Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل  کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم قتل کے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا، 2 سہولتکار گرفتار

    ضلع ساؤتھ پولیس کی KMC کے ریٹائرڈ ملازم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ لاش کو چھپانے کے مرتکب سہولت کار دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان مقتول کے دوست تھے اور جائے وقوع کے مقام کو باہمی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے مقتول کی لاش کو قتل کے اگلے روز علم ہونے کے باوجود چھپایا جس سے ابتدائی طور پر واقع میں معاون ظاہر ہوتی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سورۃ الرحمن ولد سیف الرحمان اور نواب خان ولد انر خان کے ناموں سے ہوئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔مذکورہ واقعہ 26 اکتوبر کو کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل میں واقع ایک عمارت کے تیسرے فلور پر پیش ایا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج ہے۔

    کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ: دفتر خارجہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

  • کراچی پولیس نے چھینے ، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے

    کراچی پولیس نے چھینے ، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کراچی نے شہریوں سے چھینے گئے، چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز ریکور کرلئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ٹکنیکی مہارت، موبائل مارکیٹس اور CPLC کے تعاون سے چھینے گئے، چوری شدہ اور گمشدہ 71 موبائل فونز کی ریکوری میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی سربراہی میں موبائل فون کی واپسی کے لئے ڈسٹرکٹ ویسٹ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں CPLC چیف نصیر آفریدی اور کراچی الیکٹرونک ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پولیس نے برآمدہ شدہ 71 موبائل فونز کو بحفاظت ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیا، جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کے ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ طارق الٰہی مستوئی نےعوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی واردات کی رپورٹ فوری طور پر متعلقہ تھانے میں درج کروائیں، ہم سب مل کر اس مسئلے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔آپ کی معلومات سے نہ صرف مجرموں کی شناخت میں مدد ملے گی، بلکہ شہریوں کی سلامتی کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

    امریکی انتخاب :ایریزونا مٰیں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

  • امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو  کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف

    امریکی ریاست ایریزونا مٰیں الیکشن دھندلی کی وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست ایریزونا میں انتخابی دھاندلی کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ یہ گزشتہ شب روسی انفلونسز اداکاروں نے تیار کی تھی اس وڈیو کے زریعے سب سے پہلے بدنام زمانہ "ٹرول فیکٹری” سے منسلک ایک تنظیم نے پھیلا کر پروپیگنڈا کیا جس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ایف بی آئی، ،نیشنل انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے الیکشن کے دن سے چند گھنٹے قبل اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ وائرل وڈیو میں جس میں ایریزونا میں انتخابی دھوکہ دہی کا دعوی کرنے والے ایک فرد کے ساتھ انٹرویو میں جعلی ووٹ بیلٹ بنا کر ووٹ تبدیل کرنے کے عمل کا دعوی کیا گیا. اس وڈیو کے مطابق ووٹ تبدیل کرکے نتیجہ نائب صدر کملا ہیرس کے حق میں کرنا تھا .یہ ویڈیو فاؤنڈیشن ٹو بیٹل ناانصافی، جسے R-FBI کے نام سے جانا جاتا ہے نے بنایا اور اسکو پھیلایا۔ یہ گروپ، جو خود کو "انسانی حقوق” کی تنظیم کے طور پر پیش کرتا ہے.ویڈیو کو R-FBI کی سربراہ میرا ٹیراڈا نے سوشل میڈیا سائٹ X پر شیئر کیا تھا اور ڈیلیٹ کیے جانے سے پہلے اسے کم از کم 236,000 لوگوں نے دیکھا تھا۔ اس میں ٹیراڈا کو ایک نام نہاد وِسل بلور کے ساتھ ایک جعلی انٹرویو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے ایریزونا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ایڈرین فونٹیس کا "سابقہ ​​معاون” بتایا گیا ہے۔ ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ٹول TrueMedia کے مطابق، فرد – جس کا چہرہ دھندلا ہے اور جس کی آواز AI سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے جو ایریزونا میں انتخابی فراڈ کا دعویٰ کرتا ہے۔

    گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

  • گزشتہ سال چین سے2  ارب  ڈالر  سے زائد کے شمسی پینل درآمد  ہوئے

    گزشتہ سال چین سے2 ارب ڈالر سے زائد کے شمسی پینل درآمد ہوئے

    پاکستان نے گزشتہ سال کے دوران چین سے تقریبا 2.1 بلین ڈالر کے شمسی پینل درآمد کیے، زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی توانائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے، یہ سستا ہے اور موثر ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان توانائی تبدیلی سے تیزی سے گزر رہا ہے ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی کو معاشرے کے تمام شعبوںمیں اپنایا جا رہا ہے۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریبا 15 گیگاواٹ(تقریبا 2.1 بلین ڈالر) کے شمسی پینل درآمد کیے۔ اس تبدیلی میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے زیادہ توانائی خرچ کرنے والے گھرانوں اور صنعتوں کو شمسی حل کی طرف راغب کیا جا رہا ہے جو نہ صرف سستا ہے بلکہ موثر بھی ہے۔ گزشتہ سال اس کے نتیجے میں گرڈ بجلی کی طلب میں 10.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، اس طرح طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا شکار اس جنوبی ایشیائی ملک کے لئے توانائی کی پیداوار ضروری ہوگئی ہے۔ عالمی اور مقامی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے منتقلی کو صارفین کی جانب سے چلنے والی "شمسی ترقی” سے منسوب کیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ٹیکنالوجی کی گرتی ہوئی قیمتیں اور مضبوط درآمدی رجحانات ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فوٹو وولٹک فراہم کرنے والی عالمی کمپنی لونگی نے کراچی میں اپنی نئی پروڈکٹ ہائی مو ایکس 10 لانچ کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کی بیٹری کی کارکردگی 26.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی ایک نئی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2024 میں پاکستان میں ہماری شپمنٹ 3 گیگاواٹ تک پہنچ گئی اور مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے مجموعی شپمنٹ 7 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی 2023 سے اگست 2024 کے درمیان پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کو 14 مرتبہ ایڈجسٹ کیا گیا جس سے مقامی صارفین کو بجلی کے بلوں پر 455 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے پڑے۔مارچ 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ 7.06 روپے فی یونٹ ہوا تھا۔ بلومبرگ کے مطابق کچھ پاکستانیوں کا بجلی کا بل ان کے ماہانہ گھر کے کرایہ 100 سے 700 ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے برعکس ، شمسی پی وی نصب کرنے سے بل کو کم از کم 60 سے 70 تک کم کیا جاسکتا ہے. کراچی کی بجلی فراہم کرنے والی اہم کمپنی کے الیکٹرک کے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے تقریبا 1200 میگاواٹ کے منصوبوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور آہستہ آہستہ مائع قدرتی گیس اور ایندھن کے تیل جیسے مہنگے توانائی کے ذرائع کو مرحلہ وار ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔واپڈا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر پاکستان کو سستے چینی شمسی نظام کی فراہمی جاری رہتی ہے تو 2024 میں نصب شمسی توانائی کی صلاحیت 1.41 گیگا واٹ سے بڑھ کر 2029 تک 9.53 گیگا واٹ ہوجائے گی۔ چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی پی آئی ای) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لیو ییانگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ جیسے جیسے ہماری مصنوعات لاگت کو کم کرتی ہیں اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں، پاکستان، جنوبی ایشیا اور یہاں تک کہ دنیا میں ان کی کشش میں مزید اضافہ ہوگا۔ کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر مرکزی منصوبے تعمیر کرنا شروع کرنے کے علاوہ، روایتی توانائی کے لئے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیادہ مقامی لوگ بھی گھریلو فوٹو وولٹک کا رخ کر رہے ہیں۔ لیو نے مزید کہا کہ ان دونوں کا امتزاج مقامی پی وی کی طلب کی بھرپور ترقی کو مزید فروغ دے گا۔ لونگی کے پاکستان کے جنرل مینیجر علی ماجد نے زور دے کر کہا کہ عالمی فوٹو وولٹک صنعت پورے زور و شور سے ترقی کر رہی ہی. متعلقہ صنعتوں میں چین اور پاکستان کا تعاون موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اعلی معیار کے شمسی پینلز کی فراہمی اور پائیدار توانائی کے حل کو فروغ دے کر، ہم ملک کو قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں مدد دے رہے ہیں۔

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

  • کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار

    اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کچے کے ڈاکوؤں کا بڑا نیٹ ورک بریک کردیا اور پانچ سال سے کچے کے ڈاکووں کا کھاتہ سنبھالنے والے سنار کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں اے وی سی سی نے تکنیکی بنیادوں پر گھوٹکی میں آپریشن کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کے دیسی بینک منیجر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے بتایا کہ زیرحراست ملزم سجاد گھوٹکی اوباڑو میں سنار کا کام کرتا ہے، گھوٹکی پولیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ زیرحراست سنار ڈاکوؤں کے ساتھ 5 سال سے کام کررہا تھا، ڈاکو اغوا برائے تاوان کی رقم ایسے ہی لوگوں کے پاس رکھواتے ہیں، ڈاکوؤں کے پیسوں کا ساراحساب کتاب سنار دیکھتے ہیں۔انیل حیدر کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا سپورٹ نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، کچے کے ڈاکو سنار وں کے پاس کبھی سونا کبھی کیش رکھواتے ہیں، ڈکیت گروہ سناروں سے خود رابطے میں رہتے ہیں اور فیملیز کوبھجواتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کا اپنا شناختی کارڈ بلاک ہوتا ہے، اسی لیے سہولت کاروں کا استعمال کرتے ہیں، عام شخص جیسے بینک اکاؤنٹ کھولتا ہے ڈاکو ایسے سناروں کے پاس کھاتہ کھلواتے ہیں، فصل، بیج، اناج یا دیگر کی خریداری کے لیے ڈاکوؤں کو پیسے سنار دیتے ہیں۔

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

  • کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

    کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے یہ ریٹ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگے کیے گئے ہیں۔کے الیکٹرک کے صارفین سے اس کی وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔نومبرکے بلز میں کے ای صارفین جون کی ایڈجسٹمنٹ میں3.17 روپے فی یونٹ، دسمبر میں صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں3.03روپےفی یونٹ دیں گے۔کےالیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔خیال رہے کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے، اکتوبر کے مقابلے رواں ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ میں 58 پیسے فی یونٹ اضافی دیں گے۔

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

  • مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام  کرنے کا ااعلان

    مرتضی وہاب کا اس سال گلی محلوں کی سطح پر کام کرنے کا ااعلان

    ی شہر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اس سال سندھ حکومت سے 10 ارب روپے لیں گے تاکہ گلی محلوں میں کام ہو سکیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، یو سی کو فنڈز کی مد میں ماہانہ 12 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں سندھ حکومت نے ساڑھے 4 ارب صوبائی ترقیاتی پروگرام کی مد میں کے ایم سی کو دیے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد کے ایم سی کے معمولات سے آگاہ کرنا ہے، مجھے اور سلمان کو چارج لیے ایک سال تین ماہ ہو چکے ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بلدیہ عظمی کراچی کو مالی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت سندھ حکومت اور بلدیہ کراچی کے تحت کراچی شہر بھر میں سڑکوں کی استرکاری ، پارکوں کی بحالی اور امن و امن کے لیے دن رات کام کیے جا رہے ہیں جبکہ شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ملیر ایکسپریس وے بھی تعمیر کی جا رہی ہے.

    فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

  • فلاڈیلفیا  میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سٹی کمشنر کا دعوی

    امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنر سیٹھ بلوسٹین نے فلاڈیلفیا میں زیادہ تیزی سےووٹ گنتی کرنے کا دعوی کیا ہے.

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنر سیٹھ بلوسٹین نے بتایا کہ کہ 2020 کے انتخاب کے مقابلے میں اس دفعہ ووٹوں کی گنتی زیادہ تیزی سے جارہ ہے.بلیوسٹین نے کہا کہ ہم نے آج صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی اپنے ڈاک کے زریعے آنے والےبیلٹس کی گنتی کرنا شروع کر دی اور اس وجہ سے 2020 کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بیلٹ گننے جا رہے ہیں۔”بلیوسٹین نے کہا کہ یہ عمل ممکنہ طور پر تیزی سے آگے بڑھے گا کیونکہ بہت سے لوگ پولنگ کے مقامات پر ذاتی طور پر خود ووٹنگ کے عمل میں شریک ہیں اور اس وجہ سے 2020 کے مقابلے اس سال گنتی کے لیے ڈاک سے آنے والے ووٹ کم ہوں گے۔نئے انتخابی سازوسامان کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے اضافی سامان بھی خریدا ہے تاکہ لفافوں کو تیزی سے کھولنے میں مدد ملے اور "ہمارے پاس ماضی کے مقابلے میں زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں جس سے کام میں جلدی ہو رہی ہے۔”بلیوسٹین نے الیکشن اور نتائج کی سیکیورٹی پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شفاف انتخاب منصفانہ طریقے سے چلانے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے. واضح رہے کہ فلاڈیلفیا جسے عام طور پر فلی کہا جاتا ہے، امریکی ریاست پنسلوانیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔فلاڈیلفیا ریاستہائے متحدہ امریکا کی تاریخ، خاص طور پر امریکی انقلاب میں اپنی وسیع شراکت کے لیے جانا جاتا ہے اور 1800ء تک اس نے ملک کے دار الحکومت کے طور پر کام کیا۔ یہ کاروبار اور صنعت، ثقافت، کھیل اور موسیقی میں عصری اثر و رسوخ کو برقرار رکھتا ہے۔

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

  • ‏وزیراعلیٰ سندھ  کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

    ‏وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں سی ٹی ڈی کے فیوژن سینٹر کا افتتاح

    ‏وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے فیوژن سینٹر کا افتتاح کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ ضیا ء الحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ آئی جی پولیس نے سی ٹی ڈی فیوزن سینٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی.وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا جا ہا ہے ،فیوزن سینٹر جدید آلات اور گیجٹری سے لیس فیصلہ سازی میں مدد کرتا ہے.اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کیا کہ صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا،حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے.سید مراد علی شاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی جذبے سے کام کرنے پر سندھ پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے،ولیس جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دیں ہیں،سندھ حکومت نے سندھ پولیس کو جدید آلات، بھترین مراعات اور تربیت فراہم کی ہے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کے ساتھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن امان کی بحالی میں محنتوں کی تعریف کی .

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

    کراچی میں ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی کے خلاف چھاپے، 5 ملزمان گرفتار

  • شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

    شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق دونوں وزراء کی جانب سے قومی مسائل ، آزاد جموں و کشمیر اور سندھ کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
    آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ کے ساتھ مولانا اعجاز محمود، ملک آصف رضا ، حسن عاصم ، محمد ارقم شاہ اور ولی اللہ پر مشتمل وفد نے بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفد کو پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی جانب سے صحافیوں کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگہی دی . اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی محض ایک اصول نہیں ہے, جمہوریت کا بنیادی جز ہے، میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے بلا خوف و خطر آزادی سے کام کرنے والے ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے، ایک متحرک، آزاد میڈیا ایک شفاف اور جوابدہ حکومت کے لیے بہت ضروری ہے،حکومت سندھ میڈیا انڈسٹری میں طویل المدتی ترقی کو فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ ، آزادی اظہار کو یقینی بنانا شہید بی بی، پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کا ویژن رہا ہے،حکومت سندھ پی پی پی کی قیادت کی رہنمائی میں، آزادی صحافت کو برقرار رکھنے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، آزاد پریس جمہوری معاشرے کا ستون ہے ، طاقت کو جوابدہ بنانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی بہت ضروری ہے، اس موقع ہپر شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صحافیوں ، میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مدد کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں .
    وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیر مظہر سعید شاہ نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو کشمیری چائے کا تحفہ پیش کیا جبکہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مہمان وزیر اطلاعات آزاد جموں کشمیر مظہر سعید شاہ اور وفد کے دیگر ارکان کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا.

    ‏وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس

    کراچی میں ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی کے خلاف چھاپے، 5 ملزمان گرفتار