شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
Author: صدف ابرار
-

بیرسٹر محمد علی سیف کی چیف سیکرٹری کی تقرری پر وفاقی حکومت پر تنقید
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے چیف سیکرٹری کی تقرری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اپنے فیصلوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی پسند کی ٹیم رکھے جس میں چیف سیکرٹری بھی شامل ہیں۔چیف سیکریٹری کی تقرری پر ردعمل کے جواب میں بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے چیف سیکریٹری کے انتخاب کی خود مختاری کیوں نہیں دی گئی، خاص طور پر جب پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو اپنی ترجیحات کے مطابق چیف سیکریٹریز کی تقرری کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے موجودہ چیف سیکرٹری اچھے اور قابل بیوروکریٹ ہیں، ہمیں کوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہے، افسران بھی اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت ہم نے ان افسران کے ذریعے ہی چلانی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر بات کی تھی لیکن پھر بھی معاملہ کو متنازع بناکر سیاسی طور اچھالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی تعیناتی میں تاخیر کرکے وفاق ہمیں تنگ کر رہا ہے، وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق سے باہر کا نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کا بیوروکریٹ مانگ رہے ہیں۔ -

پاکستان نے 1 بلین ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، حکومت نے 1 بلین یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان اپریل کے وسط میں 10 سالہ یورو بانڈز کی ادائیگی کرنے والا ہے، اسٹیٹ بینک کو حکومت کی جانب سے یورو بانڈز کو میچورٹی پر طے کرنے کی ہدایات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع بتاتے ہیں کہ ادائیگی کے بعد عالمی منڈی میں پاکستان کے بقایا یورو بانڈز 7 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ پاکستان نے اس سے قبل دسمبر 2023 میں 1 بلین ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کی تھی۔ آئی ایم ایف سے قرضوں کی فراہمی سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔یہ ادائیگی بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اپنی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
-

پی ٹی آئی کا 13 اپریل کو پشین سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے احتجاجی تحریک کی تاریخ بتاتے ہوئے کہاکہ 12 اپریل کو اختر مینگل کی رہائشگاہ پر احتجاج ہوگا جبکہ 13 اپریل کو پشین سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رؤف حسن نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد جمہوریت، قانون اور آئینی کی بالادستی قائم کرنا ہے، 6 جماعتوں میں جماعت اسلامی موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا رابطہ ہے، ابھی کچھ مسائل ہیں، پرامید ہیں کہ جے یو آئی سے رابطے کے بہتر نتائج مل جائیں گے۔پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے فارم 45 میں جیتے ہوئے امیدواروں کو فارم 47 میں ہرایا گیا، ہم اس پر الیکشن ٹریبونل گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو بھی خیبر پختونخوا میں یہ لگتا ہے تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔روف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نشاندہی کرچکے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ لوٹنے والی 3 جماعتیں ہیں، جن سے کسی قسم کا کوئی اتحاد نہیں کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس سے افطار کی دعوت دی گئی تھی، کابینہ کو سکیورٹی بریفنگ دی گئی، وہاں خیبر پختونخوا کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے ساتھ میٹنگز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہم وفاق کا ایک حصہ ہیں اور وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مفادات یکساں ہوئے اہداف یکساں ہوئے قانون کی بالادستی میں ہمارے ساتھ مل کر آگے بڑھنے پر تیار ہوں گے تو ہم ان کو ساتھ لے کر چلنے پر تیار ہوں گے۔رؤف حسن نے کہا کہ سلو پوائزننگ کا ٹیسٹ پاکستان میں موجود ہی نہیں، یہ ٹیسٹ صرف جرمنی اور ایک اور ملک میں ہوسکتا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ لوگ تو جھوٹ بولتے رہے کہ پلیٹ لیٹس ڈاؤن ہوگئے یہاں تو پوسیبیلٹی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے تھا کہ فوری ڈاکٹرز کو بلاتے، یہاں تو ڈاکٹرز کو بلانے میں تاخیر کی گئی، مطالبہ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بلڈ ٹیسٹ کےلیے نمونے بھیجے جائیں۔ -

وزیراعظم شہبازشریف کل عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگے
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے ،ان کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے ،4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے ،وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف آخری ایام میں 6 سے 8 اپریل کو سعودی عرب کادورہ کریں گےمنصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کایہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ۔وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے، مسجد نبوی میں حاضری دیں گے وزیراعظم کےہمراہ کابینہ کے سینیئر وزراء وزیرخارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیراطلاعات اوراقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔ -

فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کیا جارہا ہے،انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں مصنوعی ذہانت کا بطور ہتھیار استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ زندگی موت کے فیصلوں کو الگورتھم کی مدد سے چلنے والےانٹرنیٹ اکاؤنٹس کے سپرد کرنا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کیا جارہا ہے، انھیں کیوں سز ا دی جارہی ہے۔اس کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔اسرائیل کو جنگ بند کرنا ہوگی۔ انتونیو گوتریس نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں چھ ماہ میں تباہی مچا دی۔ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خورا ک اور پانی کی کمی کی وجہ سے بچے مررےہیں ۔
انھوں نے کہا کہ جنگی اہداف کے تعین کیلئے مصنوعی ذہانت پر انحصار کا مطلب مزید بے گناہ شہریوں کی جانیں لینا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مصنوعی ذہانت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے خبردار کرچکا ہوں۔ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے باعث دس لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں ممکنہ اجتماعی فاقہ کشی کو روکنا ناگزیر ہے۔ 7 اکتوبر اسرائیل اور دنیا بھر کے لئے المناک دن تھا جس کی وجہ حماس کے حملے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے اندھا دھند حملوں کے باعث غزہ میں وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی ہوئی۔ غزہ میں 196 امدادی کارکن مارے گئے، ہم وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا اسرائیلی فوج کی موجودہ حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا عندیہ دے رہی ہیں۔ -

ائی ایم ایف کا بجلی کے نرخوں اور سبسڈی کے معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کے نرخوں اور سبسڈیز کے حوالے سے جاری مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک کروڑ روپے کا تنازعہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور بجلی کے شعبے کے درمیان 2013 سے اب تک 66 ارب روپے۔ پاکستان سب سے زیادہ سبسڈی فراہم کرتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاور سیکٹر میں 976 ارب روپے۔بجلی کے شعبے کو فراہم کی جانے والی سبسڈی حکومت کے بیانات سے دگنی ہو گئی ہے، اور یہ رقم سرکلر ڈیٹ میں ہے، جس سے حکومت پر بھاری شرح سود عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ دس سال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ سوئی سدرن اور این ٹی ڈی سی کو بجلی کی واجبات کے لیے گیس کی ادائیگی کے لیے بجلی درکار ہے۔کےالیکٹرک کا مؤقف ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے واجبات ملنے پر ادائیگی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ان معاملات کو فوری حل کیا جائے تاکہ گردشی قرض کم کیا جا سکے۔نگراں حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان بجلی کی خرید و فروخت کا دوبارہ معاہدہ کیا گیا، حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ 2015 میں ختم ہوگیا تھا۔
-

عدالتی اصلاحات کے حوالہ سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ درست ہے ،وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالہ سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ درست ہے۔ سینٹ کے انتخابات مکمل ہونے پر عدالتی اصلاحات کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی اصلاحات ہو، جن سے عوام کو ریلیف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی ڈرنہیں شکر کریں جمہوریت چل رہی ہے۔ دوجمہوری حکومتوں نے اپنی معیاد پوری کی ہے۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمشن بنایا تھا، ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے جسٹس جیلانی کمشن چھوڑ گئے۔ سپریم کورٹ کا موجود بینج ازخود نوٹس کی لارجر بنچ میں سماعت کرے یافل کورٹ بنائے حکومت کو اعتراض نہیں۔ عدلیہ کے حوالہ سے حکومت کی واضح پالیسی ھے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ حکومت کا عدالتی شخصیات کی سکیورٹی اور خودمختاری کے حوالہ سے مکمل تعاون رھ رہے گا۔ ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔ یہی ملک کے لئے بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب مین وزیر قانون نے کہا کہ انتخابات پرامن ہوئے جس کو کوئی شکایت ہے وہ متعلقہ فارم پر جائےاور فیصلے لے۔ اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ھے لیکن احتجاج قانون کے دائرہ میں ہونا چاہئے، -

پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ،
پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فون کال موصول ہوا،دونوں اطراف سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی ،موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور کی ایک وسیع رینج زیر بحث آئی ، علاقائی اہمیت کے مختلف امور جیسے کہ غزہ کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں وزارا نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-

خطوط موصول کرنے کا سلسلہ جاری، سپریم کورٹ کے 5 ججز کے نام آج مزید خط آئے
ججز کو دھکمی امیزکا خطوط ملنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے آج سپریم کورٹ کے مزید چار ججز کو خطوط موصول ہو گئے سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والے خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دئیے گئے ہیں،ججز کو ملنے والے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط میں بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو پاؤڈر بھرے لفافے بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ججز کو بھیجے جانے والا پاؤڈر آرسینک ہے جس کی مخصوص مقدار سے زیادہ تعداد زہریلی ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کے 10 ججز کو دھمکی آمیز خطوط مل چکے ہیں ،تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے، کچھ ججز کو اب موصول ہوئے ہیں۔دوسری جانب ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر سے متعلق رپورٹ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق آرسینک کی معمولی مقدار مرغیوں اور چوہوں کی خوراک میں بھی شامل ہوتی ہے جبکہ ججز کو بھیجی گئی آرسینک پاؤڈر کی مقدار کا تعین کیا جائے گا۔اگر آرسینک کی مقداریادہ ہوئی تو بھیجا جانے والا مواد زہریلا ہو گا۔ آرسینک کی انتہائی کم مقدار پانی کو صاف کرنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
