Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ‏وزیر داخلہ سندھ  کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

    ‏وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی زیر صدارت سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ایئرپورٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ضروری امور و اقدامات سمیت مزیداصلاحات پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے بات چیت میں ‏وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ایئرپورٹ اور سیکیورٹی کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل دینے کے احکامات پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے.کمیٹی کا کام غیرملکی باشندوں سے متعلق ایس او پی ترتیب دینا اور سیکیورٹی پر مشتمل ذمہ داریاں عائد کرنا ہے۔ایئرپورٹ کے اطراف اور اندرونی حصوں میں فول پروف سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے مذید سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیئے جائیں۔ ضیاءالحسن لنجار نے اس موقع پر کمیٹی کو تاکید کی کہ ہر ادارے اور افسران کی ذمہ داریوں پر مشتمل جامع ایس او پی تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مذید سخت اور غیر معمولی کیا جائے۔ہم سچے اور پرعزم ہوکر کام کررہے ہیں اور ہمیں اسی طور کام کرنیکی ضرورت بھی ہے۔واضح رہے کہ کراچی ائیر پورٹ حملے کے بعد سے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل امن وامان کے لیے کوشاں ہیں.

    پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا جبوتی کا دورہ

  • کراچی میں ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی کے خلاف چھاپے، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی میں ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی کے خلاف چھاپے، 5 ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کے عملے نے کراچی میں کلفٹن اور صدر موبائل مارکیٹ میں چھاپے مارکر حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے سوا کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد نعمان صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی کراچی کی ہدایت پر ٹیم نے اسٹار سٹی مال پر حوالہ ہنڈی کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارا، کلفٹن بچہ پارٹی پر بھی کارروائی کی گئی۔ملزم فرحان کے قبضے سے ایک کروڑ 7 لاکھ جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم تابش بھٹی سے ساڑھے 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حارث اور ملزم کامران شاہ نامی ڈیلیوری بوائے کو بھی موبائل فونز، چیٹس میسجز کے وائس نوٹس کے ساتھ حوالات ہنڈی کے مجرمانہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا اور موبائل فونز اور لیجرز ضبط کر لیے گئے۔ابتدائی پوچھ گچھ میں تمام ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک چلا رہے تھے، پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس حوالے سےمزیدتفشیش کی جارہی ہے۔

    کراچی :نجی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا

  • ٹرمپ نے ریپبلیکن پارٹی میں نئی روح پھونک دی، تجزیہ کار

    ٹرمپ نے ریپبلیکن پارٹی میں نئی روح پھونک دی، تجزیہ کار

    امریکی تجزیہ کار نے اپنی رائے میں کہاہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلیکن پارٹی میں نئی روح پھونک دی.

    غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں امریکی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے سینئر نمائندے اولیور ناکس کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے ایک عشرے کے بعد پارٹی میں الیکشن مہم سے نئی روح پھونک دی ہے.اب ٹرمپ ہی ڈیموکریٹس کا چہرہ اور پہچان بن چکے ہیں. اولیور ناکس کا مزید کہنا تھا کہ 2020 کے واقع کے بعد کسی کو توقع نہیں تھی کہ ٹرمپ دوبارہ سے انتخاب لڑنے اور سیاست میں رہیں گے لیکن انہوں کر دیکھایا.واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن سے ہارنے کے بعد تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلیوں کا جھوٹا دعویٰ کیا، اور حکومتی اہلکاروں پر دباؤ ڈال کر، متعدد ناکام قانونی چیلنجز کو بڑھا کر، اور صدارتی منتقلی میں رکاوٹ ڈال کر نتائج کو الٹنے کی کوشش کی ۔ 6 جنوری 2021 ءکو، اس نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ یو ایس کیپیٹل کی طرف مارچ کریں، جس پر ان میں سے اکثر نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں اور انتخابی ووٹوں کی گنتی میں خلل پڑا۔

    امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

  • کراچی :نجی  لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا

    کراچی :نجی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا بائیک سروس کا رائیڈر نکلا

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والا مرکزی ملزم آئن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے قریب نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحے کے زور پر ڈاکہ ڈالنے کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزم آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا، ملزم نے بیان میں بتایا نجی اسپتال کی لیبارٹری میں داخل ہوکر لوٹ مار کر رہے تھے کہ لیبارٹری ملازم خفیہ الارم بجادیا اور تین منٹ کے اندر پولیس پہنچی اور ملزمان کو دھرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم محفوظ خان کو ساتھی سلیم کیساتھ گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سلیم کے مطابق وہ پہلے بھی منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او نے بتایا کہ کیش کاؤنٹرپرملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے، شاہین فورس اورناظم آبادپولیس نے 2 سے 3 منٹ کے اندر پہنچ کر ملزمان کوگرفتارکیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او ناظم آباد کاشف پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان کیش اور پستول برآمد کیا۔

    سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    جسد خاکی کی بروقت منتقلی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا مفت ایمبولینس سروس منصوبہ

  • سندھ حکومت کا اسمگل شدہ  پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

    حکومت سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کیلئے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر او لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈجیٹلائیز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ اسمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔واضح رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں کھلا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جاتا ہے جو نہ صرف گاڑیوں بلکہ ملکی خزانے کے لیے بھی بہت نقصان کا سبب بن رہا ہے.اس سے قبل بھی ایکشن کے اعلانات ہونے کے باوجود اسمگل پیٹرول کی سپلائی روکی نہیں جا سکی.

    امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

    اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

  • امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا  آخری روز پنسلوینیا  میں  گزاریں گے

    امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

    امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے.

    غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخاب کا وقت قریب آ رہا ہے دونو‌ں امیدوار جیت کے لیے پوری کوششوں میں مصروف ہیں، مہم کے آخری روز امریکی ریاست پنسلوینیا سب کی نظروں کا محور بنے گی جہاں دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے.انتخابات سے ایک روز قبل ہوئے پولز سے ظاہر 7 ریاستیں جہاں سے فیصلہ کن برتری متوقع ہے ان میں پنسلوینیا بھی شامل ہے.یہاں کاملا ہیرس ایک بڑی انتخابی ریلی کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کریں گی جبکہ ٹرمپ مہم کے آخری روز بلترتیب تین ریاستوں کا دورہ کریں جن میں نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور مشی گن شامل ہیں. نئے صدر کے لیے پنسلوینیا کی اہمیت بہت معنی رکھتی ہے جہاں امریکی نظام میں آبادی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے دونوں امیدوار سب سے بڑے شہر پٹسبرگ میں ریلیاں نکالیں گے .واضح رہے کہ امریکی الیکشن 5 نومبر کو منعقد ہوں گے.

    اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ کے خلاف گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک گیر 13 کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.83 کلو گرام منشیات برآمدکی گئی

    اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمدکی گئی ۔سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 530 گرام چرس برآمدکی گئی ۔کراچی میں کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔چاغی سے 47 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔سپر ہائی وے جامشورو کے قریب 2 ملزمان سے 5 کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔ شیخوپورہ روڈ کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام افیون اور 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی ۔شاہ فیصل روڈ کورنگی کراچی میں ملزم سے 850 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔ بابو صابو ٹول پلازہ لاہور کے قریب 2کارروائیوں میں 2 کلو 910 گرام ہیروئن برآمدکر کے خاتون سمیت ملزم گرفتارکیے گئے ۔ترکئی ٹال پلازہ جہلم کے قریب ملزم Aسے 530 گرام ہیروئن اور 410 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

  • صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

    امریکی امریکی انتخابی ادارے کے اہلکاروں نے عوام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صدارتی انتخاب شفاف ہوگا.

    غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی انتخابی ادارے کے اہلکاروں نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ عوام یقین رکھیں انتخاب مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہوگا. علامیہ میں مزید عوام کو تاکید کی گئی کہ ووٹوں کی تعداد لاکھوں میں ہونےکی وجہ سے نتائج میں ممکنہ طور پر دیر ہو سکتی ہے جس کے لیے عوام کو صبر اور نظم و ضبط کا مطاہرہ کرنے کی ضرورت ہے.نیشنل ایسوسی ایشن آف سیکرٹریز آف سٹیٹ اور نیشنل ایسوسی ایشن آف سٹیٹ الیکشن ڈائریکٹرز نے کہا ہے کہ انتخابی اہلکار چار سال سے اس الیکشن کی تیاری کے لیے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے "انتخاب کی شفافیت برقرار رکھنےکے لیے وسیع وقت، توانائی اور وسائل” وقف کیے ہیں۔بیان میں ممکنہ طور پر دوبارہ گنتی کے امکان بھی ظاہر کیا گیا. واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا، صدارتی انتخابات میں دو بڑی جماعتیں ڈیمو کریٹس اور ریبلپکنز کے مابین مقابلہ ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس دونوں صدارتی امیدوار ہیں.

    امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    حکومت سندھ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے ،ضیالحسن لنجار

  • امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

    امریکی، پاکستانی اور بھارتی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟ ایک جائزہ

    امریکی انتخابات کا بڑا مقابلہ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔

    سابق صدر ٹرمپ اور کملا ہیرس نئے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہیں، لیکن روکیں، کیا آپکو معلوم ہے کہ اس اعلی ترین عہدے پر فائز ہونے والے صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے اور انہیں کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟امریکہ کے صدر کی اس وقت سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالرز ہے جو 2001ء میں مقرر کی گئی تھی جبکہ 2001ء سے قبل 3 دہائیوں تک صدر کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ ڈالرز ہوتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ تنخواہ کے علاوہ صدر کو مرعات میں 50 ہزار ڈالرز اخراجات کی مد میں، 19 ہزار ڈالرز تفریح کے لیے اور 1 لاکھ ڈالرز سفر کے لیے ملتے ہیں، سفر کے لیے ملنے والی رقم ٹیکس فری ہوتی ہے اور عہدہ چھوڑتے وقت صدر نے ان مرعات میں بچنے والی رقم امریکی صدر کی ملکیت نہیں ہوتی اور اس کو رقم کو خزانے میں جمع کرانا پڑتا ہے۔عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکی صدر کابینہ سیکریٹری کے مساوی پنشن وصول کرتا ہے۔اس وقت ٹرمپ کو سابق صدر کی ہونے کے ناطے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سالانہ وفاقی پنشن ملتی ہے۔

    پاکستانی صدر کی ماہانہ تنخواہ

    صدرِ پاکستان کو تنخواہ الاؤنسز اینڈ پریویلجز ایکٹ 1975ء کے تحت ملتی ہے اس ایکٹ میں 2018ء کو ایک ترمیم کی گئی تھی۔اس ترمیم کے مطابق اب صدر کی تنخواہ میں اضافہ کابینہ کر سکتی ہےاور صدر کی تنخواہ، چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ سے علامتی طور پر 1 روپیہ زیادہ ہوتی ہے۔صدرِ پاکستان کی موجودہ ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے لیکن آصف علی زرداری نے منتخب ہونے کے بعد اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔صدر ہاوس کے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا تھا۔

    بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ

    بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ اضافی مراعات کو ملا کر 5 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو 16 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے،یہاں یہ یاد رہے کہ یہ بھارت میں تمام سرکاری عہدوں میں سب سے زیادہ تنخواہ ہوتی ہے۔

  • امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    امریکہ میں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ

    پوری دنیا کی نظریں اس وقت امریکی صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں امریکہ میں اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کو زیادہ مرتبہ اقتار میں رہنے کا موقعہ ملا جہاں اسکی جانب سے 18صدور منتخب ہوئے، دوسری طرف ڈیموکریٹ کے 16 صدرحکومت کر چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں دونوں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ ہے.جہاں ایک پارٹی کا نشان گدھا ہوتا ہے جس کو محنتی اور تابعدار سمجھا جاتا ہے جومسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہاتھی کو شہین اور طاقت کے لحاظ سے فوقیت دی جاتی ہے. امریکہ میں کشیر جماعتی نظام کی بجائے دو جماعتی نظام چلتا ہے جہاں ایک طرف ڈیموکریٹ پارٹی جبکہ دوسری طرف ری پبلیکن انتخابات میں حصہ لیتی ہے اور ان میں انتخاب سے قبل ہی سیاسی مخالفت ، بیان بازی اور ایک دوسرے کے اقدامات پر تنقید ہوتی رہتی ہے. اسکی ایک مثال گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک گلہری کے قتل پر ری پبلیکن نے اپنے سیاسی حریف کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بڑی مہم لانچ کی. دونوں پارٹیوں کے انتخابی نشان طویل عرصے سے یہی چلے آ رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں بہادری کے نشان جیسے شیر، چیتا اور عقاب سمجھتے جاتے ہیں وہاں ہاتھی اور گدھا انتخابی نشان ہونا حیران کن بات ہے.اب آنے والے ایام جلد ہی تاریخ کے ایک سخت مقابلے کے بعد نتائج سنا دیں گے کہ گدھے کے نشان کو امریکی عوام نے پزیرائی دی یا ہاتھی کو کیونکہ وائٹ ہاوس کے نئے عہدیدار کا اعلان ہونے میں بس کچھ ہی وقت رہ گیا ہے.