Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق حب ڈیم پر نئی کنال کی تعمیر کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہابکا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال کی مدت میں اسے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور انشاء اللہ اگست 2025 ء تک اس کنال سے کراچی کے عوام کو 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، اس کے علاوہ پرانی کنال کو بھی بحال کیا جا رہا ہے تاکہ اضافی پانی کراچی لایا جاسکے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی طرف سے کراچی کے پانی کے مسائل حل کرنے کے وعدے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن کراچی کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے سرشار ہے،حب کنال کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو مبارکباد دوں گا ، اسی طرح محنت کریں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں. اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ کنال 45 سے 46 سال پرانی ہے جس میں رسائو اور سیپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی لہٰذا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے حب ڈیم سے کراچی کے لئے نئی کنال ڈالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ شہر میں پانی کی کمی کے مسائل جلد از جلد حل کئے جاسکیں اور نہ صرف یہ کہ نئی کنال کی تعمیر کے ذریعے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی کراچی کو فراہمی یقینی بنائی جاسکے بلکہ پرانی کنال کو بھی ٹھیک کرکے مزید پانی شہر کے مختلف علاقوں کو فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے نئی کنال کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہوچکا اور اب یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے اور پانی و سیوریج سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر جس میں سڑکیں ، پل اور انڈرپاسز شامل ہیں، انہیں بہتر بنانے کے لئے سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں رقوم مختص کی ہیں اور تمام ترقیاتی کام شفاف انداز میں بہتر معیار کو یقینی بناتے ہوئے انجام دیئے جا رہے ہیں، کراچی کے شہری خود گواہ ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس کے ثمرات شہریوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

  • سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے سندھ حکومت نے صوبے کی دیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ پلاننگ بورڈ کے پروگرام کنسلٹنٹ ذوالفقار کورائی نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت صوبائی حکومت غریب لوگوں، خاص طور پر کسانوں کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گی. انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام مختلف شراکت داروںایجنسیوں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خاص طور پر صوبے کے مختلف حصوں میں پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دیہی معیشت کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ترقیاتی سرگرمیوں میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنا کر ان کی معاشی حالت کو بلند کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وسیع البنیاد دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد بھی حاصل کی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتا ہے تاکہ نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موثر عوامی مالیات اور نظام کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے پالیسی کے تین بنیادی شعبوں کو درج کیاجن کی نشاندہی اس پروگرام کے تحت کی گئی ہے ان میں سندھ کی معاشی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کی شراکت کو بڑھانا، عوامی اخراجات میں پیسے کی قدر کو بہتر بنانا اور دیہی معیشت کو زندہ کرنا شامل ہے سندھ کی آبادی 50 ملین سے زیادہ ہے جس میں سے 52فیصدشہری علاقوں میں رہتے ہیں اور 48فیصددیہی علاقوں میں، تقریبا 38فیصدزراعت، مویشیوں، جنگلات اور ماہی گیری سے اپنا ذریعہ معاش حاصل کرتے ہیں.ماہر زراعت علی نواز نے بتایا کہ دیہی سندھ کی معیشت کا انحصار زراعت کے شعبے پر ہے تقریبا 65فیصدلوگ دیہات میں رہتے ہیں اور ان کا بنیادی پیشہ زراعت ہے تقریبا 80 فیصد کاشتکار چھوٹے سائز کی زمین کے مالک ہیں جب انہیں بروقت آبپاشی کا پانی ملتا ہے تو وہ اپنے کھیتوں میں ہل چلاتے ہیں اور پانی کے بہا ومیں کسی قسم کی رکاوٹ دیہی معیشت کو بری طرح متاثر کرتی ہے.علینواز نے کہا کہ آبپاشی کے پانی کی کمی کی وجہ سے غربت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو سالوں میں دیکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پانی کا کم ہوتا ہوا حصہ زرعی شعبے کی پیداوار کو متاثر کر رہا ہے اس کے علاوہ سمندری پانی کی زرخیز زمین میں مسلسل دخل اندازی ہو رہی ہے جس سے ٹھٹھہ اور بدین اضلاع میں 1.5ملین ایکڑ زمین متاثر ہو رہی ہے اس کے علاوہ، دیگر عوامل بھی ہیں جیسے کہ آبی ذخائر اور کھارا پن، جنگلات کی کٹائی، مٹی کا کٹا، غیر اقتصادی زمینی ملکیت اور خشک سالی، زراعت کے شعبے کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے.ماہر زراعت نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع تھرپارکر اور دادو ہیں کیونکہ ان کا مکمل انحصار بارشوں پر ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام دیہی معیشت کو بہتر بنانے میں بہت اہم ثابت ہو گا کیونکہ غریب طبقات حکومتی تعاون کے بغیر اپنی معیشت کو برقرار رکھنے سے قاصر ہیں سندھ کی دیہی معیشت خاص طور پر 2022 کے سیلاب سے تباہ ہوئی.

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

  • شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے.

    ذرائع نے بتایا کہ شہریوں کی بیروت سے واپسی شروع ہوگی۔شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع ہوگئے ہیں، ساڑھے تین سو سے زیادہ پاکستانی شام کے کشیدہ خطے سے نکل کر لبنانی سرحد ہر پہنچنے ہیں، پاکستانیوں کو بیروت سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت سے پاکستانیوں کیلئے چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلا میں تعاون کی درخواست کی تھی۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا جس میں لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔انھوں نے لبنان کےلیےجنگ بندی کےمعاہدے کا خیرمقدم کیا تھا اور فلسطینی عوام کےلیے بھی اسی طرح کے جنگ بندی معاہدے پر زور دیا تھا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں لبنان کےعوام کیساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے۔

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

  • محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر  ہو گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    محمد البشیر کو یکم مارچ 2025 تک باضابطہ طور پر شام کی عبوری حکومت کا نگران وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔

    العربیہ کی رپورٹ مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈر احمد الشرع عرف ابو محمد الجولانی، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد سامنے آئی تھی جس کا مقصد اقتدار کی منتقلی کے انتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری سے بچانا تھا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم مقرر کیے جانے کی تصدیق خود انہوں نے ٹیلیویژن پر نشر اپنے ایک بیان میں کی۔قبل ازیں شام میں ملٹری آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے محمد البشیر سے ملاقات کی، اس دوران یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    محمد البشیر کا تعارف ؟
    محمد البشیر نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے شعبہ مواصلات میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 2011 میں شامی گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کیا، وہ ڈھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔سالویشن حکومت میں ان کے پروفائل کے مطابق محمد البشیر نے 2021 میں ’ادلب‘ یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی، منصوبہ بندی اور انتظامی تنظیم کے اصولوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا، محمد البشیر 2022 اور 2023 میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے، وہ 1983 میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہوئے تھے۔دریں اثنا، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ باغیوں کے سربراہ احمد الشرع عرف ابو محمد الجولانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹیلی گرام‘ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت میں شامل اہم عہدیداروں کا بے گناہ قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد اور قتل عام کرنے پر جنگی جرائم میں ٹرائل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہم ایسے لوگوں کو انعامات دیں گے، جو شام کی سابق انتظامیہ میں شامل ایسے فوجی اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی معلومات فراہم کریں گے، جو شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

  • چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تیار ہوچکا ہے بس اعلان کرنے کی دیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیمی فائنل دبئی اور ایک پاکستان میں ہوگا۔باسط علی کے مطابق اگر بھارت سیمی فائنل میں نہیں گیا تو دونوں سیمی فائنل بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن پاکستان ہے، میزبان بھی پاکستان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب سب پریشان ہیں۔میگا ایونٹ کا شیڈول جاری نہ ہونے پر براڈ کاسٹرز کا صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر بی سی سی آئی نے حامی بھری لیکن وہ تحریری معاہدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیمپئنز ٹرافی معاملے پراعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیاصولی مؤقف کوسراہا۔

    پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

    امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

  • بیرون ملک سے کمرشل اشیاء لانے پر پابندی عائد

    بیرون ملک سے کمرشل اشیاء لانے پر پابندی عائد

    ایف بی آر نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے بیگج اسکیم میں ترمیم کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اگر کسی مسافر کے پاس ایک سے زائد موبائل فون ہوں گے تو وہ ضبط کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت کے طور پر شمار کی جائیں گی، اور ان پر ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم، اضافی اشیاء ان شرائط پر بھی کلیئر نہیں کی جائیں گی۔ایف بی آر کے مطابق، اس ترمیم سے متعلق تجاویز اور سفارشات سات دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں، اور مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔ کمرشل مقدار سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو ذاتی استعمال یا گفٹ کے بجائے اضافی مالی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے لائی جاتی ہیں۔
    ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کمرشل اسمگلنگ کو روکنا اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    کراچی : عزیز آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم  جاں بحق

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے بہادرآباد میں د دھوراجی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ وارادت ڈکیتی مزاحمت پر پیش آئی،ملزمان کی تعداد چار سے زائد تھی، اس کا ساتھی دور کھڑا تھا۔ فائرنگ کے بعد قاتل دوڑتے ہوئے گیا ہے۔ زخمی کو ہسپتال شفٹ کیا گیا ،ہسپتال زرائع کے مطابق مضروب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عدنان عباسی کے نام سے ہوئی ہے مقتول حساس ادرے کا اہلکار تھا، جس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ملزمان موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے . موقعے سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہوا ہے۔ کچھ شواہد کے مطابق قاتل ۲۰ منٹ سے گھات لگائے انتظار کرتا رہا۔ اسی دوران نزدیک رواں سڑک سے موٹر سائکلوں کی آمد رفت جاری رہی ہے۔ جب مقتول گزرا تو اس نے اچانک حملہ کیا۔ مقتول کے اہل خانہ سے بھی بیان لئے جارہے ہیں۔ معاملے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ ڈکیتی مذمت پہ پیش آیا یا اس کا کوئی اور پہلو ہے، یہ طئہ کرنا قبل از وقت ہے۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار

    گوجرانوالہ: ڈی سی نوید احمد کا شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

  • سردی میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آ گیا

    سردی میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آ گیا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر کم سے کم درجہ حرارت لاہور میں 8، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجہ? حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7، سبی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی زیارت میں بھی شدید سردی کا راج ہے، جہاں ٹنکیوں اور پائپوں میں پانی برف بن گیا۔زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور گیس غائب ہو گئی۔شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کراچی : عزیز آباد  میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    کراچی : عزیز آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات

    کراچی کے علاقےعزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی.

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے عزیر آباد کے علاقے جناح گراؤنڈ ، رانا لیاقت علی خان چوک اور اطراف کی سڑکیں سیل کرکے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران پولیس حکام نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے.ایم کیو ایم کے سابقہ مرکز نائن زیرو کے اردگرد رستے بند کر دیے گئے،ذرائع کے مطابق یادگار شہداء جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا.ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہداء کے حوالے سے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کیا گیاایم کیو ایم لندن کے گرفتار رہنماؤں میں نثار پنہور، آفتاب بقائی، الطاف مینگل شامل ہیں۔ایم کیو ایم لندن نےیوم شہداء کی مناسبت سے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگار شہدا پر حاضری اور یاسین آباد کے شہدا قبرستان میں تحریک کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کا اعلان کیا تھا۔ایم کیو ایم لندن نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ یوم شہدا پر پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔.اس سے قبل کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

  • ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا

    ماہرین معیشت نے سول نافرمانی کو ملک سے غداری قرار دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی ملک سے غداری ہے، ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونے والا نے کہا کہ پروپیگنڈا چلایا جایا رہا ہے، جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے۔راول انسٹیٹیوٹ ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین خاقان خواجہ نے کہا کہ سول نافرمانی ملک کے حق میں نہیں۔ماہر معیشت چوہدری اکمل نے کہا کہ کمپین نے انارکی جیسا محول پیدا کر دیا، ریمیٹنسز کم ہوں گی تو زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صدر جاوید ارسلا خان نے کہا کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ روات انڈسٹریل بورڈ کے چیئرمین چوہدری ندیم نے کہا کہ سول نافرمانی سے نقصان ہوگا۔ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین زاہد حسین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہو گی، قوم اکھٹے ہو کر مذموم ایجنڈے کا بائیکاٹ کرے۔ آئرن اسٹیل ملز کے صدر آصف مارفانی نے کہا کہ معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

    گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات