Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

    چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

    سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔‘جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

    نومئی کے مجرموں کو سزا پر برطانوی ردعمل غیر ضروری

    کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

  • 62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے  گرفتار کیے

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

    ایرانی حکام نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے 62 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    رواں سال دسمبر کے وسط تک 10 ہزار سے زائد افراد کو ایرانی حکام نے گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کیا، جبکہ 2020 میں 19 ہزار، 2022 میں 5 ہزار اور 2023 میں 8 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق، 2023 کے مقابلے میں 2024 میں سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہو سکتا ہے۔دستاویزات کے مطابق، 2021 میں سب سے زیادہ گرفتاریوں کا سامنا کیا گیا، جب ایرانی فورسز نے تقریباً 20 ہزار پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا۔اسی طرح، 2022 کے مقابلے میں 2023 میں سرحد پار کرنے والے افراد کی تعداد میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس سے غیر قانونی سرحد پار کرنے کے رجحان میں شدت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے یہ گرفتاریاں سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

    نومئی کے مجرموں کو سزا پر برطانوی ردعمل غیر ضروری

    کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

  • نومئی کے مجرموں کو سزا پر برطانوی ردعمل غیر ضروری

    نومئی کے مجرموں کو سزا پر برطانوی ردعمل غیر ضروری

    برطانیہ نے ایک غیر ضروری اور غیر معقول بیان میں پاکستان میں شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ یہ اعتراض اُس ملک کی طرف سے آیا ہے جو خود 29 جولائی 2024 کو ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں ہونے والے نسل پرستی کے فسادات کے بعد اپنے شہریوں پر سخت کارروائی کر چکا ہے۔ ان فسادات کے بعد برطانیہ نے چند دنوں کے اندر 200 سے زیادہ افراد، بشمول تین بچوں، کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے غیر مستقیم الزامات پر سزا دی اور سخت سزائیں سنائیں۔

    فسادات میں ملوث تمام افراد کو فوراً جیل بھیج دیا گیا۔ 54 سزا یافتہ افراد میں سے 47 بالغ اور 3 نابالغ افراد کو قید کی سزائیں دی گئیں۔ جنہوں نے جرم قبول کیا، ان کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا گیا، جبکہ باقی افراد کو حراست میں رکھا گیا۔خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے براہ راست تشدد میں حصہ نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلائی، ان کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔ نارتھمپٹن میں ایک 26 سالہ شخص، جس نے ہوٹلوں اور تارکین وطن کی مدد کرنے والے وکیلوں کو جلانے کی دھمکی دی تھی، کو تین سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔پاکستان نے کبھی برطانیہ کے اس عمل پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ فسادات کے دوران جعلی خبروں پھیلانے والے افراد کی شناخت میں مکمل تعاون کیا، کیونکہ یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ تھا۔اب برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں ایک قانونی اور آئینی عمل پر اعتراض کرنا نہایت مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصہ لگ گیا، اور اب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات کو نمٹایا جا رہا ہے۔ یہ سب پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہو رہا ہے۔

    یہ بات واضح ہے کہ ہر ملک کے قوانین اور عدالتی نظام مختلف ہوتے ہیں اور ان کا انحصار زمینی حقائق پر ہوتا ہے۔ پاکستان میں شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانا ایک قانونی اور آئینی عمل ہے جو ملک کے قوانین اور آئین کے تحت جائز ہے۔برطانیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات پر توجہ دے اور غزہ اور فلسطین کے عوام کے سیاسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے، اور اسرائیل کو نسل کشی سے روکے۔برطانیہ کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پر کسی بیرونی دباؤ کے تحت۔ پاکستان کسی بھی غیر ضروری اور بے بنیاد سیاسی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔

    کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    9 مئی مقدمات میں شہریوں کی سزاؤں پربرطانیہ کاردعمل آگیا

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

  • کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو۔ کے فور منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کا اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین، چیف آپریٹنگ آفیسر کے ڈبلیو ایس سی اسد اللہ خان موجود تھے۔ اجلاس میں کے فور منصوبے کی اوگمینٹیشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونا چاہیے کہ کے فور منصوبہ جو اس وقت کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں اہم اہمیت کا حامل ہے اس کو جلد از جلد پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

    9 مئی مقدمات میں شہریوں کی سزاؤں پربرطانیہ کاردعمل آگیا

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • 9 مئی مقدمات میں شہریوں کی سزاؤں پربرطانیہ کاردعمل آگیا

    9 مئی مقدمات میں شہریوں کی سزاؤں پربرطانیہ کاردعمل آگیا

    برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

    غیر ملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے 25 شہریوں کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کی سزاؤں کے یہ فیصلے پاکستان کی شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) سے متصادم ہیں، جسے پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت تسلیم کرچکا ہے۔یورپی یونین کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر فرد کو منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے، جس میں آزاد، غیر جانبدار اور اہل شامل ہیں۔مزید برآں، آرٹیکل 14 میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ فوجداری مقدمات کے فیصلے عوامی سطح پر دیے جائیں گے۔

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں فراہم کیا جائے.

    باغی ٹی وی کے مطابق امیرضلع شرقی نعیم اختر کے ہمراہ واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی و نا اہلی اور شہر میں پانی کے بحران کے خلاف نیپا ہائیڈریٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں فراہم کیا جائے ، پانی کی لائنوں کے ٹوٹ بھوٹ کی ذمہ داری براہ راست واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہے ،آئے روز پانی کی لائن کی خرابی کے باعث پانی بند کردیا جاتا ہے ،عوام مسائل کے حل کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیںاور جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں،فارم 47 کی پیداوار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔گزشتہ 19 برس سے وفاق میں شامل جماعتوں کی نااہلی کی وجہ سے آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ۔مسلم لیگ ن کو کراچی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم آپس میں نورا کشتی کرتے ہیں اور شہریوں کو بجلی و پانی سے محروم رکھتے ہیں۔ملیر کینٹ سے جیل چورنگی تک ریڈ لائن نے عوام کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے اندرون سندھ سمیت کراچی کے عوام کے ساتھ استحصال کررہی ہے۔جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مکمل کرنے کے بعد کے فور منصوبہ پیش کیا اور اس کے لیے بجٹ بھی منظور کروالیا۔اس کے بعد مصطفی کمال آئے اور اپنے کمالات دکھا کر شہر سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے لیکن کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے،کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر بحال کیا جائے۔مظاہرے کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی دشمنی بند کرو، پانی دو پانی دو، ہمیں ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں پانی دو،97فیصد ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم، ذمہ دار قابض مئیر مرتضی وہاب، پانی دو، جینے دو، ٹینکر مافیاکی حکومتی سرپرستی ختم کرو، واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو ‘ سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے قابض میئر اور واٹر بورڈ کی نااہلی پر زبردست نعرے لگائے ،نامنظور نامنظور ٹینکر مافیا نامنظور،پانی دو پانی دو کراچی کے عوام کو پانی دو، گلی گلی میں شور ہے قابض مئیر چور ہے۔مظاہرے سے نائب امیر ضلع شرقی سید قطب احمد،جے آئی یوتھ کراچی کے جنرل سیکرٹری اسماعیل بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ آج نیپا چورنگی میں جماعت اسلامی و اہل محلہ بڑی تعداد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ 2 ہفتوں سے اہلیان کراچی پانی کے سنگین مسئلے سے پریشان ہیں۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی ٹی وی شو میں کہہ رہے تھے کہ آج رات سے پانی کی سپلائی ہوسکے گی۔یہ بیان انہوں نے دو دن قبل بھی دیا تھا کہ جمعرات تک پانی پہنچ جائے گا۔ گزشتہ اعلان کے مطابق آج تک شہریوں کو نلکوں میں پانی نہیں مل سکا۔ قابض مئیر کی نااہلی ہے کہ 15 دن قبل پانی کی لائن ٹوٹنے کے باعث شہری پانی کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں۔جب پانی کی لائن درست کی گئی اور پانی کھولا گیا تو پھر سے پانی کی لائن میں مسئلہ آگیا۔ پھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں مینٹیننس کے نام پر پانی کی لائن بند کردی گئی۔ شہر کراچی میں ہائیڈریٹ مافیا اور ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ایک جانب سب سے زیادہ ریونیودیتا ہے اور دوسری جانب سب زیادہ ایکسپورٹ شہر کراچی کرتا ہے اس کے باوجود شہریوں کو پانی سے محروم کیا ہوا ہے اور ٹینکرز مافیا کے ذریعے ہزاروں روپے کا پانی فروخت کیا جارہا ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں کہ گزشتہ سال ٹینکروں کے ذریعے 1 ارب 62 کروڑ منافع کمایا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے لیے شرم کا مقام ہے کہ شہریوں کو نلکوں میں پانی دینے کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 16 سال سے برسر اقتدار ہے لیکن کراچی کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ نعیم اختر نے کہاکہ گلشن اقبال گلستان جوہر اور صفورہ کے عوام پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ دنیا کا وہ کون سا شہر ہے جہاں ٹینکروں سے تو پانی ملتا ہو لیکن نلکوں میں پانی نہ آتا ہو۔ کراچی کا شہریوں کا واضح مطالبہ ہے کہ ٹینکروں میں نہیں بلکہ نلکوں میں پانی چاہیے۔ اسماعیل بلوچ نے کہاکہ فارم 47 کے پیداوار آپس میں ملے ہوئے ہیں اور وفاق میں ایک دوسرے کی سرپرستی فراہم کرتے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نے 19 برس میں کراچی کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا۔جس طرح کراچی کے دیگر منصوبوں کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی اسی طرح کے فور منصوبہ کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہے۔ کے فور منصوبہ میں 650 ملین گیلن پانی تھا جسے 260 ملین گیلن کردیا گیا اور وہ بھی نہیں دیا جارہا۔ عوام نکلیں گے تو مسائل حل ہوں گے، عوام جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں۔

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024منعقدہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب میں شرکت کی۔ سیکریٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،صنعتکاروں،کالم نگاروں اور سینئر صحافی بھی تقریب میں شریک تھے۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ،سابق نگران صوبائی وزیر عامر میر اور دیگر کو فرینڈشپ ایوارڈ دیئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا ہے جو سولر انرجی پر ہوگا۔چین کی کمپنیاں پنجاب میں سولر،ٹیکسٹائل،زراعت ،لیتھیئم بیٹریاں بنانے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔چین کی آئکو سولر انرجی کمپنی کے ساتھ پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکاہے۔چین کی بڑی موبائل فون کمپنی فیصل آباد میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ میں نے اپنے دورہ چین کے دوران الیکٹرک وہیکلز بنانے والے گروپ کے علاوہ متعدد کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔بہت سی کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں آمادگی ظاہر کی۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور گیم چینجر ثابت ہوگا۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے مابین دوستی اور تجارتی تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کے حالیہ دورہ چین سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔چینی قونصل جنرل نے کہاکہ پنجاب میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کی سہولت ملی ہے۔چین کے سرمایہ کاروں کو بہترین سکیورٹی کی فراہمی پر حکومت کے مشکور ہیں۔

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری
    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

  • کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

    غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوئے۔مرنے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 61 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں، اسی طرح زخمی مردوں کی تعداد 6714، زخمی خواتین کی 1064، زخمی بچوں کی 290 اور بچیوں کی 79 رہی۔چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال جنوری میں 69، فروری میں 51 ، مارچ میں 32، اپریل میں 51، مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ سڑکوں کی بدحالی ، ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث کراچی شہر میں روزنہ درجنوں حادثات پیش آ رہے ہیں.اسی سلسلے میں ٹریفک پولیس نے متعدد سخت پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے.

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری
    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

  • یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    یونان کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلروں کو اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جن 15 ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں، ان کے خلاف فیصل آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان 15 ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد کی سفارش پر شامل کیے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔بعد ازاں یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے بتایا تھا کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔اس کے بعد گزشتہ ہفتے یونانی حکام نے لاپتا افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے جاری آپریشن روک دیا تھا جس کے بعد سانحے میں مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی تھی۔

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    ایف بی آر نے نئی پاسورڈ پالیسی متعارف کروادی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی سامنے آگئی ہے، نئی پالیسی کے تحت پاسورڈ اب ہر 60 دن بعد تبدیل کرنے ہوں گے بصورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہوجائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پاسورڈ ایکسپائر کے بعد فارگیٹ پاسورڈ کے ذریعے پاسورڈ تبدیل کرکے آپ اپنے پورٹل تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت دیا جانے والا موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس اپنی دسترس میں رکھیں، موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس بھول گئے تو مشکلات ہوسکتی ہیں۔دوسری طرف صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے نام خط لکھ دیا۔میاں ابوذر شاد نے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لیے پاس ورڈ ہر 2 ماہ بعد تبدیل کرنے کی شرط مشکلات پیدا کرے گی۔آئرس سسٹم میں تکنیکی پیچیدگیاں اور اضافی بوجھ کا خدشہ ہے، چھوٹے کاروباری اداروں کو تکنیکی وسائل کی کمی سے مشکلات ہوں گی۔ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 2 مراحل کی تصدیق اور نگرانی کے جدید نظام جیسے متبادل اقدامات پر غور کیا جائے۔

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو