Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • مولانا فضل الرحمن ترامیم میں فعال کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں ،  ڈاکٹر نصیر سواتی

    مولانا فضل الرحمن ترامیم میں فعال کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، ڈاکٹر نصیر سواتی

    جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترامیم میں بھرپور کردار ادا کرنے ، سود کے خاتمے، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور آرٹیکل 8 میں انسانی حقوق کا بھرپور دفاع کرنے پر آج یوم تشکر منایا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ،مومن آباد ٹاون کے واٸیس چیرمین استاد عبداللہ بلوچ ،مولانا عبدالرحمن نعمانی اور دیگر رہنماؤں نےیوم تشکرکے موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کونسل کے ممبر جرنیل جمعیت قاری طلحہ زبیرسواتی کی طرف سےمقامی فام ھاٶس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہاہےکہ قاٸد جمعیت مولانا فصل الر حمن صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں کہ ملک کو بڑے بحران سے بچالیا ہے خصوصن ملک سے سودی نظام کے خاتمہ کیلۓ تاریخ تعین کرنا اور دینی مدارس کے ریجسٹرین کے حوالے پیچدگیاں ختم کرکے آٸین میں شامل کیا گیا جوکہ پوری قوم پر قاٸد جمعیت کا احسان ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ جی یو آٸی نے ہمیشہ آٸین میں اسلامی دفعات کی دفاع کی ۔قاٸد جمعیت تمام مذھبی جماعتوں کیلۓ جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے مذید کہاہے کہ آج پوری قوم قاٸدجمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب ۔شیخ السلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی اپیل پر یوم تشکر منارہے ہیں ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی، صوباٸی، ضلعی ممبران،مولانا ثناءاللہ عباسی ،ڈاکٹر نصیر، ظہورخان آفریدی ،مولانا عنایت الرحمن عثمانی ،محمدشریف گبول ،مولانا عبدالرحمن ترندی ،مفتی دوست محمد قاسمی ،مولانا عبداللہ صافی ڈاکٹر مفتی محمدعلی ،مولانا عبدالغنی ملک ،مولانا امان کاکڑ،حبیب الرحمن باجوڑی ،مولانا بختیار کاکڑ،عیداجان مسعود،مولانا روح اللہ ،مولانا داٶد،مولانا فیاص الرحمن چنہ ،قاری علی محمد درویش،صلاح الدین سواتی ،حافظ انور ابڑو اور رہنماء کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

    ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو نشتر پکڑنا بھی سکھائیں، خالد مقبول صدیقی

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

  • ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو نشتر پکڑنا بھی سکھائیں،  خالد مقبول صدیقی

    ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو نشتر پکڑنا بھی سکھائیں، خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیر اہتمام ویژن آف فیوچر کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری علاقوں کا مُکمل مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے کامیاب یوتھ کنونشن کے انعقاد سے کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں نے بتا دیا کہ وه سب اُس تنظیم کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے پاکستان کو ایسا طرزِ سیاست دیا ہے جس نے ایوانوں کو ہلا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ دشمنوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا حل نکال کر قوم کو دے دیا ہے نوجوانوں تیار رہو عنقریب کراچی حیدر آباد میرپور خاص میں دُنیا کی مایہ ناز جامعات کے کیمپس کھلنے جارہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو صِرف چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں گھر چلانا ہی نہیں مُلک چلانا بھی سکھائیں یہی ہمارے دین کا بھی تقاضہ ہے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو قابل بنائیں اِس مُلک کے ایوان آپ کے مُنتظر ہیں یہ مُلک شہر اور یہ تنظیم آپ کی ہے وطن بنانے والے ہمارے اجداد تھے بچانے والے ہم ہیں چلانے والے آپ نوجوان ہوں گے، سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یوتھ کنونشن صرف ٹریلر ہے بہت جلد سرجانی ٹاؤن میں نوجوانوں کا جلسہ منعقد کیا جائے گا ایم کیو ایم نوجوانوں کو اس شہر کی قیادت دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے کامیاب اور فقید المثال جلسوں نے ثابت کردیا کہ نوجوان ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ وقت بھی آگیا ہے کہ نوجوان نسل کو بلدیاتی کونسلز صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بھیجا جائے نوجوانوں کو نئے عہد سے جوڑ کر کراچی کو اِس قابل بنانا ہے کہ یہ شہر پُورے پاکستان کو لیڈ کرے ہم شہری سندھ کے نوجوانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر خود مختار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں اور ساتھ ہی چیئرمین ایم کیو ایم سے بھی سفارش کرونگا کہ کراچی کا اگلا میئر اس شہر کی بیٹی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ دؤر حاضر میں وقت کو بربادی سے بچا کر اسے اپنے لئے سود مند بنانا ہے ہمیں قدرتی وسائل اور توانائی کی بچت کو فروغ دے کر توانائی کی گھمبیر صورتِ حال سے نبردآزما ہونا ہے غیر نصابی سرگرمیوں کی آگاہی بھی معاشرے کیلئے ناگزیر ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بھلا کر شہر کی ترقی و تعمیر کیلئے ہمیں ساتھ بیٹھنا ہوگا مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتے ہیں تم سیوریج کے نظام کو بہتر بناؤ ہم سڑک کی تعمیر کرینگے، انہوں سرجانی میں قابضہ مافیا کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لو اگر شہری اداروں نے اگر قبضہ مافیا کو لگام نہیں ڈالی تو یہ ہُنر ہمیں آتا ہے۔ حق پرست ایم پی اے شیخ عبداللہ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سندھ کے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے اس محرومی کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم تسلسل سے کوشش کررہی ہے ایم کیو ایم عوام کو آی ٹی کی تعلیم دے کر خود مختار اور خود کفیل بنانے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں احساس محرومی سے نکل کر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی سمیت دیگر مرکزی رہنماء، انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین سی او سی، رکن صوبائی اسمبلی ریحان اکرم اور سرجانی ٹاؤن کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

  • اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش کا اطہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے نارتھ کراچی میں آج صبح ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہر روز ٹریفک حادثات میں شہری زخمی اور جاں بحق ہو رہے ہیں،شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات پر فوری اقدامات ضروری ہیں، کراچی میں ٹریفک کے مسائل ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہیں، ناقص منصوبہ بندی اور تجاوزات ٹریفک مسائل کی بڑی وجوہات ہیں،حکومت ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کا نظام متعارف کرائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے. واضح رہے آج ہی کراچی دو مختلد حادثات میں نجی ٹی وی کے کارکن سسمیت دو افراد جان کی بزی ہار گئے.

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

  • کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارنے کے دوران لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کی شناخت 1- عبدالصمد، 2- غلام علی، 3- سرباز خان اور 4- عابد علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 4 عدد پستول اور سات کلو سے زائد منشیات (چرس، آئس و کرسٹال) برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان جہاں آباد،پرانا گولیمار، سعید آباد اور لیاری کے علاقوں میں منشیات سپلائی میں ملوث ہیں۔ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل جوکہ متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ و منشیات فروشی کی دفعات کے تحت 24 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

  • کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار  کاروائیوں  کی رپورٹ

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی پولیس کی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ منظر عام پر آ گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 21 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ڈاکو ہلاک جبکہ 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 25 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 23 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 651 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو 678 گرام چرس، 10 کلو 660 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 113 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 46 موٹرسائیکلیں اور 05 گاڑی برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

  • کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    اسٹیل ٹائون تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کے اغوا کا مقدمہ اسٹیل ٹائون تھانے میں درج کر لیا، مقدمہ ایس ایچ او اسٹیل ٹائون سب انسپکٹر محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ الزام نمبر 706/2024 بجرم دفعہ 365/34 کے تحت درج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او اسٹیل ٹائون معہ ملازمان پرائیوٹ گاڑی میں ہفتے کو انسداد جرائم علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کہ تقریباً دوپہر ایک بجکر 45 منٹ پر انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ میں نے ولی ٹائون کمپائونڈ نشتر آباد گوٹھ کے قریب ایک ڈمپر روکا ہے جس کے اوپر ریتی لوڈ ہے نیچے چھالیہ کے گٹے موجود ہیں یہ لوگ مجھ سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کر رہے ہیں جس پر میں معہ ملازمان ولی ٹائون کمپائونڈ کے قریب تقریباً 2 بجے پہنچا تو وہاں پر تھانہ اسٹیل ٹائون مین تعینات شعبہ تفتیش کے کانسٹیبل صابر گجر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو 4 ملزمان اسلحہ کے زور پر انہی کی سفید رنگ کی آلٹو کار میں میں زبردستی ڈال کر اغوا کر کے مین روڈ نیشنل ہائی وے کی طرف لے گئے ہیں جس پر میں معہ ملازمین فوراً نیشنل ہائی وے کی طرف آیا تو مجھے پی ة ایس او پیٹرول پمپ کراچی ٹو ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے پر انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کی کار کھڑی مل گئی، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ اس کار سے حبیب اللہ شاہانی کو اتار کر ایک سفید رونگ کی ویگو گاڑی میں ڈال کر چار مسلح ملزمان شہر کراچی کی طرف فرار ہوگئے، اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر افسران بالا پولیس کو دی گئی اور تلاش معلومات کرتا رہا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔واضح رہے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزمان نے کچھ دیر بعد ہی مغوی انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا اور خود بلوچستان حب کی جانب فرار ہوگئے تھے ، انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی نے اپنے افسران کو اغوا اور چھوڑے جانے کی اطلاع کی ، افسران کی ہدایت پر انہوں نے جب چوکی تھانے میں اپنے اغوا اور پھر چھوڑے جانے کی انٹری کرائی اور پرائیوٹ ٹیکسی کے ذریعے تھانہ اسٹیل ٹائون پہنچ گئے تھے.اسی دوران اسٹیل ٹاون تھانے کی بھاری نفری نے ولی ٹائون میں واقعے چھالیہ کے گودام پر چھاپہ مار کر گٹکے ماوے کی سپلائے کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا تھا۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس نے بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائے و فروخت میں ملوث 2 ملزمان ابرار اور ولی جان کو ولی ٹاؤن پر واقع خفیہ مقام سے گرفتار کر کے گودام سے 640 بوریاں جس کا ون 70 ہزار 650 کلو چھالیہ ، 60 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا اور 60 پیکٹ اداب گٹکا برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان چھالیہ و گٹکا ماوا کراچی شہر سمیت اندورن سندھ میں مختلف خفیہ مقامات پر گاڑیوں کے ذریعے سپلائے و فروخت کرتے تھے، اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گودام جس کا ہے اس کے بارے میں علاقے کا بچہ بچہ جانتا ہے تاہم پولیس نے گودام میں کام کرنے والے دو مزدورں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ گودام کے مالک کا کہیں بھی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

  • ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اسلا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو اپنی باتوں میں بہکانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو خضدار، تربت اور پنجگور کے عوام نے یکسر مسترد کردیا۔بلوچستان کے غیور عوام پر اب ماہرنگ اور سمی دین جیسے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی حقیقت کھل چکی ہے جسکا ثبوت انکے مظاہروں کی ناکامی سے واضح ہوتا ہے، 26 اکتوبر بروز ہفتہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 250 افراد نے شرکت کی، یاد رہے کہ اسی سال جولائی کے مہینے میں بلوچ اتحاد کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی ریلی میں تقریباً 12 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام حالیہ جلسوں میں چند لوگوں کی شرکت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مقبولیت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے، یہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جھوٹے دعوؤں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان جیسے ضمیر فروشوں کی آوازوں کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں.

  • اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف 15کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 97 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی و منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 15 کارروائیوں کے دوران 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 94.806کلو منشیات برآمد کر کے 17ملزمان گرفتارکر لئے۔ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں یونیورسٹی کے قریب سے 6کلو گرام چرس برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکیا گیا، اسلام آباد میں جاپان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300گرام آئس اور 25نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں،راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200گرام چرس برآمدکی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانیوالے مسافر سے 706گرام ہیروئن،لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر سے 900گرام آئس جبکہ ملائیشیاء جانیوالے مسافر سے 2کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی،ایم ون اسلام آباد کے قریب تین کارروائیوں میں دو خواتین سمیت ملزم سے 10کلو 800گرام چرس برآمدکی گئی۔موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 48کلوگرام چرس اور 14کلو 400گرام افیون،موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا،رنگ روڈ پشاور کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1کلو ہیروئن اور2کلو 400گرام چرس برآمدکی گئی۔جی ٹی روڈ ملتان پر دو ملزمان سے 1کلو گرام آئس،کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سی20 کتابوں میں جذب شدہ 14کلو 500گرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے تیسرے دن کراچی بلوز نے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسلام آباد نے ایبٹ آباد کو 326 رنز سے ہرادیا۔

    رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کراچی بلوز کو میچ جیتنے کے لیے 203 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ِخواجہ محمد نافع نے 103 اورعبداللہ فضل نے 82 رنز اسکور کیے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کو اسلام آباد کے خلاف جیتنے کیلئے 437 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔موسیٰ خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اسلام آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 419 رنز7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔فیضان ریاض نے 156 اور سرمد بھٹی نے 135 رنز اسکور کیے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 208 رنز کا اضافہ کیا۔اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس کی ٹیم پشاور کے 546 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 466 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، خرم منظور نے 179 رنز اسکور کیے۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 35 ویں سنچری ہے، عثمان خان 93 اور غازی غوری 75رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پشاور نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے تھے،شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم ملتان کی256 رنز کے جواب میں 529 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ملتان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 282 رنز بنائے تھے۔امام الحق نے 159 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نیدو وکٹوں پر 45 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کو آزاد جموں کشمیر کے خلاف جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔اس نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 79 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل آزاد جموں کشمیر کی ٹیم دوسری اننگز میں 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گلفام عزیز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 478 رنز بنائے تھے۔ عبدالرحمن 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محسن ریاض 181 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کو ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا ہے۔ اس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم لاڑکانہ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد سلیمان نے 112 رنز اسکور کیے۔

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاکراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فریئرہال، باغ ابن قاسم، خالقدینا ہال اور کراچی کی دیگر تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغ ابن قاسم کلفٹن میں بحیثیت مہمان خصوصی چوتھے کراچی بائنل (کے بی) فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چوتھے کراچی بائنل فیسٹیول میں ملک و بیرون ملک سے فنکاروں اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے، بہت جلد شہریوں کے لیے ان تاریخی مقامات پر ہفتے میں تین دن ساز و آواز سننے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے جس سے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوگا، کراچی بائنل ٹرسٹ کی مینیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ ،کیوریٹر وحیدہ بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار، آرٹسٹ اور ممتاز شہری بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کہا کہ چوتھے کے بی فیسٹیول میں اپنی فیملی سمیت شرکت کرکے اپنے شہر کو اون کریں اور اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ کراچی زندہ دل لوگوں کا شہر ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوتھا کے بی فیسٹیول باغ ابن قاسم، فریئر ہال، این ای ڈی یونیورسٹی سمیت پانچ مختلف جگہوں پر منعقد ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والوں کو اس فیسٹیول سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ،اس ایونٹ سے فنکاروں، مصوروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نئے فنکاروں اور مصوروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے فیسٹیولز، علمی و ادبی کانفرنسز، کلچرل فیسٹیول اور سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے امیج کو بہتر بنانے اور شہر کی رونقوں میں اضافے کے لئے منعقد کئے گئے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر کراچی بائنل ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ نے بتایا کہ کراچی بائنل میں پیش کیا جانے والا بینڈ اسینڈ ایک صدی پرانا ہے اور 1920 سے اس کے تحت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے عصری فنون کو تاریخی مقامات کے امتزاج کے ساتھ شہریوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے شہریوں کے ذہنوں میں طویل عرصے تک یہ یادیں محفوظ رہیں اور وہ ان سے ہمیشہ محظوظ ہوتے رہیں، انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں 10 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے مصوروں کے 40 سے زائد فن پارے شامل کیے گئے ہیں جسے شہریوں اور فن کے دلدادہ شائقین نے بے حد سراہا ہے اس کے علاوہ یہاں پیش کیے جانے والی ویڈیوز اور موسیقی سے بھی شہریوں نے بھرپور لطف اٹھایا ہے اور ان کے ذریعے شہریوں کو دیئے جانے والے پیغام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا