Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کو مؤصول صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بدھ (5 فروری) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ دن کشمیریوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں 5 فروری کی تعطیل کا ذکر ہے۔

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہابچیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک بزرگ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعوی کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھائو گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔بزرگ خاتون نے کہاکہ شادی کرانے کے لیے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کے لیے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔

    امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کے لیے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں۔

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

  • سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔
    پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شالیمار تھانے میں درج مقدمے کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے۔ مغوی کو آزاد کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ والد کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کا سفر بلاول بھٹو کے تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،ہمارا وعدہ ہماری نیت،پیپلز پارٹی کی پوری قیادت عوام کے سامنے ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق لیاری کے علاقے سنگھولین میں بکرا پیڑی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بیرسٹر مرتضیٰ وہابکا کہنا تھا کہ کراچی میں دو قیادتیں چل رہی ہیں، ایک صرف باتیں اور پریس کانفرنس کرتی ہے اور دوسری ہماری قیادت ہے جو کام کرکے وعدوں کو وفا کرتی ہے، ہمارا منشور تھا عوام کی خدمت کریں گے، کراچی بشمول لیاری کے احساس محرومی کو جلد ختم کریں گے، کے ایم سی نے تمام اداروں کو روڈ کٹنگ کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے تاکہ فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایاجاسکے،بحریہ ٹاؤن کا سندھ حکومت کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں،عدالت کے فیصلے کے تحت اس کی رقم سپریم کورٹ کو ادا کی جارہی ہے،غیر قانونی تعمیرات اور چائنا کٹنگ کی سرپرستی کبھی نہیں کریں گے، لیاری پیپلز پارٹی کی آن اور شان ہے .

    اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت ، سٹی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کل کیماڑی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا آج لیاری میں کررہے ہیں،لیاری کی عوام کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ پیپلز پارٹی نے حل کیا ہے ،بکرا پیڑی کے پمپنگ اسٹیشن پر نئی مشینری لائے ہیں،لیاری کے عوام سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کے تھری کی لائن ڈالنے کا وعدہ کیا تھا، اب اس ایلیویٹڈ لائن کے انفراسٹرکچر کو ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے ، کے تھری کی لائن کے حوالے سے بلاول بھٹو نے جو وعدہ کیا تھا اس کو جلد مکمل کریں گے، انہوں نے کہاکہ روڈکٹنگ کی مد میں لیاری ٹاؤن کے پاس سوا ارب آئے ہیں، اس فنڈ کو جلد یہاں پر سڑکوں کی تعمیر پر لگایا جائے گا،لیاری کے پانی کی چوری کو روکیں گے،کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے لئے حب ڈیم سے نئی کنال ڈالنے کا کام بھی چل رہا ہے، اگست تک شہر میں مزید 40ملین گیلن یومیہ پانی لایاجاسکے گا جس سے لیاری سمیت کراچی کے کئی اضلاع میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا.

    انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے کام پیپلز پارٹی کرے گی، اس کا ثبوت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی اختیار ملا ، اس نے عوام کی خدمت کی، لیاری میں یونیورسٹی پیپلزپارٹی نے بنائی، قومی ادارہ برائے امراض قلب کا سینٹر اور بہترین معیار کا ککری گراؤنڈ بھی لیاری میں پیپلز پارٹی نے بنایا، لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا، کسی کواس سے جلن ہوتی ہے تو ہوتی رہے لیکن حقیقت یہی ہے، عوامی خدمت کے منشور پر پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن کارفرما ہے اور رہے گا، میئر کراچی نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی نہیں کرتے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وزیر بلدیات کے کنٹرول میں ہے، وزیربلدیات کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ اٹھائیں گے، بحریہ ٹاؤن کو واٹر کارپوریشن نے جو 14ارب کی ادائیگی کا نوٹس دیا ہے، اس پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، کے ایم سی اور ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کی مد میں پیسے ملیں گے، ہمارا وعدہ ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جو بھی قدم اٹھانا پڑا اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان: پولیس چوکی لاری اڈہ کی کارروائی، 1 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

  • ایف آئی اے نے  انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے ایک کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے غیر قانونی بین الاقوامی ایکٹیو سمز فروخت کرنے میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جن میں فیضان الدین، محمد اسلم، محمد خلیل، رامین رضا اور عابد شامل ہیں۔ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشاور کے علاقے صدر میں واقع ایک موبائل شاپ سے گرفتار کیا گیا، جو بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سمز کی فروخت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان سے کارروائی کے دوران غیر قانونی سمز برآمد کر لی گئی ہیں۔ چھاپا مار کارروائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور مقامی پولیس کی ٹیم بھی شامل تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

  • اسرائیل سے تاخیر کے بعد 110فلسطینی قیدی رہا

    اسرائیل سے تاخیر کے بعد 110فلسطینی قیدی رہا

    حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت اسرائیل نے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، یہ پیشرفت اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قید سے 3 اسرائیلیوں اور 5 تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کے بعد سامنے آئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنے صحافی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کی اوفر جیل سے قیدیوں کو لے جانے والی 2 بسوں کو دیکھا، جبکہ صہیونی ریاست کا کہنا تھا کہ اسے مستقبل کے اسرائیلی قیدیوں کی ’محفوظ رہائی‘ کے حوالے سے ثالثوں کی طرف سے یقین دہانی مل گئی ہے۔قبل ازیں، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک انہیں یقین دہانیاں نہیں مل جاتیں۔ادھر، اسرائیل نے دھمکی آمیز پیغامات دیے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا جشن نہ منایاجائے۔فلسطینی صحافیوں کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اوفر جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں سے بھری ریڈ کراس بس کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلی اور 5 تھائی شہریوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’3 اسرائیلی شہریوں میں ایک مرد اور 2 خواتین ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد جشن منانے پر مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ایک محلے میں 12 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ کہ گرفتار کیے گئے افراد ’حماس کے حامی تھے، جنہوں نے رہائی پانے والے قیدی کی حمایت کی۔

    سرفراز احمد پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • سرفراز احمد  پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار

    سرفراز احمد پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار

    پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائنگی کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو کی پوسٹ ڈال کر سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پوسٹ میں سرفراز احمد کو کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

  • محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون نامعلوم مقام پرروانہ

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ اس قبل امریکی خاتون کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں امریکی خاتون اونیجا کی جانب سیدعویٰ کیا کہ انھوں نے ندال احمد میمن نامی پاکستانی نوجوان سے بین الااقوامی یوٹاہ نامی ویب سائٹ کے زریعے آن لائن شادی کی تھی۔امریکی خاتوں کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ یہ جگہ محفوظ بنانا اوراسے ایک گھربنانا ہے، امریکی خاتون نے بتایا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی، پیسہ سب کچھ نہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیسہ ہے اوریہاں سب کے پاس پیسہ ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے لیکن ابھی تک ہمارے بچے نہیں ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مطالبہ ندال احمد میمن نامی نوجوان سیملاقات کرنا ہے، امریکی خاتون کو رہائشی پروجیکٹ کے مکینوں کی جانب سے ناشتا بھی کرایا گیا۔بعدازاں رہائشی پروجیکٹ کی یونین کی جانب پروجیکٹ کے دروازے میڈیا کے لیے بند کردیے گئے۔رہائشی بلڈنگ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے رہائشی پروجکٹ کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، لہذا حکومت امریکی خاتون کی واپسی کا جلد ازجلد بندوبست کرے۔

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

  • القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی۔

    غیر ملکی خبرساں ادارے ے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ تک جاری جارحیت کے دوران ان کے سربراہ محمد الضیف شہید ہوگئے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد الضیف گذشتہ برس غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے اور ان کے ہمراہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر مروان عیسیٰ بھی شہید ہوئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں محمد الضیف کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم حماس کی جانب سے اپنے عسکری ونگ کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے گزشتہ سال مارچ میں یہ اعلان کیا تھا کہ محمد الضیف اور مروان عیسیٰ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔محمد الضیف گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور اسرائیل انہیں ’دی گھوسٹ بھی کہتے تھے کیوں کہ ان کی زیادہ تر زندگی گمنامی میں ہی گزری اور ان کا فلسطینی گروپ میں ایک طویل اور خفیہ کیریئر تھا۔اس سے قبل، عوامی سطح پر ان کا چہرہ بھی کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، حماس نے آج پہلی بار ان کی تصویر جاری کی ہے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں جنرل ملٹری کونسل کے دیگر 3 سینئر ارکان کی شہادت کا بھی اعلان کیا۔

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار

  • خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    خدیجہ شاہ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلاب بھی مانگ لیں۔ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔خدیجہ شاہ کے وکیل عالم خان ادینزیی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ ہوں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خدیجہ شاہ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کوئی عہدہ ہے؟ اس پر انہوں ںے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں، میرا نام مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے لیے ہے اور مخصوص نشستوں کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں ہے۔وکیل نے کہا کہ خدیجہ پہلے بھی جیل میں رہی ہیں اور اب یہاں پشاور میں مقیم ہیں۔

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ اس عدالت میں جو بھی آتا ہے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، ایسی ہی کیس میں چیف جسٹس صاحب کا ججمنٹ موجود ہے، اس سے آگے نہیں جاسکتے، ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، آپ مقدمات کی تفصیل کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کا کوئی کیس ہے تو اس کی رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی اور درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بچت سکیموں پر منافع کی شرح کم ہو گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    دو روز میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار900 روپے کا اضافہ