Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    راولپنڈی کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فیصلے کے وقت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل، ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا تھا۔ تاہم، عدالتی حکم کے مطابق، فیصلے کے وقت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود ہوں گی۔استغاثہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ حکومت کے محکمہ کھیل سندھ کی جانب سیمنعقد کردہ سندھ اسپیشل گیمز 2025 کا ایونٹ اختتام پذیرہوگیا، اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ گرانڈ میں کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری کھیل امور نوجوانان عبدالعلیم لاشاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسپیشل چلڈرن اسکول کار ساز نے 18 گولڈ مڈلز کے ساتھ جنرل ٹرافی جیت کر اپنے نام کرلی.اس موقع پر سیکریٹری کھیل سندھ عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ سندھ میں مختلف کھیلوں کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے، اسپیشل گیمز کے ایونٹ میں کراچی کے 12 سو سے زائد خصوصی بچوں نے شرکت کی، ہماری کوشش ہے کہ اس سندھ اسپیشل گیمز کو ڈویژنل سطح پر لے جائیں،تاکہ خصوصی بچے گیمز میں حصہ لیں سکیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکی.

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی ساحل سمندر پر کل جمعہ کو بیچ گیمز کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں صوبہ بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی، سندھ بیچ گیمز میں 8 مختلف گیمز شامل ہونگی، ہم تھر میں بھی اسپورٹس گیمز کا انعقاد کرانیجارہیہیں،وہاں جو ثقافتی کھیل ختم ہوتے جارہے ہیں ان کو اب پروموٹ کرنے جارہے ہیں تاکہ تھر کی خوبصورتی پوری دینا دیکھی. عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو گیمز میں حصہ لینے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صحت مند معاشرہ صحت مند افراد سے پروان چڑھتا ہے، اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے.

    اس موقع پر سندھ اسپشل گیمز میں ایتھیلیٹکس، ٹینس، ٹیبل ٹینس،ٹگ آف وار،تیکوانڈو، فٹبال، آرچری، بیڈ منٹن اور دیگر گیمز میں خصوصی بچوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والی ایسوسی ایشن میں سوسائٹی فوب چلڈرن ان نیڈ،آف اسپیشل اٹینشن،کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، یونیورسل ٹیکوانڈو اکیڈمی،بینائی ویلفیئر ایسوسی ایشن، اسپیشل چلڈرن اسکول کار ساز، الشفا ٹرسٹ سمیت 30 ایسوسی ایشن کو مڈلز اور انعامات سے نوازا گیا. اس موقع پر اختتامی تقریب میں سابق انٹرنیشنل اور جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون کھلاڑی نسیم حمید، پارلیمانی سیکریٹری محکمہ کھیل صائمہ آغا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اسپورٹس کے انچارج اسماعیل شاہ اور دیگر بھی موجود تھی.

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، لڑکی بن کر عمر رسیدہ امیر لوگوں کو لوٹنے والا گینگ بے نقاب،ملزمان خواتین کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر عمر رسیدہ لوگوں سے دوستیاں کرتے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد: ملزمان لڑکی کی آواز میں ان افراد سے ویڈیو کالز پر فحش ویڈیوز بنواتے تھے، پھر گینگ کے دوسرے 2 ممبر ایف آئی اے کے ملازم بن کر ان عمر رسیدہ افراد کو ویڈیوز سے بلیک میل کرتے، اس گینگ نے اب تک مختلف افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ہیں۔ایف آئی اے نے مرکزی ملزم خاور عباس کو بھکر سے گرفتار کر لیا، ایف آئی اے سب انسکپٹر عامر سلطان کا کہنا تھا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

  • ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    فاسٹ بولر احسان اللہ کو پریذیڈنٹ کپ میں ملتان سلطانز کی ڈپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کی پیشکش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ سے رابطہ کرکے انہیں ملازمت کی پیشکش کی۔فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے، اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کیلئے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔

    علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کیلئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون اور کام کرے گی۔حسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے، احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔

  • حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    حکومتی دعووں کے باوجو دسرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ ہوگیا۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات 94 ارب روپے پر پہنچ گئے، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کے نقصانات 70 ارب روپے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ڈسکوز کی انڈر ریکوری میں 77 ارب روپے کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ڈسکوز کی ریکوری 76 ارب روپے کم رہی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ڈسکوز کی ریکوری 153 ارب روپے کم رہی تھی، ڈسکوز کے نقصانات اور انڈر ریکوری پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے۔

    شہباز شریف کی حکومت نے رواں مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک فی یونٹ اضافہ کیا،بجلی ٹیرف میں اضافے کے باوجود نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 381 ارب روپے رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی، اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، ڈسکوز نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو سال 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا۔

    اویس لغاری نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی لائی ہے، آئی پی پیز سے لے کر ڈسکوز کی نجکاری تک ہم نے حکومت نے آنے کے بعد ہر مرحلے پر خود کو ثابت کیا ہے، خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کا سازگار ماحول فراہم کرنے میں بہت بڑا کردار رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے چند ماہ میں پاکستان خطے میں سستے ترین بجلی فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہونے جارہا ہے۔پہلا میچ 17 سے 21 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے شان مسعود کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جب کہ محمد ہریرہ کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔علاوہ ازیں ٹیم میں بابراعظم، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

  • کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پریس نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کے لیے آپ کو زحمت دی گئی ہےتعلیمی نسل کشی کی سندھ حکومت کو کسی طور ہر اجازت نہیں دیں گے، اس وقت بھی کراچی 40 فیصد سے زائد ٹیکس دے رہا ہے، یہ ذہنیت کسی طور پر قابل قبول نہیں ہوگی، کراچی کے لوگوں کا مسئلہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔، کراچی میں ایک نیو کلئیر پاور پلانٹ لگا ہوا ہے جس کی بجلی وفاق کو جاتی ہے، اسے کراچی کے لیے استعمال کیا جائے۔ معاہدات کے تمام خلاف ورزیاں کے الیکٹرک کرچکا ہے،

    انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائیں، دہشت گردی کو روکنے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے، افغانستان کے ساتھ با معنی مذاکرات ہونے چاہئیں، حالات درست کرنے کے لیے دانشمندی کی ضرورت ہے۔آئی پی پیز کے حوالے سے ہماری جدوجہد آگے بڑھ رہی ہے، تین مرتبہ اعلان سن چکے ہیں بجلی 12 روہے کم ہوگی، کب کم ہوگی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اس میں دیگر پارٹیوں کے لوگ تھے، آرمی چیف سے تفصیل سے بات چیت ہوئی، قبائلی عوام کے جو ایشوز ہیں انہیں بیٹھ کر ڈسکس کرکے حل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ امن کے لیے ہونا چاہئے، امن وامان پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، فارم 47 کی حکومتوں کو مسلط کیا جائے گا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جہاں اسٹریٹیجک سطح پر بات ہونا چاہئے، مذاکرات کو ویلکم کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں عمران خان سمیت سیاسی قیدی انہیں رہا ہونا چاہئیے، کوئی بھی چھپا ہوا ایجنڈا نہیں ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا بھر کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کل رات بڑی تبدیلی ہوئی ہے غزہ میں سیز فائر ہوا ہے، 47 ہزار لوگ شہید ہوگئے اور 90 فیصد ان کے گھر تباہ حال ہیں 50 فیصد اسپتال جزوی طور ہر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا، صحافیوں بچوں ڈاکٹروں کسی کو نہیں چھوڑا، اسرائیل کو طاقت امریکہ کی حاصل رہی ہے، اسرائیل دہشت گرد ہے اور اس کی پشت پر امریکہ ہے، چند دن قبل گریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کو جھکنا پڑا اور یہ سیز فائر ہوا، اس معاہدے کے باوجود اسرائیل نے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، پورے خیموں پر اسرائیل نے فاس فورس بمبوں سے لوگوں کو مارا، لوگوں نے سرینڈر نہیں کیا اور اپنی جگہ کو نہیں چھوڑا، اتوار کو جب یہ معاہدہ ہو جائے گا تو مزید سرگرمیاں کی جائیں گی۔

  • کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ذیشان حبیب، خرم، سہیل، عقیق اقبال، محمد امین اور دیگر اراکین شریک تھے۔وفد نے پولیس چیف سے ملاقات میں کراچی میں قیامِ امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور پولیس کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف علاقوں میں درپیش سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سی پی کے چیف مراد سونی نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے تجاویز پیش کیں، جن پر ایڈیشنل آئی جی نے غور کرنے کا عندیہ دیا۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ سی پی کے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں نے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے میں مدد فراہم کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ایس فور پروجیکٹ کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

    پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

  • کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    سابق پاکستانی اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔عثمان قادر نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

  • سندھ پولیس ،نادرا کی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف

    سندھ پولیس ،نادرا کی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف

    سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہواہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرر اور سپروائزر اس معاملے کی سختی سے نگرانی کریں۔ ایس ایچ اوز ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی رازداری یقینی بنائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع