نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی اپنی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا۔بلوچستان کے نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی نگراں مشیر معدنیات تھے،نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے بتایا کہ انہوں نے بطور نگراں وزیر کھیل و ثقافت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا استعفیٰ بھی نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی نے قبول کرلیا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Author: صدف ابرار
-

بلوچستان ،نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے
-

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن نعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے ،رانا ثناء اللہ
ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے الیکشن کرانے میں رکا وٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد پر اب کسی کو کوئی ابہام نہیں ہوناچاہیے، ہائی کورٹ میں لارجر بینچ کل بننا چاہیے تھا لیکن آج بنا۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے کی سازش میں پی ٹی آئی اور دیگر لوگ ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو انتہائی موثر قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اب کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے جو فیصلہ کیا تھا، وہ بھی بہت واضح تھا، آج کا فیصلہ تو بہت موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن بھی اسی بیوروکریسی نے کرائے تھے، اس کے انعقاد میں بیوروکریٹ اور جوڈیشل افسران شامل تھے۔
-

فاسٹ باؤلرز کو پسند کرنے والی پچ پر شاہین آفریدی سے بہت زیادہ توقعات کی جا رہی ہیں، روی شاستری
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میں کرکٹ کے شائقین نے پہلے دو دنوں میں ہی میدان میں ایک زبردست مقابلہ دیکھا۔کرکٹ ایکشن کے درمیان، پاکستان کے سرفہرست فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی کم کارکردگی پر توجہ دی گئی۔فاسٹ باؤلرز کو پسند کرنے والی پچ پر شاہین آفریدی سے بہت زیادہ توقعات کی جا رہی تھیں۔ تاہم، ان کی پہلی اننگز کا مظاہرہ توقعات سے بہت کم رہا۔ کرکٹ مبصر روی شاستری نے آفریدی کی جدوجہد کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان کے باؤلنگ کے اہم ہتھیار کے طور پر آفریدی کو درپیش زبردست دباؤ پر روشنی ڈالنی چاہئے ، جس میں دوسرے سرے سے رفتار میں کافی مدد کی کمی تھی۔ شاستری کے مطابق، 140 کے قریب رفتار کو لگاتار مارنے والے گیند باز کی غیر موجودگی آفریدی پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے۔
شاستری نے خاکہ پیش کیا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ میں اہم ذمہ داری نبھانے میں ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان روایتی طور پر ایک زبردست تیز گیند بازی کے اٹیک پر فخر کرتا ہے جو اپنی حقیقی رفتار کے لیے جانا جاتا ہے۔روی شاستری نے نوٹ کیا کہ موجودہ صورتحال میں 140 کا ہندسہ عبور کرنے والے گیند باز کی کمی ہے۔ حقیقی رفتار کی یہ غیر موجودگی نہ صرف آفریدی پر بہت زیادہ بوجھ ڈالتی ہے بلکہ پاکستان کی مجموعی بولنگ کی تاثیر کو بھی کمزور کرتی ہے۔
روی شاستری نے کمنٹری کے دوران کہا۔کہ میرے خیال میں شاہین آفریدی کے لیے اصل مسئلہ پاکستان کے اس حملے کے نیزہ دار بننے کا دباؤ ہے اور جب بات تیز، حقیقی رفتار کی ہو تو دوسرے سرے پر زیادہ حقیقی حمایت کے بغیر۔ جب آپ پاکستان کی بات کرتے ہیں اور جب آپ ان کے تیز باؤلنگ اٹیک کی بات کرتے ہیں تو وہاں ہر وقت حقیقی رفتار ہوتی ہے اور آپ کے پاس یہاں ایک بھی ایسا باؤلر نہیں ہے جو 140 کے قریب بھی ہو۔ اس سے شاہین جیسے شخص پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ 27 اوورز کرنے کے بعد شاہین 3.6 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بھاری 96 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ اس کارکردگی نے خدشات کو جنم دیا اور شائقین اور ماہرین دونوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے، پاکستان نے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو آسٹریلیا کو 487 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد 132-2 تک پہنچا دیا تھا۔ مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں اب بھی 355 رنز سے پیچھے ہے۔
عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 74 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ تاہم لیون نے شفیق کو 42 رنز پر آؤٹ کرکے آسٹریلیا کو بریک تھرو دیا۔کپتان شان مسعود اپنے 30 رنز کے دوران 43 گیندوں پر سکور کئے ، لیکن وہ بھی مچل اسٹارک کی وائیڈ ڈلیوری کا تعاقب کرنے کے بعد کھیل کے اختتام پر آؤٹ ہو گئے کیونکہ ایلکس کیری نے اسٹمپ کے پیچھے کیچ مکمل کیا۔تاہم امام نے پرعزم اننگ کھیلی اور 136 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل، آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 487 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا کیونکہ تیز گیند باز عامر جمال، جو اپنا ڈیبیو کر رہے تھے، نے پاکستان کے لیے چھ وکٹیں حاصل کیں۔جمال گانے پر تھے جب انہوں نے پانچ میں سے چار وکٹیں حاصل کیں جو آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران دوسرے دن گریں۔ دائیں بازو کے کھلاڑی نے 111 کے اسکور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے دوسرے ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 164 رنز بنائے، اس دوران مچل مارش نے 90 رنز بنائے۔ -

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔انتخابی شیڈول کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔اعلامیے کے مطابق 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز ،ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی گئی۔ -

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 14 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے کی کمی کر دی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
-

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی مستعفی
نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی۔ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ تاہم ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے سرفراز بگٹی الیکشن میں حصہ لینے میں دلچپی رکھتے ہے لہذا انہوں نے وزارت داخلہ سے استعفا دے دیا،
-

اسحاق ڈار کی جانب سے غلط شیڈول جاری کرنا افسوسناک ہے ،چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی شیڈول پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے غلط الیکشن شیڈول جاری کرنا افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول آج ہی جاری کیا جائے گا جس کے لئے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،فائنل شیڈول کچھ دیر میں جاری کیا جارہا ہے، چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے، آج تین ججوں سے ملاقات ہوئی، شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مصیبت سے نکالا، تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ ایک ایک آر او کا نام چیک کیا اس کے بعد نام فائنل ہوئے۔ آج تین ججز سے ملاقات ہوئی، مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں مصیبت سے نکالا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول کچھ دیر تک جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے مگر دعاگو ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے سب کو لیول پلینگ فیلڈ دے۔ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ لاہور کی حلقہ بندیوں پر ن لیگ کو تحفظات ہیں۔ انٹراپارٹی الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشن کی مانیٹرنگ چاہتا تھا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کی مخالفت کی۔ اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے۔ الیکشن تو ہوں گے، کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں ہوں گے۔ میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی۔ -

اسحاق ڈار نے عام انتخابات کے غلط شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر دی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عام انتخابا ت کا غلط شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر کے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ،مقامی ٹی وی پر سوال کے جواب میں اسحاق دار نے کہا کہ انکو مسلم لیگ ن کے سینٹر کی جانب سے الیکشن شیڈول بھیج دیا گیا جسکو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دیا ،
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق 20 سے 25 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی، اسکے بعد یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی اسحاق ڈار کے مطابق 11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا ، 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی، اسحاق دار کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی 17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی.
واضح رہے ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول آفیشیل طور پر جاری نہیں ہوا تاہم اسحاق ڈار نے ٹویٹ کر دیا جس پر میڈیا نے بھی تعجب کا اظہار کیا ہے صحافیوں کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے باہر ہیں ادھر کوئی خبر نہیں اور اسحاق ڈار بازی لے گئے، -

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی،شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف الیکشن سے بھاگ رہی تھی
سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ یہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 15, 2023
سابق وزیر اعظم نے یہ پیغام ایکس پر دیا ہے ،شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا پی ٹی آئی کا طرز عمل ہے، -

الیکشن کمیشن آج ہی شیڈول جاری کرے گا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے کہاکہ جو عدالت کا حکم ہے اس پر عمل کریں گے جس طرح سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں ویسے ہی ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے آئندہ آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ بیرسٹر عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی آج ہی شیڈول جاری کرینگے، پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد آئین کا تقاضہ ہیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے متضاد ہے۔