قانون سازی کی گئی تھی۔

    برطانوی وزیراعظم کے دفتر اور وزارت داخلہ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ رائے عامہ کے تجزیے کی ویب سائٹ یوگو کی جانب سے شائع کردہ ٹریکر پول کے مطابق امیگریشن اور سیاسی پناہ ووٹروں کے لیے معیشت اور صحت کے بعد سب سے اہم مسئلہ ہے۔ حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال 36,816 افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے۔ یہ تعداد 2023 میں برطانیہ پہنچنے والے 29,437 افراد سے 25 فیصد زیادہ ہے۔

    چینل کراسنگ پر تازہ ترین حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2018 میں جب سے ڈیٹا اکھٹا کیا گیا، 2024 وہ دوسرا سال ہے جس میں سب سے بڑی تعداد میں تارکین نے برطانیہ کا رُخ کیا۔ گزشتہ برس برطانیہ کی لیبر حکومت نے پناہ کے متلاشی افراد کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ میں غیرقانونی آمد کو روکنا ایک اہم معاملہ تھا۔

    ملک میں عام انتخابات سے قبل لیبر پارٹی کے شیڈو امیگریشن وزیر سٹیفن کنوک نے کہا تھا کہ رشی سونک کی حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب کام نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’چونکہ حکومت کی تمام کوششیں چند سو افراد کو روانڈا پہنچانے پر مرکوز ہیں لیکن اس کی نظر ان ہزاروں افراد کی طرف نہیں ہے جو ہر ماہ انگلش چینل عبور کر رہے ہیں۔اقتدار سنبھالنے کے چند ہی دنوں کے اندر برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کی متنازع سکیم ختم کر دی تھی۔برطانوی وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جو چینل کراسنگ کا انتظام کرتے ہیں اور تارکین وطن سے ہزاروں یورو کا لین دین کرتے ہیں۔

    پیکا ترمیمی ایکٹ ،صحافی برادری سڑکوں پر،تحریر: جان محمد رمضان

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    امریکی طیارہ حادثہ،چند لمحے قبل کیا ہوا، اہم انکشاف،مرنے والوں میں پاکستانی شامل

    ْجماعت اسلامی کےبجلی کی قیمتوں کے خلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے

  • ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    پہلے بالی ووڈ اور پھر ہالی ووڈ میں نام کمانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے ایک پریشان کن واقعہ کا ذکر کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فوربس پاور وومنز سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکارہ نے ایک تکلیف دہ اور غیر انسانی تجربہ کا ذکر کیا، انکے مطابق وہ اس وقت فلم انڈسٹری میں نو وارد اور صرف 19 برس کی تھیں۔ انکے مطابق ایک فلم کی شوٹ کے موقع پر انکی ایک ہدایتکار سے پریشان کن مڈبھیڑ ہوئی۔میں نے ان سے کہا، کیا آپ میرے اسٹائلسٹ سے بات کرکے اسے بتائیں گے کہ آپ کپڑوں اور چیزوں کے معاملے میں کیا چاہتے ہیں۔ جس پر انہوں نے فون پر کسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اداکارہ کے زیر جامہ کو دیکھنے کےلیے سنیما آتے ہیں، تو جسم کے نچلے حصے کے کپڑے کافی مختصر ہونے چاہئیں تاکہ میں انکے اندرونی کپڑے دیکھ سکوں۔

    پریانکا کے مطابق ہدایتکار نے یہ جملے کئی بار ادا کیے۔ انکے مطابق یہ سن کر انکا دل ٹوٹ گیا تھا اور گھر جا کر میں نے اپنی والدہ سے کہا میں اس شخص کو دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی، جس کے بعد میں نے انکے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    امریکی طیارہ حادثہ،چند لمحے قبل کیا ہوا، اہم انکشاف،مرنے والوں میں پاکستانی شامل

    صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس

  • سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں کیلئے قابلِ اعتماد پلیٹ فارم اورمشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کی نمبر ٹریول ایپ ویگونے پاکستان میں اپنے آپریشنز اور اوٹی ای(OTA)پلیٹ فارم کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جس کے بعد اب پاکستانی مسافر "بک آن ویگو”کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سعودی عرب پاکستانی مسافروں کیلئے اولین پسند کے طور پر برقرار ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر 100فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اپنی ترقیای حکمتِ عملی کے تحت ویگو(Wego) پاکستان کے سب بڑے سیاحتی اور سفری ایونٹ میں سے ایک پاکستان ٹریول مارٹ میں بھی شرکت کرے گی۔کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق ویگو (Wego)نے پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری او رجدت جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ پاکستانی مسافروں کو سفری انتخاب کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔واضح رہے کہ ویگو (Wego)نے صارفین کو مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کے وسیع نیٹ ورک میں قیمتوں اور آپشنزکا موازنہ کرنے کی سہولت دے کر سفری خریداری کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

    پاکستان میں اپنی تازہ ترین توسیع کیساتھ ویگوکے صارفین "بک آن ویگو”کی سہولت کے ذریعے براہِ راست پروازیں اور ہوٹل بک کرواسکتے ہیں جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو تیسرے فریقن کی ری ڈائریکشن کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ یہ جدید سہولیت پاکستانی مسافروں کی ضروریات کے مطابق ایک ہموار بکنگ فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوویگو(Wego)چیف فلائٹ آفیسر ڈین وکس نے کہا کہ ہم پاکستان میں ویگو کی او ٹی ای(OTA)اور بکنگ پلیٹ فارم کی توسیع کے موقع پر بہت خوش ہیں۔یہ پلیٹ فارم ملکی اور بین الاقوامی سفر میں نمایا ں ترقی کا مشاہدہ کررہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ویگو(Wego)پر ملکی پروازوں کی تلاش میں سالانہ بنیادوں پر 120فیصد زائد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سعودی عرب پاکستان مسافروں کیلئے پسندیدہ بین الاقوامی سیاحتوں منزلوں میں شامل ہے۔جس میں سالانہ بنیادوں پر 100فیصد سے زائداضافہ دیکنے میں آیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے محکمہ سیاحتی خدمات(Departement of Tourist Service)سے ٹریول ایجنسی لائسنس کے کامیاب حصول کے بعد پاکستان میں IATAکی ایکریڈیشن حاصل کرنے ویگو کی مسلسل ترقی کیلئے اگلا قدم تھا۔ یہ سنگِ میل پاکستان میں ہمیں توسیع کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔جس سے ہم اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان مارکیٹ اور مسافروں کو مزید مسابقتی فضائی کرائے فراہم کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹریول مارٹ میں ہماری شرکت ہمیں انڈسٹری ماہرین سے جڑنے اور یہ دکھانے کا شاندار موقع ہے کہ ویگو کس طرح پاکستان صارفین کیلئے سفری منصوبہ بندی کوجدید اور آسان بنا رہا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ 2025میں ویگو اپنے ایوارڈ یافتہ مارکیٹ پلیس کی نمائش کرے گا جس میں "بک آن ویگو(Book on Wego)”پلیٹ فارم کے جدید فوائد کو نمایا کیا جائے گا۔

    اس پلیٹ فارم میں محفوظ ادائیگی اورسفری ڈیلز شامل ہوں گی۔ویگو کا وسیع ٹریول پارٹنر نیٹ ورک، جس میں بڑی فل سروس اور کم لاگت ایئر لائنز، معروف ہوٹل چینز اور مقامی رہائش کنندگان شامل ہیں، پاکستانی مسافروں کو بے مثال انتخاف فراہم کریں گی۔اس موقع پر ویگو(Wego) پاکستان کے ڈائریکٹر عبیداللہ سرور نے کہا کہ پاکستان میں ویگو پلیٹ فارم کی توسیع ہمار ے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کا سفری بکنگ تجربہ فراہم کریں۔

    اپنی جدید ٹیکنالوجی اور مقامی اپروچ کے ساتھ ہماری مقصد سفر کو زیادہ آسان، سستا اور خوشگوار بنانا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ 2025ہمار ے لیئے مقامی سفری کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے اور پاکستان کے ساحت کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کر بہترین موقع فراہم کرے گا۔ بک آن ویگو پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی پروازیں بک کروانے مسافروں کیلئے ایک مفت eSimفراہم کررہا ہے جس میں 1GBتک کا ڈیٹا شامل ہے۔ جس کے ذریعے صارفی اپنی منزل تک پہنچتے ہی فوری طور رابطے میں آسکتے ہیں اور سستے نرخوں پر آسانی سے اپنا ڈیٹا پلان بڑھاسکتے ہیں۔ بہترین بکنگ کے تجربے کی فراہمی اور سفری صنعت کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ویگو عالمی سفری مارکیٹ میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مستحکم کررہا ہے۔

  • اسرائیلی کمپنی کی  اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے متعدد صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نےبتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ’سیز اینڈ ڈیسسٹ‘ لیٹر جاری کیا ہے۔تاہم اس معاملے پر پیراگون نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کے عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کن افراد کو نشانہ بنایا گیا اور وہ کہاں موجود تھے۔

    واٹس ایپ کے عہدیدار نے یہ ضرور بتایا کہ ہدف بننے والوں میں سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔عہدیدار کے مطابق واٹس ایپ نے ہیکنگ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ پیراگون کو اس کارروائی کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا گیا۔
    ن کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر شراکت داروں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس

    واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس

    کالج سپریٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار، طالبات پریشان

  • ْجماعت اسلامی کےبجلی کی قیمتوں کے خلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے

    ْجماعت اسلامی کےبجلی کی قیمتوں کے خلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے

    بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے،آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق حیدرآباد، کراچی،جیکب آباد،لاڑکانہ،شکارپور،ٹنڈوالہیار،میرپورخاص،جامشورو،ٹھٹھہ،بدین،کندھکوٹ،شکارپور،ٹنڈوآدم ،سانگھڑ اوردادوسمیت دیگرمقامات پرہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے سخت نعرے بازی کے ساتھ آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے ختم، بدترین لوڈ شیڈنگ کرکے معیشت کا پھیہ جام کرنا بندکرو، سرکاری افسران و ملازمین کو مفت بجلی بند کرو، عوام کو جینے کا حق دو جیسے دیگر نعروں و مطالبات پر مبنی پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، جن سے جماعت اسلامی کے صوبائی،ضلعی اور مقامی قائدین نے خطاب کیا۔

    جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ٹنڈوالہ یار میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی پیز مافیا، بجلی کمپنیوں اور کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو ذہنی مریض جبکہ صنعت و معیشت کا پھیہ جام کردیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان، محنت کش طبقہ فاقوں پر مجبور اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔اس ظالمانہ و دہرے معیار پر مبنی سسٹم میں جہاں ایک غریب اور عام آدمی اپنا پیٹ کاٹ کر اور گھر کا قیمتی سامانِ بیچ کر بجلی گیس کے بھاری بھرکم بل اور بے شمار ٹیکس ادا کرتا ہے وہاں یہی سب کچھ وزراء ججز جرنیلوں اور بیوروکریٹ سمیت سرکاری ملازمین کو مفت میں دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کے اخراجات بھی بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالے جاتے ہیں جو کہ سراسر ظلم و نا انصافی کی انتہا ہے۔

    وزیر توانائی کابجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کرنے کاانکشاف اور مفت بجلی فراہمی بند نہ کرنے کی بے بسی کا بیان تشویش ناک ہے۔ان کا حکم اور ظلم صرف غریبوں اور بے بسوں پر ہی چلتا ہے۔ کروڑوں کی بجلی مفت اور چوری کرنے والے طاقتورں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ آئی پی پیز نظرثانی شدہ معاہدوں سے 1100ارب روپے کی بچت سے بجلی بلوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

    صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بل کم کرنے کے ساتھ ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔ اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے۔حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا ۔
    مظاہرے میں نائب قیم سہیل شارق،امیرضلع آصف یاسین ودیگر بھی موجود تھے۔کراچی میں بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف شہر کے 13 مقامات پر دھرنے دیئے گئے جن سے امیر حلقہ کراچی منعم ظفر و دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ائی پی پیز نظر شدہ معاہدوں سے گیارہ سو ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو پہنچانے، بجلی قیمتیں کم اور اہل کراچی کو کے الیکٹرک مافیا سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    سانگھڑ پریس پراحتجاجی مظاہرے سے سندھ کے نائب امیر محمد افضال، ظہیرجتوئی،راجہ وسیم ، بدین میں پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے امیرضلع سید علی مردن شاہ ،اللہ بچایوہالیپوتہ،عبدالکریم بلیدی ،جیکب آباد میں قائد اعظم روڈ سے پریس کلب تک مظاہرے سے حاجی دیدارلاشاری، صادق ملغانی ہدایت اللہ رند، لاڑکانہ میں جناح باغ سے پریس کلب تک مظاہرے سے امیرضلع ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ رمیزراجہ شیخ، کندھکوٹ پریس کلب پرامیرضلع غلام مصطفیٰ میرانی،اسداللہ چنا،حیدرآباد میں فقیرکاپڑچوک پرحافظ طاہرمجید،عبدالقیوم ، دادوپریس کلب پرضلعی جنرل سیکرٹری محمد موسیٰ ببر، کوٹری میں ضلعی امیر مولانا محمد عمر،میرپورخاص میں سبزی منڈی چوک پرامیرشہر شکیل احمد فہیم عاصم شیخ،ٹھٹھہ پریس کلب پرمظاہرے سے ضلعی امیرمجید سموں ،جنرل سیکرعبداللہ آدمگندرو،ٹنڈوآدم پریس کلب پرمقامی امیرعریف اللہ خان،عبدالغفور،عبدالستارانصاری نے جبکہ کنڈیارو میں امیرضلع نعیم احمد کمبوہ نے مظاہرے سے خطاب کیا۔

  • صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    کراچی کےعلاقےنارتھ کراچی میں7 سالہ صارم کےاغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھربلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس میں مزید تفتیش کےلئے پولیس کی بھاری نفری نارتھ کراچی میں اس کے فلیٹ میں پہنچی۔پولیس نےکچھ فلیٹوں کی تلاشی لی، سرچنگ کا عمل مکمل کرنےکے بعد پولیس واپس چلےگئی۔پولیس کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد اصل ملزمان تک پہنچ کرانہیں گرفتارکرلیں گے۔اس سے قبل صارم کے کیس میں تفتیش کےدوران پولیس نے 9 افراد پرشک کا اظہارکیا تھا۔ت

    تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں، کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ 9 افراد ایسے ہیں جن پر زیادہ شک ہے، صارم قتل کیس پر4 ٹیمیں کام کررہی ہیں، اے وی سی سی، سی پی ایل سی، ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش 11 روز بعد 18 جنوری کو اس کے فلیٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔دوسری جانب گارڈن سے کمسن عالیان اورعلی رضا کو لاپتہ ہوئے اٹھارہ روز گزرگئے، غمزدہ اہل خانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اورسڑک بلاک رکھی۔

    کالج سپریٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار، طالبات پریشان

    مریم نواز سےمتعلق ہتک آمیز مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

    سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ جس نے ای وی بس شروع کی، شرجیل میمن

    گوگل میں پھوٹ پر گئی، ملازمین کمپنی عہدے داران کے خلاف

    ایس آئی ایف سی اچھا کام کر رہی ۔ متنازعہ منصوبوں پر نظرثانی کرے۔ سید ناصر حسین شاہ