Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے-الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 31 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔کے-الیکٹرک کی درخواست میں کراچی کے صارفین کے لیے ستمبر 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کے لیے 16 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی گئی ہے، من وعن کمی سے کے-الیکٹرک صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا سے کے-الیکٹرک کے لیے جولائی اور اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، کے-الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بالترتیب فی یونٹ 3.09 روپے اور 51 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی "نازیبا ویڈیو”کی ہلچل تیسرے روز بھی جاری

  • کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    شاہ لطیف پولیس نے منشیات سپلائی و فروخت کا بین الصوبائی نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے منشیات سپلائی و فروخت کرنے والے انتہائی مطلوب ملزمان سمیت 2 خواتین کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں نیشنل ہائی وے کے قریب سے 2 ملزمان اور 2 ملزمہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت نصیر، جاوید، ملزمہ بلقیس اور خالدہ کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد آئس، 15 کلو چرس، 2 کلو افیون اور سپلائی میں استعمال ہونے والی وائٹ کرولا گاڑی بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان اندرون سندھ سمیت کراچی شہر کے مختلف خفیہ علاقوں میں منشیات سپلائی و فروخت کا کام کرتے تھے۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ پر 23 ملین کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

    کراچی ایئرپورٹ پر رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے مطابق 23 ملین روپے مالیت کے ضبط شدہ سرکاری سامان میں ہیرا پھیری کی گئی، مختلف کمپنیوں نے سرکاری سامان میں ہیرا پھیری کی۔ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقارعلی نے بتایا کہ کمپنیاں مشین کے پرزے، الیکٹرانک آئٹمز، ایلومینیم شیٹس کی چوری میں ملوث تھیں، چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کمپنیوں نے کراچی ایئرپورٹ کے گڈز ٹرمینل سے سرکاری املاک کو چوری کیا۔ڈی جی پی سی اے نے مزید بتایا کہ کمپنیوں کی جانب سے چوری کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    کراچی،ملائیشیا ے بریانی سینٹر کو بھتے کی کال کرانیوالا ملزم گرفتار

    کراچی میں بریانی سینٹر سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانداروں، بالخصوص مشہور بریانی شاپس، کو بھتہ وصولی کے لیے ملائیشیا سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں بھی دی جا رہی تھیں اور مقدمات بھی ہو رہے تھے۔ ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فراز نامی ملزم کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ ایک دکاندار سے بھتے کے 1 لاکھ روپے وصول کر چکا تھا۔ اس ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم فراز کے مطابق وہ ملائیشیا میں مقیم بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر صبوری اور اس کے شوہر حماد کے لیے کام کرتا ہے۔ رشتے میں بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر صبوری گرفتار ملزم کی بہن ہے۔ ملزمان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ کراچی میں موجود ملزمان پہلے ان دکانوں، بریانی شاپس کی ریکی کرتے ہیں جن کا کام زیادہ چلتا ہے۔ اس کی باہر اور اندر سے ویڈیو بنا لی جاتی ہے اور ملائیشیا میں صبوری اور حماد کو بھیجی جاتی ہے۔ بھتہ خور گروہ کے سرغنہ مذکورہ دکاندار کو اس کی دکان کی ویڈیو بھیجتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ بھتہ دو ورنہ تمہاری جان کو نقصان ہو سکتا ہے۔ ملزمان 20 لاکھ سے لے کر پارٹی کی ساکھ کے حساب سے بھتہ طلب کرتے ہیں۔ بھتے کی رقم پنجاب میں موجود ساتھی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے جو اس رقم کو ملائیشیا میں پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ ملزمان شاہ فیصل، دہلی کالونی، لیاقت آباد، جوہرآباد اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کر چکے ہیں۔ ملائیشیا میں موجود صبوری کے ساتھی پہلے بھی گلبرگ اور لیاقت آباد میں بھتہ وصولی کے کیس میں ایس آئی یو کے ہاتھوں ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان ملزمان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ اسپیشلائزڈ یونٹ نے ان کا اہم ساتھی گرفتار کیا ہے تو ان کی جانب سے فوری طور پر جن سے بھی بھتہ طلبی کی گئی تھی ان کو "سوری” کے میسج بھی کیے گئے کہ ہم سے غلطی ہو گئی، ہمیں معاف کر دیں۔ ایسے عناصر شہریوں کے ڈر سے کھیلتے ہیں۔ شہر میں بھتہ خوری کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کیس صرف وہی حل نہیں ہوتے جو رپورٹ نہیں کروائے جاتے۔ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری رپورٹ کروائیں۔ ملزم کے ملائیشیا میں مقیم بہن، بہنوئی بھتے کے لیے کال کرتے تھے۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ کراچی سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔شعیب میمن نے بتایا کہ بھتہ وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ لاہور سے استعمال ہو رہے تھے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

  • سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

    سندھ ہائیکورٹ کا میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے براہ راست انتخاب سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواستگزار کے مطابق مئیر کراچی سے متعلق درخواستیں آئینی تناظر میں دائر ہیں۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ درخواستیں آئینی بینچ ہی سن سکتا ہے۔جب تک صوبائی اسمبلی میں آئینی بینچ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل نہیں ہوتا اس وقت روسٹر کے مطابق بینچز سماعت کرتے رہیں گے۔ 26 ویں ترمیم کے تحت ہائی کورٹس میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لئے متعلقہ اسمبلیوں کو کثرت رائے سے قرارداد منظور کرنا ہوگی۔ آئینی بینچ کا مرحلہ مکمل ہونے تک حسب معمول بینچز اپنا کام جاری رکھیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عبوری حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔ عدالت نے مئیر کراچی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے۔

    ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا

    رعنا انصار کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا ، چیئرمین ایم کیو ایم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری

  • رعنا انصار کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا ، چیئرمین  ایم کیو ایم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

    رعنا انصار کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا ، چیئرمین ایم کیو ایم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

    ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے شاہزیب نقوی کی نمازِ جنازہ جامع مسجد عسکری 4 گلستان جوہر میں ادا کردی گئی اورآہوں و سسکیوں کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرحوم شاہزیب نقوی کی نماز جنازہ میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائم خانی،خواجہ اظہا ر الحسن، سینیٹر سید فیصل سبزورای، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،وفاقی وزیر قیصر شیخ وفاقی،صوبائی وزیر سندھ سعید غنی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہو گئی تھی افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق کلفٹن انڈر پاس کے قریب کار حادثہ پیش آیا، کار الٹی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، کار حادثے میں رکن اسمبلی رعنا انصارکے بیٹے شاہ زیب کی موت ہوئی ہے جبکہ کار میں سوار شاہ زیب کا دوست الیاس زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ زیب کے سر میں چوٹیں آنے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے،پولیس حکام کے مطابق شاہ زیب کے اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا تھا جس پر ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی.

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری

    ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی پر الزامات جھوٹے ثابت، گھوٹکی میں دوبارہ تعیناتی کا حکم

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری

    غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائیوں میں شدت،شہر بھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن سمیت استعمال اراضی کی خلاف ورزی و دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا جبکہ سربمہرکی گئی املاک میں 2پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔ ڈیمالیشن ٹیم ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر658، CCایریابلاک 02، پر دکانوں کی سڑک پر تجاوز کردہ تعمیرات،پلاٹ نمبر151-R، بلاک 02پر فلیٹ نمبر103سے پہلے آہنی شیڈ، پلاٹ نمبر83-A، بلاک 02، پر غیرقانونی دکانوں اورپلاٹ نمبر172-Q، اورپلاٹ نمبر172-R،بلاک 02،پی ای سی ایچ ایس پر گراؤنڈ فلور کی غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیا جبکہ پلاٹ نمبر64-W، بلاک 06، کراچی ایڈمن سی ایچ ایس پر پہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاگیا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ، گلستان جوہر،کے ڈی اے اسکیم36میں پلاٹ نمبرB-04،بلاک 06،پردوسری منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبرC-234، بلاک 01، اور پلاٹ نمبرB-54/13-13-C، بلاک 01، پر گراؤنڈفلوراورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی چھت و دیگر تعمیرات،کو منہدم کردیا اور پلاٹ نمبرSB-33، بلاک 3-A، پر غیرقانونی دکان سمیت پلاٹ نمبر 240-JMجمشید ٹاؤن اور پلاٹ نمبر280-GRW، گارڈن ویسٹ پر واقع پیٹرول پمپس میں بغیرقانونی اجازت کے تعمیراتی رد و بدل پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں پٹرول پمپس کو سربمہرکردیا گیاجبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مزید کاروائیوں میں پلاٹ نمبر A-27، بلاک 13/D/1، گلشن اقبال اسکیم 24، پر دوسری منزل پر 2کمروں کی تعمیرات اور پلاٹ نمبرA-1953میٹرویل،اسکیم 33پر دوسری منزل کی تعمیرات کو جزوی طور پر منہدم کردیاگیا۔
    علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، گلبرگ ٹاؤن فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبرC-25، بلاک 17، پر چوتھی منزل،پلاٹ نمبرA-148، بلاک 17اور پلاٹ نمبرR-211، بلاک 15، پر تیسری منزلوں اورپلاٹ نمبرC-25، بلاک 17، پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا،جبکہ پلاٹ نمبرR-114، بلاک 17، پر تیسری منزل پر کمروں کی تعمیرات سمیت پلاٹ نمبرR-818، بلاک 14، کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔
    دریں اثنائ ڈیمالیشن کی ایک اورٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ،لیاری کے علاقے میں پلاٹ نمبر2308، سبزی مارکیٹ نیاآباد پر ساتویں منزل کو منہدم اور احاطے کوکردیا جبکہ پلاٹ نمبرAKS/15,2، کھڈامارکیٹ،پلاٹ نمبرAKB-S-7/44، مین دریاآباد کو سربمہرکردیاجبکہ پلاٹ واقع بہارکالونی،ڈی روڈ،گلی نمبر 19,20، پر غیرقانونی تعمیرات کے لئے نصب شیٹرنگ کو منہدم کردیااس دوران وہاں موجودخواتین کے مجمع کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر انہدامی عمل کو ملتوی اورچارمنزلہ عمارت کوسربمہرکردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

    ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا

    وزیراعلیٰ سندھ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

  • ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا

    ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا

    کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا تین روزہ نمائش 25اکتوبر تک جاری رہے گی.

    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے تحت منعقدہ کی جانیوالی ٹیکسپو نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کیا اس موقع پروزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ محمد زبیر موتی والا، سیکرٹری ٹڈاپ شیریار تاج،صدر ایف پی سی سی آئی،صدر کے سی سی آئی سمیت مختلف اہم شخصیات موجود تھیں۔اس سال تقریباً 60 ممالک سے تقریباً 573 غیر ملکی خریدار/ درآمد کنندگان ایونٹ میں شرکت کر ررہے ہیں جبکہ 210 نمائش کنندگان نے ٹیکسپو 2024 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر وا رہے ہیں۔ارجنٹائن، ہالینڈ، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، کولمبیا اور برازیل وغیرہ کے ملکی وفود نے چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ محمد زبیر موتی والااور سیکریٹری ٹڈاپ شیریار تاج سے ملاقاتیں کیں۔ٹیکسپو نمائش میں ایک فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے سرکردہ ڈیزائنرز شمائل انصاری، گوگی بائے حسن ریاض، سحر عاطف، آئیڈیاز برائے گل احمد، پی ایل جی ایم ای اے، ہما عدنان، صنم چوہدری، یونا ہٹوری (جاپان) ثانیہ مسکتیہ شامل ہیں ٹڈاپ نے مقامی نمائش کنندگان کی غیر ملکی خریداروں کیساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگ کا اہتمام بھی کیا ہے۔ٹیکسپو نمائش کے پہلے دن ایف پی سی سی آئی کے ساتھ برطانیہ کے وفد کی B2B ملاقات ہوئی۔ روسی ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مپاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن،پاکستان لیدر گارمنٹس اور برآمد کنندگان کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی مندوبین نے اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ ٹیکسپو پاکستان م ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھانے کیساتھ معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ نمائش کو آخری دن بھی عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

    سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد میں حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صافی، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، حمید لون، اعجاز شاہ اور مجاہد شیخ شامل تھے جبکہ صوبائی وزراء، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ شریک ہوئے. اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو ہمیشہ پیپلز پارٹی قیادت نے ہی آگے بڑھایا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے معاملے پر اتنی آواز بلند کی کہ اقوام متحدہ کو قرارداد منظور کرنے پڑی،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں حیثت دلوائی،ہم بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اس موقع پرحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے اپنے پروگرام کی پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی، کنوینر غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس 27 اکتوبر 1947 کی یاد میں ایک بڑا پروگرام کرنا چاہتی ہے،ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دینگے .یاد رہے 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کشی کی تھی.سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حریت کانفرنس کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گی، ہم مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں.

    سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

  • سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی  ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

    سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ شب مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فرحان خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرحان گلشن معمار سے سرجانی جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کا شکار ہوا۔ نماز جنازہ مسجد قاسم سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7Dمیں ادا کی گئی، منعم ظفر خان نے مقتول فرحان کے بھائی فیصل خان اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی، ان کے ہمراہ سٹی کونسل کے رکن قاضی صدر الدین، سیکریٹری ضلع شمالی شکیل احمد اور آصف محفوظ بھی موجود تھے۔واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل اور لوٹ مار، مسلح ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی پولیس چیف کراچی میں جرائم میں 50فیصد کمی کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے۔محکمہ پولیس کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ رواں برس 44ہزار سے زائد ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتیں ہوئیں اور مزاحمت پر100 سے زائدشہری اپنی جان گنوابیٹھے،شہر میں ایک بار پھر سے اسٹریٹ کرائمز، مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں، محکمہ داخلہ اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

    شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن