Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    لاہور سے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم نومبرکوپاکستان کے انٹرنیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے کے بعد پہلی کارروائی کی گئی ہے جس میں کم سن بچی کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کامی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عاصم بٹ کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ کم سن بچی ملزم کے گھرملازمہ کی بیٹی ہے، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اوکاڑہ میں جعلی پیر ناراض شوہر کے لیے تعویز لینےکے لیے آنے والی خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کردیا، ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بچوں کی تعویذ کےلیے جعلی پیر کےپاس گئی تھی، ملزم نے خاتون کو خنجر کی نوک پر ریپ کا نشانہ بنایا۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

  • ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    امریکی الیکشن میں فلسطین جنگ کے خلاف بطور احتجاج ری پبلکنز کا ساتھ دینے والے مسلمان رہنما نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے حامیوں پر مشتمل کابینہ کے چناؤ پر مایوس ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پینسلوینیا میں ’ہیرس کی مہم ترک کرو‘ کی سربراہی اور ’مسلم فار ٹرمپ‘ شریک بانی فلاڈلفیا کے سرمایہ کار ربیع الچوہدری نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ’ ٹرمپ ہماری وجہ سے جیتے لیکن ہم وزیر خارجہ اور دیگر کے لیے ان کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں’۔دوسر ی جانب امریکی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں نے کی حمایت سے ہی ٹرمپ نے مشی گن میں کامیابی حاصل کی اور دیگر پانسہ پلٹ ریاستوں میں بھی ان کا اہم کردار ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے وزیر خارجہ کے لیے اسرائیل کے کٹر حامی مارکو روبیو کا انتخاب کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کریں گے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کو حماس کے ہر عنصر کو تباہ کردینا چاہیے، انہوں نے غزہ کے شہریوں کو ’وحشی جانور‘ قرار دیا تھا۔ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ میں امریکا کی نمائندگی کے لیے ری پبلکن نمائندے ایلس اسٹیفنک کا انتخاب کیا ہے جو غزہ میں اموات کی مذمت کرنے پر اقوام متحدہ کی ’یہود دشمنوں کی آماجگاہ‘ قرار دے چکے ہیں۔ٹرمپ نے اسرائیل کے ایک اور کٹر حامی سابق گورنر کنساس مائیک ہوکابی کو اسرائیل میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے جو مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے حامی ہیں اور فلسطین میں دو ریاستی حل کو ناقابل عمل قرار دے چکے ہیں۔امریکن مسلم انگیجمنٹ اینڈ ایمپاور نیٹ ورک ( آمین) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریگزینالڈو نذرکو نے کہا کہ مسلمان ووٹرز کو امید تھی کہ ٹرمپ کابینہ کے لیے ایسے ناموں کا انتخاب کریں گے جو امن کے لیے کام کریں لیکن اب اسکی کوئی امیدنہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ’ ہم بے حد ناامید ہیں.ایسا لگتا ہے کہ یہ انتظامیہ نوقدامت پسندوں اور اسرائیل کے انتہائی کٹر حامیوں اور جنگ کی حمایت کرنے والوں سے بھری پڑی ہے جو کہ صدر ٹرمپ کی امن نواز اور جنگ مخالف تحریک کی ناکامی ہے‘۔ مسلمان برادری غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی، کم ازکم منظر نامے پر موجود تو ہیں۔’ہیرس کی مہم ترک کرو‘ تحریک کے شریک بانی اور گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کی حمایت کرنے والے یونیورسٹی آف منی سوٹا کے سابق پروفیسر حسن عبدالسلام نے کہاکہ کابینہ کے لیے ٹرمپ کے عزائم حیران کن نہیں لیکن یہ خدشات سے کہیں زیادہ شدت کے حامل ثابت ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صہیونی اوور ڈرائیو پر جارہے ہیں، ہم ہمیشہ ہی انتہائی شکوک و شبہات کا شکار تھے، یقیناً ہم اب بھی انتظار کررہے ہیں کہ انتظامیہ کس طرف جاتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہماری برادری کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔ٹرمپ کے کئی مسلم اور عرب حامیوں نے کہاکہ انہیں امید تھی کہ مہینوں تک مسلم اور عرب کمیونٹی میں رسائی کی کوششوں کی قیادت کرنے والے ٹرمپ کے قائم مقام سربراہ برائے قومی انٹیلی جنس رچرڈ گرینل کابینہ میں اہم کردار ادا کریں گے اور انہیں کئی تقریبات میں اگلے وزیر خارجہ کے طور پر متعارف بھی کرایا گیا تھا۔ٹرمپ کے ایک اور کلیدی اتحادی مساد بولوس، جو ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفینی کے لبنانی سسر بھی ہیں اور عرب امریکن اور مسلمان قائدین سے متواتر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔مذکورہ بالا دونوں رہنماؤں نے عرب امریکن اور مسلمان ووٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ ٹرمپ امید کے امیدوار ہیں جو کہ مشرق وسطیٰ میں جاری اور اسکے بعد کی جنگوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں گے، دونوں میں سے کوئی بھی فوری طور پر قابل رسائی نہیں تھا۔ٹرمپ نے اکثریتی عرب امریکن اور مسلمان آبادی پر شہروں کے کئی دورے کیے اور خصوصی طور پر عرب اکثریتی شہر ڈیئربورن میں قیام کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلمانوں سے محبت کرتے ہیں، اسی طرح پٹسبرگ کے دورے کے دوران انہوں نے کہا’مسلم فار ٹرمپ’ خوبصورت تحریک ہے جو امن و استحکام چاہتی ہے’۔

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی دفاعی صنعت کے فروغ کیلئے کراچی ایکسپو سنٹر میں 19 تا 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے 12 ویں ایڈیشن کا انعقادہوگا
    .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہیں ، پاکستان کی دفاعی صنعت فعال طور پر تحقیق و ترقی میں مصروفِ عمل ہے ، عالمی دفاعی ماہرین کی آئیڈیاز 2024 کی نمائش میں ہمیشہ گہری دلچسپی اور بھرپور شرکت ہوتی ہے ، پاکستان کا دفاعی شعبہ جدید چیلنجز اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، پاکستان کی دفاعی صنعت کی باہمی شراکت داری سے عالمی سرمایہ کاروں کو تعاون کے مواقع کی فراہمی ہے، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لیئے دفاعی آلات اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں پاکستان پیش پیش ہے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے دفاعی شعبہ کی عالمی دفاعی مارکیٹس میں پذیرائی ملی ہے ۔

    جارجیا میں اپوزیشن اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

  • پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے، تعلیم نہ صرف وقت کی ضرورت بلکہ ہمارے دین کا پہلا حکم بھی ہے.

    اِن خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی کراچی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹر کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں ا چھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ گریجویٹ طلبہ میں زیادہ تعداد طالبات کی تھیں۔وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ ا س تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل کررکھ دیا ہے، اگر کوئی نہیں بدلہ تو وہ جس نے خود کو بدلنے کا ارادہ بھی نہ کیا ہو اور جو خود کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتا اس کو تو خدا بھی نہیں بدلتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریبا18کروڑ نوجوانوں کی طاقت اس پاکستان کے ساتھ ہے،یہ نوجوان ہمارے لئے ایک موقع بھی ہے اور ایک چیلنج بھی۔ اگر ہم نے اپنے آپ کو موجودہ د ور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کیا اور خودکو بدلنے کی کوشش نہیں کی تو باہر کے لوگ ہمیں اپنی مرضی سے تبدیل کردیں گے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ خود کو ڈیجٹل دنیا اور مصنوعی ذہانت سے روشناس کرائیں، زمانے کی رفتار سے قدم ملا کرچلیں تاکہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ صوبہ سندھ میں یونیورسٹی کے 10علاقائی کیمپسز ہیں جن میں تقریبا44ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے آج تک کم و بیش 50لاکھ طلبہ گریجویٹ ہوچکے ہیں، ہم بڑے یقین سے کہتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی گھر ایسا نہیں جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طالب علم یا گریجویٹ نہ ہو۔

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

  • چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔دوسری جانب آئی سی سی براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کررہا ہے، آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

  • جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    کراچی کے جناح اسپتال سے جیل پولیس کی حراست سے قیدی فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم آغا سلمان گزشتہ روز دوپہر ڈیڑھ بجے جناح اسپتال سے فرار ہوا اور جیل پولیس نے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوا یا کرایا گیا، حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ کورٹ پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں صدر تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا لیا گیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فرار ملزم کیخلاف پنجاب میں قتل اور کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم کے خلاف گھر پر قبضہ، خواتین کو حراساں کرنے، چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں۔اسی حوالے سے جیل پولیس کا مؤقف تھا کہ قیدی آغا سلمان کو علاج کے لیے کورٹ پولیس کے ذریعے جناح اسپتال بھیجا گیا تھا، کورٹ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے قیدی فرار ہوا، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ، خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری

  • بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    بنگلہ دیش کو حالیہ برسوں کے مقابلے میں ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد اموات ہوچکی ہیں.

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں سال ڈینگی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث کم ازکم 407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 78 ہزار 595 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے اور مون سون کا موسم طول پکڑنے کے باعث ڈینگی کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں بالخصوص شہری علاقوں میں ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔نومبر کے وسط تک 4 ہزار 137 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جن میں سے 1835 کاتعلق دارالحکومت ڈھاکا اور 2 ہزار338 کا تعلق دیگر علاقوں سے ہے۔معروف معالج ڈاکٹر اے بی ایم عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈینگی کی جلد تشخیص کی جائے اور اس کا مناسب علاج کیا جائے تو اموات میں ایک فیصد سے بھی کم کمی لائی جا سکتی ہے۔شہروں کی گنجان آبادی اس بیماری کے پھیلاؤ کو بڑھادیتی ہے جو کہ عموماً مون سون کے موسم میں جون تا ستمبر عام بات ہے گوکہ اس سال اسکی مدت بڑھ گئی ہے۔درجہ حرارت میں اضافے اور طویل مون سون، جوکہ موسمیاتی تبدیلی سے تعلق رکھتے ہیں، مچھروں کی افزائش میں اضافے کی وجہ بنے ہیں جوکہ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ بنا ہے۔دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام نے مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ ماہرین چاہتے ہیں کہ جہاں مچھروں کی افزائش ہوتی ہے وہاں جمے ہوئے پانی کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

  • نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

    نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ میں دیوالیہ قرار دے دیے گئے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں حسن نواز کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔اس حوالے سے لندن ہائیکورٹ نےحسن نواز کو سال 2023ء کے کیس نمبر 694 کے کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کردیں۔کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا جاتا ہے، جو کہ 25 اگست 2023ء کو دائر کیا گیا، دیوالیہ کا حکم 29 اپریل 2024ء کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کیے گئے کیس میں جاری کیا گیا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی، برطانیہ کے قوانین کے تحت دیوالیہ کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے، یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے، دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔ہ دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے نکل نہ جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو، جب کہ حسن نواز برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ ۔دوسری طرف حسن نواز کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی قانونی ٹیم مذکورہ کیس کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور جلد ہی اس عدالتی فیصلے کا جواب داخل کرایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں برطانوی ماہر قانون بیرسٹر گل نواز خان نے بتایا کہ کوئی فرد اپنی ادائیگیوں کو سیٹل نہیں کرتا تو حکومت حرکت میں آتی ہے جبکہ سیٹلمنٹ نہیں کر پاتا تو فریق کورٹ میں کیس لے کر جاتا ہے۔ جب کوئی دیوالیہ ڈکلیئر ہوجائے تو دوبارہ کسی کمپنی کا ڈائریکٹر تعینات نہیں ہوسکتا اور دیوالیہ ہونے کے بعد حسن نواز اب کسی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں بن سکتے۔ دیوالیہ قرار دیے گئے شخص کو دوبارہ قرض لینے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

    بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

    24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

  • بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کالام میں برف باری سے سردی بڑھی گئی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کر لیا جبکہ استور کے میدانی علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں برف باری ہوئی۔دیوسائی ، برزل ٹاپ اور راما میڈوز میں تین روز میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔وادی نیلم میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے برف سے ڈھک گئے۔اس کے علاوہ شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ ادھر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی سے رات کو ہلکی خنکی ہونے لگی۔

    24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

    ناکارہ طیارہ قابل استعمال بنانے کیلیے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا

    ترک دفاعی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

  • 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

    24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

    عمران خان کی کال پر 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں جاری پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کے لئے نکل پڑے.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور جامشورو اضلاع کے مختلف شہروں میں پہنچے، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری لیگل افیئر معروف قانوندان ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں، پی ٹی آئی رہنما چودھری انس نثار، ایڈووکیٹ دانیال مگسی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔حلیم عادل شیخ و دیگر رہنمائوں نے عوام کو 24 نومبر کی لانگ مارچ کے حوالے سے آگاہی دی اور حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپس، 26 ویں آئینی ترمیم کے نقصانات، عدلیہ کی آزادی کے بارے میں آگاہ کیا اور 24 فروری کو عمران خان کی آخری کال پر اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی، مختلف شہروں میں حلیم عادل شیخ کا کارروان پہنچنے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت شہریوں والہانہ استقبال کیا۔حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، حیدرآباد اضلاع کے شہروں میں پہنچے جہاں علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے بنائے گئے پمفلیٹ تقسیم کئے۔ مختلف مقامات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا 24 نومبرانشائ اللہ حقیقی آزادی اور ہمارے مطالبات کی منظوری کا دن ہوگا، 24 نومبر پاکستان کے مستقل کا ثابت ہوگا انہوں نے کہا پورے پاکستان میں 24 نومبر کی لانگ مارچ کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے ہم نے آج سندھ کے سات اضلاع کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے شہریوں میں پفلیٹ تقسیم کئے ہیں ہم نے عوام کو بتایا ہے کہ 24 نومبر ایک اہم دن ہی24 نومبر کو عوام کو اپنے حقوق کے لئے نکلنا ہوگا۔

    ناکارہ طیارہ قابل استعمال بنانے کیلیے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا

    ترک دفاعی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو بلاول بھٹوکے تحفظات دور کرنے کی ہدایت