Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

    عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

    صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 ویں عالمی اردو کانفرنس آئندہ ماہ 5 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’’سترہویں عالمی اردو کانفرنس 2024‘‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف اسکالر، شاعر و مصنف ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، نائب صدر آرٹس کونسل و سینئر اداکار منور سعید، سیکریٹری اعجاز فاروقی، خازن قدسیہ اکبر شرکت کی۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس میں گورنر سندھ کو بھی بلائیں گے، ہمیشہ وزیرِ اعلیٰ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہیں۔صدر آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ منعقد کیا، جس میں مختلف ممالک سے لوگ آئے۔احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی اردو کانفرنس میں بھی دیگر زبانوں کو لا رہے ہیں، کانفرنس میں تھیٹر، فلم اور ریڈیو بھی ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک مسئلہ رہا ہے کہ ہم اگلی نسل کو و مادری زبان کے قریب کیسے کریں، ابھی ورلڈ کلچر فیسٹیول میں کلاسیکل موسیقی، فوک اور قوالی بھی رکھی ہے۔احمد شاہ نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس میں ماحولیات پر بھی فوکس ہو گا، کراچی کے کچرے اور دیگر ماحولیاتی مسائل پر بھی فوکس کریں گے، شجر کاری پر بھی ہمارا فوکس ہوگا۔ صدر آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ادیب اور شاعروں کو بھی دعوت دی ہے، وہ بھی آنا چاہتے ہیں۔ عالمی اردو کانفرنس میں بُک فیئر ہو گا، جس میں 89 سے زائد پبلشرز ہوں گے، لیکن ہمیں جگہ کم پڑ گئی ہے، عالمی ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب بھی وائی ایم سی اے میں منعقد ہو گی۔احمد شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب میں راستے بند کرنے پڑے، ہم نہیں چاہتے کہ اب راستے بند ہوں، اس ملک کے تمام ثقافتی اداروں کو فعال ہونا چاہیے۔

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر چلنے والے ہوٹل اور گیسٹ ہائوس کے خلاف کریک ڈان شروع کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سی آئی اے کراچی کو غیر رجسٹرڈ ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف کریک ڈائون کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
    اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا کہ ٹاسک ملنے کے بعد سی آئی اے نے شہر بھر میں 150 کے قریب ہوٹل اور گیسٹ ہاسز کی سرچنگ کی ہے جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کے سافٹ ویئر ہوٹل آئی میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے 100 سے زائد ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف متعلقہ اداروں کو خط بھی لکھا ہے۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس طرح کے ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی آئی اے کراچی نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ بھی کی ہے۔ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق متعلقہ تھانے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف کریک ڈائون کرتے رہتے ہیں لیکن حالیہ دہشت گردی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا ہے جس میں گیسٹ ہائوس اور ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈائون کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد اسپیشلائزڈ انویسٹی یونٹ نے 6 ٹیمیں تشکیل دے کر کریک ڈائون شروع کیا ہے۔ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہائوس ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر چلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل آئی کے سافٹ ویئر میں بھی ان کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے، سی آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں کو بند کرا دیا ہے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    حکومت سندھ، سماجی بہبود کے محکمہ، یونیسیف اور دیگر اہم شراکت داروں کے تعاون سے، چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CPIMS) کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ اہم موقع ورلڈ چلڈرن ڈے کی تقریبات کے ساتھ منایا گیا، جس کا مقصد بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب میں وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور، سیکریٹری سماجی بہبود پرویز احمد سیہر، برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مارٹن ڈاسن، اور یونیسیف اسلام آباد کی چیف آف چائلڈ پروٹیکشن سوسن اینڈریو شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود میر طارق علی تالپور نے کہا: "بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں، اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت سندھ بچوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے لیے ایک محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔انہوں نے CPIMS کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:”یہ نظام نہ صرف بچوں کے تحفظ کے کیسز کو بہتر طریقے سے منظم کرے گا بلکہ فیصلہ سازی کے عمل کو بھی مضبوط بنائے گا۔ یہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ کن علاقوں اور کن بچوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔”صوبائی وزیر نے مزید کہا: "سندھ حکومت نے ہمیشہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔ ہم نہ صرف قانون سازی بلکہ اس کے موثر نفاذ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ CPIMS اس بات کی ضمانت دے گا کہ کوئی بچہ مدد سے محروم نہ رہے۔”انہوں نے والدین، اساتذہ، اور سول سوسائٹی پر زور دیتے ہوئے کہا”بچوں کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کر ایسے نظامات کو سپورٹ کرنا ہوگا جو بچوں کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہوں۔میں والدین اور اساتذہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنائیں اور ان کے مسائل کو سمجھیں۔”میر طارق علی تالپور نے اس موقع پر بچوں کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا:”ہم بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لیے ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کا خواب دیکھتے ہیں جہاں ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کر سکے اور ایک محفوظ اور بااختیار ماحول میں پروان چڑھ سکے۔

  • 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے صدر اور ڈی ایچ اے فیز ون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ ہیوی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے حساس ادارہ کی طرف سے دی گئی معلومات پر ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ محمد رضا نقوی کی قیادت میں صدر اور ڈی ایچ اے فیزون میں قائم دو گوداموں میں چھاپہ مار کر 10کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی 37اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ملیر کینٹ کے علاقے سے 21اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت 44کروڑ 51لاکھ روپے ہے ۔برآمد شدہ موٹرسائیکلوںاور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر اے ایس او کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

  • کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے۔

    ایس ایس پی کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رحیم بخش،صابر ، عاشق ،آصف کے نام سے ہوئی، ملزمان سے 8 موبائل فون، دو پستول، رکشہ برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا ساتھی آصف مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتا تھا، مسافر کے پاس کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم رحیم بخش 18 سال سے زائد جیل میں سزا کاٹ کر آیا ہے، ملزم نے ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کیاتھا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

  • فریال تالپور سے وقار مہدی کی ملاقات

    فریال تالپور سے وقار مہدی کی ملاقات

    پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن، انکوائریز اینڈ امپلیمینٹیشن و پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وقار مہدی نے پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں سندھ کابینہ میں نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وقار مہدی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرفریال تالپور نے وقار مہدی کو اپنی نئی زمہ داری کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.یاد رہے اس سے قبل وقار مہدہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے ۔ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی اور مخالفین اپنی عبرتناک شکست پر بوکھلا گئے ہیں۔کراچی میں عوام نے نفرت، تقسیم اور مذہب کے نام پر ہونے والی سیاست کو ایک بار پھرمسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صوبائی حکومت کے تحت 200 ارب سے زائد کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ کراچی بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) کے تحت ہر یوسی میں 2، 2 کروڑ کے کام کا آغاز جلد کیا جارہا ہے ۔

    وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

  • وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    باغی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایکسپو سینٹرمیں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے زیر انتظام دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے ۔وزیراعظم گورنرہائوس میں بین الاقوامی وفود اور وزیراعلیٰ سندھ و گورنرسندھ سے ملاقوں سمیت مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.دوسری جانب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں منگل سے چار روزہ آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش اور کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نمائش اور کانفرنس کا انتظام وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار نے مشترکہ طور پر کیا ہے،آئیڈیاز 2024 میں پاکستان میں ہونے والے جدید ترین اور روایتی دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔آئیڈیاز 2024 مں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی نمائش کی جائے گی، آبدوزیں، ڈرونز، میزائل، سائبرڈیفنس، سیٹلائٹ اور الیکٹرانک وارفیئرا سسٹمز بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم اور قومی سلامتی یقینی بنانے میں پیش پیش ہے، آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک شریک ہوں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، ایران، یمن، چین ، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔نمائش کا مقصد غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرنا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے تاریخ کا اعلان

  • سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے سپارکو نے کراچی میں جدید ترین ریزولو آر اینڈ ڈی لیب پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ یہ لیبارٹری نیشنل سینٹر فار ريموٹ سینسنگ اینڈ جیو انفارمیٹکس سپارکو کمپلیکس کراچی میں قائم کی گئی ہے۔ريزولو ريسرچ لیب کا بنیادی مقصد اکیڈمیا اور صنعت میں تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت 6 لیبارٹریز کا افتتاح کیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفيع نے اس موقع پر کہا کہ یہ ماڈرن اور جدید لیب ہے جس کا بنیادی مقصد بچوں کو اسپیس ٹیکنالوجی کی اگاہی دینا ہے۔ڈائریکٹر سپارکو ڈاکٹر شفاعت علی نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں، اسپیس ٹیکنالوجیز ایپلیکیشن پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی اور اسٹریٹجک ترقی کے اہداف کے مطابق اس لیب کے ذریعے اسپیس سے متعلق تحقیقاتی منصوبوں پر کام کیا جا سکے گا۔

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے تاریخ کا اعلان

  • ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    کراچی کے مقامی ہوٹل مہران میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ویمن نیشنل ون ڈے کپ کی تمام ٹیمیں آگ سے متاثرہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کے لیے نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا جارہا ہے۔
    ذرائع کے مطابق کراچی کے دوسرے کسی ہوٹل میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ویمن ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ ملتوی کیے جانے کے بعد گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل پر پیر کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 سندھ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پر مہران ہوٹل کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس کے عملے کو ہوٹل کی تیسری منزل میں دھوئیں کی شدت کی وجہ سے داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں آگ لگنے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کا عملہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر وہاں پہنچنے میں کامیاب رہا۔دوپہر 2 بجے کے قریب ریسکیو 1122 نے اپ ڈیٹ جاری کی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔بیان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو سروس کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 4 فائر بریگیڈ اور 2 واٹر بازر نے حصہ لیا۔ہوٹل میں موجود افراد کوبھی بحفاظت نکالاگیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں

  • جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے تاریخ کا اعلان

    جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے تاریخ کا اعلان

    انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق تعلیمی سال 2025 ء کے لئے مخصوص نشستوں (Reserved Seats )پر داخلوں کے لئے فارم 10 دسمبر2024 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورسز،اقلیتوں،وکلا کے بچے ،فاٹا،شمالی علاقہ جات،آزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم ،فیس وائوچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے ،ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

    کراچی کے چند علاقوں میں 4 روز کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا