Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی روس نے تفصیل بتا دی

    بشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی روس نے تفصیل بتا دی

    شام میں صدر بشارالاسد کے ملک سے فرار ہونے اور حزب اختلاف کی فوج کا قبضہ کرنے پر روس کا اہم بیان آگیا۔

    روسی وزارت خارجہ نے شام میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا ہے کہ بشارالاسد نے اقتدر کی پُرامن منتقلی کے احکامات دے کر عہدہ اور ملک چھوڑا۔روس نے صدر بشارالاسد کی روس میں موجودگی بھی کنفرم کردی ہے.واضح رہے کہ باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق شام میں موجود روس کے فوجی اڈےہائی الرٹ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں، شام میں حیات تحریرالشام سے رابطے میں ہیں اور تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے بشار الاسد کے فرار کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دمشق میں اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔محمد غازی الجلالی نے کہا سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں، امید ہے حکومت مخالف فورسز کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔شامی وزیر اعظم نے مظاہرین سے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، انھوں نے کہا حکومت اپوزیشن کی طرف ’اپنا ہاتھ پھیلانے‘ اور اپنی ذمہ داریاں عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔جلیلی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ’’میں اپنے گھر میں ہوں اور میں نے ملک نہیں چھوڑا، اور یہ اس ملک سے میرا تعلق ہونے کی وجہ سے ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ وہ صبح کام جاری رکھنے کے لیے اپنے دفتر جائیں گے، اور شہریوں سے عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل ہے۔

    صورتحال سے فائدہ ،اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

    بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

  • بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

    بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام میں بشار الاسد کے زوال کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کی مزاحمت کے محور کی مرکزی کڑی‘ توڑ دی گئی ہے۔

    عالمی خبررساں ادارےکے مطابق مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسد کی تباہی اُن حملوں کا براہ راست نتیجہ ہے جو ہم نے اس کے حامیوں ایران اور حزب اللہ پر کیے ہیں۔ اس اقدام نے پورے مشرق وسطیٰ میں ایک سلسلہ وار ردِعمل شروع کیا ہے اور اس جابرانہ حکومت سے آزادی کے خواہاں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کا علیحدگی کا معاہدہ 50 سال سے جاری تھا، لیکن یہ کل رات ٹوٹ گیا۔ شامی فوج نے اپنی پوزیشنز چھوڑ دیں۔ ہم نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ ان پوزیشنوں پر قبضہ کر لیں تاکہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ دشمن افواج کی ممکنہ دراندازی کو روکا جا سکے۔ یہ ایک عارضی دفاعی پوزیشن ہے جب تک کہ اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نہیں مل جاتا۔

    صورتحال سے فائدہ ،اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

  • صورتحال سے فائدہ ،اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

    صورتحال سے فائدہ ،اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

    اسرائیل نے بشارالاسد حکومت کے خاتمے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کی گولان کی پہاڑیوں میں بفر زون پر قبضہ کر لیا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فورسز کو حکم دیا کہ وہ شام کے ساتھ 1974 کے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے قائم کیے گئے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک بفر زون پر "قبضہ” کر لیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ دہائیوں پرانا معاہدہ ختم ہو گیا ہے اور شامی فوجیوں نے اپنی پوزیشنیں چھوڑ دی ہیں جس سے اسرائیلی قبضے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے اطراف بھی فوج بڑھا دی اور اسرائیل فوج مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے اطراف باڑ لگانے میں مصروف ہے۔شامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل خانہ جنگی کافائدہ اٹھا کر شامی علاقوں پر قبضہ چاہتا ہے۔باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے بشار الاسد کے فرار کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دمشق میں اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔محمد غازی الجلالی نے کہا سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں، امید ہے حکومت مخالف فورسز کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔شامی وزیر اعظم نے مظاہرین سے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، انھوں نے کہا حکومت اپوزیشن کی طرف ’اپنا ہاتھ پھیلانے‘ اور اپنی ذمہ داریاں عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

  • دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، ہم مدارس کا ایک اجلاس بلا رہے ہیں، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ’اسرائیل مردہ باد‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دینے کی صورت میں وہ تیار رہیں۔ ہم موجودہ حکومتوں کو تسلیم نہیں کرتے، کیونکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومتیں ہیں، ہم نے اگر اسلام آباد کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمیں روک نہیں سکے گا۔ حکومت 56 شقوں پر مشتمل جو آئینی ترمیم پاس کرنا چاہتی تھی اگر وہ پاس ہوجاتی تو نہ ملک بچتا اور نہ ادارے بچتے، لیکن ہم نے مشاورت کے ذریعے حکومت کو 34 شقوں سے دستبردار کرایا، اور پھر کچھ شقیں اپنی بھی شامل کیں جو سود اور وفاقی شرعی عدالت سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مدارس کے حوالے سے ایک بل جو پہلے سے تیار تھا، اس پر حکومت سے اتفاق رائے ہوگیا، اور وہ دونوں ایوانوں سے پاس بھی ہوا لیکن صدر نے اس پر دستخط نہیں کیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ ہم دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے، مدارس آزاد حیثیت سے کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ بنانے کا جو فیصلہ ہوا یہ معاہدے میں کہیں موجود نہیں تھا۔سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ایک جرنیل جس شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاکستانی ہے میں اور میرا کارکن بھی اسی کی بنیاد پر پاکستانی ہیں، ہم ملک کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کے نظریے کا انکار کیا، پاکستان ہمارے کچھ سرکاری محکموں کا نام نہیں، یہ ریاست عوام کی بنیاد پر ریاست کہلاتی ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ مولوی صاحبان تھک جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن مغربی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ان کو اب انسانی حقوق کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ معصوم اور بے بس مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، اس صورت حال میں ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکمرانو زرا سوچو مودی تو ڈٹ کر کہتا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں، آپ کو فلسطینیوں کے حق میں کھل کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں ہورہی۔

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

  • عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان نے ایک مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے جس میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، حامد رضا، علی امین گنڈاپور اور میں ہوں، کمیٹی سب سے مذکرات کرے گی، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مطالبہ ساتھیوں کی رہائی ہے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔ 5 دسمبر کو عمران خان سے جیل میں طویل ملاقات ہوئی لیکن جیسے ہی اڈیالہ سے نکلا تو ضمانت کے باجود گرفتار کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے 13 دسمبر کو پشاور میں دعا اور جرگہ کریں گے، تقریب میں تمام جماعتوں کو مدعو کریں گے، 15 دسمبر کو ہمارے انٹرنیشنل چیپٹر اپنے اپنے ممالک میں تقاریب کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ سول نافرمانی کے اثرات ملک اور بیرون ملک تک بھی جائیں گے، پی ٹی آئی مطالبات میں کارکان کی رہائی شامل ہے، 9 مئی اور 24 نومبر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آئین کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں دہشتگردوں کی طرح پیش کیا گیا، ملک انسانی حقوق معطل ہیں ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہماری لائن صرف آئین و قانون ہے اسی کو مانتے ہیں، ہم نے بات چیت کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، قانون میں رہتے ہوئے اپنے مذاکرات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ادھر، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈرا سکتی ہے لیکن انہیں ہر انہیں سکتی، کارکنان کو ظلم کے ذریعے عمران خان سے دور نہیں کیا جا سکتا، وہ جب بھی کال دیں گے عوام دوبارہ جذبے سے نکلیں گے۔ جس کو عوام نے ووٹ نہیں دیا اسے ٹیکس کیوں دیں؟ سول نافرمانی عوام کا حکومت سے بے زاری کا اظہار ہوگا۔

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امیر بخش، مبشر قادر، عبد الروف، محمد اشفاق اور باسط علی شامل ہیں، ملزمان سے اسلحے کے بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 2018 سے اسلحہ اسمگلنگ کا کام کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، وہ درہ آدم خیل سے اسلحہ فروخت کرتے تھے، انہوں نے 2 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔گزشتہ روز شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کروا لیا گیا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

  • شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    بہاولپور میں شوہر نےمبینہ طورپر گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی پہلی بیوی کو قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی بستی دس بی سی میں شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق قتل کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم میاں بیوی پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    ڈیرہ غازی خان: تیزہوا سےسردی کی شدت میں اضافہ، غریب عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

  • دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شام کے دارالحکومت دمشق میں مشتعل ہجوم نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کر دیا۔

    ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں مشتعل ہجوم نے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا۔ انہوں نے حسن نصر اللہ اور قاسم سلیمانی کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔ایرانی میڈیا کےمطابق مشتعل افراد نےسفارتخانےمیں توڑ پھوڑ بھی کی۔دوسری جانب اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دمشق میں ایرانی سفارتخانہ خالی کر کے عملہ لبنان منتقل کر دیا۔شام میں گزشتہ ہفتے باغی مسلح گروپوں نے دھاوا بولا تھا اور وہ اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اب تک کئی شہروں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ حالیہ شورش کے دوران اب تک 800 سے زائد افراد جاں بحق اور تین لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ باغی مسلح گروپ کے بڑھتے غلبے کے بعد شامی صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے ہیں جب کہ شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے ملک میں ہی رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ اہے کہ وہ بشار الاسد کے فرار کے باوجود دمشق میں اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔

  • گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو میریو ٹیلونے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن اگیسٹو پالمیری بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صوبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔اٹلی کی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اٹلی کی سفیر اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا،اٹلی کی سفیر نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔اٹلی کی سفیر اور اٹلی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے گورنر ہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کی الگ الگ پرچم کشائی بھی کی گئی، اٹلی کی سفیر نے گورنر ہائوس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ، قبل ازیں اٹلی کی سفیراور اٹالین وزارت دفاع کے سینئر مشیر کو گورنر ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور خاص طور پر اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 26 نومبر کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سول نافرمانی کی کال پر بھی تفصیل سے بات کی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں، اور وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کی رپورٹ بھی پیش کی۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔