شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ویڈیو میں لکھا ہے کہ مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ شاید میں سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جبکہ شاہین کو ٹی20 فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب بابراعظم کی دوبارہ واپسی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو ہوا دی ہے۔ جس کے بعد معنی خیز پیغام پر مبنی ویڈیو پیغام نے ٹیم میں یکجہتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ وائرل
-

دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہوگا ،مریم نواز
لاہور میں پنجاب ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئےنیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کررہے ہیں۔ -

عازمینِ حج کیلئے سمارٹ فون کا استعمال ضروری قرار
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ حج پروازیں 9 مئی سے 9 جون چلائی جائیں گی تمام عازمینِ حج کیلئے سمارٹ فون لے جانا لازم ہوگا تاکہ عازمین سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا، چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے، عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا ۔تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس ہیڈ کیری بیگ فراہم کیا جائے گا جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔
-

ججز کو خطوط ملنے کا معاملہ، پاکستان پوسٹ کا فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری
ججز کو خطوط ملنے کے معاملے پر پاکستان پوسٹ نے فوری اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں اسٹاف کی سیفٹی اور سیکیورٹی کیلئے ماسک، دستانے مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ، پاکستان پوسٹ نے عملے کو پوسٹ آفس میں آنے والے لیٹرز اور دیگر میلز کو احتیاط کے ساتھ چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں ججز، ڈپلو میٹس اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طور پر چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پوسٹل اسٹاف کو میلز کی بکنگ اور ترسیل کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ججز کو مشکوک خطوط ملنے کا سلسلہ رکا نہیں ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے اب تک 6 ججز کو مشکوک خطوط مل چکے ہیں، سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کے نام بھی خط موصول ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججز کے نام پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط آئے ہیں۔
-

دنیا بھر میں میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہو گیا بدھ کے روز پاکستان میں صارفین کو تقریباً 11 بجے کے قریب واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہو رہا ہے۔ واٹس ایپ صارفین نے سروس متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی ایکس پر بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
-

مجھے سپریم کورٹ کا جج بنانے کے لیے کیوں مناسب نہیں سمجھا گیا، جسٹس محمد ابراہیم خان
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے خط میں کہا کہ اصولی طور پر میرا نام سپریم کورٹ کے ججز کی فہرست میں شامل ہونا چاہیے تھا، میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل کا ممبر ہوں۔جسٹس ابراہیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کی توجہ اصول، میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی 4 آسامیاں خالی ہیں، بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی پر خوش ہوں لیکن میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، مجھے جان کر مایوسی ہوئی آپ نے اپنے صوبے بلوچستان سے سپریم کورٹ میں تقرری کی، مجھے سپریم کورٹ کا جج بنانے کے لیے کیوں مناسب نہیں سمجھا گیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقرری کےلیے میری سینیارٹی اور کوائف کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان میں ہائیکورٹس میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہوں، میں جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی رکن ہوں، توقع تھی سپریم کورٹ میں خالی آسامیاں جلد پوری کی جاتیں تاکہ زیر التواء مقدمات میں کمی لائی جا سکے، بالخصوص ایسے وقت جب ملک میں لوگ انصاف کے لیے ترس رہے ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کے ٹیکس دہندگان سے ہمیں تنخواہ ملتی ہے، عوام توقع رکھتے ہیں خالی آسامیوں پر فوری تقرری ہو تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ میں ہونے والی واحد تقرری نے مجھے پریشان کر دیا ہے، میں نے بہت سوچا لیکن مجھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے اپنے خط میں کہا کہ عدلیہ میں 31 سال سے خدمات انجام دے رہا ہوں، عدلیہ کے وقار کو بلند کرنے کے لیے میری غیر متزلزل خدمات ہیں۔ -

میر حمزہ نے گلیمورگن کے ساتھ کاؤنٹی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ نے انگلش کاؤنٹی گلیمورگن سے معاہدہ کر لیا۔فاسٹ بولر میر حمزہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں اور 2024 کے کاؤنٹی سیزن میں گلیمورگن کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کا آغاز 5 اپریل سے ہو رہا ہے اور میر حمزہ اپنے افتتاحی میچ میں گلیمورگن کاؤنٹی کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ میر حمزہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کاؤنٹی سیزن کا پہلا میچ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔31 سالہ کھلاڑی پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کے لیے کھیلا۔
-

اسلام آباد بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنےکی درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ کو 25 دن تک سیل کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاسحاق نے ڈی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس اعجاز الاسحاق نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ڈی سی اسلام آباد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جائے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو ڈی سی اسلام آباد سے رابطہ کر کے جواب فائل کریں اور آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ اگر ڈی سی اسلام آباد پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر مجبور ہوں گے۔عدالت نے بلیو ایریا میں قائم شاہ جی ریسٹورنٹ کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا، عدالت نے اضافی سرکاری جگہ لیز کرنے پر سرکاری پالیسی بھی طلب کر لی۔واضح رہے کہ ڈی ایم اے کے عملے نے بلیو ایریا میں ریسٹورنٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے نام پر اسے سیل کر دیا تھا، ڈی ایم اے کے عملے نے ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ پر بھی آپریشن کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔ -

گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ: کسانوں کے لیے خوشخبری
پنجاب حکومت نے سال 2023-2024 کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقررکردی ہے۔ یہ گزشتہ سال کی امدادی قیمت 3 ہزار 800 روپے فی من سے 100 روپے زیادہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے ایک سمری پر غور کیا گیا۔سمری میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ کوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے ہوئے کسانوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصل کی بہتر قیمت دلانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کسانوں کو اپنی فصل کی بہتر مارکیٹنگ کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ، کابینہ اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔یہ کورٹ ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا ٹرائل تیزی سے کرکے انجام تک پہنچائے گی۔کابینہ نے ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک دوسرے اجلاس میں صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ بندی پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرنی ہوں گی۔ -

دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ درج
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں سپریم کورٹ کے ججوں کو دھمکی آمیز خطوط کی وصولی کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا۔سپریم کورٹ کی آر این اینڈ آئی برانچ نے اے ٹی اے کی دفعہ 7 اور پی پی سی کی 507 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔کیس کے مندرجات کے مطابق، متعلقہ ججز کے سیکرٹریز کو مشکوک خطوط موصول ہوئی تھی، جس کے لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ۔ ایڈمن انچارج نے 3 اپریل کو فون کال کے ذریعے اطلاع دی کہ ان خطوط کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ تین خطوط بھیجے گئے، ایک نامعلوم مرسل کی طرف سے گلشاد خاتون کو اور دوسرا سجاد حسین کو نامعلوم پتے سے، ان خطوط کے ذریعے خوف وحراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،حکام مجرموں کی شناخت اور عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔