Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئے گئے

    الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئے گئے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پگڑی، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
    اسی طرح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین اور پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی، انتخابی نشان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف شامل نہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو فہرست کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔

  • شہباز شریف وزیر اعظم بن کر کراچی کے لئے کچھ  نہیں کر پائے ،تو ایم این اے بن کر کیا کر لے گے؟ عبدالقادر مندو خیل

    شہباز شریف وزیر اعظم بن کر کراچی کے لئے کچھ نہیں کر پائے ،تو ایم این اے بن کر کیا کر لے گے؟ عبدالقادر مندو خیل

    ایم کیو اور ایم اور پی ایم ایل این کا حلقہ 242 پر ایڈجسٹمنٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کا دعوی سامنے آیا ہے جس میں انہوں کہا کہ کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بھی انہیں ہی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں گیس، پانی سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہم کر چکے ہیں۔ شہباز شریف نے وزیراعظم بن کر بھی این اے 242 میں ایک روپیہ کا کام نہیں کیا۔ جبکہ 2021 کو پوری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو میرے جیالوں نے شکست دی۔
    عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ حلقے میں پی ٹی آئی کا ووٹ بھی مجھے پڑے گا۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز پہلے بھی میرے سپورٹرز تھے آج بھی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دنگل نہیں، این اے 242 کی سیٹ ہم آسانی سے نکال لیں گے۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے ورکرز نے میرا کام دیکھا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ گیس کے میٹرز کے لیے اب لیز کے کاغذات کا پوچھ رہے ہیں۔ این اے 242 میں، میں گیس لائنیں اور 24 ہزار گیس میٹرز بھی لگوا رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بن کر کام نہیں کرسکے ایم این اے بن کر کیا کرلیں گے؟پی پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے کاغذات کے خلاف ٹریبونل میں اپیل مسترد کی اب ہائیکورٹ جائیں گے۔ شہباز شریف کا اٹارنی ہی ان کا تائید کنندہ اور تجویز کنندہ ہیں۔

  • نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف، فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے،جاوید لطیف

    نوازشریف کے خلاف سازش میں راحیل شریف، فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے،جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے الزم عائد کیا ہے کہ 2017 میں نوازشریف کے خلاف عالمی سازش ہوئی جس میں راحیل شریف، فیض حمید اور قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت بھی عالمی سازش ہوئی تھی، نوازشریف کو 2017 میں بھی سی پیک لانے کی سزا دی گئی۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے ایک سوال کے جواب میں جاوید لطیف بولے کہ فیصلہ سازوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف فیصلہ کرنے والوں سے لیول پلئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول بھٹو گفتگو سے پہلے آصف زرداری سے پوچھ لیا کریں، بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں کیسے لوں؟
    9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے کون تھے؟ ذمہ داران کا آج تک پتہ نہیں چلا تو ماتم ہی کرسکتا ہوں، ریاست پر حملہ کرنے والوں کو آج تک کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا۔ جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دے گی، کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا تھا کوئی مقدمہ ہوا؟انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بھی دیں اور انتخابی مہم بھی چلانے دیں، آئین و قانون اجازت دیتا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کریں، قانون ہے کہ انتخابی نشان چھن رہا ہے تو قانون کوغلط نہیں کہہ سکتے۔

  • ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

    ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے معاملے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (ایس آئی ایف سی) کونسل کی ہدایت پر ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل کئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی تجویز پہلے ہی منظور کی گئی ہے، افسران کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایف بی آر کی تنظیم نو کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی کی تیار کی گئی مشترکہ سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے نیشنل ٹیکس اتھارٹی کے قیام کی تجویز مؤخر کردی، حکومت نیشنل ٹیکس اتھارٹی کے تحت صوبوں سے سیلز ٹیکس بھی وصول کرنا چاہتی تھی۔وفاق اور صوبوں میں نگراں حکومت ہونے کے باعث ٹیکس اتھارٹی کی تجویز مؤخر کی گئی، صوبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لیے سی سی آئی سے منظوری لینا ضرور

  • ایم کیو ایم اور پی ایم  ایل این  میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے ہونے کے بعد این اے 242پرشہبازشریف الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پرامیدوارکھڑے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ این اے 242 پر ایم کیوایم کی دستبرداری کے لیے شہباز شریف کے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

  • پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرضہ کے روول اوور کےلئے خط لکھ دیا

    پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرضہ کے روول اوور کےلئے خط لکھ دیا

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر یو اے ای کو خط لکھ دیا ہے۔پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان نے یہ قرض جنوری میں ادا کرنا تھا، اس وقت یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں، ان میں سے ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو واپس ہونا ہیں۔
    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے.ایک ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر 6.5 فیصد کی شرح سے سود عائد ہے۔وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ مل کر قرض رول اوور کرانے کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔

  • جی ڈی اے نے سندھ بھر میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کر دئے

    جی ڈی اے نے سندھ بھر میں 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کر دئے

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے سندھ بھر سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے مختلف حلقوں سے جنرل نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہے، جی ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں پروگریسیو ہے پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے ، اسلامی معاشرے کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کے حقوق کی بات کرتیں ہیں ، جی ڈی اے کے منشور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اظلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیے ہیں، جوعام انتخابات میں باری اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی ترقی و خوشحالی اور خواتین کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہمیں حیران گی اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیو کیئے گئے ہیں ؟ اور 2018 کی الیکشن میں کاغذات نامزدگی درست قرار کیے گئے تھے اب سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت الیکشن میں دھاندلی منہ ثبوت ہے

  • نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

    نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

    انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہائی پرفائل کیسز میں سے ایک نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت، ریاض، راجا شمیم اور محسن عباس کو پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا مقدمے کا مرکزی ملزم سابق پولیس افسر شعیب شوٹر بھی پیش ہوا۔عدالت کی جانب سے جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کو بھی پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

  • آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی،سراج الحق

    آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزید باریوں کے طلب گار سابق کارکردگی کا حساب دیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان ہے، یہ صرف ایک کام کر سکتے ہیں وہ کام ہے کرپشن، اب غریب کی باری ہے، اب کاشتکاروں کی باری ہے، آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی، پاکستان پانچ دریاؤں کا ملک ہے لیکن بجلی نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ نظام لائیں گے، ہم خواتین کو وراثت میں حصہ دلوائیں گے، ان کے لئے الگ مارکیٹیں بنائیں گے، بڑھاپا الاؤنس دیں گے، کاشتکاروں کو سہولیات دیں گے۔
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم، اب آقا غلام، برہمن شودر کی تقسیم نہیں چلے گی، ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور کا کوئی ادارہ احتساب نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔سراج الحق نے کہا کہ قوم 8 فروری کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کا یوم احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

  • بیر سٹر گوہر علی خان   پر امید، سپریم کورٹ کا  تحریک انصاف کو  بلے  کانشان دینے کی اپیل پر بینچ  کی تشکیل

    بیر سٹر گوہر علی خان پر امید، سپریم کورٹ کا تحریک انصاف کو بلے کانشان دینے کی اپیل پر بینچ کی تشکیل

    پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے 5 گھنٹے سماعت کی، کل بھی فریقین کو سنا جائے گا، پشاور ہائیکورٹ کل بلے کے نشان کے حوالے سے فیصلہ سنا دے گی، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس نہ ملا تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں امید ہے بلے کا نشان واپس ملے گا، اگر فیصلہ حق میں آیا تو 12 جنوری تک امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیں گے، وکلاء کو بھی ٹکٹ دیں گے، ان کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں، ٹکٹوں کے حوالے سے خواتین کی تعداد زیادہ رکھی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چیلنج کیا تھا، پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی ضرورت نہیں۔
    دوسری جانب سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلا کانشان دینے کی اپیل پر بینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بلے کے نشان کیلئے سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔
    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاورہائیکورٹ کےجج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔