پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی فیصل امین اور والد امین خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع کردی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین اور فیملی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔وکیل درخواست گزار سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی خان بنچ نے عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں اور یہ ڈی آئی خان بنچ کا کیس ہے، لہٰذا تاریخ دے کر وہیں بھیج دیا جائے جبکہ موجودہ کیسز میں ضمانت میں بھی توسیع دی جائے۔جس پر عدالت نے علی امین، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے تینوں کو 11 جنوری کو ڈی آئی خان بنچ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے حکومت کو 11 جنوری تک پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کی ہے۔
Author: صدف ابرار
-

60 دن میں موبائیل ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسے بلاک کیا جائے،چئیر مین پی ٹی اے
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پانچ دفعہ حکومت پاکستان کو کہا ہے کہ ٹیکس بہت زیادہ ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان میں موبائل فری ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ جو بھی موبائل 60 دن میں ٹیکس جمع نہ کروائے اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے، گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے ہیں۔دوسری جانب نگراں وفاقی حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی جس کا اطلاق 15 جنوری سے ہوگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے جو اب قسطوں کے ذریعے اسمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر سیف نے کہاکہ یہ پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیبنیادی مقصد ذمہ دار مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور اسمارٹ فون کی رسائی میں مسلسل اضافہ کو آسان بنانا ہے۔
-

مولانا فضل الرحمن کا ایرانی سفیر سے ملاقات،کرمان دہشت گردی حملے کی مذمت
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے. مولانا فضل الرحمان نے تعزیت کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کرمان دہشتگردی حملے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے بھی ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ایران میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔ واضح رہے کرمان میں گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعے میں درجنوں معصوم شہری جاں بحق ہوئیں تھے .
جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی اسلامآباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
کرمان دہشتگردی حملے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کی ۔
مولانا فضل الرحمان نے تعزیت کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔
مولانا فضل الرحمان کی پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم… pic.twitter.com/q6KvdVnpDO
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) January 5, 2024
-

الیکشن ملتوی ہونے والی خبر سٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہوئی
100 انڈیکس 800 پوائنٹس گرا، لیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 64 ہزار 514 پر کیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا۔ دوسرے سیشن کے آغاز پر سینیٹ کی الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر انڈیکس میں فوری 800 پوائنٹس کی گراوٹ رہی۔ البتہ کاروبار اختتام تک گراوٹ 124 پوائنٹس رہی۔کاروباری حجم ہفتے کی باقی چار دنوں کی اوسط سے 52 فیصد زائد 94 کروڑ شیئرز رہا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے۔انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 64 ہزار 514 پرکیا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 35 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12 ارب روپے اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے
-

ایک شخص کے درخواست پر الیکشن ملتوی کرانا افسوس ناک ہے ،سینٹر مشتاق احمد
جماعت اسلامی رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں ایک رکن کی درخواست پر انتخابات ملتوی کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہر حال میں 08 فروری کو منعقد ہونگے ،مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت سے اس کا نشان چھیننا جمہوریت کے منافی ہے ، انتخابات میں دھاندلی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ملکر مقابلہ کریں گے ، ایک شخص کو خاص قسم کی سپورٹ حاصل ہے بلکہ پہلے سے طے کیا گیا ہے کہ اس ملک کا اختیار کس کو دیا جائے گا، سینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام کھبی قبول نہیں کرے گی ،
-

عوام کو کسی صورت انکے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان اور کے پی میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔ الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ کی قرارداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا۔ شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔
-

ہمت ہے تو میرا لاہور میں مقابلہ کرے،بلاول بھٹو ذرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے مشکل لگ رہا ہے کہ عدالت کسی ایک کو نااہل کر دے اور دوسرے کو اہل کر دے، اگر ان میں ہمت ہے تو میرا لاہور میں مقابلہ کریں۔ مجھے نہیں پتا کہ لاہور میں ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف سے میرا مقابہ کون کرے گا، لاڑکانہ سے نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی بھی میرے خلاف الیکشن لڑیں۔لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے، الیکشن لڑنے کےلیے ن لیگ کے قائد اور بانی پی ٹی آئی کے لیے قانونی مشکلات ہیں،
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو https://t.co/vKrfkmmcwq
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) January 3, 2024
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے سر اٹھایا ہے ان پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا جو یہ دہشت گرد ہر پانچ سال بعد سر اٹھاتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ان کو اپنا اسپیس اور موقع ملے گا، میں ناراض نہیں ہوتا میڈیا مجھے ناراض قرار دیتا ہے۔انہوں نے چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ آصف زرداری نے انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا، سی ای سی نے بطور امیدوار ان کی نامزدگی کی منظوری دی۔نہوں نے کہا کہ 2008ء اور 2013ء میں بھی حالات خراب تھے مگر الیکشن ہوا، ہمیں انتخابات کے بعد دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پالیسی بنانی ہوگی، پیپلز پارٹی کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت کو مخالف نہیں سمجھتی، الیکشن لڑنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائدین کو قانونی مشکلات ہیں۔ بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ اشرافیہ کی نمائندگی کرتے ہیں، بینظیر بھٹو اور قائد عوام نے عام آدمی کی نمائندگی کی، اب میں کروں گا، کسی کو پسند آئے یا نا آئے میں عوام کی نمائندگی کروں گا، جہاں پیپلز پارٹی نے جنم لیا میں وہاں الیکشن لڑنے آیا ہوں، اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں اور میرا مقابلہ کریں، آج تک پتہ نہیں چلا کہ پی ٹی آئی یا ن لیگ کی طرف سے کون میرا مقابلہ کرے گا۔ -

وکلاء سے بد تمیزی کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،وکلا نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کی شکایت کی،جس پر چیف جسٹس ابراہیم خان نے اپنے پی ایس او کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا شکار وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کمیٹی میں سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے پی ٹی آئی ورکر خالد سپاری کو بھی رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
-

گورنرقندھارکی نگران وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ امور پر اتفاق
اسلام آباد میں افغان وفد کی قیادت کرنے والےگورنر قندھار ملا شیرین اخوند نے وفد کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغان وفد نے پاک افغان جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کی وزیر خارجہ جلیل جیلانی سے ملاقات بھی ہوئی۔
FM @JalilJilani received Mullah Shirin, Governor of Kandahar today.
He reaffirmed Pakistan’s commitment to continued engagement & mutually beneficial ties with Afghanistan.
The two sides agreed to continue high-level engagement and dialogue to further strengthen bilateral… pic.twitter.com/nzkiyohfcl
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 3, 2024
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نے افغان سے بات چیت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ -

ایپکس کمیٹی کا اجلاس،سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کےلئے مختلف اقدامات کا جائزہ
خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا آٹھ واں اجلاس نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت ہوا، جس میں آرمی چیف، نگراں وفاقی وزراء، نگراں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزارتوں نے اہم شعبوں میں منصوبوں پر پیش رفت اور متوقع سرمایہ کاری کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی،کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور فریم ورک معاہدوں پر دستخط سمیت دوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافہ کو سراہا۔ فورم نے ان مفاہمتی یادداشتوں کو تیز رفتاری سے معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کی ہدایات دیں۔
کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ڈومیسٹک ڈسپیوٹ ریزولیوشن کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے سمیت سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف پالیسی سازی کی منظوری دی۔ اسکے علاوہ نجکاری پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مختلف اہم اہداف کی بروقت تکمیل میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کو سراہا اور رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات دیں۔ کمیٹی نے سرمایہ کاروں کو خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا۔ کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں میں ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے جاری شمولیتی نقطہء نظر کو سراہا۔ کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔
نگران وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ایس آئی ایف سی کے مختلف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں تاکہ مقررہ مدت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافے کو بھی سراہا، کمیٹی نے ایم او یوز کو تیز رفتاری سے معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کی ہدایات کیں۔
