Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • غزہ جنگ میں اب تک 23 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

    غزہ جنگ میں اب تک 23 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

    غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد بھی رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 23 ہزار700 سے زائد فلسطینی شہید اور 60 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
    اسرائیلی بم باری کے باعث36 میں سے 15 اسپتال جزوی فعال ہیں۔اسرائیلی حملوں میںغزہ میں 45 سے 56 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکیں، اسکول کی 69 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا، 142 مساجد، 3 گرجا گھر، 121 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔5 لاکھ 76 ہزار سے زائد فلسطینی بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کررہے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں 1.8 ملین فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اب تک 29 ہزار بم، شیل اور گولے برسائے گئے ہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن ختم ہوگیا ہےعرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صرف 6 ایمبولینسیں قابل استعمال رہ گئیں ہیں اور انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی ایک بار پھر معطل کر دی گئیں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں بھی دو سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے۔القسام بریگیڈز نے اپنی بیان میں مغربی کنارے کے علاقے نور الشمس کیمپ میں اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا، جنین شہر اسرائیلی بلڈوزر داخل ہوگئے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی افواج اور شدت پسند یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 340 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار 949 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این آفس فار دی کو آرڈینیشن آف ہیومنٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) کے سربراہ نے اسرائیلی حملوں اور جبری بے دخلی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کیلئے المساوی پناہ گزین کیمپ میں خیموں، غذا، پانی اور ادویات کی فراہمی کو ناکافی قرار دیدیا ہے۔غزہ میں ’نسل کشی‘ کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے صدر بائیڈن سے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔لندن میں بھی سڑکیں فلسطین کے حامیوں سے بھر گئیں، فرانس کے شہر لیون میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی گئی، جنوبی کوریا کے شہر سیول میں بھی مظاہرین احتجاج کے دوران اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے۔اس کےعلاوہ ملائیشیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، جاپان، اٹلی، یونان اور پاکستان میں بھی لوگ جمع ہوئے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مظاہروں میں فلسطین میں خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 23ہزار 842 ہوگئی ہے جبکہ 60ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے رہنما  اعجاز چوھدری الیکشن کے دوڑ سے باہر

    پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوھدری الیکشن کے دوڑ سے باہر

    لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوھدری کو الیکشن سے باہر کر دیا ،اعجاز چوھدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے ان کے کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ  کے ہاتھوں  پاکستانی ٹیم  کو شکست

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو شکست

    پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ تاہم بعد میں آنے والے بلے فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کا مجموعی سکور 97 تک پہنچا کر 50 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد بھی کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور محض 4 رنز پر بین سیئرز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 108 رنز پر گری، اعظم خان نے بھی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز پر ہی پویلین چلتے بنے۔
    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔فن ایلن بلے کے ساتھ ہوم سائیڈ کے بہترین پرفارمر تھے کیونکہ 24 سالہ نوجوان نے پاکستانی باؤلرز کو گراؤنڈ کے تمام حصوں میں دھکیل دیا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے صرف 41 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ایلن کے شاندار آغاز کی بدولت ہوم سائیڈ ایک بڑا ٹوٹل بنانے کے لیے پوری طرح تیار نظر آرہی تھی لیکن جیسے ہی 13ویں اوور میں اسامہ میر کی گوگلی نے اسے ہٹایا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم کمزور ہونے لگی.ہوم سائیڈ 13 اوورز میں 137-2 پر تھی جب ایلن واپس پویلین چلے گئے، لیکن ان کے جانے کے بعد وہ باقی سات اوورز میں صرف 57 رنز ہی بنا سکے۔
    پاکستانی باؤلرز نے میچ میں شاندار واپسی کی اور فارم میں موجود کیویز کو 194 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہے، جس کا تعاقب وہ کر سکتے ہیں۔حارث رؤف نے 19ویں اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ تمام مہمان گیند بازوں نے وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
    گرین شرٹس نے پہلے میچ سے غیر تبدیل شدہ پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جسے وہ 46 رنز سے ہار گئے۔ دوسری طرف، بلیک کیپس نے میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کو شامل کیا، جو آخری منٹ میں انجری کے باعث پہلے T20I سے باہر ہو گئے تھے۔ہوم سائیڈ کو پانچ میچوں کی T20I سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ٹاس
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کی طرح ایک بار پھر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی۔ 20 سیریز کا دوسرے میچ ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے ہیملٹن میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگ کا آغاز کیا اور شروع سے تیز بیٹنگ کی۔دونوں اوپنرز نے پارنرشپ قائم کر کے ٹیم کا مجموعی اسکور 5.1 اوور میں 59 تک پہنچایا جس کے بعد ڈیون کونوے کو 20 رنز پر عامر جمال نے کیچ آؤٹ کرا دیا۔بعد ازاں کین ولیمسن اور فن ایلن نے بھی تیز رن ریٹ کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی اور 10 اوورز میں ٹیم کا اسکور 111 تک پہنچا دیا، اس دوران فن ایلن نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔آدھی اننگز مکمل ہونے پر کپتان کین ولیمسن 26 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے جس کے بعد ڈیرل مچل بیٹنگ کے لیے آئے۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، میٹ ہینری کی جگہ مچل سینٹنر کو شامل کیا گیا ہے۔
    پہلے میچ میں پاکستان نے اپنے دورے کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ہی اسے 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ نے 12 جنوری کو سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کی شاندار کارکردگی کی بدولت مجموعی طور پر 226 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم کی 35 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود پاکستان کی ٹیم جواب میں صرف 180 رنز ہی بنا سکی۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں فتح کے بعد سیریز میں 1-0 کی برتری کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز جیتنے کی راہیں ہموار کر رکھی ہیں ۔ دریں اثنا، پاکستان بلیک کیپس کے خلاف سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ناقص فیلڈنگ کے علاوہ مہمان ٹیم لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر عامر جمال کی ناقص کارکردگی سے بھی غیر مطمئن تھی۔ میر نے اپنے چار اوورز کے اسپیل میں 51 رنز دیے تھے جبکہ جمال نے 55 رنز دے کر ٹیم کو مایوس کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز صائم ایوب محمد رضوان کے ساتھ اوپنر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ بیٹنگ آرڈر میں ان کے بعد بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان شامل ہیں۔فاسٹ بولر کی قیادت کپتان شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی ان کا ساتھ دیں گے۔سیڈن پارک عام طور پر ایک عمدہ بیٹنگ پچ فراہم کرتا ہے ، جو بولرز کے لیے وکٹیں حاصل کرنے کے لیے ذرا مشکلات پیش کرتی ہے۔ بیٹنگ کے لیے سازگار حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون
    پاکستان پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین آفریدی (کپتان)، عباس آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون
    نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون میں فن ایلن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، کین ولیمسن (کپتان )، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، بین سیئرز شامل ہیں

    بقیہ میچز
    تیسرا ٹی 20 – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن

    چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024، ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ

    پانچواں ٹی 20 – 21 جنوری 2024، ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ

  • پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے اغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے انے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے کا امکان ہے جس کے لئے جنوری کے باقی 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کرنے والی ہے۔ اوگرا نے اس سلسلے میں تخمینہ تیار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔
    البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی تو پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

  • الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے

    پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔
    جس میں بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ کا نشان مل گیا۔ پارٹی رہنما شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ جبکہ ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘ ، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان مل گیا۔ پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی، ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’کلاک‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔ این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ مل گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو کرسی، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
    این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا۔این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’ریکٹ’ کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی ہے۔

  • چئیر مین پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپہ، 5 افسران معطل

    چئیر مین پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپہ، 5 افسران معطل

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس جانے پر انکوائری کے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او نے کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

  • سینئیر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

    سینئیر اداکار شوکت زیدی انتقال کر گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے، شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اداکاری کے علاوہ وہ 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔
    شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت جیو ٹی وی کے شہرۂ آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں مختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے،اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔

  • دل سے چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلا مل جائے، ناصر حسین شاہ

    دل سے چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلا مل جائے، ناصر حسین شاہ

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر پی ٹی آئی سے ’’بلا‘‘ چھیننے کے فیصلے پر خوش نہیں ہوں، دل سےچاہتا تھا ان کو بلے کا نشان ملنا چاہیے۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھینا گیا تو ہمیں تیر کا نشان لینا پڑا، پی ٹی آئی کو متفقہ طور پر ایک نشان ضرور ملنا چاہیے تھا۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بھی انٹرا پارٹی انتخابات بہتر طریقے سے کرا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، بلاول بھٹونےکئی بارکہا سب کولیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو پورے ملک پر لاگو نہیں کیا جا سکتا، عدالت میں پی ٹی آئی کے پاس دلائل اور ثبوت نہیں تھے۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ آئینی و قانونی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • الیکشن 2024: پشاور اور اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوروں کو نشانات الاٹ

    الیکشن 2024: پشاور اور اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوروں کو نشانات الاٹ

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور سے قومی اسمبلی کے اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواروں کو بھی نشانات الاٹ کردیے گئے۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کو ترازو، جے یو آئی ف کو کتاب، قومی وطن پارٹی کو چراغ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو پگڑی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بیٹسمین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو اور تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت اور 16 جماعتوں کے امیدوار الیکشن لڑیں گے ،جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد سے این اے 46 میں آزاد امیدوار مصطفین کاظمی کا انتخابی نشان پیرا شوٹ اور شعیب شاہین کا انتخابی نشان شوز ہو گا۔علاوہ ازیں این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو بیٹری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کو گھڑی، خواجہ سراء امیدوار کو سبز مرچ انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ این اے 47 سے مجموعی طور پر37 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔دوسری جانب این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 11 جماعتوں کے امیدوار اور 27 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز انار کے نشان پر میدان میں اتریں گے جبکہ علی بخاری پیراشوٹ کے نشان پرالیکشن لڑیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے پی کے میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان سراپہ احتجاج

    پی ٹی آئی کے پی کے میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان سراپہ احتجاج

    پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اختلاف پی ٹی آئی کے ورکرز کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ٹکٹ نہ ملنے پر افتخار اللہ کا پی کے 64 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ، پی ٹی آئی ضلعی نائب افتخار اللہ پارٹی کو ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار بیرسٹر گوہر علی ، علی آمین اور عمران ایوب ہونگے- پی ٹی آئی چیئر مین نے پی کے 64 پر میرے مقابلے میں غیر موزوں امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا- افتخار اللہ نے کہا کہ ٹکٹ حاصل کرنے والا امیدوار حمزہ نصیرسابق ایم این اے فضل محمد خان کا داماد ہے- پارٹی نے فضل محمد خان کو این اے 25 کیلئے بھی ٹکٹ دے رکھا ہے- چیئر مین نے فضل محمد خان کے بھابھی کو خواتین کے مخصوض نشست کا ٹکٹ دیا ہے- پشاور ایک ہی گھر میں تین ٹکٹ دینا کونسا انصاف ہے- ٹکٹوں کی تقسیم میں اقربا پروری سے کام لیا گیا ہے- پی ٹی آئی ضلعی نائب صدر افتخار اللہ نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس دینے کی پروا نہیں کیونکہ پارٹی کارکنان میرے ساتھ ہیں،میرے پاس اتنا ووٹ ہے کہ آزاد حیثیت سے سیٹ جیت سکتا ہوں ، انہوں نے کہا پارٹی چیئر مین بانی پی ٹی آئی کے وژن کے خلاف ہیں،