Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر کیے جانے والے خودکش حملے کے سہولت کار عبدالمالک کا تحقیاتی اداروں نے سفری ریکارڈ حاصل کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خود کش بمبار کا سہولت کار عبدالمالک متعدد بار کراچی آچکا ہے۔ایئرپورٹ دھماکے کا سہولت کار عبدالمالک 22 دسمبر 2021 کو کراچی آیا اور صدر کے گرین سٹی ہوٹل میں شام 7 بجکر 41 منٹ پر عارضی سکونت اختیار کی اور 21 گھنٹے 39 منٹ قیام مکمل کرکے اگلے روز 23 دسمبر کی شام 5 بجکر 21 منٹ پر کمرہ چھوڑ دیا۔گزشتہ سال 2 دسمبر کو کراچی میں دہشت گرد عبدالمالک نے صدر کے العصمت ہوٹل میں رہائش اختیار کی اور وہاں رات 1 بجکر 13 منٹ پر کمرہ حاصل کیا اور 22 گھنٹے 47 منٹ قیام کرنے کے بعد 3 دسمبر کی شب 12 بجے کمرہ چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔خودکش دھماکے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اداروں نے کراچی دھماکے کے سہولت کار کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

    نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے

  • کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

    کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں رواں سال بھی خناق کے سبب اموات جاری ہیں اور اب تک خناق کی بیماری سے 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کراچی سمیت صوبے بھرمیں خناق کے 166 کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سی73 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ گذشتہ سال خناق کے سبب سندھ بھر میں 55 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے انچاس کیسزکا تعلق کراچی سے تھا۔انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں خناق سے متاثرہ 12 مریض زیرعلاج ہیں۔ ماہرمتعددی امراض ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ خناق قابل علاج مرض ہیاور بیکٹریا سے پھیلتا ہے۔ انسان کے گلے، ناک اور ٹانسلز کو متاثر کرتا ہے۔ خناق انفیکشن 2 سے 5 دن میں ظاہر ہوتا ہے۔ بیماری سے بچا کے لیے 4 ماہ کی عمر میں بچے کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے والدین پرزوردیاہے کہ بچوں کوخناق کی ویکیسن لازمی لگوائیں۔

    نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے

    مسلمان شرعی تعلیمات پر عمل کریں تو ایک بار پھر دنیا بھر میں نمبر ون بن جائیں گے،ذاکر نائیک

    وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

  • نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے

    نجمی عالم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں میں مچھی مار جال اور آئس بکس تقسیم کردیئے

    وزیر اعلی سندھ کے صوبائی مشیر برائے لائیو سٹاک اور فشریز سید نجمی عالم نے ہفتہ کو ہاکس بے کراچی کے سومار گوٹھ میں رجسٹرڈ ماہی گیروں میں 180 مچھی مار جال اور 145 آئس باکس تقسیم کردئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، ٹائون چیئرمین ہمایوں خان، یوسی چیئرمین مبارک سنگھ اور مبارک ویلج کے سرفراز خان اور سومار ولیج کے محمد اسحاق کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹر علی محمد مستوئی اور ڈائریکٹر میرین فشریز ڈاکٹر عاصم کریم موجود تھے۔صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے بعد ہم نے پارٹی قیادت کے حکم پر ان مذکورہ گوٹھوں کے ماہی گیروں کی دیکھ بھال کی ہے۔ انشا اللہ ہم بلاول بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سندھ کے ماہی گیروں کو ملنے والی ایسی سہولیات کے ثمرات ماہی گیروں کے خاندانوں تک پہنچائیں گے۔ سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم جلد سندھ کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیں گے اور انہیں لیبر سے متعلق تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر سومار گوٹھ کے علاوہ مبارک گوٹھ، منجہار گوٹھ اور سنہرا گوٹھ کے ماہی گیروں نے بھی شرکت کی۔

    کراچی،پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

  • کراچی،پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

    کراچی،پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

    نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد کراچی کی گلیوں میں تیل بہنے لگا، پولیس نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیابان سحر 26 اسٹریٹ کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے خام تیل گلیوں میں بہنے لگا، ساتھ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کوسیل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس خیابان سحر میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کو تیل کی پائپ لائن پھٹنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن کیماڑی سے کورنگی جا رہی تھی جو ڈیفنس کی حدود میں لیک ہونے سے گلیاں تیل سے بھر گئیں .ناخوشگوار واقعے سے بچاو کے لیے علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود کر دی گئی.

    وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

  • وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

    وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے سوا 2 کروڑ روپے سے زائد طلب

    وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 72 ہزار روپے طلب کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں چیف انجینئر بلڈنگز کراچی کا سیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو خط لکھ کر رقم کی فراہمی کی گزارش کی گئی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 4 کروڑ 38 لاکھ 35 ہزار روپے مختص تھے تاہم رواں مالی سال اس کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ 72 ہزار روپے منظور کیے گئے۔سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مرمت کا کام کنٹریکٹر نے پہلے ہی شروع کر دیا ہے، گزشتہ مالی سال ہیلی کاپٹر کی مرمت کی ہدایت کی گئی تھی، اب کام تقریبا مکمل ہو چکا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹرز کو تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، رواں مالی سال فنڈ جاری نہیں کیے گئے۔سرکاری مراسلے میں چیف انجینئر نے سیکریٹری ورکس سے استدعا کی ہے کہ اعلی حکام سے رابطہ کر کے رقم جاری کرائیں تاکہ کنٹریکٹر کو ادائیگی کی جا سکے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹر کو ادائیگی کی جائے گی تاکہ ہیلی کاپٹر وزیرِ اعلی کے استعمال میں لایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

  • پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    پی ٹی آئی کے وفد کا کراچی میں چین کے قونصل جنرل کا دورہ

    پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کے لیے کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں وفد میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فردوس شمیم نقوی، مصطفی کرانی اور ایم پی اے ریحان شامل تھے۔عارف علوی نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی توجہ سی پیک منصوبے سے ہٹانے کی گھنائونی کارروائیوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔ہم چین کے ساتھ اپنی دوستی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور میں کوویڈ 19 کے بعد چین کا دورہ کرنے والا پہلا سربراہ مملکت تھا جس میں میںنے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو کے عمران خان کا ویژن ہے اور خان نے ہمیشہ چین کی کئی شعبوں میں ہونے والی تیز رفتار تررقی کی تعریف کی” علوی نے کہا ۔ اس موکے پر فردوس نقوی نے اپنی پارٹی کی جانب سے تعزیت پیش کی، اور کہا کہ چین ہمارا آہنی بھائی ہے اور ہماری توجہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے نہیں ہٹنی چاہیے، جس سے پورے خطے کی ترقی ہوگی ۔چین کے قونصل جنرل، یانگ یونڈونگ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پی ٹی آئی کی قیادت کا چین کے لیے غیر متزلزل حمایت اور خیالات پر شکریہ ادا کیا۔

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ

    سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

  • ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان تیز کرتے ہوئے اربوں روپے کی جعلی انوائسنگ کے اسکینڈل میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی و فلائنگ انوائسز میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنز سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے کیسوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں اورٹیکس چوری کے جن کیسوں میں جائیدادیں اور ٹریڈ مارک ضبط ہوچکے ہیں ان کیسوں میں ریکوری کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔اس کے علاوہ جن کیسوں میں ٹیکس چور گرفتار ہیں انکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں کاسمیٹکس سیکٹر میں ٹیکس چوری کے ایک بڑے کیس میں دو لوگ ایک عرصے سے گرفتار ہیں اور اس کیس میں ضبط کچھ جائیداد کی نیلامی سے اب تک آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوچکی ہے اور ٹیکس چور کمپنی کا ٹریڈ مارک بھی ضبط کیا جاچکا ہے لیکن لاہور کے ٹیکس حکام کی مبینہ ملی بھگت سے باقی کروڑوں روپے کی ریکوری کیلئے جائیدادوں کی نیلامی کا عمل رکا ہوا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اب ایف بی آر نے ایسے کیسز، جن میں ریکوری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود ٹیکس حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ٹیکس واجبات کی ریکوری تاخیر کا شکار ہے، ان کیسوں میں ذمہ دار ایف بی آر حکام کا تعین کرکے انکے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ابھی ایف بی آر نے آٹھ رکنی گینگ کے لاہور سے تعلق رکھنے والے سرغنہ کو انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے کراچی سے گرفتار کیا۔
    ملزم نے مبینہ طورپر 11 ارب روپے کا سیلز ٹیکس میں فراڈ کیا۔لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے فیک انوائس کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں، فیک انوائسز پر ان پٹ کلیم کرنے والی کئی کمپنیوں سی60 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔مرکزی ملزم کی لاہور رہائشگاہ سے جعلی مہریں، چیک بکس، لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا، ملزم کے کالز ریکارڈ اور نشاندہی پر6 ٹیکس کنسلٹنٹس گرفتار کرلیے گئے۔ ملزم نے 6مارچ2023 کو کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے بعد55 ارب سے زائد سپلائی ظاہر کی۔ایف بی آر نے ٹیکس چوروں سے ریکوری کے معاملے میں ایف بی آر حکام کی غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور جہاں بھی ایف بی آر حکام غفلت کے مرتکب پائے جائیں گے انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

    پاکستان اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

    امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی کا دورہ کیا اور بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی بحری امن کے لئے دونوں ممالک کی بحریہ کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔دورے کے دوران یو ایس ایس اوکین کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور بحری آپریشنز کی ٹیکٹیکل مہارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ دورہ اور دو طرفہ مشقیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن اور بحری استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی، قذاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ پاکستان دونوں بحری افواج کے مابین بلعموم اور دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل

    سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

    کراچی،نارتھ ناظم آباد کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  • سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

    سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

    سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بہتر پولیسنگ بھِی اہم ایجنڈا تھا جس کے تحت سندھ بھر کے 407 پولیس تھانوں کو براہ راست بجٹ کے علاوہ ایس ایچ اوز کو خصوصی فنڈز جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔فیصلے کے تحت صوبے میں مختلف کیٹیگریز کے تھانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ بجٹ ہوگا، کراچی ڈویڑن میں اے کیٹیگری کے 37 تھانوں کو ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ اوز کو ایک ماہ میں 2 لاکھ روپے کا بجٹ خرچ کرنے کا اختیار ہو گا۔اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ضوابط میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت کمیشن مستقبل میں خالی اسامیوں کیلئے ویٹنگ لسٹ ترتیب دے سکے گا۔اجلاس میں تھرپارکر میں این جی او ہیلپ کے تعاون سے 9 ڈسپینسریز چلانے اور محکمہ صحت کی 731 مختلف اسامیاں ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عوام پر بھاری جرمانے کرنے سے روکا جائے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے دو شہر شامل ہیں۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہا ۔دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 229ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 181ریکارڈ کیا گیا۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201سے 300انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے جب کہ 301سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس خظرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں لاہور اور کراچی میں صفائی کا معیار انتہائی حد تک گر چکا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ اس وجہ ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے اور وبائی امراض پھیل رہے ہیں.

    کراچی،نارتھ ناظم آباد کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق