Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، اے آئی جیز،ایڈمن، کمپلین سیل، اور آپریشنز نے شرکت کی۔اجلاس کو اے آئی جی کمپلین نے شعبہ کی کارکردگی اور ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروانے سے عوامی شکائیتوں کی وصولی،جواب طلبی اور اذالہ اقدامات جیسے امور کے درمیان اوقات میں کمی لائی جاسکے گی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی سندھ سے لے کر ایس ایچ او تک تمام انچارجز کو "ڈیجیٹل ڈیش بورڈ” فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے شکائتوں کو متعلقہ یونٹ تک ارسال کرنا اور ازالہ کے بعد جواب دیناانتہائی آسان اور مختصر ہوجائے گا۔

    بریفنگ میں بتایاگیاکہ ڈیش بورڈ کے ذریعے یونٹس کو ارسال کی گئیں شکایتوں کی نگرانی،دورانیہ اور ازالہ کے ضمن میں کیئے جانے والے اقدامات کو باآسانی مانیٹر بھی کیا جاسکے گا۔ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے شکایتوں سے متعلق مرتب کردہ ڈیٹا کی باآسانی دستیابی بھی یقینی ہوجائیگی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ڈیجیٹل اصلاحات دور جدید کا تقاضہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔شکایتی سیل کے تمام انچارجز عوامی شکایتوں کی وصولی اور ازالہ میں پروفیشنلزم سے کام لیں۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ایپلیکیشن کے استعمال سے متعلق شکایتی شعبے کے اسٹاف کو ٹریننگ کروائی جائے۔انہوں نے کہاکہ فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کو یقینی بنایا جائے۔سنگین نوعت کے جرائم سے متعلق شکایات میں نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمات کا اندراج کیا کیا جائے۔

    تنخواہ لینے آئی دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

  • تنخواہ لینے آئی دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    تنخواہ لینے آئی دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مالک نےساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    میڈیا کو جاری ایف آئی آر کے متن کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خالد خان کی کمپنی میں کام کرتی تھی،تنخواہ نہ دینے پر لڑکی نے نوکری چھوڑدی تھی۔74ہزار روپے بقایا رقم تنخواہ کے لیے کمپنی کے مالک خالد خان سے تنخواہ کا مطالبہ کیا، خالد خان نے 40ہزار روپے دے دئیے اور باقی 34ہزار دینے کیلئے خاتون کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں بلوایا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ جب تنخواہ لینے پہنچی تو خالد خان نے اپنے دوست حماد کے ہمراہ لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر پسٹل تان لیا،ملزمان خالد خان اور اس کا دوست حماد لڑکی کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک مکان میں لے گئے،ملزمان نے لڑکی کو زبردستی مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہوگئے،تھانہ کوٹ لکھپت میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی کوواپس نہ لینے کا اعلان

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

  • وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جامعات کی قانون سازی کوواپس نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے وفد آیا ان کے نام پر ہوٹل اور ٹکٹ کے پیسے وی سی کھا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، ایسے بھی وائس چانسلرزمنتخب ہوئے جو جنسی ہراسگی میں میں اور بعض وائس چانسلرز مالی فراڈ میں ملوث نکلے۔ باہر سے وفد آیا ان کے نام پر ہوٹل اور ٹکٹ کے پیسے وی سی کھا گیا، میں اس وائس چانسلرکو نہیں نکال سکتا کیونکہ وہ عدالت چلے گئے، اس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پروفیسرز میدان میں آئیں وائس چانسلر بنیں کس نے روکا، یہ کہنا غلط ہے کہ بیوروکریٹس کیلئے وائس چانسلرز کی راہ ہموار کی۔ بہت سارے وائس چانسلرز کیپاس فائنانشل اسکلز نہیں، انہوں نے جامعات کو تباہ کر دیا ہے،یہ صوبے کے بچوں کے پیسے ہیں، ہمیں فیڈرل ایچ ای سی سے خیرات نہیں چاہیے یہ رقم بھی خود دیں گے۔

    خیال رہے سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے اساتذہ ترمیمی ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ڈٹ گئے ہیں اور کہا کسی بھی صورت سول سرونٹس جامعات میں وائس چانسلرز تعینات ہونے نہیں دیں گے۔اساتذہ نے احتجاج کے ساتویں روز بھی سندھ میں کلاسوں کا بائیکاٹ کیا،جامعات میں تدریس عمل معطل رہا حصول علم کا سلسلہ رک گیا ہے۔

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

  • توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ پنڈی کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔

    عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی، 295 بی پر عمرقید سنائی، مجرمان کو 295 اے پر دس دس سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، مجرمان کو 298 اے جرم میں تین تین سال قید سنائی اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔مجرموں کو پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت سات سات سال قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے، توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی اور ناقابل رعایت جرم ہے۔فیصلے کے بعد مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

  • پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بالر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے،کاشف علی کل ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود،محمد ہریرہ،بابراعظم،کامران غلام شامل ہیں،محمد رضوان،سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی،ابراراحمد اورسعود شکیل بھی سکواڈ میں شامل ہونگے،واضح رہے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

    دوسری جانب ملتان پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،ترجمان کے مطابق عشائیے میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھی شرکت کی۔عشائیے میں سی پی او صادق علی ڈوگر،ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا،عشائیے میں ملتان کی ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیاگیا۔عشائیے کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،پولیس نے ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عشائیے کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا،پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے شاندار مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے کراچی کی ترقی پر خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ میں کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لیے سامان کی خریداری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل کلک نے موقف دیا کہ تمام خریداری شفاف طریقے سے کی گئی ہے، سامان کی خریداری عالمی پروکیورمنٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے۔ منصوبے کے لئے ورلڈ بینک کی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے سرکار کا بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار کرنا حیران کن ہے۔ وفاقی حکومت گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے وصول کردہ ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، شہر سے وصول کیا گیا ٹیکس اور ڈیوٹی کی رقم اور اس کی ڈالر میں تبدیلی کرکے بتایا جائے۔

    عدالت نے کہا یہ بھی بتایا جائے کہ وفاق کے ٹیکس وصولی میں کراچی کا کتنا فیصد حصہ بنتا ہے، عدالت نے صوبائی حکومت سے بھی گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے جمع کردہ ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، بتایا جائے صوبائی حکومت کے ٹیکس میں کراچی کا کتنا فیصد حصہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہ بھی بتائیں کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کتنی رقم خرچ کی جارہی ہے، عدالت نے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار پر اظہار حیرانی کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت سے شہر کی ترقی پر خرچ کی جانے والی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم نے شعب معراج پر عام تعطیل کا اعلان کردیا لہٰذا 28 جنوری بروز منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا۔ یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔شب معراج کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ﷺ کو بہت سے انعامات اور روحانی تجربات سے نوازا۔معراج کی رات پانچ وقت کی نماز کا حکم دیا گیا، جو مسلمانوں کے لیے فرض عبادت ہے۔

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند جبکہ ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کردی گئی ہے۔

    بنکاک کے مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کر دی گئی ہے۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، 5 سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے.

    آئی کیو ایئر کے مطابق، جمعہ کی صبح، پی ایم 2.5 آلودگیوں کی سطح – کینسر پیدا کرنے والے مائیکرو پارٹیکلز کافی چھوٹے پھیپھڑوں کے ذریعے خون کے دھارے میں داخل ہو سکتے ہیں – 108 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تجویز کرتی ہے کہ سال کے بیشتر دنوں میں 24 گھنٹے کی اوسط نمائش 15 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔تھائی دارالحکومت کو اس وقت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ بڑا شہر بن گیا ہے۔جمعہ کی صبح تک بنکاک میٹروپولیٹن اتھارٹی کے تحت 437 اسکولوں میں سے 352 بند کردیے جس سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

  • سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    سونے کی قیمت میں اضافہ، ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار486 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب رواں سال 2025 کے پہلے دنوں میں ارب پتیوں کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہا ہے۔دنیا کے 10 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں 3.7 ملین ڈالر فی منٹ کی شرح سے اضافہ ہوا۔ سال کے پہلے 23 دنوں میں ان کی دولت میں تقریبا 105 بلین ڈالر اضافہ ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت میں اضافے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ٹاپ ٹین کا ہے۔ ٹاپ ٹین کی دولت میں تقریبا 191 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اس سال کے 23 دنوں میں 100 امیر ترین ارب پتیوں کی دولت تقریبا 5.82 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس میں صرف 10 امیر ترین افراد کے 2.1 ٹریلین ڈالر شامل ہیں۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت تقریبا 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایلون مسک کی کل دولت 440 ارب ڈالر ہوگئی اور اس سال کے 23 دنوں میں ہونے والا اضافہ 8 ارب ڈالر رہا۔جیف بیزوس کی مجموعلی دولت 254 ارب ڈالر ہے اور اس سال کا اضافہ 15 ارب ڈالر ہے۔ مارک زکربرگ 221 ارب ڈالر دولت کے ساتھ ہیں اور امسال کا اضافہ 13 ارب ڈالر ہے۔ لیری ایلیسن کی دولت 209 ارب ڈالر ہے اور 23 دنوں میں ان کی دولت میں اضافہ 17 ارب ڈالر ہے.

  • پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس  بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کاوشوں کو سراہا گیا، وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اے پی سی کی تجاویز پر عملدرآمد کریں ۔قرارداد میں کرم کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کرم میں امن کی فوری بحالی اور راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ بھی کیا گیا، سی ای سی قرارداد میں متنازعہ کینالوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔قرارداد میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فی الفور بلانے اور متنازعہ کینالوں کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اراکین نے کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے حکومت کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی اراکین نے مؤقف اختیار کیاکہ پنجاب حکومت تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ قومی معاملات میں پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شریک نہ رکھنے پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔پی ڈبلیو ڈی، یوٹیلٹی اسٹور، پاسکو، جینکو اور دیگر اداروں میں مزدور دشمن اقدامات کے علاوہ حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ،بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز کے فی الفور اجراء کا مطالبہ کیا گیا۔

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان