Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کاسٹیبل اور اسکا بیٹا قتل

    اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کاسٹیبل اور اسکا بیٹا قتل

    اسلام آباد میں پیش آیا افسوس ناک واقع ،تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کنسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ان کا بیٹا انکی مدد کو آیا تو وہ بھی راہزنوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے ،مطابق پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔


    آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  ملک بھر میں ڈی آر اوز ٹریننگ کا آغاز ہو گیا

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ڈی آر اوز ٹریننگ کا آغاز ہو گیا

    ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز آج سے دوبارہ ہو رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی تھی۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تربیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق تربیتی سیشن کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں منعقد کیے گئے۔کوئٹہ میں آر اوز کی تربیت کا عمل مقامی ہوٹل میں شروع ہوا، قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔ریٹرننگ افسران کی تربیت کا عمل کل بھی جاری رہے گا، آر اوز کے بعد منگل کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہو گیالیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر کو کرائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا انعقاد 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا،

  • پاکستان کا ایرانی پولیس پر حملے کی شدید مذمت ،دفتر خارجہ

    پاکستان کا ایرانی پولیس پر حملے کی شدید مذمت ،دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ، ’ہم ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ’“پاکستان ناقابل بیان سانحے کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔’
    ایرانی میڈیا کے مطابق، دہشت گردوں نے ملک کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے ایک چھوٹے سے شہر راسک میں پولیس ہیڈکوارٹر پر رات گئے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔یہ پولیس پر پہلا حملہ نہیں ہے، ماضی قریب میں بھی ایسے ہی حملے ہو چکے ہیں۔ جولائی میں چار پولیس اہلکار گشت کے دوران مارے گئے تھے۔ اس سے قبل مئی میں، سیستان-بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت زاہدان کے جنوب مشرق میں سراوان میں ایک مسلح گروپ کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔پاکستان، جو خود بھی عسکریت پسندی میں اضافے کی لپیٹ میں ہے، اس کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس کا دو طرفہ علاقائی تعاون کے ذریعے ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کر لیا ،پنجاب حکومت نےلاہو رمیں تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتےہوئے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انسداد تجاوزات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہر میں رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48گھنٹے کی مہلت ہے، منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت ختم ہونے پر لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کی گرفتاریوں کابھی حکم دیے دیا اور کہا کہ اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔

  • پرتھ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا

    پرتھ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا

    پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ آج چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا,آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی,خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے, عثمان خواجہ 90 رنز پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ برتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا،دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین لوٹایا,امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے جب کہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے ، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا,شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے،ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا, دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہو رمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن، 48 گھنٹے کی مہلت دیدی پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے,اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے,پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • آصف علی زرداری کی گورنر کے پی کے سے ملاقات،پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

    آصف علی زرداری کی گورنر کے پی کے سے ملاقات،پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری پشاور موجود ہے جہاں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے انکی ملاقات ہوئی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مختلف معاملات پر بات چیت کی ہے ،ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔
    ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔اپنے دورہ پشاور کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے فیصلوں میں اٹل ہوتے ہیں، ان کے فیصلہ پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں، پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرے گی، گورنر نے پشاور آنے کی دعوت دی تھی، ان کی دعوت پر پشاور آگیا ہوں۔ ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری پشاور میں سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کے صاحبزادے کی تقریب نکاح میں شریک ہوں گے، سابق صدر اتوار کے روز پشاور میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • جرنیل،ججز، سیاستدان، پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس قانون اور قواعد و ضوابط سے کیسے الگ ہو سکتے ہے،سینٹر مشتاق احمد

    جرنیل،ججز، سیاستدان، پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس قانون اور قواعد و ضوابط سے کیسے الگ ہو سکتے ہے،سینٹر مشتاق احمد

    جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے ائیر پورٹ پر ججز اور انکے اہلیات کی تلاشی نہ لینے پر اپنے ایکس پر کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب یہ درست نہیں ہے، اگر جرنیل،ججز، سیاستدان، پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس قانون اور قواعد و ضوابط سے مستثنٰی ہوں گے تو کیا قانون اور قواعد و ضوابط عام شہری کے لیے ہیں؟ کیا دستور کے آرٹیکل 25 کے مطابق سب شہری برابر نہیں ہیں؟ میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں ججز، جرنیل، پارلیمنٹیرینز/سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور اشرافیہ کی مراعات، استثناء، پروٹوکول کلچر اور خصوصی سلوک کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔یہ نوآبادیاتی دور کی بری یادگاریں ہیں۔جب تک ہماری اشرافیہ عوام کی سطح پر نہیں آئے گی پاکستان کی حالت نہیں بدل سکتی۔


    واضح رہے کہ سول ایویشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر چیف جسٹس انکی اہلیہ اور تمام ججز کو تلاشی دینے سے مستثنیٰ قرار دیا ہے،

  • ملک بھر کے ائیر پورٹس پر چیف جسٹس اور انکے بیگمات کو تلاشی سے استثنیٰ

    ملک بھر کے ائیر پورٹس پر چیف جسٹس اور انکے بیگمات کو تلاشی سے استثنیٰ

    ملک بھر کے ایئر پورٹس پر چیف جسٹس سمیت حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں لی جائے گی۔ سیکریٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔ان افراد کی تلاشی سے استثنیٰ کا حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری ہوا۔سیکریٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔

  • کراچی  دنیا کے تمام  آلودہ ترین شہروں  سے نمبر لے گیا

    کراچی دنیا کے تمام آلودہ ترین شہروں سے نمبر لے گیا

    کراچی صبح کے اوقات میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے،شہر کی کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔کراچی میں دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ ہوئی۔شہر میں جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں پڑی مٹی اور گندگی کے باعث بھی شہری پریشان ہیں۔دوسری جانب کراچی میں آج سے سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے اور سرد ہوائیں چلنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔

  • امریکہ ریاست کیلی فورنیا میں کوڈ 19 ایک بار پھر پھیلنے لگی

    امریکہ ریاست کیلی فورنیا میں کوڈ 19 ایک بار پھر پھیلنے لگی

    امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وبا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کوویڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2،449 افراد کیلی فورنیا کے اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں یہ اضافہ معمولی ہے، اس بیماری کے سامنے آنے کے بعد ہر سال سردیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔