Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی جس کے بعد ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔میڈیا کی جانب سے علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ ان سے پوچھ لیں ہم تو اپنا بتاسکتے ہیں۔ ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔واضح رہے کہپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پلان کے مطابق 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    چھٹیاں حل نہیں ،چھٹیوں کا حل نکالئے

  • رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    پا کستان رینجرزسندھ اور سرجانی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی نزداٹک پٹر ول پمپ،ناردرن بائی پاس سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزما ن شبیر، جمشید اور گل باز کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین عدد30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،تین عدد چوری شدہ موبائل فونز اور ایک عدد جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

  • 9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں 10 ملزمان کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی، جس میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جن افراد کو سزا سنائی گئی ہے ان میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان عابد محمود، احسن ایاز، شوکت، راولپنڈی کے مطیع اللہ، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نعیم اللہ اور ذاکر اللہ شامل ہیں۔ سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں، جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے، جن میں داؤد خان ولد حاجو خان ، یونس خان ولد خان محمد، احسان اللہ ولد ضیا الحق، لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ کل 17 ملزمان کے خلاف 10 مئی کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 626/24 اسلام آباد کے تھانے آئی-9 میں درج کی گئی تھی، نامزد ملزمان میں سے ایک بعد از تفتیش بری کر دیا گیا اور 6 روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم دیا گیا ہے۔احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    ‏حکومت کی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    اوچ شریف: حضرت سید جلال الدین بخاری کے 755ویں عرس کی تقریبات اختتام پذیر

    افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

  • ‏حکومت کی  پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

    ‏حکومت کی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

    ‏حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،اعظم نذیرتارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں جبکہ امیر مقام،رانا ثنااللہ،ملک احمد خان اورمریم اورنگزیب بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،خواجہ سعد رفیق ،جعفر مندوخیل اوربشیر احمد میمن بھی کمیٹیمیں شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ مشاورت کی ذمہ داری سونپ دی ہے جبکہ کمیٹی کو مشاور ت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی . اس حوالے مزید بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی پیپلز پارٹی کیساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرے گی.واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو دیے جانے کے بعد پیپلزپارٹی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے تھی۔
    کمیٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، راجا پرویز اشرف، نوید قمراور سینیٹر شیری رحمن، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر پنجاب سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فصیل کریم کنڈی کے علاوہ اور حیدر گیلانی کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا۔رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ماہ طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اعلی سطح کی کمیٹی وفاق سے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی پیشکش کی گئی، بلاول بھٹو نے موجودہ حالات میں وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کر لی۔

    چھٹیاں حل نہیں ،چھٹیوں کا حل نکالئے

    سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

    پی ٹی آئی احتجاج کیس وکلاء لڑ پڑے، ججز سماعت چھوڑ گئے

  • پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام رہا اور پہلے ہی دن دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 17 وکٹیں گر گئیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پرتھ میں باؤلرز کے لیے سازگار وکٹ پر بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان جسپریت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔بھارتی ٹیم تیسرے ہی اوور میں یشسوی جیسوال کی وکٹ گنوا بیٹھی جس کے بعد دیودُت پڈیکل بھی صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے۔14 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد لوکیش راہُل کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 32 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر 5 رنز بنانے والے کوہلی کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ 47 کے مجموعی اسکور پر راہُل بھی پویلین لوٹ گئے۔دھروو جوریل کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور 11 رنز بنانے کے بعد وہ بھی مچل مارش کا شکار بن گئے اور جب واشنگٹن سندر پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم 73 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔اس مرحلے پر ریشابھ پنٹ کا ساتھ دینے پہلا میچ کھیلنے والے نتیش کمار ریڈی آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔دونوں کھلاڑیوں نے مشکل بیٹنگ وکٹ پر ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 48 قیمتی رنز کی شراکت بنا کر اسکور کو 123 تک پہنچا دیا لیکن آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے 37 رنز بنانے والے پنٹ کا شکار کر کے اپنی ٹیم کا ساتویں کامیابی دلا دی۔نتیش نے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 41 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے چار جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔آسٹریلین ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی بھارت سے زیادہ مختلف نہ تھا اور 14 کے مجموعے پر نیتھن میک سوینی پویلین لوٹ گئے جبکہ عثمان خواجہ بھی 8 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی دوسری وکٹ بن گئے۔تاہم آسٹریلیا کو بڑا دھچکا اس وقت پہنچا جب بمراہ نے تجربہ کار اسٹیو اسمتھ کو پہلی ہی گیند پر چلتا کردیا اور میزبان ٹیم 19 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔اسکور جیسے تیسرے 31 تک پہنچا ہی تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہرشت رانا نے ٹریوس ہیڈ کا کام تمام کردیا جبکہ 38 کے مجموعے پر مچل مارش آؤٹ ہوئے تو آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔52 گیندوں پر 2 رنز بنانے والے مارنس لبوشین مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔59 کے اسکور پر آسٹریلیا کو اس وقت ساتواں نقصان اٹھانا پڑا جب بمراہ نے ایک اور وار کرتے ہوئے پیٹ کمنز کو پنٹ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں۔بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4، سراج نے دو اور نتیش رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    پاکستان کے پہلے گورنمنٹ سیکٹرکے ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام

  • عارف علوی کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    عارف علوی کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    فسندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل (کھولنے) کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا .سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور بیٹے کی درخواست منظور کرتے ہوئے علوی ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ 21 اکتوبر کو فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 3 اکتوبر کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کیا تھا، ایس بی سی اے نے کہا تھا کہ ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنترول اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

    افغانستان: بغلان میں مزار پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

    افغانستان کے صوبے بغلان میں صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکا پر فائرنگ کی۔ناہرین ضلع کے ایک رہائشی نےبتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زائرین سید پاشا آغا کے مزار پر تقریب میں شریک تھے اور جیسے ہی شرکا نے صوفی نعرے لگانے شروع کیے تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی، مزار پر فائرنگ سے اموات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں پہنچے۔واضح رہے کہ اپریل 2022 میں صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔افغانستان میں 2021 سے طالبان حکام کی جانب سے زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بم دھماکوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم انتہا پسند گروہ اور خطے کی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسان ایسے اہداف کو نشانہ بناتی ہے جنہیں وہ ’ بدعتی’ تصور کرتی ہے۔

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • اورماڑہ پولیس کی کاروائی، کراچی کےرہائشی سے 50کلو آئس برآمد

    اورماڑہ پولیس کی کاروائی، کراچی کےرہائشی سے 50کلو آئس برآمد

    اورماڑہ پولیس نے کاروائی کے دوران کراچی کی رہائشی سے 50کلو آئس برامد کرلی ،دوملزمان گرفتار ،گاڑی ضبط کرلی گئی منشیات کراچی سے بزریعہ روڑ گوادر منتقل کیئے جارہے تھے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ گوادر پولیس کے پولیس تھانہ صدر اورماڑہ نے ایک کارروائی کے دوران 50 کلو آئس برآمدکرلیئیجبکہ اس دوران دو ملزمان بھی گرفتارہوئے ہیں ڈی آئی جی مکران رینج پرویز عمرانی کی نگرانی اور ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل کی رہنمائی میں ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن صدر اورماڑہ عابد علی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عطا اللہ ولد عبدالملک قوم بلوچ سکنہ ضلع واشک اور ریحان ولد جاوید قوم کوہ ستانی سکنہ محمد پور کزیہ کالونی کراچی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 50 کلوگرام منشیات کی خطرناک قسم آئس برآمد کیا گیا۔اس کارروائی کے دوران ایک ایکسیو کار بھی ضبط کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 09/2024 بجرم زیر دفعہ CNSA 9(2)9 درج رجسٹر کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

  • پی ٹی آئی احتجاج کیس وکلاء لڑ پڑے، ججز سماعت چھوڑ گئے

    پی ٹی آئی احتجاج کیس وکلاء لڑ پڑے، ججز سماعت چھوڑ گئے

    پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اور وکلاءالجھ پڑے تو ججز سماعت ادھوری چھوڑ کر چلے گئے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشدعلی اور جسٹس وقار احمد نے کی،عدالت نے 24نومبر احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ججز نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا الزام ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری وسائل لے کر اسلام آباد جاتی ہے، کیا صوبائی حکومت نے ہدایات جاری کی ہے کہ مشینری کا استعمال کیا جائے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے روسٹرم پر بلالیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ یہ غلط بیانی ہے۔حکومت نے کوئی ہدایت نہیں دی اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں خارج کی جائے۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار کا الزام ہے کہ آپ سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے کہاکہ اسلام آباد میں اس نوعیت کا کیس چل رہا ہے سر یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔وکیل درخواستگزار نے کہاکہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں آگ لگی تو ریسکیو گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔پی ٹی آئی احتجاجوں میں ریسکیو گاڑیاں لے کر گئی۔گاڑیاں اب اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں۔جسٹس ارشد نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں ہے سرکاری وسائل اور ملازمین کو احتجاج میں آنے کا حکم دیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہم نے سرکاری وسائل سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری سے پوچھ کر بتائیں کہ ان کو ایسے احکامات ملے ہیں یا نہیں؟۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ بیٹھاتھا ایسے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے، میں پھر بھی پوچھ لیتا ہوں۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ہمیں کچھ دیر تک آگاہ کریں کہ کیا معاملہ ہے۔وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیا احکامات ہیں؟۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ درخواست درست نہیں، ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔جسٹس ارشدعلی نے ریمارکس دیئے کہ ہم دائرہ اختیار پر بات نہیں کر رہے ہیں۔
    جسٹس ارشد علی نے سوال کیا کہ یہ بتائیں حکومتی اداروں کو کوئی احکامات جاری ہوئے یا نہیں؟۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ نہیں، سرکاری اداروں اور اہلکاروں کو کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایسے معاملات میں تحریری احکامات جاری نہیں ہوتے۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ اگر سرکاری ملازمین خود جاتے ہیں تو ہم ان کو تو نہیں روک سکتے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ ایسا احتجاج نہ ہو کہ سڑکیں بند ہو لوگوں کو مشکلات نہ ہو ۔جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج سے تکلیف تو ہمیں بھی ہوتی ہے،ایک دفعہ سوات سے آرہے تھے تمام راستے بند تھے،کن کن راستوں سے آنا پڑا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے گھر کو آگ لگے گی اور انہوں نے مشینری احتجاج پر لگائی ہوگیہم ایسا آرڈر کیسے کر سکتے ہیں جو کل نافذالعمل نہ ہو۔ان کو روڈ بند کرنے سے روکیں، سرکاری وسائل استعمال کرنے سے روکیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 800 کنٹینرز لگا رکھے ہیں، شہری حقوق سلب ہورہے ہیں تو جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دئیے کہ عوام صوبائی اور مرکزی حکومت دونوں سے تنگ ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئین مجھے جلسے کرنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ کسی اور کے کہنے پر رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے وکلا اور ایڈوکیٹ جنرل آپس میں الجھ پڑے جس پر پشاور ہائیکورٹ کے ججز احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے اور سماعت کو ادھورا چھوڑ دیا۔

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا  اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں آج بھی 2 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا۔رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے پر مستحکم رہی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے اور فی اونس سونا 25 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 693 ڈالر پر فروخت ہوا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل 5 روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز (21 نومبر) فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔20 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی تھی۔19 نومبر کو فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

    جمعیت سندھ کا اجلاس، آل پارٹیز کانفرنس سے آگاہی

    سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی