Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • 8 فروری کے انتخابات میں بلا نہیں ہوگا اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو

    8 فروری کے انتخابات میں بلا نہیں ہوگا اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو

    ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام دینا چاہتا ہوں، اب بھی کوشش کی جارہی ہے کہ اس شخص کو پاکستان پر چوتھی بار مسلط کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے، پاکستانی عوام کسی کے غلام نہیں، یہ شخص 3 مرتبہ ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں سے عوام خوش نہیں، خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشت گرد بھی سر اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس شخص کو اپنا نمائندہ نہیں مانتے، اب آپ لوگ اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہو، پاکستان اور بلوچستان کے عوام غیرت مند لوگ ہیں، جب اس شخص کو مسلط کیا گیا تھا اس نے بلوچستان کے حق پر ڈاکا ڈالا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام مجھے وزیرِ اعظم بنائیں 10 نکات پر عمل کر کے بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کروں گا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گھبرانے والی نہیں، ہم میدان میں کھڑے ہیں، ہم نے ضمنی انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہم عام انتخابات میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنوایا وہ ان ہی سے لڑ پڑا، نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے، پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر تھی اور نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے بھی انتخاب لڑ رہا ہوں، میں تو ان کو گھر میں گھس کر ماروں گا، کارکن میرے 10 نکات عوام تک پہنچائیں۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں بلا نہیں ہوگا اب تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، شیر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیر چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو چوتھی مرتبہ لایا گیا تو وہ وہی کام کریں گے جھگڑا کریں گے اور کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کے ساتھ دہشت گردی اور کشمیر کا مسئلہ ہے، اگر نیت صاف ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو بھارت سے بات کروں گا کہ دہشت گردی اور کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔

  • مصدق ملک نے شاہد خاقان کی نوازشریف کے حوالے سے بیان کی مذمت کر دی

    مصدق ملک نے شاہد خاقان کی نوازشریف کے حوالے سے بیان کی مذمت کر دی

    مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے شاہد خاقان عباسی کی بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے ایسا بیان دینا ناقابل برداشت ہے کہ وہ وہ کسی اور کے سہارے اقتدار میں آرہے ہے، لاہور میں الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے دوست ہیں، ان کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، وہ جس جماعت پر تنقید کر رہے ہیں وہ ساری زندگی اس جماعت کا حصہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید ن لیگ پر نہیں ان کے اپنے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی پر نواز شریف نیا وژن قوم کے سامنے لا رہے ہیں، عوام فیصلہ کرے گی کہ تیر نے شیر کا شکار کیا یا نہیں۔
    مصدق ملک نے کہا کہ بلے سے متعلق سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا اس پر بات نہیں کرسکتا کیونکہ فیصلہ پڑھا ہی نہیں ہے، ہر ایک کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کا موازنہ کر لیجئے گا پھر پتا چلے گا کہ تیر کس کا شکار کرے گا، نواز شریف قد آور شخصیت ہیں ان کے آنے سے تہلکہ مچ جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بھی جمہوریت میں مداخلت ہوتی ہے وہ غلط ہوتا ہے۔ واضح رہےکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لیا اس کا مطلب ہے پارٹی میں نہیں ہوں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مقامی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عام انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لیا اس کا مطلب ہے پارٹی میں نہیں ہوں، 35 سال بعد ایک آدمی ٹکٹ نہ لے تو یہ غیر معمولی اور واضح بات ہے اس کے پیچھے کوئی وجہ ہی ہوگی، شمولیت کے وقت بھی تقریب کی ضرورت نہیں تھی اور نہ آج چھوڑتے وقت ضرورت ہے۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ٹکٹ نہ لینے کے بعد پارٹی کے کچھ دوستوں سے بات کی، حلقے کے لیے پارٹی ورکرز کے نام دیے اور کہا ان کو میں سپورٹ کروں گا لیکن ان ورکرز کو ٹکٹ نہیں ملے اور اب ن لیگی امیدوار کو سپورٹ نہیں کروں گا۔

  • سینٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی ایک اور  قرار داد جمع

    سینٹ میں الیکشن ملتوی کرانے کی ایک اور قرار داد جمع

    سینیٹر ہلال الرحمٰن نے الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختون خوا میں شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساسِ محرومی ہے۔ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں سینیٹر ہلال الرحمان نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی کے خدشات بھی درپیش ہیں جن کے باعث امیداروں کو خود پر دہشت گردوں کے حملوں کا بھی خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے کہ وہ ان حالات میں ووٹ کیسے ڈالیں گے۔سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کا یہ صحیح وقت نہیں ہے اس لیے عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے کسی موزوں وقت تک کے لیے ملتوی کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی جس سے سینیٹ سے منظور بھی کر لیا گیا تھا ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے بھی سینیٹ سیکریٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی گئی تھی جس میں انہوں نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

  • کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ پاکستان واپسی کے بعد کرونگا،فواد عالم

    کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ پاکستان واپسی کے بعد کرونگا،فواد عالم

    پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آنے کے بعد اس قسم کا کوئی فیصلہ کیا جائے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ،یو ایس اے سے کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فوادعالم نے اپنے موجودہ کرکٹ شیڈول اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔فواد نے کہا۔میں اس وقت امریکہ میں ہوں، یہاں کرکٹ کھیلنے آیا ہوں۔ میں بہت جلد واپس آؤں گا۔ ابھی، میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، اور واپسی پر ریٹائرمنٹ سمیت تمام فیصلے کروں گا۔ میں واپس آ کر ان تمام چیزوں کو سنبھالوں گا۔ ، اور بہت جلد یہ فیصلے کریں گے،فواد نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی کارکردگی کے بارے میں بھی بات کی۔فواد نے شکیل کو اپنی غلطیوں سے آگاہ کرنے پر زور دیا اور نوجوان کھلاڑی کی ان کو دور کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
    انہوں نے مزید کہا، سعود شکیل کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کے لیے یہ پہلا دورہ تھا۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی کیا خامیاں ہیں، اور وہ ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ وہ پاکستان کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ فی الحال ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔” مڈل آرڈر میں۔ ہمیں مستقبل میں کارکردگی دکھانے اور ڈیلیور کرنے کے لیے اس پر بھروسہ کرنا ہوگا، فواد نے ایک کھلاڑی کی کارکردگی میں قدرتی اتار چڑھاؤ پر بھی روشنی ڈالی، جس میں اتار چڑھاؤ کی ناگزیریت کو اجاگر کیا۔ سابق کپتان بابر اعظم کی مستقل مزاجی کی تعریف کرتے ہوئے فواد نے معمولی تنزلی کی صورت میں بے جا تشویش سے خبردار کیا۔ فواد عالم نے یہ مانا کہ کھلاڑی اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہیں۔ ایک کھلاڑی ایک دن صفر اور اگلے دن ایک سنچری سکور کر سکتا ہے۔ ہاں، بابر مستقل مزاج ہے، لیکن اگر اس میں ہلکی سی تنزلی ہوتی ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں۔ اگر بابر اپنی موجودہ تکنیک سے رنز بناتا ہے، تو وہ اسکور کرتا ہے۔ اور اگر وہ رنز نہیں بناتا، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی تکنیک خراب ہے۔ ہمیں فیصلے کرنے میں محتاط رہنا چاہیے،

  • واحد سیاست دان  ہوں  کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی  ،شیخ رشید

    واحد سیاست دان ہوں کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی ،شیخ رشید

    مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کسی کے خلاف غیر پارلیمانی، نازیبا زبان استعمال نہ کی اور نہ ہی کروں گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 56 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ لال حویلی کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی۔ اس دوران شیخ رشید نے کہا کہکہ میں نے 60 تعلیمی ادارے اور چار یونیورسٹیاں بنائی، راولپنڈی کے عوام نالہ لئی پروجیکٹ اور ڈھوک دلال کالج، ماہ بچہ ہسپتال کو مکمل کرنے کیلئے آٹھ فروری کو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر مہر لگائیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی فیصلہ کرتے وقت دیکھنا ہوگا اس شہر کی خدمت کس سیاست دان نے کی اور کرے گا، قلم دوات جیتے گی، خدمت کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے جائیں گے۔

  • پی  پی پی  کے سینیٹر تاج حیدر کا  چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پی پی پی کے سینیٹر تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا۔ خط میں جیکب آباد میں پولیس کے تعاون سے محمد میاں سومرو امیدوار این اے 190 جیکب آباد کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔خط میں پی پی 163، پنجاب سے پی پی پی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محمد فیض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا۔ انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کیا گیا اور پی پی پی کے مطلوبہ نشان "تیر” کی بجائے نشان "کیٹل” الاٹ کیا۔
    سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ یہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے اور آئندہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ کر سکتی ہے۔پی پی 163 کے لیے محمد فیاض بھٹی کو "تیر” کے نشان کی درست الاٹمنٹ کو یقینی بنا کر اس بے ضابطگی کو دور کیا جائے۔ اس بات کی چھان بین کرنی چاہیے کہ ایسی خرابی کیسے پیش آئی۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف ائی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ مسقط/ عمان میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 10 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔28 تا 31 جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے ایف ائی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار علی، محمد عبداللہ، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ/ منیجر اولمپیئن شکیل عباسی،کوچ اولمپیئن دلاور حسین، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ شامل ہیں۔اولمپک کوالیفائی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم میں مزید کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو پرکھا جائے گا بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکے گا.

  • الیکشن کمیشن 2024،کراچی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے  امیدواروں کی فہر ست جاری

    الیکشن کمیشن 2024،کراچی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہر ست جاری

    کراچی میں قومی،صوبائی اسمبلی کےامیدواروں کی حتمی فہرستیں اتوار کو آر او نے جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی22نشستوں پر 584امیدوارمیدان میں ہیں، جب کہ سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر ایک ہزار453امیدوار ہیں۔این اے 229 پر 15 امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 231 پر 26 امیدوار مد مقابل ہوں گے، این اے 232 میں 38 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے، این اے 233 پر 29 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 246 پر 24 امیدوار ہیں، این اے 247 پر 27 امیدوار مد مقابل ہوں گے،
    این اے 248 میں 34 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 249 پر 27 امیدوار ہوں گے، این اے 250 میں 26 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔این اے 234 پر امیدوار مد مقابل ہیں۔ این اے 230 پر 25 امیدوار الیکشن لڑیں گے،این اے 235 میں 24 امیدوار میدان میں ہونگے، این اے 236 پر 35 امیدوار لڑیں گے، این اے 237 پر 38 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 238 پر 25 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 239 پر 19 امیدوار الیکشن لڑیں گے، این اے 240 میں 19 امیدوار میدان میں ہیں، این اے 241 پر 38 امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے 242 پر 29 امیدوار ہیں، این اے 244 پر 24 امیدوار جب کہ این اے 245 پر 24 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

  • اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے باعث کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رہے گی

    اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے باعث کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رہے گی

    اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمدپرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کل اوکاڑہ میں جلسہ منعقد کر رہی ہے، جہاں پی ایم ایل این کی چیف ارگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
    ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا ہے۔مریم نواز پیر کو دن 12بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازاوکاڑہ کےاقبال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسےمیں مسلم لیگ ن کےمنشورکےاہم نقاط پربات کی جائےگی۔

  • ملک بھر میں اشیاء ضروریہ کے قیمتوں کو پر لگ گئے ،عوام پریشان

    ملک بھر میں اشیاء ضروریہ کے قیمتوں کو پر لگ گئے ،عوام پریشان

    ملک میں مہنگائی کا راج سبزی اور پھلوں اور ایل پی جی کیں قیمتوں کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے 2روپے مزید مہنگے، مارکیٹ میں انڈے 460روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہورہے ہیں ملک کے کئی شہروں میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ برائلر مرغی کی قیمت میں 13روپے اضافہ برائلر گوشت کی قیمت 615روپے فی کلو ہوگئی زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 408،پرچون ریٹ 424روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ اسی طرح پیاز کی قیمتیں بھی بے قابو ہوگئیں، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں اوّل درجے کی پیاز 240 روپے کلو تک جا پہنچی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخوں میں کمی آئی ہے تاہم بازار میں کمی نہ آ سکی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ اشیائے خور و نوش سمیت مختلف اشیاء کے سرکاری نرخ نامے پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹ میں پیاز کی قیمت میں کمی نہ آئی، دکانوں پر پیاز درجۂ اوّل 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔انگور 600 روپےکلو، سیب 400 روپے کلو، کینو 400 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے کلو مقرر ہے مگر یہ 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح لاہور میں بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو اور بیف 1300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں پیاز کی قیمت 20 روپے کے مزید اضافے کے بعد 240 روپے کلو ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی آئی ہے جو اب 140 روپے کلو ہو گئے۔بلوچستان کے دارالخلافہ میں لہسن اور ادرک کی فی کلو قیمت 800 روپے پر برقرار ہے جبکہ بھنڈی 250 روپے اور مٹر 240 روپے کلو مل رہی ہے۔کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی 300 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ خیال رہے کہ غربت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ایک وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اور پٹرول کا چولی دامن کا ساتھ ہے جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ہر چیز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پھیلتی ہوئی غربت نے ایک عام پاکستانی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔