Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی کے چند علاقوں میں 4 روز کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان

    کراچی کے چند علاقوں میں 4 روز کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کے پیش نظر کراچی میں چار روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شارع فیصل اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی ادارے 19 تا 22 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آئیڈیاز نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیےکیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش کا انعقاد 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں ہوگا۔سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی: مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر

    انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں  لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل اور نیو چالی کے قریب واقع ایک اور عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ریسکیو 1122 سندھ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پر مہران ہوٹل کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس کے عملے کو ہوٹل کی تیسری منزل میں دھوئیں کی شدت کی وجہ سے داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں آگ لگنے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کا عملہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر وہاں پہنچنے میں کامیاب رہا۔دوپہر 2 بجے کے قریب ریسکیو 1122 نے اپ ڈیٹ جاری کی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔بیان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو سروس کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 4 فائر بریگیڈ اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ہوٹل میں موجود افراد کوبھی بحفاظت نکالاگیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب نیو چالی کے قریب واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے قابو پالیا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ دوسری منزل پر بنے دفتر میں لگی تھی، بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔حکام کے مطابق عمارت میں ہنگامی اخراج کا راستہ یا دھواں نکلنے کی جگہ نہیں تھی،جو لوگ عمارت میں پھنسے تھے، انہیں فوری نکالا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

    کراچی: مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر

    انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

  • کراچی: مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر

    کراچی: مختلف مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر

    لاہور کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر بھی فضائی معیار متاثر ہونے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق نجی اداروں کی جانب سے کراچی میں نصب ایئر کوالٹی مانیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ہاکس بے، پی ای سی ایچ ایس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔اے کیو آئی کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس اور صدر کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 130 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔اورنگی ٹاون کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں سموگ کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سکول صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔تمام طلبہ، اساتذہ، اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ آؤٹ ڈور سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔مختلف جماعتوں کے لیے مختلف چھٹی کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیاتی تحفظ ادارہ (ای پی ای) ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے تحت اسکول انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

  • انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج کے لئے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کے لئے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں.

    مئیر کراچی کا کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز او ر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ)کا دورہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں سو فیصد اسکالر شپ پر نوجوانوں کو نرسنگ کی معیاری اور جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے ، عباسی شہید اسپتال اور اورنگی ٹائون میں بھی اسی طرز پر نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں گی، ان اقدامات سے شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی کارکردگی کا معیار بھی بڑھے گا اور ان اداروں پر شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا، اس موقع پر کے آئی ایچ ڈی کے انتظامی افسران ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے اس دوران اسپتال میں موجود مریضوں سے بھی گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے معلوم کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر رفعت نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی بدولت آج یہاں امراض قلب کے حوالے سے تقریباً تمام پروسیجرز غیرمعمولی سپورٹ کے ذریعے انجام دیئے جا رہے ہیں، اسپتال میں 12 کے وقفے کے بعد مستقل پیس میکر لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور اس وقت کے آئی ایچ ڈی میں تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہیں جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیو گرافی، نان انوویسیو ڈپارٹمنٹ شامل ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے وسائل کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ساتھ بذریعہ سیٹلائٹ منسلک کیا گیا ہے اور مستقبل میں مزید ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کو فوری اور بہترین طبی امداد مہیا کی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے نرسنگ اسکول کے دورے کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دنیا بھر میں نرسنگ کے حوالے سے ہونے والی جدید ترین تحقیق اور پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے اور بہترین عملی تربیت فراہم کرکے انہیں کے ایم سی اور دیگر اداروں کے زیر انتظام کراچی طبی اداروں میں خدمات کی فراہمی کے قابل بنایا جائے۔

    امریکا کا یوکرین کو میزائل کے استعمال کی اجازت،روس کا سخت ردعمل

    سیکیورٹی خدشات,کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرار

  • کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

    کراچی‘ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلشنِ اقبال کے بلاک 13 اے میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ سے چلنے والی گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ نا تجربہ کار سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں اس سے قبل بھی کئی ناشگوار واقعات پیش آ چکے ہیں جس لی بنیادی وجہ کمپنیوں کا قصور ہے جو اپنے منافع کی خاطر سستے داموں بھرتیاں کرتے ہیں۔

  • سیکیورٹی خدشات,کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرار

    سیکیورٹی خدشات,کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرار

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایئرپورٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں آنے والے راستے محدود کر دیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جو ایئرپورٹ آنے، جانے یا وہاں اپنے فرائض سر انجام دینے کے مقصد سے موجود ہوں گے کراچی ایئر پورٹ پر چینی انجینئرز کے قافلے پر خود کش حملے اور شارع فیصل پر دو لگژری گاڑیوں میں سوار افراد کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر قائد میں سیکیورٹی کے انتظات مزید سخت کر دیے گئے، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایئرپورٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب پانچ اہم مقامات پر اسٹار گیٹ، سی اے اے کلب، مدام بریج، ماڈل کالونی موڑ اور رینجرز چوکی فیونرل ایریا میں پولیس چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات ہوگی۔ ان مقامات پر پولیس اہلکار ہر مشکوک شخص اور گاڑی کی چیکنگ کریں گے تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ایس ایس پی ملیر نے کراچی ایئر پورٹ آنے والے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنی پرواز کے وقت سے قبل ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ سیکیورٹی مراحل سے بآسانی گزر سکیں اور کسی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے کہا کہ ایم 9 موٹر وے، ملیر کینٹ، میمن گوٹھ، ماڈل کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ شہر کی طرف سفر کے لیے ریڈ زون سے گزرنے کے بجائے مین شارع فیصل اور ملیر ہالٹ کا راستہ اختیار کریں۔ڈرگ روڈ سے آنے والے مسافر، جو ملیر کینٹ یا ماڈل کالونی کی طرف جا رہے ہوں، ان سے بھی گزارش ہے کہ اسٹار گیٹ یا سی اے اے کلب روڈ استعمال کرنے کے بجائے ملیر ہالٹ سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف سفر کریں۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والے تمام افراد سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں داخلے سے قبل اپنی پرواز کی ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں تاکہ سیکیورٹی چیکنگ کے عمل میں آسانی ہو۔ انھوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت، تحفظ اور محفوظ سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع ملیر پولیس عوام کی حفاظت اور امن کے قیام کے لیے ہر دم تیار ہے، کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورت میں پولیس آپ کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

    غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف آپریشن سے کراچی کے ٹریفک دباؤ میں کمی آئی، شرجیل میمن

    منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار،5کلو چرس،گاڑی برآمد

  • غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف آپریشن سے کراچی کے ٹریفک دباؤ میں کمی آئی، شرجیل میمن

    غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف آپریشن سے کراچی کے ٹریفک دباؤ میں کمی آئی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ حکومت سندھ بلا تفریق قانون کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہماری اولین ترجیح غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا اور شہریوں کو پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔عوام حکام سے تعاون اور ٹرانسپورٹرز قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ مہم مکمل تعمیل تک جاری رہے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دبا میں بہت کمی آئی ہے۔ حکومتی اقدامات کا مقصد ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو قانونی معیار پر لانا ہے۔دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی داخل ہونے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 80 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں جبکہ 58 روٹ پرمٹس معطل کر دیئے گئے۔قوانین کی خلاف ورزیوں پر 18 ٹرانسپورٹرز کو وارننگز جاری کی گئیں اور 1392 گاڑیوں پر44 لاکھ 28 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

  • منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار،5کلو چرس،گاڑی برآمد

    منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار،5کلو چرس،گاڑی برآمد

    کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 5 کلو چرس ، گاڑی اور نقدی برآمد کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق ملیرقائدآبد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلو چرس، سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی اورنقدی برآمد کرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر خان اور بختیارشامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رینٹ کی گاڑی کے ذریعے منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کر تے تھے،دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

    گوجر خان: موٹر سائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

  • عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئےسلیکٹر عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے مستعی ہونے پر جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری عاقب جاوید کو سونپی گئی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 بار کی چیمپئن ٹیم کے 52 سالہ ہیڈکوچ عاقب جاوید دورئہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ عاقب جاوید ماضی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، عاقب جاوید کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں جب مصباح الحق نے سلیکشن اور کوچنگ کی ذمہ داریاں ساتھ سنبھالی تھیں تو ان کے سب سے بڑے ناقد عاقب جاوید ہی تھے۔ البتہ دونوں میں نمایاں فرق کوچنگ کے تجربے کا ہے، عاقب گزشتہ 20 سالوں سے مختلف ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

  • بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلئے کم ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلئے کم ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی ای) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی ای) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔نیپرا کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم