Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کل کراچی سے سکھر روانہ ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کل کراچی سے سکھر روانہ ہوگا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج 25 جنوری کو کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا، مارچ کا آغاز صبح گیارہ بجے مزار قائد سے ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق حقوق سندھ مارچ ٹھٹھہ، سجاول بدین،میر پور خاص، ٹنڈو الہیار،حیدرآباد،مٹیاری، سانگھڑ نوابشاہ،نوشہرو فیروز،خیر پور سمیت سندھ کے 19 شہروں سے ہوتا ہوا 28 جنوری کو سکھرپہنچے گا، حقوق سندھ مارچ کی تمام تر تیاریاں وانتظامات مکمل کر لئے گے ہیں، حقوق سندھ مارچ کیلئے مرکزی مسلم لیگ نے ٹاون کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جہاں سے قافلوں کی صورت میں کارکنان مزار قائد پہنچیں گے،قائدین کیلے خصوصی کنٹینر تیار کروایا گیا ہے جبکہ کارکنان کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں بسوں اور گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی سے سکھر تک سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ میں شرکت کریں، اپنے روشن کل کی خاطر ہمیں آج نکلنا ہوگا، حقوق سندھ مارچ سندھ کی عوام کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلانے کا ایک عزم اور تحریک ہے،سندھ کے شہریوں کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلا کر دم لیں گے.

    گزشتہ روز حقوق سندھ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقوق سندھ مارچ کیلئے عوام الناس کا جوش وخروش دیکھ کر وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے ، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں۔مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ حقوق سندھ مارچ کامیاب ہو اور اس کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔

    زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

  • زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

    زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

    بھارتی شہرممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیادتی کی شکار بیس سالہ لڑکی کو ریلوے اسٹیشن سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم سے پتھر اور ایک سرجیکل بلیڈ بھی برآمد ہوا۔ تاہم، پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی نے یہ چیزیں خود اپنے جسم میں داخل کیں۔واقعے کے بعد پولیس نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکی نالاسوپارہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے آٹو رکشہ ڈرائیور کی طرف سے زیادتی کا شکار ہونے کے بعد اپنے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور مار پیٹ سے بچنے کےلیے یہ خوفناک قدم اٹھایا۔پولیس کے مطابق لڑکی اور آٹو رکشہ ڈرائیور اکٹھے آرنالا بیچ گئے تھے۔ ان کا وہاں رات گزارنے کا منصوبہ تھا لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہوٹل میں کمرہ نہیں مل سکا اور انہوں نے رات ساحل سمندر پر ہی گزاری۔

    پولیس کا خیال ہے کہ اسی دوران لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واردات کے بعد آٹو رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لڑکی کسی نہ کسی طرح نالاسوپارہ کے ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، لیکن گھر واپس جانے کے خوف سے، جہاں اسے رات باہر گزارنے اور زیادتی کا اعتراف کرنا پڑتا، اس نے ایک سرجیکل چاقو خریدا اور اسے اپنے جسم میں گھونپ دیا۔ پولیس کے مطابق اس نے اپنے جسم میں پتھر بھی ڈالے۔درد اور خون بہنے کے بعد لڑکی نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، جنہوں نے اسے اپنی تحویل میں لیا اور آٹو رکشہ ڈرائیور کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وارانسی میں ایک یتیم ہے اور اپنے چچا کی دیکھ بھال میں رہتی ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ اور رکشہ ڈرائیور دونوں اتوار کو ممبئی آئے تھے۔پولیس کا یہ بھی خیال ہے کہ لڑکی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

    ننکانہ : بے نظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ڈراپ آؤٹ بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کا عزم

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    لنڈی کوتل: جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

  • بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی  ڈی کے راؤگرفتار

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

    بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں چھاپے مارے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ کرائم برانچ ممبئی کو ایک ہوٹل مالک کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈی کے راؤ اور اس کے ساتھیوں نے ہوٹل پر قبضہ کرنے کی سازش کی اور ڈھائی کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا۔ شکایت کے مطابق، ڈی کے راؤ نے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بدنام زمانہ گینگسٹر ڈی کے راؤ کا اصل نام دلیپ ملیش وورا ہے اور اس کا مجرمانہ کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ماضی میں وہ متعدد بار ڈکیتی اور بھتہ وصولی جیسے جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔کرائم برانچ نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس دوران پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور ڈی کے راؤ سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد کو 37ویں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    ڈی کے راؤ 90 کی دہائی میں چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی بن گیا تھا اور ممبئی میں جبری وصولی کا بڑا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ وہ ماضی میں بھی کئی بار پولیس کی گرفت میں آیا لیکن ہردفعہ عدالت سے چھوٹ جاتا رہا۔ 2017 میں ایک اور جبری وصولی کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد اسے 2022 میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔پولیس کے مطابق، ڈی کے راؤ دو مرتبہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ ماضی قریب میں ممبئی پولیس نے چھوٹا راجن گینگ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن میں 16 سال سے مفرور ایک مجرم شامل ہے۔

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

  • آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کولگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے4، 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جوروٹ، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے تین ،ویسٹ انڈیز کا ایک جبکہ سری لنکا کے چارکرکٹرز شامل ہیں،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔پیٹ کمنز کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر کردیا گیا،انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3کرکٹرز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں، پاکستان کے کسی کھلاڑی کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں جگہ نہیں ملی۔جیسوال، بین ڈکٹ، کین ولمسن ، جو روٹ، ہیری بروک، مینڈس، جیمی اسمتھ، جدیجا، کمنز، میٹ ہنری اور جسپریت بمرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب پاکستان کے صائم ایوب ،شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، شرفین ردرد فورڈ ،عظمت اللہ عمرزئی، ونندوہسارنگا، اے ایم غضنصربھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، سری لنکا کے اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹیم آف دی ایئر میں ایشیا کا غلبہ ہے۔ پاکستانی نوجوان صائم ایوب ون ڈے الیون میں ابتدائی جگہ کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی کے بعد۔ 22 سالہ نوجوان نے اپنے 9 میچوں میں 515 رنز بنائے، اور خاص طور پر زمبابوے کے خلاف شاندار سنچریاں، اور دو جنوبی افریقہ کے خلاف بنائیں ہیں۔

    لنڈی کوتل: جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

    سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

  • مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی جب کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 33.99 فیصد کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 10.23 فیصد سستے ہوئے جب کہ پیاز 9.79 فیصد اور آلو 7.37 فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ دال چنا 1.61 فیصد، مرغی 1 فیصد سستی ہوئی جب کہ چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگی ہوئی۔ کیلے 2.70 فیصد، لہسن 0.60 فیصد اور ٹوٹا چاول 0.47 فیصد مہنگا ہوا۔

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

    کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

  • کراچی یونین آف جرنلسٹس  وفد  کی شرجیل میمن سے ملاقات

    کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صدر حسن عباس اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار کی قیادت میں سندھ سیکریٹریٹ میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے یو جے کے نمائندوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور نومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی .کے یو جے کے وفد نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے ایکٹ (PECA) کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا.کے یو جے کی جانب سے صحافیوں کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار کی تعریف کی.اس موقع پر کے یو جے رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی پی پیکا کے حوالے سے صحافی کے تحفظات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے. سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرتی ہے، مشکل وقت ہو یا سازگار وقت میں پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے،
    پریس کی آزادی ضروری ہے، لیکن صحافت میں احتساب کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ہونی چاہیے-

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزاد میڈیا کے لیے کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،میں ذاتی طور پر صحافی برادری کے تحفظات کے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کروں گا- سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ملاقات کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سلیم خان بھی موجود تھے.

  • سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

    سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سلمان خان کے کچھ عزیز و اقارب کراچی میں مقیم ہیں جن سے ان کے رابطے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی کے باوجود آج بھی برقرار ہیں۔بھارتی اداکار کے والد سلیم خان کے خداداد کالونی میں مقیم پھوپھی زاد بھائی باری جیلانی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہم قیامِ پاکستان کے بعد بھارت کے شہر اندور سے ہجرت کر کے کراچی آئے تھے جبکہ سلیم خان کے دادا اور والد نے بھارت میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس وقت اندور پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے۔

    انہوں نے سلیم خان کے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ممبئی کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کا دوسرا مرکز اندور شہر ہے اور ہمارے بڑے وہاں محمکہ پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز تھے تو جب بھی وہاں کسی فلم کی شوٹنگ ہوتی تھی تو کئی مشہور اداکار ہمارے پاس ٹھہرا کرتے تھے بس اسی طرح ہمارے خاندان کے لوگ بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے۔باری جیلانی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان مجھے باری ماموں کہتے ہیں اور میں 1980 سے لے کر اب تک 2 بار بھارت کا دورہ کر چکا ہوں اور دونوں بار بھارت میں سلمان خان کے گھر میں ہی ٹھہرا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم سلیم خان اور ان کی پوری فیملی سے آج بھی رابطے میں ہیں۔

    باری جیلانی کے بیٹے ندیم نے بتایا کہ سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور ان کی بہن 1980 کی دہائی میں کراچی آئے تھے اور ہمارے گھر پر 3 ماہ قیام کیا تھا۔ارباز خان یہاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں 3 ماہ تک کراچی میں رہنا پڑا۔ندیم نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے کراچی کے لائٹ ہاس سے پرانی جینز بھی خریدی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں ممبئی بھی گیا ہوں اور وہاں میں سلمان خان کے گھر ٹھہرا تھا جبکہ کچھ عرصہ پہلے سلمان خان سے میری دبئی میں بھی ملاقات ہوئی تھی اور وہ میری توقع کے برعکس مجھ سے بہت گرم جوشی سے ملے تھے۔

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

  • پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد  سے نکلنے کی رائے دیدی

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

    پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کےذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی اکثریت کے ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں دلائل دیئے۔ اراکین کی اکثریت چاہتی ہے ن لیگ کے ساتھ اتحاد پیپلز پارٹی کی ساکھ کو تباہ کر رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دی ہے۔ ن لیگ پی پی کو اہمیت نہیں دیتی تو اتحاد میں رہ کر کیا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے سوالات کیے کہ ہم سے نہ ہی مشاورت کی جاتی ہے اور نہ ہی آگاہ کیا جاتا ہے تو ہم کیسے اتحادی ہیں۔ کسی بھی قانون سازی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی تعیناتیوں سے متعلق رائے لی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اراکین نے کہا کہ اگر اتحاد میں رہے تو عوام میں کیسے جائیں گے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں رہ کر ان کی غلطیوں میں شریک ہو رہے ہیں، عوام ابھی بھی حکومتی اتحاد سے متعلق ہم سے سوال کرتے ہیں۔

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

    عافیہ صدیقی، حکمرانوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا،تابش قیوم

  • سندھ حکومت کا تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری شروع کرنیکا اعلان

    سندھ حکومت کا تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری شروع کرنیکا اعلان

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے ’’تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔سید ذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے تھر ٹرین ڈیزرٹ سفاری اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔ تھرپارکار میں ہم جلد جیپ ریلی کا انعقاد بھی کرنے جا رہے ہیں۔ لاڑکانو میں دو روزہ لاہوتی فیسٹیول محکمہ ثقافت و سیاحت کے تعاون سے 15 فروری سے شروع ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹوئرز آپریٹرز اور کمپنیز کو سندھ میں سیاحتی مقامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کی سیاحت و ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں۔

    واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    عبدالعلیم خان کی کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین کرنے کی ہدایت

    عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

  • واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    میٹا نے واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

    میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک ہب کی طرح کام کرتا ہے جہاں میٹا کے کوئسٹ اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے۔اکاؤنٹس سینٹر میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کے اضافے سے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی کراس پوسٹ کرسکیں۔اس طرح صارفین کو اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ سنگل سائن آن فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے بعد صارفین ایک اکاؤنٹ سے ہی میٹا کی متعدد ایپس پر لاگ اِن ہوسکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے اکاؤنٹس سینٹر سے لنک ہوسکیں، بائی ڈیفالٹ یہ آپشن ڈس ایبل ہوگا۔میٹا کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پیغامات اور کالز کو پہلے کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے گا اور اکاؤنٹس سینٹر میں شامل ہونے کے باوجود ان تک کسی کی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ میٹا اکاؤنٹس سینٹر 2020 میں اس خیال سے متعارف کرایا گیا تھا کہ صارفین کمپنی کی تمام ایپس کو ایک ہی جگہ سے کنیکٹ کرسکیں، اور اب تک اکاؤنٹ سینٹر سے صرف فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کوئیسٹ اکاؤنٹس کو کنٹرول کیا جارہا تھا۔

    عبدالعلیم خان کی کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین کرنے کی ہدایت

    عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    کراچی: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا