مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیز پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے پی ایم ایل این پر الزم لگا رہا ہے کہ انہوں نے مہنگائی کر دی، میں این اے 75 میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا۔ شکر گڑھ میں خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کے والد 1960 سے سیاست میں ہیں، ان کے کاموں کی کوئی مثال دے دیں۔ انور عزیز کا بیٹا دانیال عزیز، اب مجھےکہہ رہا ہے کہ میں نے مہنگائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق بانی پی ٹی آئی کر کے گیا ہے،
اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں دانیال عزیز این اے 75 میں اپنا کوئی ترقیاتی منصوبہ بتادیں، انہوں نے اپنے حلقے میں کوئی سڑک، یونیورسٹی یا اسپتال بنایا ہو تو دکھادیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کہہ رہا ہے 16 مہینوں میں مسلم لیگ ن نے منہگائی کی ہے، وہ پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ذمے دار مسلم لیگ (ن) کو قرار دے رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حلقے میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دوں گا، این اے 75 سے جس امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے، وہ تھانے کی سیاست نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 55 جس امیدوار کو ٹکٹ دیا، یہ بھی عظیم باپ کا بیٹا ہے، 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف وزیر اعظم بنیں گے، وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننےجا رہی ہے۔
Author: صدف ابرار
-

دانیال عزیز پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے ہم پہ الزامات نہ لگائے،احسن اقبال
-

عوام کو مہنگائی اور مسائل سے کیسے نجات دلانا ہے؟ پی ایم ایل این نے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
ملک کو مہنگائی اور مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات بھی طے کیے گئے۔ اسکے علاوہ
اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، ، زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلئے گئے، سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات بھی مرتب کرلئے گئے۔ زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں، قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور معاشی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے، شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلئے گئے۔اجلاس میں مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ -

انتخابی نشان کا چھیننا دشمنوں کا آخری حربہ تھا، زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ انتخابی نشان چھیننے سے ہمیں کمزور کرنے کی ناکام کوشیش کی گئی ہے لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد اور بربریت کا سامنا کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان چھیننا ان کا آخری حربہ تھا، انتخابی نشان چھیننے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت بلے کا نشان چھینا گیا، مجھے بینچ کا نشان دیا گیا، میرے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہی کافی ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، دہشتگردی سے غداری تک پرچے ہم پر کاٹے گئے۔ ہماری پارٹی اور پارٹی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا ریا ہے ، آپ ہمیں کو اپنے انتخابی نشان سے محروم کر سکتے ہے لیکن آپ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،
-

پیشنگوئی کر رہا ہوں نواز شریف کا برا وقت آرہا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، وہ پیشگوئی کر ر ہے ہیں کہ ان کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں ایک امپائر نے نو بال دی ہے، لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکریٹ کیوں نہیں رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔
-

مسلم لیگ ن نے خواتین کے لئے 9 نکاتی منشور تیار کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو ترقی کے میدان میں مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے 9 نکاتی منشور بنا دیا ، مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق خواتین کو تعلیم، صحت، زراعت، توانائی سیکٹرمیں مراعات دی جائیں گی۔ خواتین کو شعبہ تعلیم میں زیادہ مواقع دینے کا اعلان منشور میں شامل ہے، خواتین کو بچوں کو تعلیم دینے کے جدید طریقہ بھی سکھائے جائیں گے، ماؤں کو میٹرنٹی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔کاروبار کرنے والی خواتین کو قرض اور ٹیکس چھوٹ دینا بھی منشور کا حصہ ہے، صحت کارڈ کی طرز پر میٹرنٹی کارڈ کا اجرا بھی منشور میں شامل ہے۔منشور کے مطابق چھوٹے قصبوں میں گائنی ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، لائیو سٹاک، باغبانی کی تربیت دی جائے گی، توانائی سیکٹر میں خواتین کو انٹرن شپ، پاورپلانٹس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔
کاروبار کرنے والی خواتین کو 30 فیصد خواتین ملازم رکھنے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، خواتین کو کاروبار کے لیے قرض اور ہنرسکھائے جائیں گے۔ -

پرویز خٹک نے اتنے عینک تبدیل نہیں کیئے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں،فیصل کریم کنڈی
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے اتنے عینک تبدیل نہیں کیئے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں ‘ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے انہوں نے کہا جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا پرویز خٹک وزیر اعلی تھے، انکو یہ خیال نہیں آیا کہ عمران خان چور ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ‘ دوسروں کو چور کہنے والا پرویز خٹک خود بڑے چور کے پہرے دار تھے .
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا بیان
پرویز خٹک نے اتنے عینک تبدیل نہیں کیئے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں ' فیصل کریم کنڈی
پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے 'فیصل کریم کنڈی
جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا پرویز خٹک وزیر اعلی… pic.twitter.com/DVn1ptqJtM
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) January 15, 2024
-

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے جس کا اعلان آج رات کیا جائے گا ، اس سلسلے اوگرا نے میں تخمینہ تیار کر لیا تاہم پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بڑھی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے اغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے انے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔یکم جنوری سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جب کہ روپے کی قدر میں تین روپے کی بہتری آئی ہے۔آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔ -

توشہ خانہ کیس میں حاضری کے دوران شاہ محمود قریشی کے گلے شکوے
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل والوں نے میری اہلیہ سے آلہ سماعت لیا ہے، وہ کیسے سن پائے گی۔عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کا آلہ سماعت واپس کیا جائے، جس کے بعد جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو آلہ سماعت واپس کر دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کے تاخیر سے آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔جج نے کہا کہ میں صبح 9 بجے سے آیا ہوا ہوں، 3 گھنٹے ہوگئے، آپ لوگ وقت پر نہیں آتے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ کیس سے متعلق شاہ محمود قریشی سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد عدالت نے علی بخاری کو شاہ محمود قریشی سے 10 منٹ مشاورت کی اجازت دے دی۔عدالت نے وکلاء کو کل سے وقت پر آنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بہنوئی کےجنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملنےپرکمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔شاہ محمود قریشی کا کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بہنوئی کا انتقال ہوا درخواست کی تھی کہ مجھے جنازے میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔میں اپنی بہن کو پرسا بھی نہ دے سکا، شاہ محمود قریشی کمرہ میں رو پڑے ۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سائفر انٹرنیشنل نوعیت کا کیس ہے، عالمی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ۔ہم پر الزام ہے کہ ہم نے خارجی تعلقات خراب کئے۔ اگر ہم نے تعلقات خراب کئے تو عالمی میڈیا کو کوریج کی اجازت کیوں نہیں ۔سپریم کورٹ میں اگر کیسسز کا اوپن ٹرائل ہو سکتا ہے تو یہاں کیوں نہیں ۔میرا مطالبہ ہے کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دیکھایا جائے ۔اوپن ٹرائل سے واضح ہو جائے گا کہ ملک کا وفادار کون ہے اور کس نے جرم کیا ۔
-

شہریار آفریدی نے انتخابی نشان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی
پی ٹی آئی امیدوار شہریار آفریدی کو انتخابی نشان بوتل کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کو بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے تاہم شہریار آفریدی سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف درخواست دائر کر دی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے لیکن ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔شہریار آفریدی کی درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے
-

جہانگیر ترین نے الیکشن کمپین چلانے کا آغاز کر دیا
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں کے حلقہ این اے 155 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے رکنے والے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہےانتخابی مہم بھرپورطریقے سے چلانے کا عزم لئے لودھراں کے آئی پی پی رہنماؤں، کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں، جہانگیر ترین کا کہنا ہے، معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں کو ان کا حق دیں گے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، ہم نے اجتماعی کام کرنے ہیں جس سے عوام خوشحال ہو، اگر ملک تگڑا ہو گا تو ہم بھی تگڑے ہوں گے،ملک کو ترقی کی راہ پر ہر صورت گامزن کریں گے۔