Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    آئینی عدالتوں کیخلاف سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ نے آئینی عدالتوں کخلاف درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئینی عدالتوں کخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ آئینی بینچز کا قیام ہوگیا ہے، درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست میں وکیل بیرسٹر علی طاہر کہاں ہیں درخواستگزار نے کہا کہ وہ شہر سے باہر ہیں، پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا وکالت نامہ درخواست میں ہی درخواستگزار نے کہا کہ میں پٹیشنر ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست میں ایک پٹیشنر ہیں۔ آپ سب کی طرف سے درخواست کیسے واپس لے سکتے ہیں۔ اس طرح درخواست واپس نہیں لی جاسکتی۔ بیرسٹر علی طاہر تمام درخواست گزاروں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی بیرسٹر علی طاہر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

    کراچی: سندھ کابینہ کی 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری

  • 70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں70 سالہ خاتون کے ساتھ نامعلوم افراد کی ڈکیتی کے بعد مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن ونگ پولیس کی ٹیموں نے سفاک درندہ صفت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔جس کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سفاک ملزمان نے تین روز قبل معمر خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد اجتماعی زیادتی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن ونگ لاہور کی مختلف پولیس ٹیموں نے سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوث ایک مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔سفاک درندہ صفت ملزم سابقہ زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے .ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے ، پہلے سے جنسی درندگی کے واقعات میں ملوث رہ چکا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ونگ پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس نے اعتراف جرم کر لیا۔دوسرے شریک ملزم کی تلاش کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں ۔

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

    خیبر بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

    کراچی: سندھ کابینہ کی 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری

  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

    فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے پاکستان میں لانچ ہوگی

    حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

    دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔
    سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا،فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے۔

    کراچی: سندھ کابینہ کی 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری

    سیالکوٹ: 3 فروری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

    بشریٰ بی بی طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل

  • ایف آئی اے کی کارروائی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، جس سے چھاپے کے دوران سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔ملزم کے قبضے سے 10ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدکیے گئے۔ گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    موسم شدید سرد ،بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

  • جسپریت بمرا  کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    بھارتی بالر جسپریت بمرا نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

    مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بمرا نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا،کرکٹر نے لکھا’’ مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا‘‘۔ساتھ ہی بھارتی بولر نے ہنسنے والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹس دی تھیں کہ آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے،جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

  • ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

    ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

    جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

    آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے۔

    نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30662یونٹس کے مقابلے میں 51فیصدزیادہ ہے۔دسمبرمیں کاروں کے 7864یونٹس کی فروخت ہوئی جودسمبر2023کے مقابلے میں 60فیصدزیادہ ہے،دسمبر2023میں ملک میں کاروں کے 4915یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے مجموعی طورپر104یونٹس جبکہ دسمبرمیں 41یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    موسم شدید سرد ،بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

  • امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں 19 جنوری کو ایپ کو امریکا میں بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت یا عدالت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک 19 جنوری کے اختتام کو اپنی ایپ امریکا میں بند کردے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو ریلیف نہ ملا تو 19 جنوری سے امریکا میں ایپلی کیشن کو غیر فعال کردیا جائے گا، اس صورت میں صارفین ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔علاوہ ازیں جن افراد کے پاس موبائل میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ہوگی، وہ اس پر مواد کو اپلوڈ کرنے سے محروم ہوجائیں گے جب کہ وہ ٹک ٹاک کے مواد کو ری شیئر بھی نہیں کر سکیں گے۔

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا میں جن صارفین کے پاس ٹک ٹاک ایپلی کیشن موجود ہوگی، وہ ایپ پر مواد کو دیکھ سکیں گے لیکن ان کے پاس بھی ایپ دوسرے فیچرز سے غیر فعال ہوجائے گا۔ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس نے واضح طور پر ایپلی کیشن کو 19 جنوری کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم متعدد امریکی نشریاتی اداروں نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے ہی یہ رپورٹ دی تھی کہ ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کردے گا۔

    دوسری جانب رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایپلی کیشن کی بندش کے ایک دن بعد عہدے کا حلف لینے والے ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر حلف اٹھاتے ہی ٹک ٹاک کی پابندی میں 60 سے 90 دن کے اضافے کا اعلان کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں نہیں اور انہوں نے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے کہ ایپ کی بندش کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے،ان کی حکومت معاملے کا سیاسی حل تلاش کرے گی۔

  • صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسپین میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت پالیسی مرتب کی جائے گی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک اور کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اسپین میں پاکستانی سفارتخانہ اور وفاقی حکومت حادثہ میں اپنے جانیں گنوانے والے شہریوں کی لاشوں کو فوری طور وطن لانے اور متاثرہ خاندانوں کی درست معلومات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ایک اور یادہانی ہے کہ مکروہ انسانی سمگلنگ کی روکتھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ناگذیر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے، جن میں سے 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی میں پاکستانیوں سمیت 80افراد سوار تھے ،کشتی مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ،رباط میں سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے سفارت خانے کی ٹیم دخلہ روانہ ہوگئی ،وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔معلومات کیلئے 9207887-051 پررابطہ کیاجا سکتاہے ،معلومات کیلئے ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

    مراکش میں قائم مقام پاکستانی سفیررابعہ قصوری کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں 44پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق نہیں کرسکتے،مراکش حکومت کی جانب سے10پاکستانیوں کے نام دیئے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشتی حادثے میں کچھ لوگوں کو بچایاگیاہے،پاکستانی سفارتخانہ جلد بچ جانےوالے افراد سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کرےگا۔

    موسم شدید سرد ،بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

  • موسم شدید سرد ،بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    موسم شدید سرد ،بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

  • یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    یواےای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی،یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے دو ڈپازٹس 2 ارب امریکی ڈالرکے ہیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11ارب69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11ارب72کروڑ ڈالر ہوگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ2لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب72کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے،ملکی مجموعی ذخائر 7کروڑ3لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب45کروڑڈالر ہوگئے۔

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی