Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے صوبے کا نام آتا ہے لوگ دہشتگری کی بات کرتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے لیے پودا لگایا اور نیشنل مینز سافٹ بال چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست الیکشن میں کریں گے لیکن قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر سے شہرت یافتہ کرکٹرز کھیلتے اور لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے خواہشمند رہتے ہیں۔پی ایس ایل کا سفر 9 سال سے کامیابی سے جاری ہے اور ہر گزرتے ایڈیشن کے ساتھ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025ء میں اس کا دسواں ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز حصہ لیتی ہیں جب کہ 2026ء میں 11 ویں ایڈیشن سے اس میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

  • عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی پی پی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلفٹن میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف سوشل میڈیا کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو اسرائیل کا ایجنٹ نہیں کہوں گا بلکہ یہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا پاکستان اور اس ملک کے نقشے سے ہے، عوام دھوکے میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کارکنان کا احترام ہے، لیکن کو پتہ نہیں کہ ان کا لیڈر کس مشن پر لگا ہوا ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہم سے لڑنے کے لئے ان کے ہتھیار ان کے کام نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی والے ڈجیٹل دہشت گردی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے ملک کے اندر انتشار اور تقسیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بہن بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی، ہماری لیڈر فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کر لیا گیا، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہم بھی کبھی کسی کے اہل خانہ کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی گہما گہمی بہت عرصے سے جاری تھی اب انجام کو پہنچی ہے، چیئرمین بلاول اور صدر زرداری کی پہلے ہی ہدایات تھیں کہ عوامی فلاح و بہبود، عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کریں، سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے حالیہ دنوں میں ایک ہی دن 6 اسکیموں کا افتتاح کیا ہے۔ کراچی سینٹرل جیل کو بھی مکمل طور پر سولرائز کر دیا گیا ہے، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ بھی پوری محنت سے کام کر رہے ہیں، مختلف اضلاع میں سولرائزیشن کا کام جاتی ہے، سول اسپتالوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، 656 اسکولز اور 211 رورل ہیلتھ سینٹرز کو سولرائز کیا جا رہا ہے، سندھ میں دو لاکھ خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ تمام عمر اِن لوگوں کو بل ادا کرنے نہیں پڑیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منفیت ہائی لائٹ ہوتی ہے، ملک میں جو ٹھیک کام گرائونڈ پرہو رہا ہے اس کو بھی ہائی لائٹ کیا جانا چاہیے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہاری کارڈ جاری کیا، گزشتہ حکومت میں مزدور کارڈ جاری کیے گئے۔شرجیل میمن نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم بہت بڑی مشاورت کے بعد پاس ہوئی، پی ٹی آئی کا رویہ 26ویں آئینی ترمیم میں مثبت تھا اور رضا مندی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، عدلیہ کے چند جج صاحبان نے پیپلز پارٹی سے تاریخ کا بدترین انتقام لیا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ کے خلاف مہم نہیں چلائی نہ حملہ کیا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی گئی جبکہ بین الاقوامی طور پر پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے، یہ سب کچھ مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 115 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 24 افسران و اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔اس رپورٹ میں 10 سے زائد گواہان اور ورثا کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں اور رپورٹ وزیرِ داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔رپورٹ 2 ڈی آئی جیز اور 2 ایس ایس پیز پر مشتمل 4 رکنی انکوائری کمیٹی نے تیار کی ہے۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گای ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو عمر کوٹ پولیس نے کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایس ایس پی عمر کوٹ کی ہدایت پر میر پور خاص میں پولیس کے حوالے کیا۔رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی سے واضح ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو ایس ایس پی میر پور خاص کی گاڑی میں منتقل کیا گیا، ان کی حوالگی میر پور خاص میں جمڑاو چیک پوسٹ پر کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی حوالگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد سندھڑی میں انہیں قتل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 18ستمبر کو سندھڑی میں ڈاکٹرشاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

  • ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک بڑی مصالحہ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت مصالحہ برآمد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران 400 سے زائد خراب مصالحے کی بوریاں برآمد ہوئیں، جو حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔فوڈ سیفٹی آفیسر محبوب علی بھٹی کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کا معائنہ کیا اور فیکٹری کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران پتا چلا کہ مصالحوں میں کیڑے، کون فلور اور چوکر شامل کرکے ملاوٹ کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فیکٹری کے پیداواری علاقے میں کاکروچ، بلیاں اور مکڑیوں کے جالے پائے گئے، جو فیکٹری کی صفائی کی ناقص حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت مصنوعات کی فروخت پر فیکٹری پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا اور تمام غیر محفوظ مصنوعات کو تلف کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی، تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

  • سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے 2014 سے 2021 کے درمیان سندھ کی 500 صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے ہیں تاہم وہ فنڈز سندھ کو منتقل نہیں کیے گئے، وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے اور محنت کشوں کے پیسے واپس لیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی نے یہ بات محکمہ محنت اور مالیات کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، شاہد تھہیم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ، سیکریٹری محنت رفیق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایف بی آر نے سندھ کی 500 صنعتوں سے سندھ ویلفیئر ورکرز فنڈ ( ایس ڈبلیو ڈبلیو ایف) اور سندھ ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ ( ایس ڈبلیو پی پی ایف ) کی مد میں 22 ارب روپے کی وصولی کے علاوہ ایف بی آر نے 2017-2016 سے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایس ایس جی سی اور اینگرو گروپ جیسے بین الصوبائی اداروں سے بھی اربوں روپے وصول کیے ہیں تاہم اب تک حکومت سندھ کو منتقل نہیں کیے۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ اٹھارھویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی یا بین الصوبائی اداروں سے ایس ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ایس ڈبلیو پی پی ایف کی وصولی خالص صوبائی معاملہ ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس وقت بین الصوبائی اداروں سے جمع کیے گئے ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ کے 25 ارب 36 کروڑ روپے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے اور رقم عدالت میں جمع کرائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخوست کریں گے کہ وہ معاملے کو حل کرائیں اور یقینی بنائیں کہ سندھ کو اس کا حصہ ٹرانسفر کیا جائے۔ وزیرعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ محنت کشوں کےلیے فلیٹس اور گھر بنانے کے ساتھ ساتھ ورکرز ماڈل اسکولوں اور کالجوں میں محنت کشوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ بورڈ ہر ایک بچے کو یونیفارم، جوتوں، کتابوں اور تھیلوں کےلیے 10 ہزار روپے کی مالی امداد بھی دیتا ہے۔ محنت کش کی بیٹی کی شادی کی صورت میں 2 لاکھ روپے جہیز کی مد میں دئے جاتے ہیں۔ میٹرک کے بعد محنت کشوں کے بچوں کو اسکالرشپ اور فوتگی کی صورت میں محنت کش کے قانونی ورثا کو 7 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دیتا ہے۔ اجلاس میں وفاق سے ورکرز ویلفیئر بورڈ ( ڈبلیو ڈبلیو ایف) اور اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی ) کے اثاثوں اور بقایہ جات کی منتقلی پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معاملہ بہت جلد وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

  • کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    شہر قائد میں تین دن تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔اسی سلسلے میںاتوار تک کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

  • محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    محکمہ داخلہ سندھ کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں قونصل جنرل ایران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سندھ کے جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے جملہ ضروری امور و اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور ضروری فیصلے کیئے گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کا انعقاد چند روز قبل قونصل جنرل ایران اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا۔قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اس خصوصی اجلاس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد اقبال میمن جبکہ ایران کی جانب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کی۔ایڈیشنل چیف سیکیریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ جیلز میں موجود سزایافتہ قیدیوں کی ایران منتقلی کے حوالے سے دو طرفہ معاہدہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے اور جلد ہی عملدرآمدی اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں قید سزایافتہ مجرمان کی ایران منتقلی کا طریقہ کار اور ضروری اقدامات کا احاطہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہونیوالے دو طرفہ معاہدے سے مشروط کیا گیا ہے۔اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی جیلز نے بھی شرکت کی۔

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

  • کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    پرانے استعمال شدہ موبائل فون کو مارکیٹ میں فروخت کرنے سے قبل چند احتیاطی تدابیر آپ کی زندگی کو نقصان ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیکڑوں کیسز سامنے آتے ہیں جن میں کسی صارف کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی جاتی ہیں۔ایک حالیہ کیس منظر عام پر آیا جب ایک خاتون پرانے موبائل فون کو فروخت کر کے مشکلات سے دو چار ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی 24 سال کی طالبہ حنا ہمدانی نجی تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں۔ اس حوالے سے حنا کو ان کی دوست نے بتایا کہ کسی فیس بک اکائونٹ سے ان کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔طالبہ نے فوری طور پر یہ اطلاع اپنی سینئرٹیچر کو دی جس کے بعد انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔حنا نے یہ معاملہ اپنے والد سے بھی شیئر کیا جس کے بعد انہوں نے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی۔حنا کے والد اور ان کے اہل خانہ نے سائبر کرائم ونگ کی مدد سے تین ماہ کی محنت اور کوشش کے بعد اِس اکائونٹ کے بارے میں پتا لگا لیا۔معاملہ یہ ہوا تھا کہ حنا نے نیا موبائل فون خریدا اور پرانا فون اپنے بھائی کو دکان پر فروخت کرنے کیلیے بھیج دیا،انہوں نے موبائل سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا اور موبائل فیکٹری ری سیٹ بھی کردیا تھا۔تاہم آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ملزم کے لیے موبائل فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ری کور کرنا مشکل کام نہیں تھا۔اس طرح موبائل میں موجود حنا اور ان کی دوستوں کی تصاویر اور ڈیٹا اس شخص کے ہاتھ لگ گیا اور اس نے ایک جعلی آئی ڈی بنا کر وہاں یہ تصاویر شیئر کردیں۔مشہور آئی ٹی ماہر شمیم ردا کے مطابق ڈیٹا ریکوری کے سوفٹ ویئر اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ ان کا مثبت استعمال کرتے ہوئے کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ بعض افراد اس کا غلط استعمال کرنے لگے ہیں۔ان کے مطابق کئی واقعات میں اس سوفٹ ویئر نے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچایا ہے تو بعض واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں کہ اس سے لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک اور آئی ٹی کے ماہر تجویز پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موبائل فون کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بجائے اپنے استعمال میں ہی رکھیں،یا پھر انہیں ناقابل استعمال بنا کر پھینک دیں۔

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

  • جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارو نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔مرتضی وہاب نے 26 ویں آئینی ترامیم کی افادیت سے متعلق قونصل جنرل جاپان ہتھوری مسارو کوبھی آگاہی دی۔انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم کا مقصد اداروں میں توازن پیدا کرنا ہے۔میئرکراچی نے کہاکہ جاپان کے ادارے جائیکا کے زیر اہتمام کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جائیکا نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔قونصل جنرل جاپان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نومبر میں ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی مختلف ملکوں کی تہذیبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو سراہتی ہے، جاپان فریئر ہال میں ثقافتی پروگرام منعقد کرے، کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی۔

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

  • پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی اور حق میں 28 اکتوبر پیر کو سندھ کے تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے جمعے کے روز اپنے ایک جاری پالیسی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان 26 ویں ترمیم کی منظوری کے حق اور خوشی میں پیر کو سندھ بھر کے تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالینگے۔ریلیاں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شھید بینظیرآباد،سکھر اور لاڑکانہ میں ریلیاں نکالی جائینگی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی کی تمام اضلاع کی تنظیمیں اپنے اپنے ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں نکالی جانی والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ آئینی ترمیم کی منظوری تمام جمھوری قوتوں اور جمھوریت کی فتح اور غیر جمھوری سوچ رکھنے والوں کی شکست ہے اور آئینی ترمیم کی منظوری میں جمھوری کردار ادا کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سے بڑے جمھوری لیڈر ثابت ہوچکے ہیں۔اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کا وقت قریب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیامنٹ مزید مضبوط ہوئی ہے اور ججز تقرری میں پارلیامنٹ کے کردار سے جوڈیشل ایکٹوزم میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کے آئینی بئنچ کے قیام سے سپریم کورٹ پر کیسز کا دباؤ کم ہوگا اور صوبائی اسمبلی کی قرارداد سے صوبے میں بھی آئینی بئنچ قائم ہوگی جو صوبے کے آئینی اشوز کو سن سکے گی۔انہوں نے کہا کے ماضی میں عدلیہ نے نظریہ ضرورت کو جنم دیا اور مارشل لاؤں کو تحفظ بھی اسی عدلیہ نے دیا تھا جبکے ماضی میں اعلی عدلیہ نے ملک کو متفقہ آئین دینے والے کو پہانسی پر چڑھایا اور آئین توڑنے والے آمر کی مارشل کو تحفظ دے کر آمر کو آئین میں ترمیم کا بھی اختیار دیا۔انہوں نے کہا کے ہم چاہتے ہیں کے اختیارات کا توازن ہو اور جوڈیشل ایکٹوزم نہیں ہونا چاہئے۔نثار کھوڑو نے کہا کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترمیم کی منظوری میں لیڈنگ کردار ادا کرکے بینظیر بھٹو کے مشن اور سی او ڈی کے ایک اور نقطے پر عملدرآمد کرایا ہے اب ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کے ملک جمھوریت کے علاوہ کسی اور نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا اور تمام جمھوری قوتیں جمھوریت کے تسلسل کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کے ایک غیر جمہوری سوچ رکھنے والہ لیڈر اب جیل سے نکلنے کے لئے رو رہا ہے ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کے سازشوں سے دور رہیں اور جمھوری اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر