Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی،صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

    کراچی،صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

    کراچی کے علاقے صدر میں اسپشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو)پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی یوپولیس کی جانب سے ہوٹل وگیسٹ ہاسزکے خلاف کارروائی کے دوران صدر کے علاقے میں واقع 2 ہوٹل نیوالمدینہ اورڈی پیرس میں چیکنگ کے دوران ایس ایس او پیز کی بے ضابطگی پائی گئی۔ہوٹل نیوالمدینہ میں عارضی رہائش اختیار کرنے والی3 افراد اورایک جوڑے کودستاویزات مکمل نہ ہونے پرقانونی کارروائی کے لیے صدرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ اس شخص کو بھی قانونی کارروائی کے لیے صدر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تمام افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔

    کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

  • ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت دینے کی سوچ خطرناک ہے، سیاسی رہنماوں کی تقلید ملکی مفاد میں ہوسکتی ہے، ملکی مفاد کے خلاف نہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ہوٹل میں سعودی عرب کے 94 قومی دن کے حوالے سے "پاکستان سعودی عربیہ کے تعلقات ماضی، حال اور مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمرہ و حج اعلٰی درجے کی چیزیں ہیں، ان میں چھوٹے مسائل کو نظر انداز کردینا چاہیے۔ پاکستان کو جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ تقریب سے کراچی میں سعودی قونصل جنرل، معروف اسلامی اسکالر و چیئرمین پاکستان علمائ کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تنظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، محمد امین اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عربیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سفارتی تعلقات رکھتے ہیں، مگر پاک و سعودی تعلق دنیا کے تمام ممالک سے تعلقات بالکل مختلف ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے علاوہ ہمارا روحانی تعلق برقرار رہے گا اور اس روحانی تعلق کی وجہ خانہ کعبہ و مدینہ منورہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کار پاکستان آئے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں شامل مشکلات کو دور کرنے میں سعودی عرب نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زر مبادلہ کا مسئلہ رہا ہے، اس کو بھی انہوں نے دور کیا۔
    سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بھی سعودی عرب میں 26 سے 27 لاکھ سے زائد پاکستان برسر روزگار ہیں، جو اس ملک میں زرمبادلہ کا بڑا سبب بنے ہوئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کی مدد کا ہم اتنا فائدہ اٹھائیں کہ ہم خود کفیل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی وفود کی آمد روکنے کے لیے دشمن ممالک کا بڑا ہاتھ ہے، پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جارہی ہے، ملک دشمن عناصر و ممالک چاہتے ہیں کہ یہ کانفرنس نہ ہو۔
    انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت دینے کی سوچ خطرناک ہے، ایسی جماعتوں کے کارکنان پھر بھی انکی تقلید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کی تقلید ملکی مفاد میں ہوسکتی ہے، ملکی مفاد کے خلاف نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر میری جماعت کی قیادت مجھے ملکی مفاد جانے کے خلاف بولے گی تو میں ایسی جماعت کو چھوڑ دونگا۔
    انہوں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس میں مختلف عالمی سربراہ مملکت آرہے ہیں، میری پی ٹی آئی سے گذارش ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کو معطل کیا جائے، یہ نامناسب طرز عمل ہے، آپ پاکستان کے مفاد کے لیے ریاست کا ساتھ دیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ جو حج و عمرہ آپریٹرز ہیں وہ حاجیوں کو بتایا کریں کہ حج کے لیے جارہے ہیں وہ تفریح کے لیے نہیں۔ حج مشکلات کا ہی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ہمارے حاجی صاحبان رہائشی سہولیات کے حوالے سے شکایت کرتے ہیں، عمرہ و حج اعلی درجے کی چیزیں ہے۔ ان میں چھوٹے مسائل کو نظر انداز کردینا چاہیئے۔

    کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

  • کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    کراچی صرف ملک کو سب سے زیادہ ریونیو ہی نہیں دیتا بلکہ اس کے شہری بھی پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے والے افراد میں شمار ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا ہے اور شہر قائد کے باسیوں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں مل رہا ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے شہری دوسرے نمبر پر مہنگا آٹا خریدنے والوں میں شمار ہیں۔ یہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا دو ہزار روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1950، اسلام آباد میں 1946، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1933، کوئٹہ میں 1880 روپے تک میں دستیاب ہے۔یہی 20 کلو آٹے کا تھیلا بنوں میں 1850، لاڑکانہ میں 1840، پشاور، سیالکوٹ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 1800 تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔سکھر میں 20 کلو آٹا 1780 روپے، ملتان میں 1733 جب کہ لاہور اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 تک ہے۔

    تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

  • تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے دوسرے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اورٹیکنو فاسٹ کے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طلبہ و طالبات کو اپنا ہنر پیش کرنے کے لیے مواقع فراہم کیے ،جماعت اسلامی تعلیمی پروجیکٹس کے حوالے سے آپ کے ساتھ ہے ،یہی ویژن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیش کیا تھا ، انہوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے بنوقابل پروجیکٹ پیش کیا تھا جس میں ہزارو ں طلبہ اس قابل ہوچکے ہیں جو ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے ہیں ،سیاسی ناہمواریاں ، معاشی تفاوت سے وطن عزیز گزررہا ہے ، پاکستان آبادی کے لحاظ سے 5بڑے ممالک میں شامل ہے ، پاکستان میں بسنے والے نوجوانوں کی تعداد باقی ممالک سے زیادہ ہے ، پاکستان کی آبادی کا 65فیصد طبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یوتھ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے الخدمت بنوقابل کے تحت فری آئی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں ، ہم اس وقت آئی ٹی کی فیلڈ میں بہت پیچھے ہیں ، ہمارا پڑوسی ملک بھارت کی صرف آئی ٹی سیکٹر میں ایکسپورٹ 193بلین ڈالر ہے اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں ایکسپورٹ صرف 3بلین ڈالر ہے، اس صورتحال میں ہمیں اپنے نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

    تقریب سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی ،ماہر نیورولوجیسٹ و نائب امیر کراچی ڈاکٹر واسع شاکر، پیما پاکستان کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ، پیما کراچی کے صدر عبد اللہ متقی ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک الخدمت کراچی ڈاکٹر ثاقب انصاری ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگرنے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے ہوئے مختلف شاندار پروجیکٹس پر مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک منظم اور سب سے بڑا ٹیکنیکل فیسٹیول منعقد کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان کے اندر آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کو متعارف کروانے میں اسلامی جمعیت طلبہ ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ملک میں طلبہ کو جو مواقع میسر نہیں وہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے مہیا کیے ہیں۔جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ اس کام میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جو قدم جمعیت نے اٹھایا ہے اسے آ گے بڑھاتے رہیں گے۔حافظ آبش صدیقی نے کہا کہ ملک میں مایوسی کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے مستقبل کے معماروں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔
    اسلامی جمعیت طلبہ نے تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔انشائاللہ اسلامی جمعیت طلبہ ٹیکنوفیسٹ پاکستان کے زریعہ تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو انڈسٹری سے متعارف کرائے گی اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے یہ جدو جہد جاری رہے گی۔ محمد فاروق نے کہا کہ 24سال قبل اس طرح کی سرگرمی کا تصور بھی نہیں تھا،تعلیم کے ساتھ اس طرح کی ایکٹیویٹی پر کارکنان جمعیت مبارکباد کے حقدار ہیں،ایک طلبہ تنظیم کسی سرکاری سرپرستی کے بغیر اتنا بڑا ایونٹ کررہی ہے حالانکہ یہ حکومت کے کرنے کا کام ہے اور حکومت نے اس ملک کے سب سے باشعور طبقے کو طلبہ یونین کے انتخابات سے محروم کر رکھا ہے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا،فوری طور پر طلبہ یونین بحال کی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں طاقت کی بنیاد پر قبضے کا سلسلہ ختم ہو ۔
    تفصیلات کے مطابق ٹیکنوفیسٹ میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جاب فیئر، اور مختلف صنعتی شعبہ جات سے متعلق اسٹالز شامل ہیں۔ 30 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں ایونٹ کے دوران انٹرویوز کر رہی ہیں اور طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران 50 سے زائد مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سائبر سیکورٹی، روبو وارز، اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے شعبہ جات شامل ہیں۔
    نمائش کے دوران ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ٹیکنوفیسٹ میں طلبہ و طالبات نے 100 ایسے اسٹالز لگائے ہیں جن پر وہ اپنے بنائے ہوئے پروجیکٹس کی نمائش کررہے ہیں اور سب سے اچھے پروجیکٹ کو ”Innovation of the Year ” کا نقد انعام 10 لاکھ روپے دیا جائے گا اور تمام نمائش کے تمام انعامات کی کُل انعامی رقم 1 کروڑ رکھی گئی ہے۔فیسٹول کا مقصد طلبہ کو مایوسی سے نکال کر انڈسٹری سے منسلک کرنا اور پاکستان سے مایوسی کا کلچر ختم کرنا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

    مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

  • مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

    جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کل پیر کی صبح ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن جےیوآئی سندھ کے دعوت پر گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے جبکہ جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، انجینئر ضیاء الرحمن ، مفتی اسعد محمود بھی ہمراہ ہوں گے ان کے علاوہحافظ نصیر احرار، مولانا ناصر محمود سومرو ، حاجی عبد الجلیل جان ، مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا محمد غیاث ، حاجی عبداللّہ خلجی ، ایاز محمد بھی مولانا کے ہمراہ موجود ہونگے. اس حوالے سے جے یوآئی سندھ میڈیا کے زمہ دار مولانا سمیع الحق سواتی نت بتایا کہ مولانا فضل الرحمان پیر کی صبح ٹنڈو الہیار سے میرپور خاص تک استحکامِ پاکستان امن کارواں کی قیادت کریں گے۔استحکام پاکستان کارواں کی قیادت جےیوآئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ودیگر بھی کریں گے استحکام پاکستان امن مارچ کارواں ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل ہوگا ۔ مولانا فضل الرحمان پیر کی شام میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ سمیع سواتی کا مزید کہنا تھا کہ مفتی محمود کانفرنس کے ذریعے لوئر سندھ میں طویل عرصے بعد بڑا پاور شو کرنے جارہی ہے ۔ گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع مفتی محمود کانفرنس میں جےیوآئی کی مرکزی لیڈرشپ سمیت تمام صوبوں کے قائدین شریک ہوں گے۔مفتی محمود کانفرنس میں سندھ میں بدامنی اور لاقانونیت کیخلاف قراردادیں پیش ہوں گی ۔مفتی محمود کانفرنس اسلام اور سندھ دشمن قوتوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔مفتی محمود کانفرنس میں عوامی شرکت ثابت کرے گی کہ سندھ اب بھی باب الاسلام ہے ۔

    پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفی کمال

    مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

  • مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

    مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

    پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی آئے ہیں، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کو اعتماد لیا گیا ہے، تحفظات بھی دور کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجوزہ آئینی ترامیم کی کوئی جمہوری جماعت مخالفت نہیں کر سکتی، پارلیمنٹ کا کام کسی عدالتی فیصلے سے نہیں ہو سکتا کیونکہ عدالت کے سیاسی فیصلے ملک کو عدم استحکام تک لے جاتے ہیں، مخصوص نشستوں پر بھی چھٹی کے دن ایک فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 58 ٹو بی سے حکومتیں ختم ہوئیں، جب آئین سے یہ 58 ٹو بی نکالی تو یہ کام عدالت سے شروع ہوگیا، ہم اپنی عدلیہ کو سیاسی معاملات سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر ختم کر دیا گیا، عدالت نے نواز شریف کے معاملے پر یہ کام کیا اور عدالتی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ چند ججز نے حمزہ شریف کی حکومت ختم کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کا دوالیہ نکال چکی تھی، 26 ماہ کی حکومت میں ایم کیو ایم نے ہمارا ساتھ دیا اور بھرپور حمایت کی حکومت کی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے تجاویز دیں اور آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنے میں ہم کامیاب ہوئے۔ آئی پی پی پیز پر ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کی ہم بھی حمایت کرتے ہے، مجوزہ آئینی ترمیم پاس ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے مسودے پر بات چیت ہوگی۔ لاپتا کارکنان کے حوالے سے بھی جلد ایک میٹنگ کریں گے۔ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آنے والے وقت اور مستقبل میں مل کر ساتھ کام کرنا ہے۔ ہم نے آئینی ترمیم، آرٹیکل 140 اے، لاپتا کارکنان اور آئی پی پیز کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔قبل ازیں، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیمی مسودے پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا۔ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ آئینی ترامیم اہم معاملہ ہے مگر جمہوریت کے لیے بلدیاتی قوانین میں ترامیم اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی بھی اہم ہے۔ لیگی وفد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بلدیاتی ترامیم سے وزیراعظم اور پوری مسلم لیگ ن حمایت کرتی ہے۔ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگی وفد میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ احسن اقبال نے وزیراعظم کا سلام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دیا۔

    پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفی کمال

  • پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفی کمال

    پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوپر کو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے کیوںکہ 15 اکتوبر کو شنگھائی کانفرنس ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی کا احتجاج اس استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات اسرائیلی ایجنڈے کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ زیک گولڈ اسمتھ عمران خان کے بچوں کے ماموں ہیں۔زیک گولڈ اسمتھ نے 2 ماہ قبل اسرائیل کے حق میں ٹویٹ کی تھی اور عمران خان نے ان کی میئر شپ کی مہم بھی چلائی۔سید مصطفی کمال نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ تو نہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات نے عمران خان کی تعریف میں آرٹیکلز شائع کیے جو اس بات کو فروغ دے رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیز اور اقدامات اسرائیلی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ ایک سیاسی جماعت کی طرح کام کرے اور ریاست کے ساتھ تصادم سے گریز کرے۔مصطفی کمال نے پی ٹی آئی کے رہنماں اور ان کے نعروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ماضی میں ایسے نعرے لگاتے تھے کہ منزل نہیں رہنما چاہیے اور ہم بھی پاگلوں کی طرح لگے رہتے تھے۔ لیکن بعد میں ہم نے بغاوت کی اور اپنے رہنما کو ہی فارغ کردیا۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما بھی آج اسی طرح کے نعرے لگا رہے ہیں جیسے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں لیکن اس پر جس طرح عمل کیا جا رہا ہے وہ بالکل اسی طرح ہے جیسا ماضی میں ہوا تھا۔ریاست نے ایم کیو ایم کے امن قائم کرنے کے اقدامات کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کراچی کو اچھی سڑکیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ابھی تک کوٹہ سسٹم بھی برقرار ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے کے حق میں نہیں لیکن اس احتجاج سے پاکستان کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

  • شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی

    شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی

    کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ عامر نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جائے۔اگر نیب کے الزامات کو سامنے رکھ کر تخمینہ لگایا جائے تو اثاثے 5 کروڑ سے بھی کم ہیں۔ راج علی واحد ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ ملزمان پر لگائے جانے والے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وکلا صفائی کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ریفرنس میں ملوث شوکت تھیبو، آغا حسن سمیت 9 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوخ

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

  • آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی  6 پروازیں منسوخ

    آپریشنل مسائل، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوخ

    آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 25 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز پی کے 293 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔شارجہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 اور اسلام آباد سے چترال کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 660 اور 661 کو منسوخ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔لاہور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 523 سوا 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔کویت، شارجہ، القسیم سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر ہو ئی۔

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

  • کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    کراچی ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی

    ایکسپو سینٹرکراچی میں دو روزہ ٹیکنو فیسٹ میلے کا آغاز ہوگیا،جس میں مختلف جامعات کے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام ٹیکنو فیسٹ کا افتتاح کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کیا جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور نامور شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں جاوید بلوانی نے کہا کہ جو کام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوکرنا تھا وہ طلبہ تنظیم کررہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اعلی اور آسان تعلیم پر توجہ دیں، آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے طلبہ پاکستان آتے تھے، جو اپنے بچوں کو بیرون ممالک بھیجتے ہیں وہ ناقابل تلافی نقصان ہے، بیرون ممالک جانے والے اپنی آئندہ نسلوں کا سوچیں۔بنو قابل پروجکیٹ پورے پاکستان کی ضرورت ہے۔فیسٹیول میں پچاس سے زائد اداروں نے 200 سے زائد اسٹالز لگائے، پچاس کے قریب روبوٹکس سمیت دیگر مقابلے بھی کروائے گئے، ٹیکنو فیسٹ کے اندر تمام تر شعبہ جات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے 11 مختلف سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔شرکاء نے کہاکہ بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی نوعیت کا ٹیکنالوجی فیسٹیول کرانا خوش آئند ہے، اس فیسٹیول سے ٹیکنالوجی کے مثبت اقدام دیکھنے کو ملیں گے اور یقینا رہنمائی ہوگی۔فیسٹیول میں مختلف جامعات کے طلبہ نے جدید توانائی، کرین، لائن فولوونگ رائونڈ ، ای کامرس، ڈرائنگ روبوٹ، آر سی کار، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور الیکٹرک وہیکلز کی نمائش کی گئی۔ فیسٹیول کے دوسرے روز بنو قابل کی گریجویشن تقریب کا بھی انعقاد ہوگا۔فیسٹول میں میٹرک کے طالب علم حافظ محمد شایان نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی پیش کرکے سب کو حیران کردیا جس کے ذریعے نہ صرف لائٹس بلکہ ایئر کنڈیشنرز اور موٹرز کو موبائل سے کنیکٹیکٹ کرکے دنیا کے کسی بھی کونے سے آن آف کیا جاسکتا ہے۔حافظ شایان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کو بنانے میں 3 ماہ لگے اور 8 ہزار کی لاگت آئی، موبائل ایپ کے ذریعے اے پی آئیز کو لنک کیا ہے سی ++ اور پائتھون کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کوڈز بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایپلیکیشن سرور سے لنک ہے، صارفین دنیا کے کسی بھی کونے سے آسانی سے اپنے گھر کی لائٹس کو آن آف کر سکتے ہیں، اس سسٹم میں مزید خصوصیات شامل کر رہے ہیں تا کہ مارکیٹ کیلئے تیار ہو جائے۔

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

    نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے