Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

    پنجاب میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری

    محکمہ تعلیم پنجاب نے ” اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری کر دی ہے۔

    ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول انٹرن ٹیچرز کو 9 ماہ کیلئے بھرتی کیا جائے گا،اس مدت میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ہائی اور مڈل اسکولزمیں ریکروٹمنٹ کیلئے ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔پرائمری اسکول کیلئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ٹی آئی کو دوسرے اسکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جا سکے گا۔

    انٹرن شپ کا وقت مکمل ہونے پر امیدوار کو سرٹفیکیٹ دیا جائے گا،بھرتیاں ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او، سکول ہیڈ اور سکول کونسل کی منظوری سیکی جائیں گی،پرائمری سکول انٹرن کو 38ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،مڈل سکول میں 40اور ہائی اور ہائرسکینڈری سکول میں انٹرنز کو 45ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔بھرتیوں کے لئے میرٹ لسٹ ڈپٹی ڈی ای او آفس،آن لائن پورٹل اور سکول کے ڈسپلے بورڈ پر لگائی جائیں گی،امیدواروں کے اپلائی کرنے کے لئے متعلقہ ضلع میں ہی آن پورٹل بنایا جائے گا۔پنجاب بھر میں ساڑھے بارہ ہزار ایس ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے،ایس ٹی آئی کو آفٹرنون سکول اور ادارے کے انتظامی معاملات چلانے پر تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    گوجرہ: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم فرار

  • بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

    تحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج وہی فیصلہ آیا جو آنا چاہیے تھا، مان لیں اگر بانی کرپٹ نہیں تو یہ ان کی بدنصیبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی چوری کی وجہ سے آج بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بانی نے پریس کانفرنس کی تھی اور صرف فرح گوگی کا دفاع کیا تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے بشری بی بی کے ساتھ مل کر توشہ خانہ کے تحائف بیچے، توشہ خانہ کے تحائف دبئی کے بزنس مین کو بیچے گئے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی،بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے عمران وبشریٰ پر جرمانے کی سزا بھی سنائی، عدالت نے عمران خان پر دس لاکھ جبکہ بشریٰ پر 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا.

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

  • عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

    عمرہ ویزےکی آڑمیں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

    اسلام آبادائیر پورٹ پرایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضی علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈکردیے۔ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کئے تھے۔ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کئے۔تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمدکرلیے گئے۔ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے فراہم کیے جانے تھے۔

    ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع

    سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے شہر میں قائم تمام بچت بازار اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں 145 بچت بازار لگائے جاتے ہیں، غیر قانونی بچت بازاروں کی این او سی دینے میں ٹاؤن کا عملہ ملوث ہوتا ہے۔ کمشنر کراچی نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں اس وقت 400 چارجز پارکنگ ہیں، بہت سے پارکنگ راستوں پر ہونے سے ٹریفک کے مسائل ہو رہے ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ نے شہر میں قائم تمام بچت بازار اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قائم تمام قانونی اورغیر قانونی بچت بازاروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری نے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چارجڈ پارکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری بلدیات، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ٹائونز اور کینٹونمنٹ بورڈ سے 3 روز میں تفصیلات لی جائے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچت بازاروں کی این او سی کو بھی روگیورلائیز کیا جائے گا، جبکہ ٹریفک پولیس کی این او سی کے بغیر کوئی بچت بازار نہیں لگایا جائے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے، شہر میں بے قاعدہ بنے یوٹرنز ختم کر کے اور ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑی شاہراہوں کے سروس روڈ سے انکروچمنٹ ہٹا کرمکمل بحال کیا جائے، اس کے علاوہ شہر کے تمام راستوں پر ٹریفک سائن بورڈ لگائے جائیں۔واضح رہے کہ اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت دیگر شریک تھے۔

    میرپور خاص: فلسطین کی فتح پر جماعت اسلامی کا یوم تشکر اور ریلی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    بہاولپور:سرائیکی چوک فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

    ننکانہ صاحب: دانش سکول میں سالانہ آرٹ اینڈ سائنس میلے کا شاندار انعقاد

  • پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ہے .

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    دوسری طرف بنگلہ دیش 🇧🇩 کی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر (PSO) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے وزارت دفاع، راولپنڈی میں ملاقات کی۔سیکرٹری دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ معزز مہمان نے بنگلہ دیش کے لوگوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متحرک دنوں کے لئے بنگلہ دیش کی خواہش کا اظہار کیا۔

    بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز تھی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    بہاولپور:سرائیکی چوک فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے،شبھ من گل، یشسوی جیسوال،ویرات کوہلی، شری یاس ایر، کے ایل راہل،رشبھ پنت، ہاردِک پانڈیا، اکشر پٹیل سکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ روندرا جدیجہ،واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی، محمد سراج، ورون چکراوتی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔جسپریت بمرا کو انجری کے سبب سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ، یاد رہے انہوں نے گزشتہ روز زیر گردش خبروں کی تردید کی تھی.

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ مین ان بلیو اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور پھر 23 فروری کو پاکستان کا مقابلہ کرے گا۔بھارت کا گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ ٹیم انڈیا اپنے تمام میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    چین میں مسلسل کئی سال سے شرح پیدائش میں کمی

  • چین میں مسلسل کئی سال سے شرح پیدائش میں کمی

    چین میں مسلسل کئی سال سے شرح پیدائش میں کمی

    دنیا کی دوسری بڑی آبادی رکھنے والے ملک چین میں مسلسل 3 سالوں سے شرح پیدائش میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    بیجنگ کے قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 6 دہائیوں سے زائد عرصے تک مسلسل اضافے کے بعد اب شرحِ پیدائش میں کمی کی وجہ سے چین کی آبادی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کے آخر تک چین کی آبادی 1.408 بلین ہو گئی جو 2023ء میں 1.410 بلین تھی۔رپورٹ کے مطابق 2024ء میں آبادی میں کمی کی رفتار 2023ء کے مقابلے میں کم تھی جبکہ 2023ء میں چین کی آبادی میں جو کمی کی رفتار ریکارڈ کی گئی وہ 2022ء کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ تھی۔چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی عوام ملک میں شرحِ پیدائش میں کمی کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے افرادی قوت میں شامل ہونے کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ذمے دار ٹھہراتے ہیں۔

    ننکانہ صاحب: دانش سکول میں سالانہ آرٹ اینڈ سائنس میلے کا شاندار انعقاد

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہربرقرارہے، کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت آٹھ ڈگری تک محسوس کی گئی۔کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواں کے سبب سردی بڑھی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سی35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    ننکانہ صاحب: دانش سکول میں سالانہ آرٹ اینڈ سائنس میلے کا شاندار انعقاد

    خیبر بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

  • انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد ندیم اور محمد کاشف شامل ہیں، ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد ندیم نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے، ملزم شاہد ندیم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو 1600 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کر دیا، متاثرہ کو بعد ازاں کمبوڈیا میں سیف ہاس میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد کاشف نے 7 شہریوں کو آئرلینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 10 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا، دبئی پہنچنے پر مسافروں نے ایجنٹ کی جانب سے دئیے گئے جعلی پاسپورٹ پر آئرلینڈ جانے کی کوشش کی جس پر مسافروں کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

  • بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

    بھارتی فوج نے چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔

    تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 26 جنگجوؤں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں ریاستوں چھتیش گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزورام اور منی پور سمیت متعدد ریاستوں میں ہندوستان سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی