Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • چینی سفارتخانے کی  اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی خبروں کی تردید

    چینی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی خبروں کی تردید

    پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،بیجنگ کے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں، چین پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اسلام آباد کے اندرونی معاملات اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود سی پیک اور بی آر آئی پر کام جاری رہے گا،پاکستان اور چین سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ فورمز پر رابطے میں ہے۔چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں چین پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، کوئی دشمن پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔واضح رہے کہ دو روز قبل غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کو چین نے ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی قرار دیا تھا۔پاکستان میں چینی مفادات پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ تھا جس میں پاکستان میں پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے، چینی انجینئرز تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس پہنچے تھے۔چین نے اپنے شہریوں پر حملے روکنے میں ناکامی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان پر مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔مذاکرات میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے بتایا تھا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہے تاہم اسلام آباد نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔اہلکار کے مطابق اس حوالے سے بیجنگ نے اسلام آباد کو تحریری تجویز بھیجی تھی جو پاکستانی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی تھی اور وہ اس کا جائزہ لیں گے، اس میں ایک شق کا ذکر کیا گیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں اور فوجی دستوں کو انسداد دہشت گردی کے مشنز میں مدد اور مشترکہ حملے کرنے کے لیے ایک دوسرے کی سرزمین پر بھیجنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

  • کراچی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    کراچی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کر کے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے سولجر بازار میں 2 فلیٹوں پر چھاپے مارے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کوآپریٹ کرائم سرکل کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری نمبر 89/24 کے سلسلے میں ٹیم نے سولجر بازار میں اے بی ایم ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 303 اور سولجر بازار نمبر دو میں نعمان ریزیڈنسی کے فلیٹ نمبر 209 پر چھاپے مارے۔یہاں ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے۔کارروائی کے دوران 1 کروڑ 59 لاکھ روپے کی رقم بھی ضبط کی گئی، کوآپریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی بھر میں ایف آئی اے مسلسل ہنڈی کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے .

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

  • اے پی سی  کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    جمعیت علماء اسلام نے دریائے سندھ پر6 نئے کینال بنانے کے منصوبے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مؤرخہ 21 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلہ میں چوتھے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کا فیصلہ جے یو آئی سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبد القیوم ھالیجوی کی زیر صدارت جےیوآئی کے ایک اجلاس میں کیاگیا تھا. آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کیساتھ ہی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی دفتر میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، مرکزی مسلم کے صوبائی صدر پروفیسر فیصل ندیم اور جمعیۃ علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد غوث صابری سے ملاقاتیں کرکے انہیں جےیوآئی کے زیرِ اہتمام 21 نومبر بروز جمعرات کو کراچی میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔یاد رہے کہ جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے 40 لاکھ غیر آباد زمین کو آباد کرنے اور سندھ کی 40 لاکھ آباد زمین کو غیر آباد کرنے والے اس انسانیت دشمن منصوبے کے خلاف ملک کے نامور علماء و مفتیان کرام سے شرعی فتویٰ لینے کا بھی اعلان کررکھاہے۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • پیرو : چین کے تعاون  سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    چینی صدر نے لاطینی امریکا میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والی بندرگاہ ’چانکے‘ کا پیرو میں افتتاح کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بندرگاہ کا افتتاح براعظم پر ایشیائی سپر پاور کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ چین اب ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر سربراہی نئی امریکی انتظامیہ سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔بندرگاہ کا افتتاح باضابطہ طور پر ایک تقریب میں کیا گیا جس کی عملی طور پر نگرانی لیما سے شی جن پنگ اور پیرو کے ہم منصب ڈینا بولارٹے نے کی۔یہ دونوں رہنما جمعہ اور ہفتہ کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔3.5 ارب ڈالر کا کمپلیکس لیما سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) شمال میں چینی تجارت کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا کیونکہ ٹرمپ کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد اب چین کو ملک میں ٹیرف میں اضافے کا خطرہ لاحق ہے۔یہ افتتاح ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ایک امریکی عہدیدار نے لاطینی امریکا کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ انہیں چینی سرمایہ کاری پر چوکنا رہنا چاہیے۔چانکے بندرگاہ چلی، کولمبیا، ایکواڈور اور دیگر جنوبی امریکی ممالک کو بھی سروسز فراہم کرے گی جہاں یہ تجارت کے فروغ اور چین کے سایسی اثرورسوخ کو بڑھانے کے لیے چین کی جانب سے بنائے گئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بنائے گئے ریلوے، ہائی ویز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے وسیع ذخیرے میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ڈینا بولارٹے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری معیشت کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یہ بندرگاہ جنوبی امریکا اور چین کے درمیان رابطے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔ ہم نئے دور میں ایشیا اور لاطینی امریکا کے درمیان زمین سے سمندر کی نئی راہداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پیرو گزشتہ دہائی کے دوران لاطینی امریکہ کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک اور خطے میں چین کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس میں 2023 میں تقریباً 36 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

  • رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    شہرقائد کے عالقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے ڈاکو کو مار مار کر بھرکس بنادیا، ملزم کے قبضے سے رکشہ ڈرائیور کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا، فرار ہونے والا ملزم موٹرسائیکل اور ساتھی کو چھوڑ کر پیدل بھاگا۔پکڑا گیا ڈاکو لوگوں سے معافیاں مانگتا رہا۔واضح رہے کراچی شہر میں بدامنی سے لوگ شدید پریشان اور ڈاکووں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں زرا سی مزاحمت پر ڈاکو قتل کرنا معمولی بات سمجھتے ہیں.

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • آرمی چیف توسیع ، آڈیو لیکس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    آرمی چیف توسیع ، آڈیو لیکس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا،آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستیں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری بار مقتدر اختر شبیر نے دائر کی ہوئی ہیں۔ان کے علاوہ وکیل حنیف راہی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردئیے تھے۔ وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی جبکہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے ججوں کی آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا تھا جس کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تھے۔تحقیقاتی کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ سے نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل تھے۔آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دئیے گئے کمیشن سے متعلق وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

    شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دی گئی .

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں، ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کوشاں ہے. واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

    کراچی میں پولیس نے ملیر سٹی آسو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیاہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 10ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ، گرفتار خواتین کی شناخت عزیزہ عرف چیلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام سے ہوئی، ملزمہ عزیزہ نے انکشاف کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ملزمہ عزیزہ عرف چیلی نے دوران تفتیش بتایاکہ اس نیٹ ورک میں معاون ملزمہ بھی شامل تھی ، گرفتارخواتین پہلے بھی منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکی ہیں ، گرفتار ملزمہ عزیزہ اور جنت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری طرف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کے بعد ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دو ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل چھیننے آئے تھے، پکڑے گئے مبینہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن رکشہ ڈرائیور اور عوام کی جانب سے پکڑے گئے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا گیا۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
    چیئرمین کی ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے، ضلع کورنگی یوسی 7،چیئرمین کی نشست کانتیجہ جاری نہیں ہوا۔کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    ڈنمارک کی کمپنی نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈنمارک کی کمپنی کے پاکستان میں سی ای او عاصم سعید نے کہا ہے کہ ڈینش کمپنی ڈیزل اور پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمنل بنا رہی ہے۔عاصم سعید نے کہا ہے کہ دونوں ٹرمنل 100 فیصد سولر بجلی اور الیکٹرک لفٹرز سے چلیں گے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے رواں ماہ کام شروع کریں گے۔عاصم سعید نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلد کسٹمز کلیئرنس اور کنٹینرز رکھنے کی معیاد میں لچک دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے پیر کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر ز(5 کھرب 55ارب روپے )کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔

    جمعیت کے وفد کی مرکزی مسلم لیگ کے دفتر آمد، فیصل ندیم سے ملاقات