سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتہ انتہائی اہم فیصلے نمٹانے کا ارادہ،فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں پر بھی آئندہ ہفتے سماعت ہوگی، ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی عدالتی کارروائی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر کو ہوگی، جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی، فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بینچ کرے گا۔فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت 9 رکنی لارجر بینچ کرے گا، انٹرا کورٹ اپیلیں وفاقی حکومت، وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کر لیے گئے، تین رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے بینچ ون کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان سے غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق آئینی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔
Author: صدف ابرار
-

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی،
-

نواز شریف اپنے وفاداروں اور ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتے،طلال چوہدری
طلال چوہدری نے کہا کہ میں جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار ہوں۔ اور یہ بھی زہن نشین کر دے کہ نواز شریف اپنے ساتھیوں اور وفاداروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، مجھے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔ ن لیگی رہنما ن طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے، مخالفین کو نواز شریف کی جیت نظر آرہی ہے۔ مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی، ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے۔اُن کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پنجاب کی 95 فیصد نشستوں پراس کی گنجائش ہی نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کی معیشت آج بھی برے حال میں ہے، عام آدمی بھی مشکل میں ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم احتساب کے بیانیے کو سامنے رکھ کر عام آدمی کی ضرورت سے بھاگنا نہیں چاہتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر ریاست چل ہی نہیں سکتی، ادارے خود سے اپنے لوگوں کا احتساب کریں، ہم اداروں کے کبھی خلاف نہیں، ہم اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں، ہم تلخیوں کو بڑھانا نہیں چاہتے، ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ ظلم کیا۔ -

شیر افضل مروت رہا ،ایکس ہنڈل پر پیغام جاری
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا،شیر افضل مروت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے پیغام جاری کیا گیاہے کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کریں.
شیر افضل مروت ٹیم کی بریکنگ نیوز:
شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔ آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، چھیننی…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کرہی تھی کہ شیر افضل مروت کو نوشہرہ سے گرفتار کر لیا گیا،تاہم کے پی کے پولیس کی جانب سے انکی گرفتاری کین تردید کی گئی اور اب شیر افضل مروت کے ایک ہنڈل سے یہ پیغام جاری کیا گیا کہ انکو رہا کر دیا گیا اور کل ہر حال میں باجوڑ کنونشن میں حصہ لے گے، -

ملک پر 2 خاندان مسلط ہے جنکی وجہ سے بچہ بچہ مقروض ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام ملک میں برسراقتدار رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چوکیدار سے لے کر صدر پاکستان تک سب کا اتفاق ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، حالات اس لیے خراب ہیں کیونکہ ملک میں انصاف نہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کے اسپتالوں میں غریب کے لیے کچھ نہیں، دراصل ہماری بربادی کی بنیادی وجہ مافیا کی گرفت ہے، ہر شخص کہتا ہے حالات خراب ہیں، عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، 10 کروڑ سے زیادہ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں،8 فروری کو ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے، 10 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، 5 دریاؤں کے باوجود ہر پانچواں پاکستانی گندا پانی پیتا ہے، ہزاروں لوگ یرقان کی بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، ہسپتالوں میں غریب کیلئے مناسب علاج کی سہولیات نہیں، غریب کے بچے کیلئے کوالٹی کی تعلیم میسر نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حالات کس نے خراب کیے ہیں؟، اگر یہ حالات ہماری وجہ سے خراب ہیں تو قوم سراج الحق کا احتساب کرے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جرنیلوں نے اس ملک پر حکومت کی، اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا، ہر بچہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقروض ہے.سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سالوں میں پیپلزپارٹی نے 4 اور ن لیگ نے بار بارحکومت کی، 35 سال جرنیلوں نے حکومت کی ہے، ایک بار پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، جنہوں نے اپنی جائیدادوں، شوگر ملوں میں اضافہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔
-

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کےمطابق آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔ -

خیبر پختونخوا پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تردید کر دی
خیبر پختونخوا پولیس نے پی ٹی ائی کے سینئیر نائب صدر گرفتاری کی تردید کی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ان کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے ،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا، شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا ہے کہ ہم شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ملاکنڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی ٓئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کر لیا -

ذوالفقار علی بھٹو کا “روٹی کپڑا اور مکان” کا نعرہ پی پی پی کی بنیادی اقدار سے جڑا ہے،آصف زرداری
پیپلز پارٹی نے گزشتہ برسوں میں ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے خاتمے کے لیے کوششیں کی ہیں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے اپنے منشور کیلیے پیپلزپارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان میں کہاکہ دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے اپنے منشور کیلیے پیپلزپارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے مسلسل آگے کی جانب سفر کیا اور اپنے تجربات سے سیکھا ہے، اس طرح ہم ایک نئے جوش اور فرض کے احساس کے ساتھ پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے خوراک، تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔
اپنے قیام کے آغاز سے ہی بانی و انقلابی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا “روٹی کپڑا اور مکان” کا نعرہ پی پی پی کی بنیادی اقدار سے جڑا ہوا ہے، جس کی تکمیل کیلئے پارٹی نے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور اس کی بنیاد میں شہداء کا خون بھی شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے تا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو بغیر کسی خوف اور تعصب کے کام کرنے کی اجازت اور موقع میسر ہو سکے۔ پی پی پی ہمیشہ سے خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور اسی جماعت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صورت میں اسلامی دنیا کو پہلی خاتون وزیر اعظم سے بھی نوازا ہے -

پی پی چئیر مین بلاول بھٹو سے سول سوسائٹی ارکان کی ملاقات
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات کی ہیں ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سول سوسائٹی کے وفد کے درمیان پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کو سول سوسائٹی کے وفد نے ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کیا،
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سول… pic.twitter.com/XpyAf8exED
— PPP (@MediaCellPPP) December 8, 2023
بلاول بھٹو نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے شعبوں میں خدمات اور کارکردگی کو سراہا، اس دوران بلاول بھٹو زرداری سے آصف اللہ خان، احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان اور ڈاکٹر عبدالمہیمن نے ملاقات کی ، پی پی پی چیئرمین بلاول سے ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمی ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد اور جہانزیب درانی نے ملاقات کی، انکے علاوہ کنول ملک، لبنی بھایت، احسن طاہر، جاوید اختر، پیر محمد انور جنید اور راجہ محمد خان نے ملاقات کی اور ملک کے معاشی اور معشرتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامۃ الامبر ارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، عثمان اقبال ہندل اور یوسف مفتی نے ملاقات کی،
-

بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کے خلاف کیس کی سماعت
بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد ٹیکس کے خلاف حکم امتناع میں26 جنوری تک توسیع کردی۔جسٹس سردار اعجاز خان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا اسٹیٹیوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) معطل کر رکھا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ کراچی کی درخواستیں اسلام آباد میں نہیں سنی جا سکتیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو معاملہ کراچی کا ہے وہ اسلام آباد میں کیسے سنا جاسکتا ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کراچی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سننے کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی آرڈر میں کراچی کی درخواستیں سننے کی وجوہات جاری کریں گے۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست نجی بینک نے دائر کر رکھی ہے، عدالت نے عبوری حکم میں توسیع کرکے کیس کی سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی۔
-

پارٹی نے کسی کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،مریم اورنگزیب
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے8 فروری 2024ء کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں، جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر یں گردش کر رہی تھی کہ نواز شریف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا،