Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی توقع ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے جا رہی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو ارسال کی گئی ہے، جس کے بعد اوگرا عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرے گا۔ اوگرا 31 جنوری کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف ان قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور یہ نئی قیمتیں یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوں گی۔

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

  • بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم  ہو گئی

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کئے جانے کے بعد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی 2 فیصد تک کمی کردی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس،سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹس،سروہ اسلامک سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 12 فیصد سالانہ سے کم کرکے 11.88 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد،پنشنرز سرٹیفکیٹس پربھی منافع کی شرح 13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے 13.68 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔

    اسی طرح شہدا فیمیلیز ویلفیئر اکائونٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد، تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 3190روپے فی لاکھ سے کم کرکے2810 روپے فی لاکھ کردی گئی ہے۔6 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6370 روپے فی لاکھ سے کم کرکے 5660 روپے فی لاکھ کردی گئی ہے،ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12380روپے فی لاکھ سے کم کرکے 11380روپے فی لاکھ کردی گئی ہے۔

    سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح 13.50 فیصد سے کم کرکے 11.50فیصد سالانہ کردی گئی ہے جبکہ سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹس، سروہ اسلامک سیونگزاکائونٹس کے لیے منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔یاد رہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گئی ہے۔

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری: پی ایف یو جے کا ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آئی بی اے کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، آئی بی اے آمد پر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس خصوصی نشست میں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں طلبا کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوںنے ابتدائیہ کلمات میں اس بات کا اظہار کیا کہ آئی بی اے لرننگ کا سسمبل ہے اور میں اس کامیابی پر آئی بی اے کے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئی بی اے اپنی طرز کا نہ صرف بہترین ادارہ ہے بلکہ یہاں کا نظام تعلیم بھی دنیا کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آئی بی اے کے طلبا و طالبات کے سوالات کے جواب انتہائی خوش اسلوبی سے دیئے اور طلبا کی سوچ کو سراہا۔

    طلبا و طالبات نے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔ اساتذہ اور طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحفظات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے جو انتہائی تسلی بخش تھے۔اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کی مکمل نفی کرتے ہیں، طلبہ اور اساتذہ نے سیشن کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہا کہ اس طرح کے مزید سیشن منعقد کئے جائیں۔

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

  • حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کارروائی میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔چھاپا مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

  • دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3344 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
    نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب بھی پالیسی بناتے ہیں تو مسائل کو سامنے رکھتے ہیں، دنیا میں کوویڈ کے مسائل آئے تو ہم نے ان کے حل کے لیے کوشش کی، پوسٹ کوویڈ پیریڈ میں اکانومی میں تیزی سے گروتھ آئی۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں سیلاب کے باعث کافی مشکلات آئیں، پالیسی ریٹ 22 سے 10 فیصد کم ہو کر 12 فیصد پرآگیا ہے، ہم ایکسپورٹرز کو ہر صورت مکمل سہولتیں دینا چاہتے ہیں، کسی بھی فیصلے کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پچھلے ماہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تھی اس ماہ بھی کم ہوگی، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے معاشی مسائل حل ہوئے۔

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

  • ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

    ممتاز سائنسی تنظیم امریکن جیوفزیکل یونین کے رسالے، ارتھ فیوچر (Earths Future) میں شائع ماہرین موسمیات و آب وہوا کی تحقیق کا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔

    تحقیق کے مطابق بحرہند سے جنم لیتی مون سون بارشوں کا رخ بتدریج مغربی بھارت و پاکستان کی جانب ہو رہا ہے، اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔انسانی سرگرمیوں سے بڑھتا عالمی درجہ حرارت جو خطے میں انوکھی تبدیلیاں لا چکا جیسے اس سال پنجاب میں موسم سرما بہت مختصر رہا، مون سون کی بارشوں کا رخ بدلنا بھی پاکستان میں ڈرامائی تبدیلیاں لائے گا۔امریکی تحقیق کے مطابق مون سون کی بارشیں اگلے 70،80 سال میں 2 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے صحرا تھر کو سرسبز بنا دیں گی جبکہ بھارتی مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش میں بارشیں کم ہونے سے پانی کی قلت جنم لے گی۔آسام بارشوں کا عالمی مسکن نہیں رہے گا، تھر صحرا قصہِ پارنیہ بن جائیگا، سندھ و بلوچستان کے علاوہ چولستان صحرا کے بیشتر علاقے بھی سرسبز ہو ں گے۔

    یاد رہے ، سات آٹھ ہزار سال پہلے بھی آج کے صحرائی پاکستانی علاقے گل وگلزار تھے اور وہاں ودای سندھ کی قدیم تہذیب نے جنم لیا پھر بارشوں کا نظام مشرقی سمت جانے سے علاقے بنجر ہو گئے، اب گلوبل وارمنگ کا عجوبہ ان علاقوں کو ہرا بھرا کر دے گا۔دلچسپ بات یہ، گلوبل وارمنگ دیگر صحراں کا رقبہ بڑھا رہی ہے، افریقی صحارا اگلے 25 برس میں چھ ہزار مربع کلومیٹر بڑھے گا مگر تھر صحرا پر اس کا الٹا اثر ہوگا جو اسی صدی میں انسانی سرگرمیوں کا بڑا مسکن بن سکتا ہے۔

    پاکستان میں ٹیگ بال کے بانی ابصار عالم کا بلوچستان کا دورہ، کھیل کے فروغ پر اتفاق
    تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

  • سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

    سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

    سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

    انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے گالے اسٹیڈیم میں تیز ترین سنچری بنائی۔جوش انگلس کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے تھے۔اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جوش انگلس نے پہلے 21 گیندوں پر محض 15 رنز بنائے تھے تاہم اچانک انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور پھر مزید 39 گیندیں کھیل کر سنچری بنا ڈالی۔جوش انگلس 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار سنچری پر اسٹیڈیم میں بیٹھے انکے والدین نے شاباش بھی دی۔

    ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ آج بھی بھارت کے شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 85 گیندوں پر سنچری جڑ دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ 93 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2004 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے جوش انگلس پہلے نمبر ہیں جنہوں نے 108.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے سنچری اسکور کی جبکہ شیکھر دھون کا اسٹرائیک ریٹ 107.47 تھا۔

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

  • افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان جائےگا جس میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے۔ وفد بھیجنے کا مقصد قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اورقبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ افغانستان کیساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد پر دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہون گے۔

    تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی، ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں جو روٹ کی بدستور پہلی پوزیشن ہے۔

    آی سی سی کے مطابق اسٹیو اسمتھ ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں اور رشبھ پنت نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔ اسی طرح محمد رضوان دو درجہ بہتری کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 32 ویں نمبر پر چلے گئے۔

    ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ نعمان علی 4 درجہ بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ساجد خان دو درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے جو میل وریکن لمبی چھلانگ لگاکر 16 درجے بہتری کے بعد 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اسی طرح ابرار احمد دو درجے بہتری کے بعد 51 ویں نمبر پر آ گئے۔ گوداکیش موتی 6 درجے بہتری کے بعد 58 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رو یندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے تلک ورما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید نمبر ون باؤلر بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ورن چکروتی لمبی چھلانگ لگاکر 25 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔ اکشر پٹیل 5 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    امریکی نیوی کی چینی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک پر پابندی

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

  • ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    ریاض الجنہ میں حاضری کیلئےنیاآپشن متعارف

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ زیارت کے لیے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ’ویٹنگ‘ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ ( ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی تھی۔مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

    کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی ، پولیس نے تحویل میں لے لیا

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت