Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

    صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن اور ضلعی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سرائیکی وسیب کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے مہم پر بات چیت ہوئی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمدمحمود اور عبدالقادر شاہین شریک ہوئیں، اجلاس میں خواجہ رضوان عالم ،خالد حنیف لودھی ،ڈاکٹر جاوید صدیقی ،کامران عبداللہ مڑل ،راؤ ساجد علی ،ملک نسیم حسین لابر اور اے ڈی خان بلوچ شریک ہوئیں اجلاس میں سلیم راجہ ،خواجہ عمران ،چوہدری یسین،نعیم شہزاد بھٹی،خلیل راں ،برکت علی،حامد علی بھٹی اور الطاف چنڑ موجود تھے، اجلاس میں نوازسوتڑک، رانا زوالفقار ،امین ساجد،ذمان زیدی ،محمد شفیق ،راجہ پارس و دیگر شریکپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے علی پور سے سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ نے ملاقات کی ہے ،سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ کا ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،


    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے پی پی 275 کے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی، ابوبکر کلنگ و دیگر افراد کا بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک لبیک پی پی 246 کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی، مسلم لیگ (ن) ملتان کی رہنما روبینہ شاہین و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئیں۔ مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے خان محمد جمالی بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے ، صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی میں حالیہ شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے ملک واصف راں، طاہر خان و دیگر نے ملاقات بھی کی، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1743304339693924468

  • کورم کی نشاندہی نہ کرنا غلطی تھی،بہرہ مند تنگی

    کورم کی نشاندہی نہ کرنا غلطی تھی،بہرہ مند تنگی

    بہرہ مند تنگی نے سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلطی مانتے ہیں کہ کورم کی نشاندہی نہیں کر سکے، اگر کورم کی نشاندہی کرتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر ایوان میں خاموشی کی تردید کر دی۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اور پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ نے قرارداد کی مخالفت کی تھی۔دوسری جانب سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کے خلاف ایکشن لے لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

  • رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ81 فیصد اضافہ

    رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ81 فیصد اضافہ

    نئے سال کے آمد پر پہلے رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ81 فیصد اضافہ کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 86 فیصد پر پہنچ گئی۔
    ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں0.81 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 86 فیصد پر پہنچ گئی۔رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ انڈے بھی 12 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی، 9 کے دام کم اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں 12روپے اضافہ کے بعد فی درجن قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں پیاز 6 روپے، چینی 3 روپے، دال مونگ 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے تک کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔

  • ”دی اکانومسٹ“ نے دنیا کے  دوسری جگہ سے  جیل میں بند سیاست دانوں کے مضامین شائع کئے؟ مرتضی سولنگی

    ”دی اکانومسٹ“ نے دنیا کے دوسری جگہ سے جیل میں بند سیاست دانوں کے مضامین شائع کئے؟ مرتضی سولنگی

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پیغام میں لکھا کہ دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر کو خط لکھ رہے ہیں، یہ خط ایک مضمون کے بارے میں لکھا جارہا ہے جو مبینہ طور پر عمران خان نے لکھا تھا۔جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مضمون کی برطانوی اخبار میں اشاعت پر حکومت برہم ہوگئی۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو خط لکھا جائےگا۔انھوں نے لکھا کہ یہ حیران کن اور پریشان کن ہے کہ اس طرح کے ایک معزز میڈیا ادارے نے ایک ایسے شخص کے نام پر ایک مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور اسے سزا سنائی گئی ہے۔مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنا اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ادارتی فیصلہ کیسے کیا گیا تھا، اور مواد کی قانونی حیثیت اور ساکھ کے بارے میں کیا غور کیا گیا تھا۔


    انھوں نے لکھا کہ ہم یہ بھی جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ آیا ”دی اکانومسٹ“ نے دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے کبھی جیل میں بند سیاست دانوں کے اس طرح کے گھوسٹ مضامین شائع کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر جیل میں قید مجرم میڈیا کو لکھنے کے لئے آزاد ہوتے تو وہ ہمیشہ اپنی یکطرفہ شکایات کا اظہار کرنے کے لئے اس موقع کا استعمال کرتے۔یاد رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جانب سے مضمون لکھنے کی پیشکش پر سابق وزیراعظم عمران خان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے تحریر لکھی ، جو میگزین کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کو تماشہ قرار دیتے ہوئے معاشی تباہی کی پیش گوئی کی تھی اور لکھا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابات سے محروم کرنے کے لئے بے چین ہے۔

  • آصف علی زرداری کے پاؤں میں موچ آگئی

    آصف علی زرداری کے پاؤں میں موچ آگئی

    ملتان میں پیپلز سیکرٹریٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی ،جیالے شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف علی زردار ی کیساتھ تصویر بنوانے کیلئے اسٹیج پر چڑھ گئے ۔ کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے آصف علی زراری کے پاؤں میں موچ آگئی ۔،پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کے مطابق آصف علی زرداری کو دھکا لگنے سے پاؤں میں موچ آگئی ،انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری بلکل ٹھیک ہیں آرام کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری گزشتہ روز دو روزہ دورے پر ملتان پہنچے تھے۔سابق صدر بلاول ہاؤس ملتان میں رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کی۔

  • حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدہ

    حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جس سے کراچی کو سستی بجلی فراہمی ممکن ہو سکے گی، نگراں وزیر توانائی محمد علی اور نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے، کے الیکٹرک کی نمائندگی سی ای او مونس علوی اور سی ایف او محمد عامر غازانی نے کی۔ ، کراچی کو نیشنل گرڈ سے انٹر کنکشن کی صلاحیت تک بجلی کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی ایگریمنٹ اور پاور پرچیز ایجنسی ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے، نیشنل گرڈ سے توانائی کی مستحکم فراہمی کراچی کو سستی بجلی تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گی۔پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق معاہدوں میں حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان چند دیرینہ تنازعات کا حل شامل ہے.ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ کئی سال سے عارضی تھا، کے الیکٹرک سے معاہدہ 2016 سے منسوخ ہو کر عارضی تھا۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سے معاہدے سے متعلقہ کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھے گی، معاہدے سے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں کی تیاریاں مکمل

    پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں کی تیاریاں مکمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انتخابی عمل میں بدترین مداخلت کے باوجود کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور منظوری کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق ‎قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کور کمیٹی نے ‎سینیٹ سے انتخابات کے التوا کی غیر آئینی، غیرقانونی اور غیر جمہوری قرار داد کی منظوری کی مذمت کی۔ کور کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی غیر آئینی و غیر قانونی قرارداد کی منظوری مسترد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق ‎ملک انتخابات کے التوا جیسی غیر آئینی کوششوں کے نتیجے میں عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ‎عام انتخابات کا التواء ملک کو سماجی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیل دے گا۔ کور کمیٹی نے کہا کہ ‎تمام ریاستی ادارے 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور  کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع

    پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی فیصل امین اور والد امین خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع کردی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین اور فیملی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔وکیل درخواست گزار سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی خان بنچ نے عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں اور یہ ڈی آئی خان بنچ کا کیس ہے، لہٰذا تاریخ دے کر وہیں بھیج دیا جائے جبکہ موجودہ کیسز میں ضمانت میں بھی توسیع دی جائے۔جس پر عدالت نے علی امین، فیصل امین اور امین خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے تینوں کو 11 جنوری کو ڈی آئی خان بنچ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے حکومت کو 11 جنوری تک پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل بھی طلب کی ہے۔

  • 60 دن میں موبائیل ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسے بلاک کیا جائے،چئیر مین پی ٹی اے

    60 دن میں موبائیل ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسے بلاک کیا جائے،چئیر مین پی ٹی اے

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پانچ دفعہ حکومت پاکستان کو کہا ہے کہ ٹیکس بہت زیادہ ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان میں موبائل فری ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ جو بھی موبائل 60 دن میں ٹیکس جمع نہ کروائے اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے، گزشتہ 3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل بلاک کیے گئے ہیں۔دوسری جانب نگراں وفاقی حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی جس کا اطلاق 15 جنوری سے ہوگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے جو اب قسطوں کے ذریعے اسمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر سیف نے کہاکہ یہ پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیبنیادی مقصد ذمہ دار مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور اسمارٹ فون کی رسائی میں مسلسل اضافہ کو آسان بنانا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن کا ایرانی سفیر سے ملاقات،کرمان دہشت گردی حملے کی مذمت

    مولانا فضل الرحمن کا ایرانی سفیر سے ملاقات،کرمان دہشت گردی حملے کی مذمت

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے. مولانا فضل الرحمان نے تعزیت کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کرمان دہشتگردی حملے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے بھی ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ایران میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔ واضح رہے کرمان میں گزشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعے میں درجنوں معصوم شہری جاں بحق ہوئیں تھے .