Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • وزیراعلیٰ محسن نقوی کی  عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات ،ہنجاب میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات ،ہنجاب میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

    بنجاب وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات کے وقت کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سےمتعلق بات چیت کی گئی ساتھ ہی مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت واخلاص کےرشتےہیں۔ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔ دوسری جانب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

  • بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • حکومت کا  اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 30 ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر

    حکومت کا اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 30 ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر

    سرمایہ کاروں نے اجارہ سکوک بانڈز کے ذریعے حکومتی توقعات سے 16گنا زیادہ سرمایہ فراہم کردیا۔ حکومت نے اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ذریعے 30 ارب ڈالر کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔پہلے ہی روز 479 ارب روپے جمع ہوگئے، یہ غیر سرکاری اعداد و شمار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے کی گئی نیلامی کے ہیں، جو کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک میں کی جاتی تھی۔کرنسی مارکیٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیلامی نے بانڈ مارکیٹ میں بینک کی اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے۔ اب وہ بھاری منافع جو بینک لے رہے تھے، عام آدمی بھی حاصل کرسکے گا، کیوں کہ اسٹاک مارکیٹ کم از کم 5 ہزار روپے کے عوض بانڈ فراہم کر رہی ہے۔

  • ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے  تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے پارلیمان بورڈ کے اجلاس سے خطابب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صرف لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ تھا لیکن اب تو بجلی کی قیمتوں کا مسئلہ بھی سامنے ہے، کسی اناڑی کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ دوڑ دینے کا یہی نتیجہ ہوتا،کوئی ہے جو ان سے پوچھے کہ آپ نے اس ملک کا یہ حشر کیوں کیا؟نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو مکمل طور تباہ کرنے کہ کوشش کی گئی ، کہ کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو برباد کیا، وقت ثابت کر رہا ہم صحیح تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک جب ہماری حکومت تھی ملک ترقی کر رہا تھا 5 سالوں میں کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ،

    مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے چھٹا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، دعا ہے اللہ قوم کو مشکلوں سے نکالے اور 25 کروڑعوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس وقت ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کررہی تھی مگر پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ ترقی کی میدان میں ہم ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہے، اپنے قوم کے لئے دعا یا دوا کسی بھی چیز کی ضرورت ہو کرتے رہے گے،

  • مسلم لیگ ن آج جلالپور میں پاور شو کرے گی

    مسلم لیگ ن آج جلالپور میں پاور شو کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ ن آج جلالپور جٹاں میں میدان سجائے گی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم، پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گی۔
    یوتھ کنونشن کی میزبانی امیدوار حلقہ پی پی 30 چودھری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا، پنڈال کو چاروں اطراف سے پارٹی پرچموں اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے۔

  • بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنا کربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا .درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

    کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ 45 سال بعد ذوالفقاربھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے لیکن کیا اس وقت جو ناانصافی ہوئی اس کی تلافی ہوسکتی ہے؟ کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کہ نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017 میں انصاف کا قتل ہوا، جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا ؟ ہمارے اوپربغاوت کی بنیاد پر مقدمات بنائے جاتے تھے،آج ہم انہی عدالت میں 5منٹ لیٹ ہو جائیں تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی۔ ا کہ ہم انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہوجاتی، لاڈلے کیلئے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتا تھا ابھی حاضری کا موڈ نہیں مگر جو آئین اور قانون کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات تھے،ہمارے لئے انصاف اور قانون کے تقاضے کچھ اور ہیں ؟ جو بگاڑپیدا کرے اسے جیل میں بھی 10کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کو چولیں ہلادیں اس کو آج بھی جیل پکی دیسی مرغی چاہیے۔

  • علیم خان کا پسندیدہ سیاستدان کون  ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کیوں ہوئی؟

    علیم خان کا پسندیدہ سیاستدان کون ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کیوں ہوئی؟

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات خیر سگالی کے تحت ہوئی ،،لہذا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔ علیم خان نےایک انٹرویو میں کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کیلئے گئے،انہوں نے کہا کہ یہ خیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے، پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چودھری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں، نواز شریف چودھری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔ خیال رہےکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کےبعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔

  • امن و امان کے صورتحال کو بہتر بنانے میں پولیس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،نگران وزیر اعظم

    امن و امان کے صورتحال کو بہتر بنانے میں پولیس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،نگران وزیر اعظم

    اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس نے ملک کے جو قر بانیاں دی ہے انکو کھبی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے
    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پر تشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کوشش کرنی ہوتی ہے، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے، نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے۔نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

  • ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل:نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل:نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : نیوزی لینڈ ویمنز کی پاکستان ویمنز کے خلاف 6 رنز سے کامیابی ہوئیں میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا ، نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 6 رنز سے شکست دیدی ،پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے ۔ جبکہ
    نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر101 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل کو روکا ۔ اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے دو ایک سے اپنے نام کر دی، اس نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر چکا ہے،۔
    لہذا جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمنز کو بیٹنگ دی ۔ پاکستان ویمنز چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ جن میں شوال ذوالفقار، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور نجیہہ علوی کی جگہ سدرہ امین ، صدف شمس، وحیدہ اختر اور نتالیہ پرویز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
    کپتان ندا ڈار کا یہ 141 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بسمہ معروف کا تھا جو 140ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہیں۔
    پاکستان ویمنز کی اننگز میں منیبہ علی اور سدرہ امین نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 64 رنزکا اضافہ کیا۔سدرہ امین نے چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔منیبہ علی نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیے۔تاہم ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز اسکور میں 73 رنز کا اضافہ کرپائیں۔ندا ڈار نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔فاطمہ ثنا نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے کپتان ایمیلیا کر، نے 11 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن کارسن نے 20 رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات سوزی بیٹس کی نصف سنچری تھی۔انہوں نے5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ انہوں نے کپتان ایمیلیا کر، کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا۔ ایمیلیا کر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
    پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 12 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچز 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں ہونگے۔