Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی ہے.شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، سب سے پہلے ایم اے جناح روڈ پر واقع بہادر شاہ ظفر مارکیٹ سے اس کام کا آغاز ہوگا اور بتدریج کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مارکیٹوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے.

    محکمہ اسٹیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی ان مارکیٹوں کی ظاہری اور اندرونی حالت بھی درست کی جائے گی اور مارکیٹوں میں دکانوں اور دیگر معاملات سمیت چالان کے اجراء کے حوالے سے تمام تر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور محکمہ اسٹیٹ کے افسران بھی موجود تھے، محکمہ اسٹیٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ریونیو وصولی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ 2024ء اور 2025 ء کے لئے محکمہ اسٹیٹ مقررہ ریونیو ٹارگیٹ حاصل کرے، 2023-24 ء کے لئے 29 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ تھا جبکہ 2025 ء کے لئے ساڑھے 31 کروڑ روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے، کے ایم سی کی دکانوں کا ایگزیمنٹ جو گیارہ ماہ کا ہوتا ہے اس میں مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اضافہ کیا جائے، بہادر شاہ ظفر مارکیٹ، مچھی میانی مارکیٹ، محمد علی میانی مارکیٹ اور ایمپریس مارکیٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور بتدریج تمام دیگر مارکیٹوں میں موجود دکانوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کرکے اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مارکیٹوں میں 9 ہزار سے زائد دکانیں ہیں مگر ان کے کرائے نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹیں پرائم لوکیشن پر واقع ہیں لہٰذا ان مارکیٹوں سے کرائے کی مد میں ہونے والی وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایمپریس مارکیٹ کی تمام دکانوں اور دیگر معاملات کو آئندہ بیس روز کے اندر کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے تاکہ ریکارڈ میں تبدیلی نہ ہوسکے اور اس کے مطابق دکانوں کو ادائیگی کے لئے چالان بھی کمپیوٹرائزڈ ہی جاری کئے جائیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا شہر کے مختلف مقامات پر پبلک ٹوائلٹس قائم کرنا ازحد ضروری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسٹیٹ شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف مختلف مقامات پر کے ایم سی کیوسک قائم کرنے پر کام شروع کریں جہاں واش روم ، بیٹھنے کی جگہ اور چائے ،کافی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی شہریوں کے لئے دستیاب ہوں۔

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    اوچ شریف: سموگ سے نمٹنے کے لیے میونسپل کمیٹی کا سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ

  • حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    آبادحیدرآباد میں شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 6 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 اہلکار جیل میں ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی وائرل ویڈیوپر حکام نے نوٹس لیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ون فائیو نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

    کراچی میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے دہشتگردی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائی میں ایک خاتون سہولت کار بھی شکنجے میں آئی ہے۔ پولیس کیمطابق خاتون اس سے قبل بھی دہشتگردی میں سہولت کاری کرچکی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، ائیرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ہے، دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی ہے، حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے کو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہوئی گاڑی خریدنے کیلئے بینک عملے نے رقم کراچی ٹرانسفر کی،71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے رشوت لی۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے  کی شدید مذمت

    ترکیہ اور امریکہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

    کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ترک وزارت خارجہ اور امریکہ نے زدید مذمت کی ہے.

    امریکی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کو روکا جاسکے۔دوسری طرف ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    ایبٹ آباد کی رہائشی شازیہ بی بی کو تیزاب پلا کر شوہر نے قتل کر دیا

  • کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ائرپور ٹ سے اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    جناح انٹریشنل ائرپورٹ پر اماراتی اور سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کی، جس میں عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔دبئی کی پرواز کے ایک مسافر محمد احمد الیاس کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ، جس پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں سے 17 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیر ملکی کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل تھے ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    مریں گے،ماریں گے،عمران کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے،علی امین گنڈاپور

  • کراچی ،ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان

    کراچی ،ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان

    شہر شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان کئے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں فینسی نمبرپلیٹس اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر18 ہزار586چالان کئے گئے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 2 ہزار 513چالان کالے شیشوں پر ، ایک ہزار988چالان فینسی نمبر پلیٹس اور 107 چالان پولیس بلیولائٹس لگانے پر کیے گئے۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 513چالان ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 2ہزار832چالان ون ویکی خلاف ورزی اور 399 چالان اسٹاپ لائن کی پابندی نہ کرنے پر کیے گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے افراد کے 887 چالان ہوئے جبکہ ایک ہزار 504 چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پرکیے گئے۔اس کے علاوہ 205 چالان لین کے غلط استعمال پر جبکہ سب سے زیادہ 3 ہزار 364 چالان نوپارکنگ اور ایک ہزار 521 چالان موٹر سائیکل کے دونوں اطراف نمبر پلیٹس نہ ہونے پرکیے گئے، اس کے ساتھ ہی رکشوں کی753 چالان ہوئے۔

    امریکی انتخابات، گن بردار مشکوک شخص گرفتار

    میرے حامی متشدد لوگ نہیں، جیت کے بارے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

  • امریکی انتخابات، گن بردار مشکوک شخص  گرفتار

    امریکی انتخابات، گن بردار مشکوک شخص گرفتار

    امریکی پولیس نے ٹارچ اور فلیئر گن رکھنے والے شخص کو کیپیٹل وزیٹر سینٹر سے گرفتار کر لیا.

    امریکی نشریاتی ادارےسی این این کو یو ایس کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کو یو ایس کیپیٹل وزیٹر سینٹر سے گرفتار کیا گیا جس کے پاس "ایندھن جیسی بو آ رہی تھی، اس کے پاس ٹارچ اور فلیئر گن تھی . دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے CNN کو بتایا کہ یہ شخص معمول کی سیکیورٹی اسکریننگ سے گزر رہا تھا جب افسران نے فلیئر گن اور ٹارچ کو دیکھا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کے پاس دو کنٹینرز بھی تھے، جنہیں USCP نے کھولا تو پٹرول کی طرح بو آ رہی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے پاس ایک نوٹ بک بھی ملی ،گرفتار شخص نے افسران کو بتایا تھا کہ وہ کانگریس میں جانا چاہتا تھا.حکام نے بتایا کہ امریکی کیپیٹل وزیٹر سینٹر ایک دن کے لیے بند رہے گا۔واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ کیپٹل (United States Capitol) جسے کیپٹل بلڈنگ (Capitol Building) یا کیپٹل ہل (Capitol Hill) بھی کہا جاتا ہے وفاقی حکومت، ریاستہائے متحدہ امریکا کی امریکی کانگرس کی نشست ہے۔ یہ نیشنل مال کے مشرقی سرے پر کیپٹل ہل پر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے۔

    میرے حامی متشدد لوگ نہیں، جیت کے بارے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ: دفتر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

  • میرے حامی متشدد لوگ نہیں، جیت کے بارے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    میرے حامی متشدد لوگ نہیں، جیت کے بارے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں اپنے حامیوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ ہار جاتے ہیں تو پرتشدد نہ ہوں۔

    امریکی میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے حامیوں کو بتائیں گے کہ تشدد نہیں ہونا چاہیے تو جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ تشدد نہیں ہونا چاہیے اور اگر وہ ہار جاتے ہیں تو انہیں انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے حامی متشدد لوگ نہیں ہیں اور میں یقینی طور پر کوئی تشدد نہیں چاہتا، لیکن مجھے یقینی طور پر انہیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ عظیم لوگ ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا اور ٹرمپ کے الیکشن ہارنے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے 2020 کے انتخابات کے نتائج کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی تھی. دوسری طرف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ "بہت پُراعتماد” ہیں کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے. اس موقع پر ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج آنے میں وقت لگنے کی وجہ سے انظار کرنا ہوگا.فرانسیسی انتخابات کو فوری انتخابات کی مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سارا پیسہ ووٹنگ مشینوں پر لگایا جسکی وجہ سے گنتی کے عمل کو تیز ہونا چاہیے اور نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال اٹھ سکتا ہے.

    امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک پلان جاری کر دیا

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

  • امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا

    امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا

    سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہونے کی وجہ پر پنسلوانیا کی ایک عدالت نےووٹنگ کے اوقات میں توسیع کردی.

    امریکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا کی ایک عدالت نے کیمبریا کاؤنٹی کے انتخابی عہدیداروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے اوقات کو رات 10 بجے تک بڑھایا جائے۔ سافٹ ویئر کی خرابی کے بعد ET نے بیلٹ اسکیننگ میں خلل ڈالا۔ رات 8 بجے کے بعد ووٹ ڈالے جائیں گے۔ عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی عارضی بیلٹ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کیمبریا کاؤنٹی بورڈ آف الیکشن کو آج صبح معلوم ہوا کہ کاؤنٹی کے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث ووٹرز کو اپنے بیلٹ پیپر اسکین نہیں کر پا رہے جس کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا.عدالت نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "تمام ووٹوں کو شمار کیا جائے گا” اور رہائشیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے.ایک ووٹر کے مطابق "جب ہم ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو یہ حیرت انگیز طور پر خالی تھا اور لوگ باہر نکل رہے تھے. سافٹ وئیر کی خرابی کا معلوم ہونے پر ہم نے فیصلہ کیا کہ جب تک مشینیں دوبارہ کام شروع نہیں کرتی تب تک انتظار کریں گے۔”واضھ رہے کہ آج امریکہ کے 47 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے.

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ: دفتر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف