Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز  سےشکست

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

    بلاوائیو میں کھیلی جارہی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 206 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، تاہم، ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو 80 رنز سے شکست ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق بارش سے قبل پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے، محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق 11 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ صائم ایوب 17 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق نے ایک رن اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔اس سے قبل میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی اسکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بناکر فیصل اکرم کا شکار بنے۔رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں میزبان ٹیم کو کم ازکم اسکور پر آؤٹ کریں اور دورے کا فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر زمبابوین ٹیم کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ہوم گرؤنڈ پر پاکستان کیخلاف جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

    زمبابوے کا اسکواڈ
    کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز

    پاکستان کا اسکواڈ
    کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، اور فیصل اکرم

  • الخدمت نے باہمت یتیم طلبہ میں ایوارڈزتقسیم کردیے

    الخدمت نے باہمت یتیم طلبہ میں ایوارڈزتقسیم کردیے

    الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ میٹرک میں نمایاں نمبروں سے پاس ہونے والے ’’باہمت طلبہ وطالبات ‘‘میں ایوارڈز اور اسنادتقسیم کردی گئیں ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق الخدمت کے مرکزی دفتر میں منگل کی سہ پہر’’ ہائی اچیور ایورڈ ‘‘کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔مختلف کلیسٹرز سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات میں ایوارڈز اوراسناد تقسیم کی گئیں ،جنہوں نے میٹرک امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔الخدمت کی جانب سے میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے پہلے 3بچوں میں کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے اظہار خیال کیا ،اس وقع پر سینئر منیجرریسورس موبلائزیشن عنایت اللہ اسماعیل،سینئر منیجرایچ آر فرید احمد بھی موجود تھے۔تقریب میں بچوں ان کی ماؤں اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر باہمت بچوں اوران کی ماؤں کو مبارکباددی اور طلبہ وطالبات سے کہا کہ آپ نے کامیابی کا پہلا قدم اٹھایا ہے،آپ کی زندگی کے آئندہ چار سال بہت اہم ہے۔ میٹرک کے امتحانات کے بعد بہت سے بچوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہوگا کہ تعلیمی میدان میں آپ نے کیا کرنا ہے ۔انہوں نے ماؤں سے کہا کہ بچوں کے اندر جو رجحان اور صلاحیت ہے ،انہیں اسی فیلڈ کو اختیار کرنے دیں۔ رزق کاوعدہ اللہ نے کیا ہے،وہی رزق دیتا ہے۔ رزق کو کسی شعبے سے مت جوڑیں۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ امید ہے کہ آپ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔راشد قریشی نے کہا کہ یہ دنیاوی کامیابیاں ہیں،اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے،جس کیلئے آپ نے محنت کرنی ہے ۔کامیابی کیلئے انتھک محنت ضروری ہے ۔آپ کا اصل ہدف آخرت کی تیاری ہونا چاہیے۔ راشد قریشی نے کہا کہ دنیا امتحان گاہ ہے،اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ۔ الخدمت آپ نے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ ماضی میں بورڈ کے امتحانات کا بہت خوف ہواکرتا تھا ، طلبہ گھبراہٹ کا شکار ہو تے تھے۔آج بھی یہ صورتحال برقرار ہے۔کامیابی کی جو مسرت آ ج آپ کے چہروں پر ہے اس کی کوئی مثال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا معرکہ ہے جو آپ نے سر کیا ہے ۔ اپنی ماؤں کی قدر کریں جو ہر مشکل وقت میں آپ کیلئے قربانیاں دیتی ہیں۔ ماؤں کا ادب کریں۔ان کا سہارا بنیں۔انہوں نے کہا کہ آ ج کا دور خوش قسمت دور ہے، جب تعلیم کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔آپ کسی بھی یونیورسٹی میں دا خلہ لے سکتے ہیں۔آج کی تقریب کا مقصد آپ کی کامیابی پر اللہ سے تشکر کا اظہار ہے ،جو لوگ منزل کی جانب بڑھتے ہیں ،اس کیلئے منازل آسان ہوتی جاتی ہیں ۔ یوسف محی الدین نے کہا کہ ضروری نہیں ہر بچہ ڈاکٹر بنے ،آج کا دور ہنر حاصل کرنے کا دور ہے۔ الخدمت اپنے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں مختلف کورسز سکھا رہی ہے،جو آپ کرسکتے ہیں۔الخدمت انگلش لینگویج کورسز کروارہی ہے۔ الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ اور بنو قابل جیسے پروگرام آپ کے ساتھ ہے ۔

    کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

  • بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس موقع پر رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

  • کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    خیبر پختنونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا، جرگے نے گزشتہ روز اہل تشیع کے عمائدین سے ملاقات کی تھی۔

    میڈیا کو مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے بتایا کہ جرگے نے کرم میں اہل سنت کے مشران سے ملاقات کی ہے ، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر حکومتی وفد ضلعی عمائدین کے ساتھ جرگہ کر رہا ہے، فریقین نے ایک دوسرے کے قیدی اور لاشیں واپس کرنے پر بھی مکمل اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اہل تشیع رہنماؤں سے ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے مثبت گفتگو ہوئی ہے ۔ہماری اولین ترجیح دونوں فریقین کے درمیان سیز فائر کروا کر پائیدار امن قائم کرنا ہے، وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری طرف سرکاری ذرائع نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاڑیوں پر حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 28 ہو گئی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے، مواصلاتی ذرائع منقطع ہیں اور اموات کے بارے میں تازہ معلومات موصول ہونے میں مشکلات ہیں۔سرکاری وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی گئی لیکن وہ ہفتے کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔جھڑپوں کے دوران مسلح گروہوں نے ان علاقوں پر حملہ کیا جہاں حریف لوگ آباد تھے، کئی گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے جب کہ بازار اور اسکول بند ہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ متعدد پٹرول پمپس کو نذر آتش کردیا گیا۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 اموات کے بعد جھڑپوں میں شدت آگئی، پولیس نے بتایا کہ کو بگن، مندوری اور اوچت کے مقام پر 200 مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے 6 گاڑیاں نشانہ بنیں، فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن کے قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس کے علاوہ بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل قبائل کے مابین بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    متحدہ عرب امارات میں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی ربی (مذہبی پیشوا) کی لاش مل گئی۔ اس کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ زوی کوگن کو یہودیوں سے منافرت (اینٹی سیمیٹزم) کی بنیاد پر اغوا کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔اسرائیلی مولدوون ربی تین دن قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ یہ ربی متحدہ عرب امارات میں آرتھوڈوکس یہودی گروپ چیبیڈ سے وابستہ تھا اور حلال گوشت فروخت کرنے والی رِمان مارکیٹ چلاتا تھا۔اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے حقیقی ذمہ داروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے زوی کوگن کی لاش کا سراغ لگانے اور اسرائیلی حکومت کو مطلع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح زوی کوگن کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اسرائیل کا باشندہ ہے اور حوالے کے طور پر صرف یہ بتایا گیا کہ وہ مولدوون ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ 28 سالہ ربی کی لاش کہاں ملی۔اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آج کل یو اے کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جو اسرائیلی باشندے وہاں ہیں وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت سے زیادہ اب انتشاری جماعت بن گئی ہے۔

    سندھ کرافٹ فیسٹیول کے دورے کے موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال کوئی پہلی دفعہ نہیں دی، یہ پہلے بھی کئی بار آخری کال دے چکے ہیں۔ ہماری ثقافتی چیزوں کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اچھی بات ہے کہ ہمارا کلچر آگے پھیل رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سعید غنی کا استقبال کیا اور انہیں سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کلچرل ڈیپارٹمنٹ مختلف ایونٹ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے اور اس فیسٹیول کے مزید اگلے دو دن بڑی تعداد میں لوگ اس ایونٹ میں آئیں گے، سعید غنی نے کہا کہ مختلف فنکار بھی یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ محنت کش چیزیں بنا کر آئے اور کچھ یہاں بنا بھی رہے یہ چیز منفرد ہے جس سے روایتی ثقافتی اشیا سستے داموں یہاں دستیاب ہیں، سعید غنی نے کہا کہ ہماری ثقافتی چیزوں کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے، اچھی بات ہے کہ ہمارا کلچر آگے پھیل رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال پہلی دفعہ تو یہ نہیں ہے، یہ پہلے بھی کئی بار آخری کال دے چکے ہیں۔ پچھلی بار جیسے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ آئے اسی طرح ہاتھ لگا کر چلے جائیں گے، اس بار بھی ہونا کچھ نہیں ہے، سعید غنی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیئے، لیکن اگر نقصان ہوئی پہنچانے کی کوشش کریں تو ان کو باز رکھنا ریاست کی زمہ داری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت سے زیادہ اب انتشاری جماعت بن گئی ہے۔

    کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

  • ایم کیو ایم کے دور میں اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ، مرتضیٰ وہاب

    ایم کیو ایم کے دور میں اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی ، مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں کچرا پھیلانے والوں کیخلاف سخت انتظامات کا عندیہ دے دیا۔

    عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دور میں کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں کی حالت بدتر ہوئی جبکہ جماعت اسلامی نے ضلع وسطی میں امراض قلب اسپتال کی تجویز کو سیاست کی نذر کردیا۔عباسی شہید اسپتال کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسپتال میں گولڈن جوبلی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر اسپتال میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، لیبس، ڈینٹل او پی ڈی اور مردہ خانے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ سی ٹی اسکین اور میموگرافی بھی شروع کردی گئی جس کی افتتاحی تقریب میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ اسپتال ذوالفقار علی بھٹو نے ضلع وسطی کی عوام کے لیے قائم کیا تھا لیکن گزشتہ پچاس سالوں میں اسپتال کی حالت زار عوام کے سامنے ہے، عباسی شہید اسپتال کے وسائل عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اسپتال میں کے ایم سی کا سب سے بڑا مردہ خانہ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جہاں 60 میتوں کو عزت کے ساتھ رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں سی ٹی اسکین کی سہولت صرف 1500 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر اداروں میں یہ 5 سے 6 ہزار روپے میں ہوتی ہے، اسی طرح میموگرافی کی سہولت، جو نجی اسپتالوں میں 13 ہزار روپے میں کی جاتی ہے، یہاں صرف 1500 روپے میں دستیاب ہے۔

    پی ٹی آئی قیادت کی لاہور کیلئے احتجاج کا پلان تبدیل کیے جانے کا امکان

    سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

    معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے ، ناصر شاہ

  • کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

    کراچی ،عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے افراد میں 7 خواتین اور ایک ایجنٹ بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، رحمت اللہ، نظام الدین، صغرا خاتون، ہاضرہ خاتون، امام زادی، ماروی خاتون، مائی امیراں، زرینہ اور مائی خانل شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق رحیم یار خان، ٹنڈواللہ یار اور سکھر سے ہے۔ ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ گرفتار ملزم محمد نواز نے خود کو دیگر ملزمان کا رشتے دار ظاہرکیا۔ دوران تفتیش دیگرملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم محمد نواز ایجنٹ ہے۔ ملزم محمد نواز نے تمام مسافروں کی سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سعودی عرب گداگری کے غرض سے جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر نا واقف تھے۔ ملزمان رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لئے کسی قسم کی رقوم نہ تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

    سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

  • تھری ڈی پرنٹنگ ، پاکستان میں ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ

    تھری ڈی پرنٹنگ ، پاکستان میں ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ

    کراچی کے نجی اسپتال میں طب کی جدید ٹیکنالوجی تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

    اب ٹوٹ جانے والی انسانی ہڈیوں کی جگہ مریض کی مخصوص ہڈی کی ساخت اور ضرورت کے مطابق پیوند کاری کی جاسکے گی۔اس حوالے سے نیورو سرجن ڈاکٹر شہزاد شمیم نے تھری ڈی امپلانٹس سرجری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ امپلانٹ ایسی چیز کو کہا جاتا ہے جو قدرتی طور پر جسم کا حصہ نہیں ہوتی، لیکن اسے خاص طور پر تیار کرکے جسم میں لگایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امپلانٹ کا استعمال عام طور پر مختلف ہڈیوں کے ٹوٹنے یا نقصان کی صورت میں کیا جاتا ہے، جیسے گھٹنے یا کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی صورت میں۔کسٹمائزڈ امپلانٹ پہلے سے تیار شدہ نہیں ہوتے بلکہ انہیں مریض کی مخصوص ہڈی کی ساخت اور ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر شہزاد شمیم نے بتایا کہ دیگر مٹیریل کے امپلانٹس چند سالوں میں سکڑ جاتے ہیں اور وزن بھی رکھتے ہیں، جبکہ پیک امپلانٹ اس سے مختلف ہے۔ پیک ایک مضبوط اور بائیو کمپیٹبل مٹیریل ہے جو انسانی جسم کی ہڈی کی طرح سخت ہوتا ہے اور اس کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج،بنگلہ دیش ماڈل کا خواب،کیا 9 مئی بھول گئے؟

    معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے ، ناصر شاہ

  • سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

    سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے.

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم صوبے کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ ہم سندھ کے 70 فیصد سے زائد لوگوں کے نمائندے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنے فرائض پورے کرے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کو پی پی ہی بحال کرے گی۔ اس لیے ہم نے ایڈوائزر بھی مقرر کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کی۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک میں صوبائی وزرا، میر طارق ٹالپر، ذوالفقار علی شاہ، ریاض شاہ شیرازی، معاون خاص آصف خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں، والدین،سماجی رہنماں اور سرکاری افسران بھی واک میں شامل تھے۔

    کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

    الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

    کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے