Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی  کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم ملکی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مختلف قومی امور پر بات چیت کی اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔اجلاس میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے ارکان شامل تھے، جن میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، سید مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کے اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔پی پی پی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اجلاس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور تمام ارکان نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ یہ اجلاس پی پی پی کی طرف سے قومی سطح پر اہم فیصلوں میں مشاورت کی ایک کڑی ہے، جو پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق کی گئی۔

    مریم نواز چین پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

  • مریم نواز چین پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

    مریم نواز چین پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی خصوصی دعوت پر چین پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مریم نواز بیجنگ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں استقبال کیلیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوائی اڈے پر گلدستہ پیش کیا گیا اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ سربراہ چینی وفد نے مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔ وہ چین کے اسپتال، اسکول اور دیگرا داروں کے دورے بھی کریں گی۔یاد رہے کہ مریم نواز چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وفد میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔وہ بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژوکے دورے کریں گی جبکہ مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔

    وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

  • بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا

    بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا

    بھارت سے کراچی آئے ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتی شہریوں کیلئے محفوظ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تیرہویں سارک ای این ٹی کانفرنس میں بھارت سے 5 ماہرین صحت شرکت کے لیے پاکستان پہنچے۔پروفیسر کے پی موروانی نے کہا کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے۔پروفیسرکیپی موروانی نے کہا کہ میرے والدین سندھ سے ہجرت کر کے گئے تھے، اپنی جنم بھومی پر واپس آیا ہوں۔پروفیسر پاٹل نے کہا کہ سال 2006 میں ڈیڑھ گھنٹے میں بمبئی سے کراچی آگئے تھے، اس بارممبئی سے کراچی بحرین کے راستے آنے میں 12 گھنٹے لگے۔ای این ٹی پروفیسر تنیجا نے کہاکہ پاکستان میں آکر اردو بولنے اور سننے سیکان سیراب ہو رہے ہیں۔بھارتی ماہرین صحت کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام اور ماہرین کے ملنے کے مواقع بڑھائے جانے چاہئیں۔آرگنائزنگ سیکرٹری سارک ای این ٹی کانفرنس پروفیسر سمیر قریشی نے کہا کہ میں افغانستان سمیت سارک ممالک اور دنیا بھر سے 30 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں۔

    وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

    سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

  • سب سے اہم مسئلہ عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،چیف سیکریٹری سندھ

    سب سے اہم مسئلہ عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،چیف سیکریٹری سندھ

    چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ سب سے اہم مسئلہ صوبے کی عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،عوام انتظامیہ پر بھروسہ نہیں کرتے،اس کی بڑی وجہ ان کے مسائل وقت پر حل نہ ہونا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق بیچ لگژری ہوٹل میں انگلش اسپیکنگ یونین کے دعوت پر ممبران انگلش اسپیکنگ یونین سے خطاب کرتے ہوئے آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں غربت،بے روزگاری ودیگر بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں اور ان کے بنیادی مسائل حل کریںاس موقع پر پیٹرن انچیف انگلش اسپیکنگ عزیز میمن،صدر پرویز مدراس والا،جنرل سیکریٹری مجید عزیز،سنئیر نائب صدر عرفان قریشی نے بھی اظہار خیال کیا،اس موقع پر ممبران نے چیف سیکریٹری سندھ سے مختلف سوالات بھی کئے،ایک سوال پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کراچی اب روشنیوں کا شہر نہیں رہا،آج بھی کراچی ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے بہتر حالت میں ہے،انہوںنے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مسائل بہت زیادہ ہیں ،لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ان پر توجہ نہیں دی جارہی یا انہیں حل کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی،انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ شہر میں آبادی کا بوجھ ہے،انفرااسٹریکچر اس طرح نہیں بڑھا جس طرح ضرورت ہے ،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جوآخری مردم شماری کی گئی ہے اس میں صحیح آبادی ظاہر کی گئی اس سلسلے میں کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے،چیف سیکریٹری سندھ نے کہاکہ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ سندھ میںکام کرنے والے سرکاری افسران یا ملازمین پر سیاستدانوں کا دباو ہوتا ہے،اگر کوئی سرکاری افسر یہ سمجھتا ہے کہ اسے ناجائز کام کیلئے مجبور کیا جارہا تو اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ یہ کام نہ کرے،انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے ماتحت افسران کو واضح ہدایت دی ہوئی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کریں اور تمام کام قائدے و قانون کے مطابق سے کئے جائیں،انہوںنے کہا کہ جب میں حیدرآباد میں کمشنر تھا تو اس وقت میں نے یہ بات محسوس کرلی تھی کہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی درست نہیں کی سرکاری افسران وقت پر دفاتر میں موجود نہیں ہوتے ،میں خود صبح 9 بجے دفتر میں موجود ہوتا ہے اور اسی طرح دیگر عملہ بھی آفس میں پہنچ جاتا ہے،ایک سوال پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ اپنی جان کے تحفظ کے لئے موٹر سائیکل والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہیلمنٹ کا استعمال کریں ،حکومت اگر سختی کرتی ہے تو شور مچنا شروع ہوتا ہے کہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے،انہوں نے نائجیریا اور ناروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں کرپشن زیادہ ہے اور وہاں کی حکومتیں اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے،پیٹرن انچیف عزیز میمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیدآصف حیدر شاہ کا درست انتخاب کیا ہے،آصف حیدر شاہ میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ صوبے کے مسائل حل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انگلش اسپیکنگ یونین وہ پلیٹ فارم ہے جو مختلف شعبوں میں لوگوں کی خدمت کررہاہے،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صوبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں،لیکن ان مسائل کا حل بھی ضرور ی ہے،پرویز مدراس والا نے چیف سیکریٹری سندھ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سید آصف حیدر شاہ سول انجنئیر ہونے کے علاوہ پانچ مرتبہ گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری صوبے کے 61 ویں چیف سیکریٹری ہیں،وہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور صوبے کے مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،مجید عزیز نے کہا کہ چیف سیکریٹری سید آصف حیدرشاہ کا تعلق اسی صوبہ سندھ سے ہے اور انہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل کا پوری طرح علم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے،سنئیر نائب صدر عرفان قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف اعلی شخصیات کو خطاب کی دعوت دیتے ہیں اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ چیف سیکریٹری آج ممبران سے خطاب کے لئے ہمارے درمیان موجود تھے،تقریب کے اختتام پر چیف سیکریٹری کو انگلش اسپیکنگ یونین کی جانب سے ممنٹم پیش کیا گیا۔

    وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

    سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

    علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

  • پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا

    پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر صدارتی آرڈیننس مسترد کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس زرداری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تفصیلی غور و خوض کے بعد، پارلیمانی پارٹی نے حالیہ جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کو مسترد کر دیا اور اسے آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں اور جمہوری خواہشات کے منافی قرار دیا۔پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آرڈیننس عوام کے حقوق اور جمہوری عمل کو متاثر کرتا ہے، اور حکومت آزاد کشمیر پر زور دیا کہ وہ عوامی مفاد میں فوری طور پر اس آرڈیننس کو واپس لے۔اجلاس میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی، جن میں شامل تھے سردار یعقوب خان،چوہدری محمد یاسین،چوہدری لطیف اکبر،فیصل ممتاز راٹھور،میاں وحید،جاوید ایوب،باذل نقوی، جاوید بدنوی،ضیا الحق قمر،قاسم مجید،امیر غفار لون،امیر یاسین،نبیلہ ایوب،شرکا نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کے جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی انصاف، مساوات، اور کشمیری عوام کی امنگوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

    سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

    فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات

  • وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

    وفاقی وزیرتعلیم کی کراچی میں 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری

    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی کوششوں سے دسمبر میں دو مزید یونیورسٹیاں کراچی کو ملیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کو کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ہوگا جبکہ دسمبر میں ہی نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا کیمپس بھی کراچی کو دینے جارہے ہیں۔خالد مقبول نے کہا کہ اگلے سال مارچ میں میرپورخاص میں بھی وفاقی یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے میرپورخاص سمیت سانگھڑ، عمر کوٹ اور تھرپارکر کے طالبعلم مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں جامعات قائم کرکے علم و آگہی کی روشنی پھیلائے گی، یونیورسٹی کیمپس کیلئے جگہیں دیکھ رکھی ہیں لیکن زمین حاصل کرنے میں مشکلات اور رکاوٹیں ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی جگہیں بھی ہیں جو دس دس سال سے بند پڑی ہیں لیکن انکو حاصل کرنا مشکل بنایا جارہا ہے، سندھ کو 20 یونیورسٹیاں وفاق سے دینے کا وعدہ پورا کروں گا۔

    سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

  • سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں  کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    سندھ حکومت کا 30 اضلاع میں کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا اعلان

    سندھ حکومت نے 30 اضلاع میں انڈر 16 بوائزو گرلز کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ 2024 کا اعلان کردیا، جس کا باقائدہ سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کی30 اضلاع کی129 اسپورٹس کمپلیکس میں ونٹر کوچنگ کیمپ لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے لئے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہی. سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع کے 32 اسپورٹس کمپلیکس میں 16 سال سے کم عمر والے اور حیدرآباد کے 9 اضلاع کے 37 اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹلز میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں، میرپورخاص ڈویژن کے 15 سینٹرز پر مختلف کھیلوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 28 سینٹرز پر انڈر 16 بوائزو گرلز کے کھلاڑی اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے 17 سینٹر کے کھلاڑی ونٹر کوچنگ کیمپ کے لئے درخواستیں جمع کروائیں، کرکٹ، فٹبال، کراٹے، والی بال، ایتھلیٹکس، ملاکھڑا، بیڈمنٹن، رنگ بال، ووشو کنگ فو،تائی کوانڈو درخواستیں طلب کی گئی ہیں، 16 سال سے کم عمر والے کھلاڑیwww.sportsandyouthaffairs.govt pk.comپر آن لائن رجسٹر اپلائی کر سکتے ہیں۔

    فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات

    علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

  • فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات

    فاروق ستار سے کراچی مارکیٹوں کے نمائندہ وفود کی ملاقات

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرِ صدارت متحدہ بزنس فورم کا ایک اجلاس منعقد ہوا .

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی، عاصم اعزاز عالم، حمیر خان، یاسر علی، راشد شاہ، علیشبہ، ثاقب انور اور فیصل حسین نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کراچی کی مختلف مارکیٹوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے وفود جن میں صدر، جنرل سیکریٹریز اور اراکین شامل تھے شرکت کی اور اجلاس کے دوران تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو ایم کیو ایم کے تاجروں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مسائل کے حل کے لیے اہم پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرنے کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پانی کی قلت، بجلی کے نرخ، گیس کی فراہمی، امن و امان، شہر کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور ٹیکس اصلاحات جیسے اہم مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور کاروباری اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ کاروباری برادری کے حق میں متحدہ بزنس فورم کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

    علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

    کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    شامی باغی حمص میں داخل،شامی فورسز کو انخلا کی آخری کال

  • علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

    علم اور مہارت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان میں عالمی سطح پر معنی خیر کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی بی اے کراچی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ محنت اور لگن سے کامیاب تمام گریجویٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، آج ہم آپکی تعلیمی کامیابیوں اور استقامت کا جشن منا رہے ہیں ، جو آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت سے آپ کی قابلیت اجاگر ہوئی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تعلیم، قیادت اور جدت کے 70 برس آئی بی اے کراچی اگلے سال مکمل کرے گا۔ انہوں نے گریجویٹس طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمدردی، دیانتداری اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ رہنمائی کریں اور حقیقی قیادت ذاتی کامیابی سے بالاتر ہوتی ہے۔70 سالہ کی ہنر کو پروان چڑھانے اور رہنماں کی تشکیل آئی بی اے کی میراث ہے ۔ یہ سنگ میل آئی بی اے فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبا کی لگن اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی بی اے کراچی کی تعلیمی فضیلت سے وابستگی اس تقریب کا مرکزی نقطہ ہے۔ آئی بی اے کی 67 فیصد فیکلٹی کے پاس پی ایچ ڈی کی ڈگریاں ہیں۔ یہ انسٹیٹیوٹ ایک بہترین تعلیمی ماحول کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیراعلی سندھ نے قوم کی تشکیل میں آئی بی اے جیسے اداروں کی اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نیکہا کہ آپ (طلبہ) کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس ، ڈیٹا سائنس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں پیشرفت کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے فخر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان میں عالمی سطح پر معنی خیر کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ آئی بی اے کراچی کے 18000 سابق طلبا کا نیٹ ورک اہم اثاثہ ہے، سابق طلبا نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر خدمات کی ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے گریجویٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہآپ ہمدردی، دیانتداری اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ رہنمائی کریں، حقیقی قیادت ذاتی کامیابی سے بالاتر ہوتی ہے۔ آپ نے یہاں جو علم اور مہارت حاصل کی ہے اسے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔ دیانتداری کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں۔ وزیراعلی سندھ نے کانووکیشن کو گریجویٹس اور انکے اہل خانہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی نے تقریب میں شرکت کرنے پر وزیراعلی سندھ شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کانووکیشن میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

    کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    کراچی ٹریفک حادثات میں 700 سے زائد افراد جان سے گئے، رپورٹ

  • کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

    کراچی میں پارہ مزید گر گیا، سردی بڑھنے کا امکان

    شہر قائد میں ہفتے کے روز پارہ مزید گر گیا جب کہ ملک بھر میں کل سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری تک گر گیا اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کل سے صوبہ سندھ میں ہلکی شدت کی نئی سردی کی لہر داخل ہوگی۔اس سےقبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی جاچکی ہے کہ کراچی میں اتوار کو پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

    بارات کی فائرنگ سے موت، دولہےاور والد کے خلاف مقدمہ درج

    شہر میں ٹریفک کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، میئر کراچی

    حکومت سندھ کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا