Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عبدالعلیم خان کی  کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین کرنے کی ہدایت

    عبدالعلیم خان کی کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین کرنے کی ہدایت

    وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کی تعمیر میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں اور اسے 4 نہیں بلکہ 6 لین کا بنایا جانا چاہئے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹرویز پر سیفٹی اور سکیورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور اس ضمن میں محکمے کو مستقل اور مربوط پالیسی بنا کراس پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز سے نئے انٹر چینجز نکالنے کے لئے ایک ہفتے میں ایس او پیز طلب کر لئے اور ہدایت کی کہ این ایچ اے سب کے لئے ایک جیسا طریقہ کار بنا کر اسے ویب سائٹ پر ڈالے۔

    عبدالعلیم خان نے اجلاس میں بلوچستان کی کوئٹہ سے کراچی کی شاہراہ این 25 کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے لئے بہت اہم ہے لہذا اسے جلد از جلد مکمل کرنا ہوگا۔وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو مختلف صوبوں میں جاری منصوبوں کی رفتار اور مکمل ہونے والے کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔

    عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    کراچی: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

  • عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں مزید اضافہ کے خواہشمند ہیں۔پاک یو اے ای دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائو س میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر U-Bank کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عیسیٰ الطاہری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور دیگر دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا ۔ گورنر سندھ نے یو اے ای کے قونصل جنرل اور یو بنک کے سی ای او کو گراں قدر خدمات پر گولڈ میڈل بھی دیئے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبوں سے تبدیلی یقینی ہے۔

    کراچی،: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

  • کراچی: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    کراچی: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    کراچی میں ڈسکو بیکری سے لے کر موتی موڑ تک شدید ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گلشن پل کے اوپر بھی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور بڑی تعداد میں شہری نصف گھنٹے سے زائد وقت سے اس پیچیدہ صورتحال میں محصور ہیں۔ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا کنٹرول کے لیے کوئی نمائندہ نظر نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں موچی موڑ سے لے کر ڈسکو بیکری تک پھیل چکی ہیں۔اس ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں، جو کہ ہنگامی صورتحال میں طبی امداد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔شہریوں نے بدانتظامی سے بچنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو غلط سمت میں چلانا شروع کر دیا ہے، جس سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، لوگ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے گلیوں کے اندر داخل ہونے لگے ہیں، جس سے علاقے میں مزید افراتفری پھیل رہی ہے۔

    صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    ٹرمپ نے حاملہ خواتین کو قبل از وقت زچگیوں پر مجبور کردیا

  • صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ہونے والے کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران شریک ہیں۔صدر نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی فوج ہر وقت وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور اس نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے.

    انہوں نے غزہ میں جاری تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے”۔صدر مملکت نے اس موقع پر کورس کے شرکاء کی محنت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ایسے کورسز نہ صرف افواج کے درمیان تعاون کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایئر وار کورس کے شرکاء نے صدر مملکت کی گفتگو کو سراہا اور پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج کی تربیت کے معیار کو بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

  • سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن نے 12 ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔

    اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی۔محمدجعفر رضا، محمدحسن اکبر ،عبدالحامدبھرگڑی، جان علی جونیجو ،میراں محمد شاہ اور علی حیدر ادا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ۔اس کے علاوہ ریاضت علی سحر، فیض الحسن شاہ ،تسنیم سلطانہ اورنثار بھنبھرو کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیدی گئی ۔جوڈیشل کمیشن نے عثمان علی ہاد ی اور خالد حسین شاہانی کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی۔، اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع بھی کی۔

    یاد رہے چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ قانون و انصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے، کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے، کمیٹی صوبائی چیف سیکرٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گے۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے، جسٹس جمال مندوخیل اور اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    ٹرمپ نے حاملہ خواتین کو قبل از وقت زچگیوں پر مجبور کردیا

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

  • پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    بلدیہ ٹاون میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔

    مقتولہ خاتون اورملزم عرفان نے چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ ملزم عرفان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ گھر سے اپنی بیٹی کی لاش اٹھا لو ۔پولیس کے مطابق ملزم عرفان صادق آباد کا رہائشی ہے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتولہ خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا داماد نشے کا عادی ہے اوراکثر نشے کی حالت میں ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، جس پر بیٹی ناراض ہوکر میکے آجایا کرتی تھی لیکن ملزم عرفان اسے فون کرتا تھا تو بیٹی گھر بسانے کی خواہش میں واپس چلی جایا کرتی تھی۔مقتولہ خاتون کے والدین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    ٹرمپ نے حاملہ خواتین کو قبل از وقت زچگیوں پر مجبور کردیا

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں، عرفان قاسم نامی مسافر نے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر موجود یونان کا ویزہ جعلی تھا جب کہ ملزم نے کراچی کے رہائشی فیصل نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔ایف آئی اے کے مطابق دوسری کارروائی میں قطر جانے والے مطیع اللہ باجوہ نامی مسافر کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے جائے پیدائش کو تبدیل کرکے ویزا حاصل کیا، ملزم قطر کے لیے سفر کا مقصد بتانے میں ناکام رہا جب کہ مطیع اللہ کے گزشتہ پاسپورٹس پر جائے پیدائش کی جگہ پر ٹھٹھہ، سیالکوٹ اور کراچی درج تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مطیع اللہ نے ندیم نامی ایجنٹ سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کیں، مسافر نے بتایا کہ اس نے ہالینڈ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 50 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے، رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو ہالینڈ بھجوانا تھا۔ تیسری کارروائی میں ایشور نامی مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، امیگریشن کلیئرینس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر لگا کمبوڈیا کا ویزہ جعلی تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے پاس مذکورہ ویزہ کے ای پیپر بھی موجود نہیں تھے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

  • ٹرمپ نے حاملہ خواتین کو قبل از وقت زچگیوں پر مجبور کردیا

    ٹرمپ نے حاملہ خواتین کو قبل از وقت زچگیوں پر مجبور کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برتھ رائٹ ایگزیکٹو آرڈر جاری ہونے بعد خواتین نے وقت سے پہلے ہی ماں بننے کے لئے اسپتالوں کا رخ کرلیا۔

    یادرہے برتھ رائٹ امریکا میں پیدائش کی بنیاد پر نومولود کی فوری شہریت کا ہے تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے اجرا کے بعد اب 20 فروری کے بعد امریکا میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو امریکی شہریت نہیں ملے گی ۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس قدم نے خصوصا تارکین وطن میں حاملہ خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔ اور حاملہ خواتین جوق درجوق اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کررہی ہیں ان کا اصرار ہے کہ ان کی قبل از وقت زچگی کرادی جائے حتی کہ ساتویں مہینے کے حمل والی خواتین میں ڈاکٹرز سے اصرار کررہی ہیں کہ سیزرین کے ذریعے بچے کی پیدائش ممکن بنائی جائے ۔

    20 فروری کے بعد ایسے والدین کے بچوں کو اپنے آپ شہریت نہیں ملے گی جو امریکہ کے شہری نہیں ہیں یا گرین کارڈ ہولڈر نہیں ہیں۔ ایک سروے کے مطابق کئی امریکی نوجوان بھی اس فیصلے کے خلاف ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں نیو جرسی کے ڈاکٹر ڈی راما نے بتایا ہے کہ ان کے پاس وقت سے پہلے زچگی کرانے کی درخواستوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کئی خواتین اپنے حمل کے 8ویں یا 9ویں مہینے میں ہیں۔ یہ سبھی 20 فروری سے پہلے سی-سیکشن کرانا چاہتی ہیں۔

    ڈاکٹرز کی جانب سے اس وارننگ کے باوجود کہ پری ٹرم ڈیلیوری سے بچے اور ماں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں جوڑوں کا اصرارہے کہ انہیں 20 فروری سے پہلے بچہ کی پیدائش چاہئیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پری ٹرم ڈیلیوری کی پیچیدگیوں میں اَنڈیولپڈ پھیپھڑے، کم وزن، نیورولاجیکل مسائل سمیت کئی مرض شامل ہیں۔ یادرہے کئی تارکین وطن اور سیاح والدین خصوصی طور پر بچہ کی امریکا میں پیدائش کے لئے برسوں کی پلاننگ کرتے ہیں کیونکہ اس طرح انہیں اور ان کے ہونے والے بچے کو امریکا کی شہریت مل سکتی ہے۔

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

  • جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ افغان باشندہ ہے اور تارکین وطن کی حیثیت سے پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا۔پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جسے بطور گواہ پیش کیا جائے گا تاہم فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ حملہ آور کا ساتھی تھا۔

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور افغان پناہ گزین کا نفسیاتی علاج بھی کرایا گیا تھا۔ایک ماہ قبل ایک سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں راہگیروں کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے۔اسی طرح جون میں اسلام مخالف ریلی میں افغان شخص نے گستاخ رسول پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا۔اگست میں مغربی شہر سولنگن میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور پولیس نے ایک شامی پناہ گزین کو گرفتار کیا تھا۔ان حملوں کے بعد سے یہ بحث پھر سے زندہ ہوگئی کہ جرمنی میں پناہ لینے والے تارکین وطن کو اُن کے ملک واپس بھیجا جائے۔

    دوسری جناب جرمنی کے چانسلر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وضاحت کریں کہ ملزم ابھی تک جرمنی میں کیوں اور کیسے رہ رہا تھا۔

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب

  • سنگین جرائم میں مطلوب  سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب سینکڑوں مفرورملزمان مختلف ممالک سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے 2024 کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا, انسانی اسمگلنگ اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے مجموعی طور پر 162 ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے جن میں 23 ملزمان ایف آئی اے، پنجاب پولیس کو 111، نیب کو 2, ایف آئی اے کو مطلوب 2 اور خیبر پختونخواہ پولیس کو مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یو اے ای سے 53, سعودی عرب سے 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ عمان سے 6, اسپین سے 4 اور اٹلی سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق آذربائیجان، کویت، بحرین، ملائیشیا اور کرغستان سے 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی، یونان، فرانس، یو کے اور قطر سے ایک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن نے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا۔گزشتہ سال کے دوران این سی بی انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے 162 ریڈ نوٹسسز 7، ییلو اور 2 بلیو نوٹسسز جاری کئے۔پنجاب پولیس کو مطلوب 131 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔ ایف آئی اے کو مطلوب انسانی سمگلروں سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔نیب کو مطلوب 3، کے پی پولیس کو مطلوب 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئیجبکہ اسلام آباد اور سندھ پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے گئے۔

    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024 میں انٹرپول کے فائنڈ سسٹم کے آئی بی ایم ایس سسٹم سے انضمام سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔انٹرپول فائنڈ سسٹم سے مثبت نتائج موصول ہو رہے۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے حکام کو ہدایات کیں کہ انسانی سمگلروں اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں اور سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب