Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، صوبائی وزراء اور فوجی و سول حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمازِ جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو دوبارہ دوہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کا عزم و ارادہ یکجا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی حمایت، فوجی و سول اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا مستقبل پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

  • سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد  کم

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی گزشتہ ایک ہفتے میں دائر کیسز اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ایک ہفتے کے دوران 302 کیسز دائر کیے گئے جبکہ 679 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔
    سپریم کورٹ نے کیسز سے متعلق 5 نومبر تک کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 377 سے زائد کیسز نمٹائے جبکہ 5 نومبر کو 38 کیس دائر ہوئے اور 220 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 ہوگئی، اس سے قبل زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں سوموار 11نومبر سے شروع ہونیوالے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کیلئے تھوڑے بہت ردو بدل کیساتھ مجموعی طور پر چھ بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    کچے کے علاقے میں لُنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کی ہلاکت – مکمل کہانی

  • عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے صرف ایک سال کے دوران محدود وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود 9ٹائون میں عوام کو 115پارکوں کا تحفہ دیا اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا ۔

    16اسٹار فٹبال گرائونڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں فٹبال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تحت فٹبال چیمپئین شپ 2024-25 ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اہلی اور عدم توجہ کے باعث کراچی میں نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع موجود نہیں ہیں ، کراچی کے نوجوانوں میں بڑا ٹیلنٹ اور پوٹینشل موجود ہے ، حکومت اگر اپنی ذمہ داری پوری کرے اورسرپرستی کرے تو یہ نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن اور ملک کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں ،
    ہماری ترجیح ہے کہ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں ۔تقریب سے ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ ، فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے صدر کفایت اللہ نے خطاب کیا ، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سلیم پٹنی ، وائس یوسی چیئر مین نعمان الحق، جماعت اسلامی کراچی کے سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے ، منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اور ٹائون کی سطح پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں کی ہے لیکن افسوس کہ ان کو کھیلوں کے لیے بنیادی سہولیات میسر نہیں ، ماضی میں کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے کیے گئے اور چائنا کٹنگ کے ذریعے خوب مال کمایا گیا ، کراچی کے نوجوانوں کو غلط راستوں پر لگایا گیا ، سندھ اسپورٹس فیڈریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جو اسمبلی میں بھی پیش کی گئی کراچی میں 229کھیل کے میدان ہیں لیکن افسوس کہ ان میں سے بیشتر میدان کھیلنے کے لیے مہنگے داموں حاصل کرنے پڑتے ہیں جو ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ ماہ نارتھ کراچی کے نوجوان رمیز ابراہیم نے باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا لیکن افسوس کہ حکومتی سطح پر گولڈ میڈلسٹ نوجوان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔نصرت اللہ نے کہا کہ کھیل کے مواقع اور صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم گلبرگ ٹائون کی سطح پر نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے ، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ہم فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔کفایت اللہ نے اپنے خطاب میں منعم ظفر خان اور نصرت اللہ کی شرکت اور حوصلہ افزائی کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    طیب اردوان کی نئے امریکی صدر سے جنگیں رکوانے کی امید

  • صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چوہدری محمد اکرم خاکسار جوڈیشل ممبر جبکہ محترمہ سروت طاہرہ حبیب ممبر ایگزیکٹو تعینات کی گئی ہیں۔ بلال خٹک اور چوہدری عبد القیوم جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوا گیا ہے جس کے تحت ممبران کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی، نوٹیفیکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔

    زاہد خان کا اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ

    کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

  • زاہد خان کا  اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ

    زاہد خان کا اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ

    عوا می نیشنل پارٹی سے تعلق توڑنے والے سابق سینیٹر زاہد خان نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جبکہ ن لیگی صدر نواز شریف نے بھی لندن میں ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ دوران گفتگو شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا چاہتا ہوں، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے۔ہ میرے اے این پی قیادت سے اختلافات تھے، اس لیے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔اطلاعات کے مطابق سینئر سیاستدان کل اپنے آبائی علاقے اڈی گرام دیر میں ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گ جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام کل اُن سے ملاقات کےلیے اڈی گرام دیر جائیں گے

  • طیب اردوان کی نئے امریکی صدر سے جنگیں رکوانے کی امید

    طیب اردوان کی نئے امریکی صدر سے جنگیں رکوانے کی امید

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کروانے کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ٹرمپ اپنے دوسرے دور صدارت میں جنگیں رکوائیں گے۔

    غزہ اور لبنان جنگوں کے بارے میں اپنے خطاب کے دوران طیب اردوان نے غزہ اور لبنان جنگ پر ان کی توجہ مبذول کروائی جبکہ اس موقعے پر انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔صدر اردوان نے مزید کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سابقہ حکومتی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور جنگ بندی کےلیے کردار ادا کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد فون پر گفتگو ہوئی جس میں غزہ اور لبنان کے مسائل پر بھی بات ہوئی۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے ٹرمپ کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ امریکا کے ساتھ ترکی کے کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے دوران گفتگو ٹرمپ نے ترکی کے بارے میں بہت مثبت بات کی۔

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

  • کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حساس تنصیبات پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے جبکہ اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشن پر بھی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور مسافروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے جبکہ سادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں.کراچی شہر کی سڑکوں پر مختلف جگہ پولیس اور رینجرز مسلسل پیٹرولنگ اور ناکے لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ کر رہی ہیں.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    کراچی : پولیس کے ضلع سینٹرل کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

  • کینیڈا  نے  ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا

    کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک سے اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    امریکی اخبار ے مطابق کینیڈین وزیر سائنس و صنعت فرانسس فلپ چمپیگن (Francois-Philippe Champagne) نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اپنے آپریشنز کینیڈا میں بند کرنے کا حکم دیا۔وزیر نے حساس اداروں سمیت مختلف اداروں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا، جس کے بعد ایپلی کیشن انتظامیہ کو اپنے دفاتر بند کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا رہی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین عوام کو تجویز دی کہ مذکورہ ایپلی کیشن کا استعمال ترتیب وار کم کیا جائے تو بہتر ہے۔کینیڈین وزیر کے مطابق ٹک ٹاک کے دفاتر بند کیے جا رہے ہیں، ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔اس سے قبل کینیڈین خفیہ ایجنسی کی سفارش پر بھی حکومت نے عوام کو ٹک ٹاک کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے سرکاری ڈیوائسز میں بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جب کہ وہاں ایپلی کیشن پر وقتا بوقتا دوسری پابندیاں بھی لگائی جاتی رہی ہیں۔دوسری طرف کینیڈین حکومت کی جانب سے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ٹک ٹاک کے مطابق وہاں دفاتر ختم کرنے سے درجنوں مقامی افراد کی ملازمتیں ختم ہوں گی اور کسی کا روزگار ختم ہونا کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    کراچی : پولیس کے ضلع سینٹرل کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ  سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت  کی

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کادورہ کیا اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ہے.

    کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کامل کرمقابلہ کرناہے،ملک سےدہشت گردی ختم کریں گے، دہشتگردوں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے، محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کےساتھ ہرممکن تعاون کیاجائے گا،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچ عام یہ سوچ لے کہ آپ کی حکومت آپ کو بہتری کی طرف لے کر جا رہی ہے، تعلیم، صحت کی سہولیات بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور یہ کون لوگ ہیں جو ہمارے بلوچ نوجوانوں کو خودکش بناتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ کیوں میڈیا چینلز اس کنفیوژن کا شکار ہیں کہ مذہب کے نام پر تشدد ہے تو اس کو سب دہشت گرد ہیں اور نام نہاد قومی پرستی کے نام پر جو دہشت گردی ہے اس کو آج تک ناراض بلوچ کہہ کر کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو لوگ ہیومن رائٹس کے چیمپئن بنتے ہیں، سڑکوں پر نکلتے ہیں، وہ آج کدھر ہیں، وہ آج کیوں اس واقعے کی مذمت نہیں کرتے؟ مذمت تو چھوٹا لفظ ہے، ان کو حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ ایسے لوگوں کو کیفکردار تک پہنچائیں۔ خودکش بنانے والے عوامل آپ کو بلوچستان کی سڑکوں پر بھی نظر آتے ہیں کہ جہاں پر خودکش حملہ کرتے ہیں اور وہ یہاں پر اپنی سیاست اس طریقے سے کر رہے ہیں۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم نہیں ہے، دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کے درمیان نہیں ہے، یہ لڑائی پورے معاشرے نے لڑنی ہے، یہ میڈیا، عدالت، سیاستدان، دانشوروں نے لڑنی ہے، یہ سوچ بچار کرنا پڑے گا کہ بلوچستان میں خون کا بازار کب تک گرم رہے گا۔ کیوں میڈیا چینلز اس کنفیوژن کا شکار ہیں کہ مذہب کے نام پر تشدد ہے تو اس کو سب دہشت گرد ہیں اور نام نہاد قومی پرستی کے نام پر جو دہشت گردی ہے اس کو آج تک ناراض بلوچ کہہ کر کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کراچی : پولیس کے ضلع سینٹرل کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

  • کراچی : پولیس کے ضلع سینٹرل کےمختلف  علاقوں میں سرچ آپریشنز

    کراچی : پولیس کے ضلع سینٹرل کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

    کراچی پولیس نے تھانہ عزیزآباد کے علاقہ بھنگوریہ گوٹھ، بلال کالونی کے علاقے 4K چورنگی اور خواجہ اجمیر کے علاقے 2 منٹ چورنگی میں پولیس کومبنگ/سرچ آپریشن کیے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی صاحب ضلع سینٹرل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر عزیزآباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ اور بلال کالونی کے علاقے 4K چورنگی اور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے 2 منٹ چورنگی میں کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے 130 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او عزیزآباد کی نگرانی میں ایس ایچ او عزیزآباد موبائل تھانہ ہمراہ نفری لیڈیزاسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او نیو کراچی کی نگرانی میں ایس ایچ او بلال کالونی موبائل تھانہ ہمراہ نفری لیڈیزاسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری کی نگرانی میں ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری موبائل تھانہ ہمراہ نفری لیڈیزاسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔

    شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف