Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • امداد کی61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

    امداد کی61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

    پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کو پار کرتے ہوئے کرم ایجنسی پہنچ گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق 61 گاڑیوں پر مشتمل سامانِ رسد کا قافلہ پارا چنار کے لیے آج دوپہر ایک بجے روانہ ہوا جو 16 جنوری کو ہوئے حملے کے مقام بگن کو کراس کر کے کرم کے اندر داخل ہوگیا۔ قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔ڈی پی او ہنگو محمد خالد کے مطابق ٹوٹل 61 گاڑیوں کا قافلہ کرم کے اندر داخل ہو گیا ہے، آر پی او کوہاٹ عباس مجید اور کمشنر کوہاٹ خود قافلے کی نگرانی کررہے ہیں، قافلے میں مال بردار گاڑیوں سمیت ادویات اور اشیائے ضرورت کی گاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کرم قافلے کیلئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تمام شر پسندوں کی مکمل صفائی پر کام شروع ہو چکا ہے۔کرم کے علاقے بگن میں مسجد کی تزئین و آرائش اور علاقے کی صفائی مہم کا آغاز عوام اور انتظامیہ کے باہمی تعاون کی علامت ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔افواج پاکستان اور مقامی افراد کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد علاقے میں امن کے قیام کی ضمانت ہے۔ بگن میں اب تک جاری کامیاب آپریشن میں سول انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور مقامی مشران کی شاندار ہم آہنگی کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

    امارات کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں ہو گئیں

    روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں

    سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

  • امارات کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں ہو گئیں

    امارات کے اسکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں ہو گئیں

    متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی اسکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں ’مڈٹرم بریک‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔یہ تعطیلات تو محض 4 دن کی ہیں لیکن مجموعی پر ایک ساتھ 9 چھٹیاں مل جائیں گی کیوں اس میں دو بار دو دو ہفتہ وار چھٹیاں ساتھ مل رہی ہیں۔8 فروری اور 9 فروری کو اسکول میں ہفتہ وار چھٹی ہوگی جب کہ 10 فروری پیر سے 14 فروری جمعے تک مڈ ٹرم چھٹیاں ہوں گی جب کہ 15 اور 16 فروری کو بھی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔اس طرح اسکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔

    روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں

    سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

  • روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں

    روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں

    روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جا رہے ہیں.

    سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 35 لاکھ ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں،پانچ سال میں ساڑھے 13 ہزار ڈاکٹرز روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے۔ساڑھے 43 ہزار طب سے جڑے افراد بیرون ملک روزگار کیلئےگئے،اس کے علاوہ پچھلے پانچ سال میں 238 پائلٹ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے۔بتیس ہزار سے زائد پروفیشنل انجنیرز ملک سے باہر گئے،پانچ سال میں چوبیس ہزار اکائونٹنٹس نے روزگار کیلئے بیرون ملک سفر کیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دس لاکھ لیبر کلاس روزگار کیلئے بیرون ملک گئی،دس لاکھ ڈرائیور روزگار کیلئے بیرون ملک گئےْچھ لاکھ جنرل مزدور روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،اس کے علاوہ پانچ لاکھ ہیرکٹر اور سیکورٹی گارڈ روزگار کیلیے باہر گئے۔

    سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    منڈی بہاؤالدین: پیپلز پارٹی کی بحالی کا عمل جاری، کارکنان واپس آرہے ہیں – گورنر پنجاب

  • سیف علی  خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    بالی ووڈ ایکٹر سیف علی خان نے چاقو حملے کے بعد ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے خبر دی تھی کہ گزشتہ ہفتے رات کو 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا تاہم اداکار اس دوران چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے۔سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا ، گزشتہ روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔سیف علی خان نے جان بچانے میں مدد کرنے والے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات گزشتہ روز اسپتال میں ہی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان اور ان کی والدہ سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے اور انہوں نے رکشہ ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا۔ اداکار نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ ایمرجنسی گیٹ سے ماسک پہنا کر سیف علی خان کے کمرے میں لے جایا گیا تھا اور وہاں سیف نے اپنے برابر میں بٹھایا اور خاندان کے تمام لوگوں نے شاباش دی اور شکریہ ادا کیا۔پیسوں کے حوالے سے رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ سیف علی خان نے مذاق میں کہا کہ اس دن پیسے نہیں دے پایا تھا آپ کے پیسے آپ کو مل جائیں گے اور زندگی میں کبھی بھی ضرورت پڑتے تو گھر کے دروازے کھلے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان پر چاقو حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے گھر کے اطراف میں سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

  • 30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا, میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین جو ایک عرصے ے پاکستان سے دوبئی میں مقیم ہیں، گزشتہ روز پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہ کا جواب سماجی رابطے کی سائٹ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔ قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا اور عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا۔ مجھے اللہ نے استقامت دی۔ میں نے اپنے ممبرز سے کیے ہوئے وعدے وفا کیے۔ انگنت رکاوٹوں، سرکاری بلیک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا۔ میں نے سالوں کی بلیک میلنگ، جعلی مقدمے اور افسران کے لالچ کو عبور کیا، مگر ایک گواہی کی ضد کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہونا پڑا۔

    ملک ریاض نے کہا کہ مدتوں سے لوگوں کی خواہش تھی کہ پاکستانی برانڈ کو ورلڈ کلاس برانڈ بنایا جائے۔ اللہ تعالی نے مجھے اس کا سبب بھی بنایا اور دبئی میں BT Properties کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی ترقی کا راز ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشد المکتوم کا وژن ہے اور یہاں نیب جیسے ادارے کا نہ ہونا ہے۔نیب کی آج کی بے سروپا پریس ریلیز دراصل بلیک میلنگ کا ایک نیا مطالبہ ہے، میں ضبط کررہا ہوں لیکن دل میں ایک طوفان لیے بیٹھا ہوں۔ اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو پھر سب کا بھرم ٹوٹ جائے گا۔ یہ مت بھولنا کہ پچھلے 25، 30 سالوں کے سب راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔ اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن پاکستان کامیاب ترین پراجیکٹ بنا اور اب اللہ کے کرم سے بی ٹی پراپرٹیز دبئی بھی خوب کامیاب ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ماشااللہ اب تک درجنوں ملکوں سے سرمایہ کار دبئی میں آنے والے BT Properties کے منصوبوں میں مثالی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ 25 کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ کہ ان کی کمپنی کو دنیا کے سب سے شفاف، سب سے ایماندار نظام نے عالمی سطح کے مقابلے کے لیے ایک عالیشان منصوبے کے لیے چنا ہے۔اس عزم کے ساتھ کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے تھا اور ہمیشہ رہے گا، اپنے پاکستانی بھائیوں بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کے قانون کی پاسداری کی ہے اور ہمشہ کرتے رہیں گے۔

    مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

    حافظ نعیم کی حماس کے سربراہ سے ملاقات

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

  • مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

    مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

    مریم نواز اور ٹیریان کو ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی ہائی ہے.

    نجی ٹی وی چینل پر اینکر ڈاکٹرفضا اکبر کے شو میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے مریم نواز کو ناجائز کہنے پر ن لیگی رہنما اختیار ولی نے سیخ پا ہوکر نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑ لیا ، لائیو شو کے دوران ہونے والی ہاتھا پائی کے مناظر کیمرے نے ریکارڈ کر لیے ، اینکر ڈاکٹر فضا اکبر بار بار دونوں صاحبان سے ایسا نہ کریں ایسا نہ کریں کی درخواست کرتی رہی لیکن دونوں نے انکی بات نہ مانی، سٹوڈیو میں موجود دیگر لوگوں نے دونوں میں بیچ پچاو کروایا.

    اسلام آباد سے صحافی عمران وسیم نے واقعہ پر ایکس پر ردعمل میں کہا کہ اگرعمران خان اس سوال کا جواب دے دیتے کہ ٹریان کون ہے؟ آج یہ جھگڑا نہیں ہوتا عمران خان ہاں یا ناں میں کوئی بھی جواب دے سکتے ہیں، مخالفین اسی وجہ سے بار بار ٹیریان کا سوال عمران خان کی دکھتی رگ سمجھ کر اٹھاتے ہیں کیا وجہ ہے؟ اسلامی دنیا کا لیڈر عمران خان اس سوال کا جواب کیوں نہیں دیتے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینلے پرائم ٹائم ٹاک شو ’کل تک جاوید چودھری کے ساتھ‘ کا ایک کلپ وائرل ہوا تھا جس میں پروگرام کے مہمان آپس میں تلخ کلامی اور سخت جملوں کے تبادلے کے بعد ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برساتے دکھائی دے رہے تھے۔پروگرام میں ہاتھا پائی کرنے والے یہ مہمان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن اور وکیل شیر افضل خان مروت ہیں۔ یہ پروگرام براہ راست نشر نہیں کیا گیا تھا اور دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان یہ جھگڑا بدھ کے روز ہونے والے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ہوا تاہم سوشل میڈیا پر اس کا کلپ وائرل ہوا۔

    پروگرام کا مختصر کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اس جھگڑے کی مذمت کی تو وہیں کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو ٹی وی سٹوڈیو سے لیک ہونے اور ایسی صورتحال میں پروگرام اینکر کی ذمہ داری پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

  • تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    کراچی (سعد فاروق) شہرمیں ایک اورمغوی شہری کوقتل کردیا گیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغوی کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پرمغوی کی لاش برآمد کرلی، گرفتار ملزم مغوی کا ہم زلف ہے جس نے مغوی کے اہلخانہ سی30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سی34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹائون پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34 سالہ اقبال رحمانیہ مسجد چاندنی چوک کے قریب پان کا کیبن چلاتا ہے اور 19 جنوری سے لا پتا ہے جس پر انھوں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹائون تھانے میں درج کرایا تھاانہوں نے بتایا کہ 20 جنوری کو ہی مغوی اقبال کے اہلخانہ کا تاوان کے لیے ایک کال وصول ہوئی جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی۔

    اے وی سی سی پولیس نے کیس پرجب ٹیکنیکل بنیادوں پر کام شروع کیا تو پولیس نے ملزم زمیز کوحراست میں لیا، گرفتارملزم مقتول اقبال کی اہلیہ کی بہن کا شوہر ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی جگہ بتائی جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود ڈرم سے مغوی اقبال کی لاش برآمد کرلی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کراکر گھر جانے کے لیے نکل رہا تھا تو ملزم نے اسے کہا کہ میں اسے اس کے گھر چھوڑ دیتا ہوں جس پر اقبال نے رائیڈ منسوخ کردی اورملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پربیٹھ کر نکل گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ راستے میں ملزم اورمقتول کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے دوران ملزم نے اقبال کے سرپر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا، بعدازاں وہ زخمی اقبال کو بھلا پھسلا کر کسی طرح اپنی رہائش گاہ لے آیا اورمزید اپنی رہائش گاہ کے نیچے رکھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تصدیق کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گے، پولیس مقتول اورملزم کے گھروالوں کے بیابات بھی قلمبند کریگی۔انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقتول کوڈرم میں چھپا کررکھا ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ بھی ایک مرتبہ ملزم کے گھر آئی تھی اورمغوی اقبال کا موبائل فون بھی ملزم کے گھرسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کریگی۔انیل حیدرنے بتایا کہ ابھی مقتول کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس کی پہلی کوشش مقتول کی لاش برآمد کرنا تھا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اوراس بات کی تصدیق کی جائے گی جو باتیں سامنے آ رہی ہیں ان کی کوئی تصدیق ہو بھی رہی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ مقتول کی لاش کتنی پرانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ایک دن مقتول کے اہلخانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کرتا رہا ہے اور پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے کہا تھا کہ وہ ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اپنے تک ہی رکھیں، ملزم مقتول کے اہلخانہ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

    مقتول اقبال کے بہنوئی کامران پنجوانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اقبال نے 19 جنوری کی رات ساڑھی9 ْبجے آن لائن بائک کی رائیڈ بک کرائی اور پھرمنسوخ کردی اوراپنے ہم زلف رمیز کے ساتھ چلا گیا اوراسے لیکر گھومتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال ویانی پرتشدد بھی کیا گیا ہے، مقتول اقبال حسین آباد بلاک 2 کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا، اگلے روز 12 بجے کے قریب ہمیں 30 لاکھ روپے کی تاوان کی کال آئی ہے اورہم نے کہا کہ پہلے اقبال سے بات کرائی جائے لیکن ہماری بات نہیں کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم وقفے وقفے سے ہمیں کال بھی کرتا رہا اوراس کے بعد موبائل فون بند کردیا کرتا تھا لیکن اقبال سے بات نہیں کراتا تھا صرف تاوان کی بات کرتے تھا اوراس کے اگلے روزبھی یہ ہی سلسلہ چلتا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال اور رمیز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں صرف اپنے سسرال میں تہواروں میں ملاقات کرتے تھے، اس کے علاوہ کبھی نہیں ملتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم رمیز ہمارے ساتھ ساتھ اقبال کو تلاش بھی کرتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں جس سے ملزم رمیزکوبھی سب پتہ چل جاتا تھا ، مقتول کے مقتول کے بہنوئی نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پوری کیے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔انھوں نے کہا کہ ملزم نے آج اپنے ہم زلف کو قتل کیا بعد میں کسی اورکوبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

  • چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی  تیاری

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ ملے گا، جن کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔اسی طر اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔15 میچز پر مشتمل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت دبئی میں جاری رہے گا۔ایوںٹ کا میزبان پاکستان کا اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے،  چیمبرز آف کامرس

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی ای) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت ممکن ہوسکے گی، پٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جبکہ مضر صحت گیسز کے اخراج کو روکنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ حکومت کے اس پیکج سے پٹرول، ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہوگی کیونکہ آلودگی کو کم کرنے کیلئے الیکٹرک وہیکلز جیسے اقدامات سود مندر ہیں گے اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگی ۔

    ملک خدا بخش نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ کے اسٹیشنز کو موجودہ فی یونٹ 71روپے کی بجائے اب 39.70روپے فی یونٹ بجلی ملنے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور انرجی سیکٹر سے ہم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ حکومت کے اقدامات سے بجلی سستی ہورہی ہے اور جلد ہی پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن جائیگا جس سے گردشی قرضے میں 12ارب کمی ہوگی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام انڈسٹریل یونٹ کو ایک ہی جگہ بجلی مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتی اور کاروباری شعبے کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے اور جلد ہی پاکستان تمام تر مشکلات سے نکل کر معاشی طور سے مستحکم ہوجائے گا۔

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

  • بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 کے لیے جمع کی گئی ہے۔درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل نیپرا نے جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے ایک ماہ کےلیے ہو گا تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہو گا۔ ونٹر پیکج کے تحت اضافی بجلی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہو گئی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی 1روپے74پیسےفی یونٹ تھی۔

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

    ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    بشریٰ بی بی کی ترجمان کون؟نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار