Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    بانی پی ٹی آئی عمران خان توہین عدالت کیس سمیت متعدد کیسز سماعت کیلئے مقرر ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو کرے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے 25 مئی کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیس

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا، درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس

    پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

    غیرقانونی افغان باشندوں کا کیس

    غیرقانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کیخلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا، افغان باشندوں کی واپسی کے نگران حکومت کے فیصلے کیخلاف فرحت اللہ بابر نے رجوع کیا تھا۔

    سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست

    سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، بانی تحریک انصاف نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا، بانی تحریک انصاف نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات کیخلاف کیس

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا، سیمابیہ طاہر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    جیل منتقلی

    بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا جیل میں منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کریگا، شہری قیوم خان نے سکیورٹی وجوہات پر عمران خان کی جیل سے منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

    8 فروری انتخابات دھاندلی کیس

    8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست 11 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 11دسمبر کو سماعت کرے گا۔

    فون ٹیپنگ

    فون ٹپینگ کا 28 سالہ پرانا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کریگا، سپریم کورٹ میں فون ٹیپنگ کیلئے ڈیوائسز کی تنصیب کیخلاف 1996 سے مقدمہ زیر التوا تھا۔

  • آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

    آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہ سینا گوگ میں حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کرزخمی ہوگئے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سیناگوگ پرلگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ درجنوں فائر فائٹرز اور ٹرکوں نے بمشکل قابو پایا.آتشزدگی میں یہودی عبادت گاہ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا پولیس اور امدادی ٹیموں نے سیناگوگ میں پھنسے شہریوں کو نکالا پانچ افراد جھلس جانے کے باعث زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے درجن سے زائد افراد کی دھوئیں کے باعث حالت غیر ہوگئی.سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دو حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ پھینکا اور آگ لگا کر فرار ہوگئے میلبرن پولیس نے دو مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.یاد رہے کہ اس سیناگوگ کو ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے یہودیوں نے 1960 میں تعمیر کرایا تھا جس سے اسے تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے اسرائیل کی غزہ میں 8 اکتوبر 2023 سے جاری مسلسل بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں اسرائیل کی اس جارحیت کے بعد سے متعدد ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں.

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

  • الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

    الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کے رضا کار ہی اس کے فرنٹ لائین سپاہی ہیں۔

    الخدمت والنٹیئرز پروگرام کے تحت ’’عالمی یوم رضاکار‘‘ کے موقع پر مقامی ہال میں ’’الخدمت یوتھ گیدرنگ 1.0‘‘سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 اور 2022 میں آنے والا سیلاب الخدمت کے رضاکاروں نے ہمیشہ فرنٹ لائین پر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔خدمت اور دیانت ہی الخد مت کی ٹیگ لائین ہے۔ نوجوان بطورِ رضاکار ملک وقوم کی خدمت کے لئے الخدمت سے جڑ جائیں۔’’عالمی یوم رضا کار، یوتھ گیدرنگ‘‘ الخدمت کراچی کا پہلا پروگرام ہے جو آئندہ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ تعلیم کے میدان میں الخدمت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انٹر نیٹ کی سست روی سے آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کو مسائل کا سامنا ہے جن کا حل بہت ضروری ہے، حکومت اس معاملے کو فوری حل کرے، اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی سے آئی ٹی انڈسٹری کوایک بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جو افسوسناک ہے۔ تقریب سے الخدمت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر والنٹیئرز مینجمنٹ یوسف محی الدین، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین،آئی ٹی کنسلٹنٹ شمیم راجانی، بینک الفلاح کے محمد عبد الرحیم،فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام فاروق کملانی اور ڈائریکٹر ڈائگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین و دیگر بھی موجود تھے جبکہ وقار علی نے نوجوانوں کو لیڈر شپ کے عنوان سے لیکچر دیا،تقریب میں الخدمت والنٹیئرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں سال بھر الخدمت کی سرگرمیوں، بنو قابل گریجویشن تقریب،آرفن کیئر پروگرام کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ،الخدمت میگا پلانٹیشن ڈرائیو میں بہتر ین کاردگی دکھانے والے رضاکاروں کو شیلڈز اور تقریب میں تمام رضاکاروں کو اسناد دی گئیں۔
    علاوہ ازیں الخدمت کے تحت ’’برشز فار فلسطین‘‘ کے عنواان سے مقابلہ مصوری میں اول،دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو ایوارڈ زاور 2ایوارڈ خصوصی بچوں کو بھی دیئے گئے۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ملک کا 65 فیصد نوجوان طبقہ ہے جو اس ملک کا اثاثہ ہے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں تعلیم ہے نہ صحت سہولتیں،پانی،بجلی اور گیس جیسے مسائل درپیش ہیں اور نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔
    ایسے میں الخدمت نے ان نوجوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے اور انہیں بنو قابل پروگرام کے ذریعے فری آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان نہ صرف اپنے بلکہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کما سکیں اور اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 بلین ڈالرجبکہ سنگاپور کی آبادی کراچی کے ایک ضلع سے بھی کم ہے وہاں کی ایکسپورٹ 400ملین ڈالر ہے۔الخدمت نے حافظ نعیم الرحمن کے وڑن کو آگے بڑھایا ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے 10 لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی اسکل دینے کا اعلان کیا ہے اور اسے ان شائ اللہ پورا کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ دو سال میں ہم نے 50 ہزار طلبا ئ و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروا ئے ہیں، بنو قابل 4.0کے اس وقت 8 اضلاع میں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔بنوقابل پروگرام کے تحت 28 کورسز کروائے جا رہے ہیں۔پہلے 20 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم تھے جو اب بڑھا کر 55کر دیے گئے ہیں۔ بنو قابل پروگرام اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔منعم ظفر خان نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی سی48 ہزار بچے خواتین بوڑھے شہید ہو چکے ہیں،ایک لاکھ زخمی ہیں،اگر مظلوم فلسطینیوں کی کسی نے مدد کی ہے تو الخدمت ہے اب تک 23 کنسائنمنٹس کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء فراہم کرچکی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت والنٹیئرز کا یہ پروگرام ہرسال منعقد کیا جائے گا،تمام والنٹیز کا تعلق مختلف جامعات اور کالجز سے ہے،نوجوان خدمت کے اس کام اور الخدمت کے پیغام کو آگے بڑھائیں اور مزید نوجوانوں کو بطوررضاکار والنٹیئر پروگرام میں شامل کروائیں۔ قاضی سید صدالدین نے کہا کہ الخدمت والنٹیئر ز نے الخدمت کی ہر سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،فلسطینیوں کی مدد کی بات ہو تو اس میں بھی ان کا کردار اہم ہے،فلسطینی اس وقت شدید مشکل کا شکار اور ہماری مدد کے منتظر ہیں۔الخدمت انہیں اب تک بڑی تعداد میں ہائی جین کٹس،خیمے،ملبوسات، تیار شدہ کھانااور ادویات فراہم کر چکی ہے۔ یوسف محی الدین نے کہا کہ والنٹیئرزالخدمت کے لئے بہت اہم ہیں۔ہمیں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہو گا،خدمت کے کاموں سے انسان کو جو اطمینان حاصل کو تا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں،الخدمت کے پروگرامز میں رضاکاروں نے سارا سال کام کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔محمد عبد الرحیم نے 2022کے سیلاب کے دنوں میں الخدمت اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا احوال بتایا اور کہا کہ خدمت کا جذبہ ہو تو بڑے بڑے کام ہم آسانی سے کر سکتے ہیں،الخدمت کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ ایک یاد گار تجربہ ہے۔فلسطینی طلبہ جابز ایم جے نوفل اور دائی بی آئی ابوتیمہ نے فلسطین کے تشویشناک حالات بیان کیے اور کہا کہ عالمی برادری کو انصاف سے کام لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے الخدمت اور اہل پاکستان سے بھی اظہار تشکر کیا۔

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    متحدہ نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

  • جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

    جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن رولز کی تشکیل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی تشکیل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ بیرسٹر علی ظفر، فاروق نائیک اور پاکستان بار کے نمائندہ اختر حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے اعلامیے میں بتایا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی رولز بنانے کے لئے قائم کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ کمیٹی کو سیکرٹری جوڈیشل کمیشن سمیت دو ریسرچ افسران کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا عمل 21 دسمبر تک موخر کردیا گیا ہے، دونوں ہائی کورٹس کے لئے ججز کی نامزدگیاں دس دسمبر تک بھیجوائی جاسکتی ہیں۔

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    متحدہ نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

  • نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

    نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بجلی کے صارفین کو مختلف اقسام کے ریلیف فراہم کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ پیکج دسمبر سے فروری تک تین ماہ کے لیے نافذ ہوگا۔نیپرا کے مطابق، ونٹر پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر گھریلو صارفین کو 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہو گی۔صنعتی صارفین کو بھی اس پیکج سے فائدہ ہوگا، جس میں کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت فراہم کی جائے گی۔تاہم، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن نیپرا نے اس کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان صارفین کو بھی پیکج کے فوائد حاصل ہوں گے۔اس پیکج کی میعاد تین ماہ (دسمبر تا فروری) تک ہوگی اور نیپرا نے اس فیصلے کے نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

  • سرفراز  دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    سرفراز دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔

    چیمپئنز ٹی 20 کپ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ جس کا انتظار ہے وہ اعلان جلد ہوجائے گا۔کھیلنے سے متعلق کہنے کو اب کچھ نہیں رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کے دو کپ اپنی قیادت میں پاکستان کو جتوائے ہیں۔ اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ اور آسٹریلین قائد رکی پونٹنگ کو کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے دو آئی سی سی ٹرافیاں اپنے اپنے ملکوں کے لیے اٹھائیں۔سرفراز احمد کو ان کے چیمپئنز ٹرافی کے کپتان کی حیثیت سے تو یاد رکھا جاتا ہے مگر ان کی ایک جیت لوگوں کی نظروں سے عموماً اوجھل رہتی ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2006 میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گرین شرٹس کو آئی سی سی انڈر 19 کا ورلڈ کپ جتوا کر ٹرافی اٹھائی۔ اس اہم معرکے میں مدمقابل بھارت تھا۔

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

  • متحدہ نے  یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

    متحدہ نے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں ترمیم مسترد کر دی

    ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز انسٹیٹیوٹس ایکٹ اینڈ لاءز 2018ء میں ترمیم کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ کمیٹی نے کہا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد اہم ترین تعلیمی منصب کو غیر علمی و ادبی شخصیت کے سپرد کرنا ہے، جو کہ تعلیمی نظام کی پستی کا سبب بنے گا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعصب اور تعلیم دشمنی پر مبنی قانون سازیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیو ایم مضبوط ترین دیوار ثابت ہوگی۔کمیٹی نے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے اپنے مذموم عزائم کو جاری رکھا تو ایم کیو ایم اس کے خلاف مناسب پلیٹ فارمز پر احتجاج کرے گی۔ایم کیو ایم نے اس ترمیم کو من پسند قانون سازی اور تعلیمی اداروں کو غیر علمی قوتوں کے حوالے کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

  • تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت، چین کی 13 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں

    چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 13 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 6 ایگزیکٹوز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 5 دسمبر سے کر دیا گیا ہے. چین کی طرف سے بلیک لسٹ میں شامل امریکی افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور ان کے ساتھ کاروبار کرنا ممنوع ہو گا چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ بلیک لسٹ میں شامل امریکی ایگزیکٹوز کے چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں چین کے علاقے تائیوان کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے. چین کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی امریکی کمپنیوں میں سائبرلکس کارپوریشن، نیروس ٹیکنالوجیز، ہیوک اے آئی ، کراٹوس ان مینڈایریئل سسٹمز، فائرسٹارم لیبز، سینیکسس، شیلڈاے آئی، ریڈ سکس سلوشنز، ریپڈ فلائٹ، برنک ڈرونز، ٹیلی ڈائن بران انجینئرنگ، ڈومو ٹیکٹیکل کمیونیکیشنز، اور گروپ ڈبلیو شامل ہیں.اس کے علاوہ ریتھیان کے ذیلی ادارے کے دو عہدیداران باربرا بورگونووی اور گیرارڈ ہوبر، بی اے ای سسٹمز کے سی ای او چارلس وڈبرن، یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز یونٹ کے سینئر عہدیدار رچرڈ کرافورڈ ، ڈیٹا لنک سلوشنز کے صدر بیتھ ایڈلراوربرنک ڈرونز کے سی ای او بلیک ریسنک پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں. واضح رہے کہ اکتوبر میں امریکی محکمہ دفاع نے تائیوان کے لئے تقریبا 2 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری دی تھی جس میں نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (این اے ایس اے ایم ایس) اور ریڈار سسٹم شامل ہیں.چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ون چائنا کے اصول اور چین امریکا کے تین مشترکہ اعلامیوں کی صریح خلاف ورزی ہے اورامریکا ایسے اقدامات سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے.

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ

  • مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    مغربی ہواؤں کے باعث بارش ،سردی کی لہر میں اضافہ متوقع

    محکمہ موسمیات نے 7 دسمبر سے مغربی ہواؤں کے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، 7 سے 8 دسمبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی توقع ہے، جبکہ 8 سے 14 دسمبر تک پنجاب میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔بارشوں کی پیشگوئی میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، جھنگ اور ملتان شامل ہیں۔ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بارشوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں اور سیاحوں کو موسم کی تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور اپنا پروگرام موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا چاہیے۔ہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24/7 کی بنیاد پر صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔سیاحوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    روسی ہیکرز کا حملوں کے لیے پاکستانی ہیکرز کے سرورز کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

    ننکانہ: فیسوں کا بوجھ، تعلیم کا زوال، پرائیویٹ سکول مافیا بے قابو،عوام کی چیخیں

  • حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    حکومت اور افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔۔ میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا مقصد بحری سلامتی اور میری ٹائم اکانومی کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء میں ارکان پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے افسران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے اقدامات کررہی ہے،دوست ملک چین بھی بحری شعبہ میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء میں ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے 80ہزار لوگ شہید اور ملکی معیشت کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے،ہمارے افسر اور جوان اپنے عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں،پاکستان کے لاکھوں بچوں کو بچانے کے لیے ان کے بچے یتیم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سراٹھالیا ہے ،جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے رواں سال جولائی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کام ریئل اسٹیٹ کا نہیں بلکہ بزنس مین افراد کو کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے ایک سال کیلئے تین ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور صلاحیتوں سے بھرپور ملک ہے ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں اپنی کوششوں کو یکجا کرکے یکسوئی کے ساتھ اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہمیں اپنے حقیقی کام پر توجہ دینی ہے ، پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کے متعد اجلاس ہوئے ہیں تاکہ حکومت پاکستان، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پختہ عزم کر کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ لڑ سکیں، ہم ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں تاکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں ماحول کو ساز گار دیکھ کر سرمایہ کاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے، یہ وقت ہے کہ ہم اس پر توجہ مرکوز کریں اور حکومت اس کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اسے بہترین کمرشل بندرگارہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سکلز اور جہاز سازی کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں اس مقصد کو توسیع نہیں دی جاسکی اور ہم سب کو اس کی وجوہات کا علم ہے۔قبل ازیں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے ورکشاپ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا خلاصہ بیان کیا۔ورکشاپ کے شرکاء کی جانب سے ملکی میری ٹائم سیکٹر میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

    سندھ حکومت نےغریب طلبا کو اسکالر شپ کے کروڑوں روپے جاری کر دیے

    ننکانہ: فیسوں کا بوجھ، تعلیم کا زوال، پرائیویٹ سکول مافیا بے قابو،عوام کی چیخیں

    بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام