Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک نے سال 23-2022 میں ہلاکتوں پر جواب جمع کرادیا گیا جس میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کو نشے کا عادی قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جمع کیے گئے جواب کے مطابق کراچی میں ویسٹ ہارف میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا شہری نشے کا عادی تھا، ایک شہری سب اسٹیشن سے بجلی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔’ملیر کے علاقے میں نشیکا عادی 11کے وی انڈر گراؤنڈ کیبل چوری کرتے ہوئیجاں بحق ہوا، ذہنی مریض دلدار مشتعل ہوکر 11کے وی کے کھمبے پر چڑھنے سے جاں بحق ہوا‘۔کے الیکٹرک کے جواب میں کہا گیا کہ سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ کے علاقے میں نشیکا عادی بجلی چوری کرتے ہوئے جاں بحق ہوا، گلشن معمار کے علاقے میں نشے کا عادی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔’سائٹ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا، کورنگی کے علاقے میں سب اسٹیشن سے لاش برآمد ہوئی، بن قاسم کے علاقے میں بھی کرنٹ لگنے سے مرنے والا نشے کا عادی تھا‘۔نیپرا میں جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص نشیکا عادی تھا، جوہر کے علاقے میں نشے کا عادی ایچ ٹی انڈر گراؤنڈ کیبل کاٹنے کے دوران جاں بحق ہوا۔’جوہر کے علاقے میں ایک شہری چوری کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوا، سائٹ کے علاقے میں نشیکا عادی زیر زمین کیبل کاٹتے ہوئے جاں بحق ہوا، لیبر اسکوائر لانڈھی میں بھی نشے کا عادی کیبل چوری کرتے ہوئے جاں بحق ہوا‘۔کے الیکٹرک نے رپورٹ میں کہا کہ کورنگی کے علاقے میں نشے کا عادی چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے مرا، نشیکا ایک عادی شہری کنڈکٹر چوری کرتے وقت مہلک حادثے کا شکار ہوا، مائی کولاچی میں پیٹرولنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے مرنے والے کی لاش ملی۔نیپرا نے گذشتہ ماہ کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، نیپرا نے اگست 2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور شوکاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کیا تھا۔نیپرا نے 33 میں سے ایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا جب کہ کے الیکٹرک کو ایک متاثرہ محمد اسلم کے خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 22-2023 میں 33 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

    کے الیکٹرک نےہلاکتوں پر جواب میں مرنے والوں کو نشے کا عادی قرار دےدیا

    محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

  • محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد مسرور کو اگلی تین سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کیلئے پی سی بی نے محمد مسرور کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اس سے قبل محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ تھے۔پی سی بی نے جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔محمد مسرور کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ یہ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے، وہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، وہ کل کراچی سے دیگر پلیئرز کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

  • کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8 ملزم گرفتار کر لیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس کا جی پی او چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا .2 ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔موٹرسائیکل گشت پر موجود اہلکار واردات دیکھتے ہوئے موقع پر پہنچے۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمدہوا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان فیکٹری سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان کورنگی کے رہائشی اور متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم فرحان زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔زخمی ملزم کا دوسرا ساتھی جہانگیر اندھیری گلی میں چھپا ہوا تھا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے دوسری کاروائی میں قائدآباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مہران ہائی وے کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور اسماعیل کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کی کئی واردتوں میں بھی ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔قائدآباد پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تیسری کاروائی شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے کے ائی اے روڈ کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم نے کچھ دن قبل تھانہ شرافی گوٹھ اور سکھن کے علاقے میں اسلحے کے زور پر ہونے والی کئی واردتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت امان ولد عبد الرحمن کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور کیش برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔چوتھی کاروائیانوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی کی تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد نے تکنیکی بنیاد پر کامیاب کاروائی کے دوران مغوی خاتون کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ خاتون شاہدہ زوجہ زوہیب کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 538/2024 بجرم دفعہ 496A تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی ٹیم نے SIO تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم رضوان ولد فتح محمد کو گرفتارکر لیا۔ پانچویں کاروائی نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کہ ساتھ سیکٹر 11 جے نزد ڈبہ اسکول مین روڈ کے قریب پولیس نے 2 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہالت میں گرفتار ہوگیا ملزم کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیاملزم عادی جرائم پیشہ ہیں اس سے قبل بھی تھانہ سچل کی حدود سے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہوکر گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت (1) فدا محمد عرف عبداللہ ولد بشیر احمد، ملزم کہ قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 4 گولیاں اور موٹر سائیکل نمبری KJI 3479 میکر سپر پاور برآمد ہوئی۔ برآمدہ موٹر سائیکل کا بذریعہ CPLC ریکارڈ چیک کیا گیا تو موٹر سائیکل نمبری بالا تھانہ سمن آباد کی حدود سے چھینی ہوئی پائی گئی جسکا مقدمہ الزام نمبر 261/2024 بجرم دفعہ 381 تھانہ سمن آباد میں درج ہے ۔فرار ساتھی کی تلاش شروع کردی گئی،زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا۔

    کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی، عالمی سطح پر ای وی انقلاب مشکلات کا شکار

  • کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    کراچی، مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 50 سالہ سردار حکیم کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔دریں اثنا شاہ فیصل کالونی ریتہ پلاٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے کی گئی۔

    کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی

  • کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    کوٹری اسٹیشن پرسکھرایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    کوٹری اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث کوٹری سے کراچی جانے والا ڈان ٹریک معطل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر جامشورو میں سکھر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، جہاں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد کوٹری سے کراچی جانے والا ڈان ٹریک معطل ہوگیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ریلوے حکام نے مرمتی کام کرتے ہوئے متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے کاٹ کر ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کردیا۔ریلوے حکام ڈاؤن ٹریک کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں لیکن 2 گھنٹے گزرنے کے باوجود ڈاؤن ٹریک بحال نہ ہوسکا، کراچی جانے والی مسافر ٹرینوں کو اپ ٹریک کے ذریعے روانہ کیا جارہا ہے۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی میں مزید ایک گھنٹہ درکار ہے، مسافر ٹرین کی متاثرہ بوگیوں کو ڈاؤن ٹریک سے ہٹانے کے لیے مشینری طلب کرلی ہے، حادثے کے سبب ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کمی، عالمی سطح پر ای وی انقلاب مشکلات کا شکار

    قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

  • شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو  کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دور اندیش اقدام قرار دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی طرح 26 ویں آئینی ترمیم پاکستانی سیاسی منظر نامے میں ایک انقلابی قدم ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دور اندیشی قابلِ رشک اور قابلِ تعریف ہے، ترمیم کو حقیقت بنانے میں ان کی قیادت اور لگن بہت اہم رہی۔ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کوششوں سے ہی ممکن ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اقدام مزید مساوی اور متحد پاکستان کو فروغ دے گا، 26 ویں آئینی ترمیم سے وفاق مزید مضبوط اور متحد ہو گا اور صوبوں کو مساوی نمائندگی ملے گی۔سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر میں مدد کرے گی، جس سے پوری قوم مستفید ہو گی، جمہوریت مزید مستحکم ہوگی اور تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کا مقصد تمام صوبوں کے لیے بہتر نمائندگی کو یقینی بنانا، جمہوریت اور انصاف کو مضبوط کرنا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو ایک روشن، زیادہ مساوی مستقبل کی طرف لے جایا ہے، جہاں جمہوری اداروں خصوصاً پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام انصاف میں مساوی نمائندگی سے متعلق دیرینہ مسائل حل ہوجائے گا، جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی

    قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی

    گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش کا انعقاد اس سال 19سے 22 نومبر تک کراچی میں ہو گا اور نمائش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کو صاف رکھنے کی ہدایت کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں آئیڈیاز نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئیڈیاز کے موقع پر شہر کوصاف رکھنے کی ہدایت کردی۔اس سلسلے میں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 نومبر کو سی ویو نشان پاکستان پر شہریوں کے لیے کراچی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2024 سے پاکستان کے اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا اور یہ مجموعی طور پر پاکستان کے لیے ایک کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی امن کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار رہا ہے اور آئیڈیاز کی میزبانی خطے میں تکنیکی ترقی اور تبادلے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمارے عہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مراد علی شاہ نے آئیڈیاز 2024 کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مضبوط نمائندگی اس تقریب کی کامیابی کے لیے ہماری مشترکہ عزم کی عکاسی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں فٹ پاتھ کو پینٹ کر کے گرین بیلٹ میں پودے اور گھاس لگائیں اور آئیڈیاز کے ایونٹ سے پہلے جن سڑکوں اور راستوں کو مرمت کی ضرورت ہے، وہاں پیچ ورک مکمل کیا جائے جبکہ اسٹریٹ لائٹس درست کرنے کے ساتھ ساتھ سگنلز کی صفائی اور ان کو پینٹ کر کے بہتر کیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو نمائش کے دنوں میں مشکلات سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس کو ٹریفک مینجمنٹ اور متبادل راستوں کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ پارٹنرشپ آئیڈیا پلیٹ فارم کے لیے حکومت سندھ کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کرتی ہے اور سنہ 2000 کے آغاز کے بعد سے یہ ایونٹ قومی اور عالمی دفاعی صنعت کی پہچان اور مستقل طور پر ایک بڑا اجتماع بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کو اب دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان اور اس سے باہر علم کے تبادلے کو فروغ ملتا ہے جبکہ دفاعی نمائش عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے گہرے و باہمی تعلقات کا ثبوت ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مشترکہ پلیٹ فارم سے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام جاتا ہے اور نمائش میں غیر ملکی مندوبین و دفاعی صنعت کار امن و سلامتی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے اور 12ویں آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے جو خطے میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا سب سے بڑا فورم بن گیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے چوتھے اور آخری دن لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی،ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے ہرادیا۔حیدرآباد نے لاڑکانہ کے خلاف 121 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

    سیالکوٹ نے فاٹا کے خلاف میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔ان میچوں کی خاص بات پشاور کے صاحبزادہ فرحان کی دونوں اننگز میں سنچریاں اور سیالکوٹ کے محسن ریاض کی ڈبل سنچری تھی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آج اس نے دو وکٹوں پر 45 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی اور مزید تین وکٹیں گنوانے کے بعد ہدف حاصل کرلیا۔طیب طاہر32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس اور پشاور کا میچ ڈرا ہوگیا۔ پشاور نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور 134 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے تھے۔وقار احمد نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے 76 رنز بنائے۔اسرار اللہ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 223 رنز اسکور کیے۔شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان نے دوسری اننگز میں 493 رنز بنائے،امام الحق 160رنز بناکر آؤٹ ہوئے،محمد شہزاد نے 111 رنز اسکور کیے، جہانداد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔بہاولپور کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،محمد شہریار نے 46رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فیضان سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 535 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محسن ریاض نے 204 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسامہ میر نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کو جیتنے کے لیے 13 رنز بنانے تھے جو اس نے بغیر کسی نقصان کے بنالیے۔سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا تھا لیکن پوری ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنیدعلی نی60 رنز اسکور کیے۔ ابوہریرہ نی5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو 121 رنز سے شکست دیدی۔لاڑکانہ کو میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواد علی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    کراچی میں غیر ملکیوں کو مبینہ طور پر پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    ڈی ایچ اے حکام کے مطابق واقعہ دو روز قبل ڈیفنس خیابان مجاہد کے قریب پیش آیا۔ڈی ایچ اے حکام کے مطابق پولینڈ سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں نے بیان میں بتایا کہ پولیس جیسی وردی میں کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے ہمیں روکا اور 1080 ڈالرز لوٹ لیے۔حکام نے بتایا کہ خاتون سمیت تین غیر ملکیوں کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹا گیا، جن کے پاس نہ ہی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی انتظامیہ کو آگاہ تھا۔درخشاں تھانے کی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے غیر ملکی باشندوں کے بیانات لے لیے ہیں اور واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کےلیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو لوٹنا اور زد و کوب کرنا نہایت حوصلہ شکن واقعہ ہے۔ غیرملکیوں کو لوٹنے سے ملکی وقار خراب ہوتا ہے۔ حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی وجہ سے سیاح آ رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف کو ہدایت کی کہ مجرموں کو گرفتار کر کے سخت دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں، گلی محلوں اور اہم شاہراؤں کی نگرانی کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کو یقینی بنائیں۔

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں مگر موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہا ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔واضح رہے گزشتہ دو روز سے کراچی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے .

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ